مولانا ندیم الواجدی
29 دسمبر 2023
مسجد ضرارکے انہدام کا
حکم
سورہ توبہ کی آیات (۱۰۷۔۱۰۸)کے نزول کے بعد رسول اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے چند صحابہؓ کو، جن میں حضرت عامر بن سکنؓ اور حضرت وحشیؓ
وغیرہ شامل تھے، قبا کی طرف بھیجا کہ وہ جاکر اس عمارت کو گرادیں۔ انہوں نے حکم کی
تعمیل کی۔ اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے فقہاء نے لکھا ہے کہ ’’آج کل بھی اگر کسی
مسجد کے مقابلے میں اس کے قریب کوئی دوسری مسجد کچھ مسلمان بنالیں اور بنانے کا
مقصد باہمی تفرقہ پیدا کرنا اور پہلی مسجد کی جماعت توڑنا وغیرہ اغراض فاسدہ ہوں
تو اگرچہ ایسی مسجد بنانے والے کو ثواب تو نہ ملے گا بلکہ تفریق بین المسلمین کی
وجہ سے گناہ گار ہوگا، لیکن بایں ہمہ اس جگہ کو شرعی حیثیت سے مسجد ہی کہا جائے گا
اور تمام آداب واحکام مساجد کے اس پر جاری ہوں گے ۔اس کا ڈھانا اور نقصان پہنچانا
جائز نہ ہوگا۔ جو لوگ اس میں نماز پڑھیں گے ان کی نماز بھی ادا ہوجائے گی، بعض لوگ
جو اس طرح کی مسجد کو مسجد ضرار کہہ دیتے ہیں یہ درست نہیں ، البتہ اس کو مسجد
ضرار کے مشابہ کہہ سکتے ہیں ، اس لئے اس طرح کی مسجدیں تعمیر کرنے سے روکا جاسکتا
ہے جیسا کہ حضرت عمر فاروقؓ نے ایک حکم جاری فرمایا تھا کہ ایک مسجد کے قریب دوسری
مسجد نہ بنائی جائے، جس سے پہلی والی مسجد کی جماعت اور رونق متاثر ہو، اس سے اتنا
معلوم ہوا کہ آج بھی اگر کوئی نئی مسجد پہلی مسجد کے برابر میں بلا کسی ضرورت کے
محض نام ونمود کے لئے یا ضد وعناد کی وجہ سے تعمیر کی جائے تو اس میں نماز پڑھنا
بہتر نہیں ہے، اگرچہ نماز ہوجاتی ہے۔ (معارف القرآن: ۴/۲۶۳، ۲۶۴)
تفسیر کی کتابوں میں لکھا
ہے کہ قبا میں جس جگہ مسجد ضرار تعمیر کی گئی تھی وہ جگہ آج تک غیر آباد پڑی
ہوئی ہے۔ اس کا قصہ یہ ہے کہ جس وقت یہ مسجد منہدم کردی گئی اور جگہ خالی ہوگئی تو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عاصم بن عدیؓ سے فرمایا کہ تم اس جگہ پر
اپنا گھر بنالو۔ انہوں نے عرض کیا: یارسولؐ اللہ! جس جگہ کے متعلق قرآن کی آیات
نازل ہوچکی ہوں میں ایسی منحوس جگہ پر گھر بنانا پسند نہیں کرتا، البتہ ثابت بن
اقرمؓ ضرورتمند ہیں ، ان کے پاس گھر نہیں ہے، آپؐ ان کو اجازت دے دیں ، وہ اپنا
گھر بنالیں گے۔ آپ نے اجازت دے دی۔ حضرت ثابتؓ نے مکان بنالیا اور اس میں رہنے
لگے، مدت گزر گئی ان کے کوئی اولاد نہ ہوئی یا ہوئی تو وہ زندہ نہ رہی۔ مؤرخین
لکھتے ہیں کہ انسان تو انسان اس جگہ کوئی مرغی بھی انڈے دینے کے قابل نہ رہتی،
کوئی کبوتر اور جانور بھی اس میں پھلا پھولا نہیں ۔ اس کے بعد سے یہ جگہ آج تک
مسجد قبا سے کچھ فاصلے پر ویران پڑی ہے۔ عامر راہب کا انجام یہ ہوا کہ وہ غیر جگہ
پر عزیز و اقارب سے دور جاکر مرا اور اس کی بد دُعا خود اس کے حق میں قبول ہوئی،
اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ چیلنج دیا تھا کہ جو جھوٹا ہوگا وہ وطن
سے دور جاکر مرے گا۔(تفسیر الطبری:۱۴/۴۶۸،
معارف القرآن: ۴/۲۶۴)
غزوۂ تبوک کے اثرات
ونتائج
اگرچہ اس غزوے میں کوئی
جنگ نہیں ہوئی، نہ کسی کا خون بہا، مگر اسے اسلامی تاریخ کا کامیاب ترین غزوہ کہا
جاتا ہے، کیونکہ اس میں مسلمانوں کو اپنے دشمن پر نفسیاتی برتری حاصل رہی، مسلمان
خون کا ایک قطرہ بہائے بغیر فاتح بن کر لوَٹے۔ اس طویل اور پر صعوبت راستے
پرمسلمانوں کی پیش قدمی سے دشمن کے دل میں خوف پیدا ہوا اور انہوں نے بغیر جنگ کے
اپنی شکست قبول کرلی، حالاں کہ دشمن کی فوج اپنے بلوں سے نکل آئی تھی مگر جیسے ہی
اس نے یہ سنا کہ مسلمان بڑی تعداد میں آگے بڑھ رہے ہیں تو دشمن نے اسی میں عافیت
سمجھی کہ وہ واپس چلا جائے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آس پاس کے کئی فرماں روا
مصالحت کی خاطر حاضر ہوئے اور صلح کرنے پر مجبور ہوئے۔ یہی نہیں بلکہ مسلمانوں کی
بالادستی قبول کرتے ہوئے دور دراز کے قبائل کے وفود نے مدینے آکر آپ صلی اللہ
علیہ وسلم سے ملاقات بھی کی اور اسلام بھی قبول کیا۔ اس طرح دور دراز کے علاقوں تک
اسلام کی اشاعت کا سلسلہ شروع ہوا۔ دوسری طرف مسلمانوں میں بھی اپنی قوت اور طاقت
کا احساس پیدا ہوا، اور ان کے اس یقین میں اضافہ ہوا کہ ایمان کی طاقت سے بڑھ کر
کوئی طاقت نہیں ہے اور یہ وہ ہتھیار ہے کہ اس کے ذریعے بڑے سے بڑے دشمن پر فتح پائی
جاسکتی ہے۔ یہ وہ حوصلہ تھا جس کے بل پر مسلمانوں نے ایشیا، افریقہ اور یورپ تک
پیش قدمی کرکے نصف سے زیادہ دنیا کو اپنے زیر نگیں آنے پر آمادہ کرلیا۔ اس غزوے
کا ایک اور روشن پہلو یہ ہے کہ مسلمانوں کو منافقین کے گروہ سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے
نجات مل گئی۔ یہ گروہ ابتدائِ ہجرت سے اب تک مسلمانوں کیلئے سر درد بنا ہوا تھا
اور وقفے وقفے سے مسلمان اس کی ریشہ دوانیوں اور سازشوں کا شکار بن رہے تھے۔ بہت
سے منافقین تو اس غزوے میں شریک ہی نہیں ہوئے اور جو شریک ہوئے انہوں نے راستہ میں
مشکلات پیدا کیں ، سادہ لوح مسلمانوں کو بھڑکایا، ان کے دلوں میں شکوک و شبہات
پیدا کرنے کی کوشش کی، یہاں تک کہ بارہ سر کردہ منافقین نے مسلمانوں کی اوّلین
مسجد کے مقابلے میں ایک مسجد بھی بناڈالی، اس جنگ کے بعد یہ گروہ ہمیشہ ہمیشہ
کیلئے ختم ہوگیا۔ یا تو اس کے افراد نے سچے دل سے توبہ کرلی یا یا خاموش بیٹھ گئے
یا اِدھر اُدھر ہوگئے۔ بہ ہر حال مدینے میں ان کے لئے کوئی جگہ باقی نہیں بچی تھی۔
آخری غزوہ
غزوۂ تبوک رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کا آخری غزوہ تھا، اس کے بعد آپؐ کسی غزوے میں تشریف نہیں لے
گئے، اور نہ آپ نے کسی جنگی مہم میں شرکت فرمائی، بلکہ کوئی سریا بھی روانہ نہیں
کیا، نو (۹) برس
میں کل انتیس، ستائیس یا پچیس غزوات ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان تمام
غزوات میں بہ نفس نفیس شرکت فرمائی، بلکہ سات غزوات میں تو دشمنوں کے ساتھ دوبدو
جنگ بھی کی۔ غزوات کے علاوہ تقریباً ساٹھ سرایا بھی بھیجے گئے، اس طرح ان جنگوں کی
تعداد تقریباً پچاسی ہوتی ہے، ان میں سے بیشتر میں تو کوئی جنگ ہی نہیں ہوئی، بلکہ
جیسے ہی دشمنوں کو مسلمانوں کی آمد کا علم ہوا وہ جنگلوں میں جا چھپے یا پہاڑوں
اور غاروں میں جاکر روپوش ہوگئے۔ جو جنگیں ہوئیں ان میں بھی جانبین کے مقتولین کی
تعداد ایک ہزار اٹھارہ سے متجاوز نہیں ہوئی۔ یہ ان جنگوں کا حیرت انگیز پہلو ہے کہ
اتنی جنگیں ہوئیں لیکن خون بہت کم بہا، جان و مال کی بربادی بہت کم ہوئی، عورتوں
پر، بچوں پر، کمزوروں پر، بوڑھوں پر، بیماروں پر کوئی ظلم نہیں ڈھایا گیا، عمارتیں
تباہ نہیں کی گئیں ، باغات اور کھیتوں پر بلڈوزر نہیں چلائے گئے۔ اس کے مقابلے میں
یورپ کی مہذب اور ترقی یافتہ اقوام کی جنگوں کا حال دیکھ لیجئے، پہلی جنگ عظیم میں
جو ۱۹۱۴ء
سے ۱۹۱۸ء
تک صرف چار سال جاری رہی چونسٹھ لاکھ انسانی جانیں ضائع ہوئیں ، عمارتوں کی تباہی
اس سے الگ ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں جس کا سلسلہ ۱۹۳۹ءسے ۱۹۴۵ء تک سات (۷) برس تک چلا تقریباً چھ
کروڑ انسان قتل کئے گئے، اور جو خانماں برباد ہوئے ان کی تعداد الگ ہے۔فلسطین کا
حال دیکھ لیجئے، اسرائیل نے امریکہ اور برطانیہ جیسے ملکوں کے ساتھ مل کر غزہ کی
اینٹ سے اینٹ بجادی، ہزاروں بچے اور بڑے شہید ہوگئے، تقریباً تمام بڑی رہائشی
عمارتیں ، اسکول، اسپتال اور تجارتی کمپلیکس کھنڈر بن گئے، یہ قومیں اپنے آپ کو
مہذب کہتی ہیں ، ان کا دعویٰ ہے کہ وہ حقوق انسانی کی علمبردار ہیں ، ان کو چاہئے
کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جنگوں کے آئینے میں اپنا چہرا دیکھیں کہ
ان کے (مغربی اقوام کے) قول وعمل میں کتنا تضاد ہے اور انسانیت کیلئے ہمدردی کے ان
کے دعوے کتنے کھوکھلے ہیں۔
حضرت ام کلثومؓ کی وفات
نو ہجری میں غزوۂ تبوک
واقع ہوا، وہاں سے واپسی پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک بڑے صدمے سے دو
چار ہونا پڑا۔ یہ صدمہ حضرت ام کلثومؓ کی وفات کی صورت میں پیش آیا۔ حضرت ام
کلثومؓ آپ ؐ کی تیسری صاحبزادی تھیں اور حضرت عثمانؓ کے نکاح میں تھیں ۔ زمانۂ
جاہلیت میں ان کا نکاح ابولہب کے بیٹے عتیبہ سے ہوگیا تھا، ابھی رخصتی نہ ہونے
پائی تھی کہ اس نے ماں باپ کے کہنے پر حضرت ام کلثومؓ کو طلاق دے دی، آپ صلی اللہ
علیہ وسلم کی دوسری صاحبزادی حضرت رقیہؓ ابولہب کے دوسرے بیٹے عتبہ کے نکاح میں
تھیں ، دونوں بہنوں کو ایک ساتھ طلاق ہوئی، بعد میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
حضرت رقیہؓ کا نکاح حضرت عثمانؓ سے کردیا، حضرت ام کلثومؓ کا نکاح کسی سے نہیں
کیا، حضرت رقیہؓ کی وفات کے بعد حضرت عثمانؓ کا نکاح حضرت ام کلثومؓ سے ہوا، یہ
نکاح مدینے میں ہوا، حضرت عثمانؓ کو یہ شرف حاصل ہے کہ ان کے عقد میں حضور ﷺ کی دو
صاحبزادیاں آئیں ۔ حضرت ام کلثومؓ کا نکاح ربیع الاول تین ہجری میں ہوا، نو ہجری
میں ان کی وفات ہوئی، حضرت ام کلثومؓ نے چھ برس حضرت عثمانؓ کی زوجیت میں گزارے،
ان کی وفات پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر میری تیسری لڑکی بھی
(غیر شادی شدہ) ہوتی تو میں اس کا نکاح بھی عثمان سے کردیتا۔ وفات کے بعد حضرت ام عطیہؓ
اور حضرت اسماء بنت عمیسؓ اور بعض دوسری صحابیاتؓ نے حضرت امّ کلثومؓ کو غسل دیا،
کفن کے کپڑے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے، آپؐ دروازے کے باہر سے کپڑے دیتے
رہے اور وہ مرحومہ کو پہناتی رہیں ، نماز جنازہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود
پڑھائی، حضرت ابو طلحہؓ، حضرت علیؓ، حضرت فضلؓ اور حضرت اسامہؓ نے حضرت ام کلثومؓ
کا جسد مبارک قبر میں اتارا، حضرت انسؓ فرماتے ہیں کہ اس وقت رسول اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کی چشم مبارک سے آنسو جاری تھے۔ (اسد الغابہ، تذکرہ حضرت ام کلثومؓ: ۵/۶۱۲)(جاری)
29 دسمبر 2023 ، بشکریہ: انقلاب، نئی دہلی
---------------
Related Article
Part: 1- I Was Taken to the Skies Where the Sound Of Writing with a Pen Was Coming
(Part-1) مجھے اوپر لے جایا گیا یہاں تک کہ
میں ایسی جگہ پہنچا جہاں قلم سے لکھنے کی آوازیں آرہی تھیں
Part: 2- Umm Hani! ام ہانی! میں نے تم لوگوں کے ساتھ
عشاء کی نماز پڑھی جیسا کہ تم نے دیکھا، پھرمیں بیت المقدس پہنچا اور اس میں نماز
پڑھی، پھر اب صبح میں تم لوگوں کے ساتھ نماز پڑھی جیسا کہ تم دیکھ رہی ہو
Part: 3 - Allah Brought Bait ul Muqaddas before Me and I Explained its Signs اللہ نے بیت المقدس کو میرے روبرو کردیااور میں نے
اس کی نشانیاں بیان کیں
Part: 4- That Was A Journey Of Total Awakening وہ
سراسر بیداری کا سفر تھا، جس میں آپؐ کو جسم اور روح کے ساتھ لے جایا گیا
تھا
Part: 5- The infinite power of Allah Almighty and the rational proof of
Mi'raj رب العالمین کی لامتناہی قدرت اور سفر معراج
کی عقلی دلیل
Part: 6- The Reward of 'Meraj' Was Given by Allah Only to the Prophet معراج کا انعام رب العالمین کی طرف سے عطیۂ خاص تھا جو صرف
آپؐ کو عطا کیا گیا
Part: 7- Adjective of Worship مجھے صفت ِ عبدیت زیادہ
پسند اور عبد کا لقب زیادہ محبوب ہے
Part:-8- Prophet Used To Be More Active Than Ever In Preaching Islam During
Hajj رسولؐ اللہ ہر موسمِ حج میں اسلام کی اشاعت
اور تبلیغ کیلئے پہلے سے زیادہ متحرک ہوجاتے
Part: 9- You Will Soon See That Allah Will Make You Inheritors Of The Land And
Property Of Arabia تم بہت جلد دیکھو گے کہ اللہ
تعالیٰ تمہیں کسریٰ اور عرب کی زمین اور اموال کا وارث بنا دیگا
Part: 10- The Prophet That the Jews Used To Frighten Us With یہ وہی نبی ہیں جن کا ذکر کرکے یہودی ہمیں ڈراتے رہتے ہیں
Part: 11- Pledge of Allegiance بیعت ثانیہ کا ذکر جب
آپؐ سے بنی عبدالاشہل کے لوگوں نے بیعت کی،ایمان لائے اور آپ ؐسے رفاقت و دفاع
کا بھرپور وعدہ کیا
Part: 12 - Your Blood Is My Blood, Your Honour Is My Honour, and Your Soul Is My
Soul تمہارا خون میرا خون ہے، تمہاری عزت میری عزت
ہے، تمہاری جان میری جان ہے
Part: 13- The event of migration is the boundary between the two stages of
Dawah ہجرت کا واقعہ اسلامی دعوت کے دو مرحلوں کے
درمیان حدّ فاصل کی حیثیت رکھتا ہے
Part: 14- I Was Shown Your Hometown - The Noisy Land Of Palm Groves, In My Dream مجھے خواب میں تمہارا دارالہجرۃ دکھلایا گیا ہے، وہ کھجوروں کے
باغات والی شوریدہ زمین ہے
Part: 15- Hazrat Umar's Hijrat and the Story of Abbas bin Abi Rabia تو ایک انگلی ہی تو ہے جو ذرا سی خون آلود ہوگئی ہے،یہ جو
تکلیف پہنچی ہے اللہ کی راہ میں پہنچی ہے
Part: 16- When Allah Informed The Prophet Of The Conspiracy Of The Quraysh جب اللہ نے آپؐ کو قریش کی سازش سے باخبرکیا اور حکم دیا کہ
آج رات اپنے بستر پر نہ سوئیں
Part: 17- Prophet Muhammad (SAW) Has Not Only Gone But Has Also Put Dust On Your
Heads محمدؐنہ صرف چلے گئے ہیں بلکہ تمہارے سروں پر
خاک بھی ڈال گئے ہیں
Part: 18- O Abu Bakr: What Do You Think Of Those Two Who Have Allah As a
Company اے ابوبکرؓ: ان دو کے بارے میں تمہارا کیا
خیال ہے جن کے ساتھ تیسرا اللہ ہو
Part: 19- The Journey of Hijrat Started From the House of Hazrat Khadija and Ended
At the House of Hazrat Abu Ayub Ansari سفر ِ ہجرت
حضرت خدیجہ ؓکے مکان سے شروع ہوا اور حضرت ابوایوب انصاریؓ کے مکان پر ختم ہوا
Part: 20- O Suraqa: What about a day when you will be wearing the Bracelets of
Kisra اے سراقہ: اس وقت کیسا لگے گا جب تم کسریٰ کے
دونوں کنگن اپنے ہاتھ میں پہنو گے
Part:21- The Holy Prophet's Migration And Its Significance نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کا واقعہ اور اس کی اہمیت
Part: 22- Bani Awf, the Prophet Has Come اے بنی عوف وہ
نبیؐ جن کا تمہیں انتظار تھا، تشریف لے آئے
Part: 23- Moon of the Fourteenth Night ہمارے اوپر
ثنیات الوداع کی اوٹ سے چودہویں رات کا چاند طلوع ہوا ہے
Part: 24- Madina: Last Prophet's Abode یثرب آخری نبیؐ
کا مسکن ہوگا، اس کو تباہ کرنے کا خیال دل سے نکال دیں
Part: 25- Bless Madinah Twice As Much As You Have To Makkah یا اللہ: جتنی برکتیں آپ نے مکہ میں رکھی ہیں اس سے دوگنی برکتیں مدینہ میں
فرما
Part: 26- Construction of the Masjid-e-Nabwi مسجد نبویؐ کی
تعمیر کیلئے جب آپؐ کو پتھر اُٹھا اُٹھا کر لاتا دیکھا تو صحابہؓ کا جوش دوچند ہو
گیا
Part: 27- The First Sermon of the Holy Prophet after the Migration and the
Beginning of Azaan in Madina ہجرت کے بعد
مدینہ منورہ میں حضورﷺ کا پہلا خطبہ اور اذان کی ابتداء
Part: 28- The Lord of the Ka'bah رب کعبہ نے
فرمایا، ہم آپ ؐکے چہرے کا بار بار آسمان کی طرف اُٹھنا دیکھ رہے تھے
Part: 29- Holy Prophet’s Concern for the Companions of Safa نبی کریمؐ کو اصحابِ صفہ کی اتنی فکر تھی کہ دوسری ضرورتیں نظر انداز
فرمادیتے تھے
Part: 30- Exemplary Relationship of Brotherhood مثالی
رشتہ ٔ اخوت: جب سرکار ؐدو عالم نے مہاجرین اور انصار کو بھائی بھائی بنا دیا
Part: 31- Prophet (SAW) Could Have Settled in Mecca after Its Conquest فتح مکہ کے بعد مکہ ہی مستقر بن سکتا تھا، مگر آپؐ نے ایسا نہیں کیا، پاسِ
عہد مانع تھا
Part: 32 - From Time To Time The Jews Would Come To Prophet’s Service And Ask
Questions In The Light Of The Torah یہودی وقتاً
فوقتاً آپؐ کی خدمت میں حاضر ہوتے اور تورات کی روشنی میں سوال کرتے
Part: 33- Majority Of Jewish Scholars And People Did Not Acknowledge Prophet
Muhammad’s Prophethood Out Of Jealousy And Resentment یہودی علماء اور عوام کی اکثریت نے بربنائے حسد اور کینہ آپ ؐکی نبوت کا
اعتراف نہیں کیا
Part: 34- When The Jew Said To Hazrat Salman Farsi: Son! Now There Is No One Who
Adheres To The True Religion جب یہودی نے حضرت
سلمان فارسیؓ سے کہا: بیٹے!اب کوئی نہیں جوصحیح دین پرقائم ہو
Part: 35- When the Holy
Prophet said to the delegation of Banu Najjar, 'Don't worry, I am the Chief of
your tribe' جب حضورؐ نے بنونجار کے وفد سے کہا تم
فکر مت کرو، میں تمہارے قبیلے کا نقیب ہوں
Part: 36- When Hazrat Usman Ghani (RA) Bought a Well (Beer Roma) and Dedicated It
to Muslims جب حضرت عثمان غنیؓ نے کنواں (بئر
رومہ) خرید کر مسلمانوں کیلئے وقف کردیا
Part: 37- The Charter of Medina Is the First Written Treaty of the World That Is
Free From Additions and Deletions میثاقِ مدینہ
عالم ِ انسانیت کا پہلا تحریری معاہدہ ہے جو حشو و زوائد سے پاک ہے
Part: 38- Only Namaz Were Obligatory In The Meccan Life Of The Holy Prophet, Rest
Of The Rules Were Prescribed In Madinah حضورؐ کی مکی
زندگی میں صرف نماز فرض کی گئی تھی ، باقی احکام مدینہ میں مشروع ہوئے
Part: 39- Prophet Muhammad (SAW) Ensured That Companions Benefited From The
Teachings Of The Qur'an And Sunnah آپ ؐ ہمیشہ یہ
کوشش فرماتے کہ جماعت ِ صحابہؓ کا ہرفرد کتاب و سنت کی تعلیم سے بہرہ ور ہو
Part: 40- Hypocrisy of the Jews and Their Hostility with the Holy Prophet نفاق یہود کی سرشت میں تھا اور حضورؐ کی مکہ میں بعثت سے وہ دشمنی پر
کمربستہ ہوگئے
Part: 41- Greatest Threat to the Muslims Was From the Hypocrites مسلمانوں کو بڑا خطرہ منافقین سے تھا جن کا قائد رئیس المنافقین عبداللہ بن
ابی تھا
Part: 42 - When Oppressed Muslims Complain, Holy Prophet Pbuh Used To Say, Be
Patient, I Have Not Been Ordered To Kill مظلوم مسلمان ظلم
کی شکایت کرتے توآپ ؐ فرماتے صبرکرو،مجھے قتال کا حکم نہیں دیا گیا
Part: 43- First Regular Battle Between Kufr And Islam Was Fought At Badr کفر و اسلام کے درمیان پہلی باقاعدہ جنگ میدان ِ بدر میں لڑی گئی تھی
Part: 44- When The Prophet Took Fidya Payment and Released Two Prisoners جب سرکارؐ دوعالم نے فدیہ لے کر قافلہ ٔ قریش کے دو قیدیوں کو رہا فرما دیا
Part: 45- Three Hundred And Thirteen Companions Had Only Three Horses And Seventy
Camels تین سو تیرہ صحابہ ؓکے پاس صرف تین گھوڑے اور صرف ستر
اونٹ تھے
Part: 46- O Messenger of Allah! Even If You Take Us to Barak Al-Emad, We Will Go
With You یارسولؐ اللہ ! اگر آپؐ برک العماد لے جانا چاہیں تو
بھی ہم آپؐ کے ساتھ چلیں گے
Part: 47- Before The Battle of Badr, Many People Had Advised the Quraysh to Return
But They Refused غزوۂ بدر سے پہلے کئی لوگوں نے قریش
کو مشورہ دیا تھا کہ واپس ہوجائیں مگر وہ نہیں مانے
Part: 48- Prophet (Pbuh) Remained Engaged in Worship for the Whole Night and by the
Command of Allah, Drowsiness Fell on the Muslims آپؐ
تمام رات عبادت میں مشغول رہے اور بحکم الٰہی مسلمانوں پر غنودگی طاری رہی
Part: 49- Allah, Fulfill Your Promise of Victory To Me اے اللہ تُونے مجھ سے فتح و نصرت کا جو وعدہ کیا ہے اسے پورا فرما
Part: 50- Prophet Muhammad Pbuh Threw a Handful of Dust and Pebbles at the Enemy
and There Was a Panic Part-50 آپ نے مٹھی بھر
خاک اور سنگریزے دشمن کی طرف پھینکے اور ان میں افراتفری مچ گئی
Part: 51- Every Incident Of The Battle Of Badr Is A Clear Proof Of The Truthfulness
Of The Holy Prophet And A Masterpiece Of Prophetic Insight And Determination
Part-51 جنگ بدر کا ہر واقعہ حضورؐ کی حقانیت کی روشن دلیل اور
پیغمبرانہ بصیرت و عزیمت کا شاہکار ہے
Part: 52- After Badr, There Was Mourning In Every House In Makkah, While There Was
Celebration In Madinah Part-52 بدر کے بعد مکہ
کے ہر گھرمیں صف ِ ماتم بچھی تھی جبکہ مدینہ منورہ میں جشن کا سماں تھا
Part: 53 - History Can Never Forget the Humane Behaviour of Prophet Muhammad Pbuh
with the Prisoners of War Part 53 اسیرانِ جنگ کے
ساتھ آپ ﷺ کا حسن سلوک تاریخ کبھی فراموش نہیں کرسکتی
Part: 54- Respect For The Martyrs Part-54 شہداء کی تکریم
اور ان کے اہل و عیال کی دلجوئی کا پہلا نمونہ نبی کریمؐ نے پیش فرمایا
Part: 55- O People of Makkah! The Messenger of God Gave us the glad tidings of the
Roman Domination Part-55 اے اہل مکہ! اللہ کے رسولؐ نے
ہمیں رومیوں کے غلبے کی خوشخبری دی ہے
Part: 56- O Nation of Jews! Fear Allah, Lest the Chastisement Overtake You
Part-56 اے قوم یہود! اللہ سے ڈرو، ایسا نہ ہو کہ تم پر بھی
عذاب نازل ہوجائے
Part: 57- Abdullah Ibn Ubay: His Sympathy With the Jews Until the Last Moment of
Their Expulsion From Madina Part-57 عبد اللہ بن
أبی، یہود کے مدینہ سے اخراج کے آخری لمحے تک ان کا ہمدرد بنا رہا
Part: 58- When The Prjophet Said, 'Who can teach Ka'b bin Ashraf a lesson'?
Part-58 جب آپؐ نے فرمایا: کون ہے جو کعب بن اشرف کو اس کی
اوقات یاد دِلائے
Part: 59- When the Plan to Avenge the Defeat of the Battle of Badr Failed Part-
59 جب جنگ بدر کی شکست کا انتقام لینے کی منصوبہ بندی کو
ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا
Part: 60- The Polytheists Were No Longer Peaceful and Quiet After the Defeat of
Badr Part-60 بدر کی شکست نے مشرکین کے دن کا سکون
اور رات کاچین چھین لیا تھا
Part: 61- Then He Said, ‘It Was Not For a Prophet to Take Up Arms and Put Them
Down’ Part-61 تب آپ نے ارشاد فرمایا: کسی نبی کے
لئے یہ مناسب نہیں کہ ہتھیار لگا کر اُتاردے
Part- 62: Mount Uhud loves us, and we Love it, says the Holy Prophet PBUH
Part-62 آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جبل اُحد ہم سے محبت
کرتاہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں
Part: 63- The Archers Were Instructed Their Sole Mission Was To Protect by
Remaining Behind the Mountain of Uhud Part-63 تیر
اندازوں کو تاکید کی گئی کہ ان کا کام صرف جبلِ اُحد کے پیچھے ٹھہر کر حفاظت کرنا
ہے
Part: 64- Only Those Who Have Been Guided By Allah Can Stand Firm against the Enemy
Part-64 دشمن کے مقابلے میں وہی لوگ ڈٹے رہتے ہیں جنہیں اللہ نے
رُشد و ہدایت سے نوازاہے
Part: 65- The Martyrdom Of Hazrat Hamza, The Holy Prophet's Uncle, Is The Most
Terrible Episode Of The Battle Of Uhud Part-65 جنگ اُحد
کا سب سے المناک واقعہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حضرت حمزہؓ کی شہادت ہے
Part: 66- At The Funeral of Hazrat Hamza, the Prophet's (PBUH) Eyes Were Filled
With Grief Part-66 حضرت حمزہؓ کی تجہیز تکفین کے وقت شدت
غم سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چشم مبارک چھلک اٹھی تھی
Part: 67- Rumours of the Prophet's Martyrdom Struck the Muslims Like A Bolt of
Lightning, and They Lost the War They Had Won Part-67 آپؐ کی شہادت کی افواہ مسلمانوں پر بجلی بن کر گری اور وہ جیتی ہوئی جنگ
ہار گئے
Part: 68- Muslims Were Told A Year Ago That Seventy of Their Men Would Be Martyred
Part-68 مسلمانوں کو ایک سال پہلے ہی بتلا دیا گیا تھا کہ
تمہارے ستّر آدمی شہید ہوں گے
Part: 69- No Excuse Would Be Acceptable To Allah If the Holy Prophet (PBUH) Was
Harmed Part - 69 اگر نبیؐ کی ذاتِ اقدس کو کوئی گزند
پہنچی تو اللہ کے نزدیک تمہارا کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا
Part: 70- One Jew Who Fought On Behalf Of the Muslims Became Entitled To Heaven,
And The Other To Hell Part-70 مسلمانوں کی طرف
سےلڑنے والا ایک یہودی جنت کا حقدار بنا تو دوسرا دوزخ کا
Part: 71- The Prophet Decreed That the Individual Who Memorised the Qur'an Be
Buried First, Above All Other Martyrs Part-71 شہداء کی
تدفین کیلئے آپؐ نے فرمایا: اس شخص کو پہلے قبر میں لٹاؤ جو حافظ قرآن تھا
Part: 72 - In The Words of Hadith, the Prophet's Companions Who Were Martyred In the
Battle of Uhud Part 72 جب بھی آپ ﷺ شہدائے احد کا ذکر کرتے
تو یہ فرماتے: میں نے چاہا تھا کہ اللہ مجھے بھی میرے ان صحابہؓ کے ساتھ شہید
کردیتا جو پہاڑ کے دامن میں قتل کردیئے گئے
Part: 73 - The Muslims Were Defeated In Uhud Due to Disobedience to the Prophet's
Instructions and Rumours of His Martyrdom Part 73 آپ ؐ کی
حکم عدولی اور آپؐ کی شہادت کی افواہ اُحد میں مسلمانوں کی شکست کا سبب بنی
Part: 74 - The Attitude in Madinah Had Shifted, As the Holy Prophet (Pbuh) Had Noted
With His Far-Sighted Eyes Part-74 حضور صلی اللہ
علیہ وسلم کی دوربیں نگاہوں نے محسوس کرلیا تھا کہ مدینہ کی فضا بدل گئی ہے
Part: 75 - The Prophet (Peace Be Upon Him) Said, 'A Believer Is Not Bitten From the
Same Hole Twice' Part-75 آپﷺ نے فرمایا: مومن ایک
سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاتا
Part: 76 - Wine Flowed Like Water in the Streets of Madinah, Soon After its
Prohibition Was Revealed Part-76 شراب کی حرمت کا
حکم نازل ہوتے ہی مدینہ کی گلیوں میں شراب پانی کی طرح بہنے لگی
Part: 77 - The Holy Prophet Kept an Eye on the Movements of All the Tribes from
Madinah to Makkah Part-77 مدینہ سے مکہ تک
تمام قبائل کی نقل وحرکت پرآپ ﷺ نظر رکھے ہوئے تھے
Part: 78 - The Companions and Their Unparalleled Love for the Prophet Part-78 آپؐ سے صحابہؓ کی محبت یہ تھی کہ تختۂ دار پر بھی فکر ہوتی کہ آپؐ کو
کانٹا بھی نہ چبھے
Part: 79 - The Shocking Incident of Bir Mauna but the Holy Prophet Continued To
Recite the Qunoot-E-Naazla for a Month Part-79 بئر
معونہ کے واقعے سے آپ ؐ کو شدید صدمہ پہنچا اور آپؐ ایک ماہ تک قنوت نازلہ پڑھتے
رہے
Part: 80 - Through Revelation, the Holy Prophet Learnt Of the Conspiracy of Banu
Nadir and Returned To Madinah Part-80 نبی کریم ؐکو
بذریعہ وحی بنونضیر کی سازش سے مطلع فرما دیا گیا اور آپؐ مدینہ واپس آگئے
Part: 81 - Sacrifice of the Ansaar (Supporters) and The Prophet’s Prayer for them
and Their descendants Part-81 ‘انصار کے ایثار
پر آپؐ نے دُعا دی:’ یا اللہ! انصار اور ان کی اولاد پر اپنی خاص مہربانی فرما
Part: 82 - The First Salat Al-Khawf Was Offered In the Ghazwa of Dhat Al-Riqa Which
Took Place after the Battle of Banū Naḍīr Par-82 پہلی’ صلوٰۃِ خوف
‘ غزوۂ ذات ِ الرقاع میں پڑھی گئی تھی جو غزوۂ بنی نضیر کے بعد پیش آیا تھا
Part: 83- The Narrative of Hazrat Jabir Bin Abdullah's Camel: After the Prophet
Pbuh Poked the Camel with His Stick, It Became Extremely Fast Part-83 نبی کریم ﷺنے لکڑی کو ہلکا سا اونٹ پر چبھویا اور اس کی رفتار بڑھ گئی
Part: 84 - The Muslims' Fear Dissipated Once the Prophet (Peace Be Upon Him)
Exhorted Them to Go To Badr at Any Costs Part- 84 آپ صلی
اللہ علیہ وسلم کا یہ اعلان سنتے ہی کہ ہمیں ہر حال میں بدر کے لئے نکلنا
ہے،مسلمانوں کا خوف ختم ہوگیا
Part: 85- The Prophet (PBUH) Received the Veil Verse on the Day of the Marriage
Banquet Part-85 آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر آیت پردہ
حضرت زینبؓ سے نکاح کے بعد عین ولیمہ والے دن نازل ہوئی
Part: 86- The Message That Muslims Are Not Inattentive Even For a Moment Spread
around the World Thanks To Daumat-Ul-Jandal Part-86 دومۃ الجندل سے ہر طرف پیغام پہنچ گیا کہ مسلمان ایک لمحے کے لئے بھی غافل
نہیں ہیں
Part: 87- The Muslim Community was greatly blessed by Juwayriya, the Wife of the
Prophet (pbuh) and Mother of the Believers Part- 87 میں نے جویریہؓ سے زیادہ کسی عورت کو اپنی قوم کے حق میں بابرکت نہیں دیکھا
Part: 88 - Surah Al-Munafiqun Was Revealed To the Prophet (PBUH) To Expose the
Hypocrites Part-88 آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے
منافقوں کا پردہ فاش کرنے کے لئے'سورہ المنافقون'نازل کی گئی
Part: 89 - The Holy Prophet Said: 'O Aisha! Rejoice, 'Allah Has Declared Your
Innocence from the Ifk-Slander Part-89 آپ ؐ نے فرمایا:
اے عائشہؓ! خوش ہوجاؤ، اللہ نے تمہاری برأت ظاہر کردی ہے
Part: 90- Surah An-Noor Contains the Most Serious Type of Threat Found Anywhere in
the Holy Qur'an Part-90 قرآن کریم میں کہیں بھی تہدید کا وہ
سخت انداز نہیں ملےگا جو سورہ نور میں اختیار کیا گیا ہے
Part: 91 - In Opposition To the Holy Prophet, the Jewish Delegation Sided With the
Polytheists Part-91 نبی کریم ؐ کی مخالفت میں یہودی وفد نے
مشرکین کا ساتھ دیا اور مستحق ِلعنت ٹھہرا
Part: 92 - On The Day of Al-Khandaq, the Prophet Carried Earth Till His Abdomen Was
Fully Covered In Dust Part-92 تاریخ نے وہ منظر
دیکھا کہ شکم مبارک گرد سے اَٹا ہے اور آپؐ مٹی ڈھو رہے ہیں
Page: 93 - When The Delegation Arrived and Informed the Prophet That It Was Only
Repeating the Conduct of Adal and Qaarra Part- 93 جب وفد
نے آکر آپؐ کو بتایا کہ اس نے وہی کیا جو عَضَل اور قَارَّہ نے کیا تھا
Page: 94 - Allah Accepted the Prayers of His Prophet and Opened the Gates of Victory
Part- 94 اللہ نے اپنے رسولؐ کی دُعائیں قبول فرمالیں اور فتح
ونصرت کے دروازے کھول دیئے
Part: 95 - The Angel Gabriel Said To the Prophet, 'You Should Immediately Proceed To
Bani Qurayzah, For the Angels Have Not Yet Laid Down Their Weapons or Returned'
Part-95 ابھی فرشتوں نے ہتھیار نہیں رکھے نہ واپس ہوئے ہیں،
آپؐ فوراً بنی قریظہ کی طرف تشریف لے چلیں
Part: 96 - After Hearing the Decision of Hazrat Saad, the Prophet PBUH Said: 'You
Have Decided What God Wants' Part - 96 حضرت سعدؓ کا
فیصلہ سن کر آپؐ نے فرمایا: تم نے وہی فیصلہ کیا ہے جو خدا چاہتاہے
Part: 97 - The Prophet (PBUH) Dealt With the Banu Qurayzah in a Manner Consistent
With Both Jewish Tribal Depravity and War Politics Part-97 آپ ؐ نے بنو قر یظہ سے جو معاملہ فرمایا وہ جنگی سیاست اور یہود قبائل کی
افتاد طبع کے مطابق تھا
Part: 98 - When Thumamah Ibn Uthal Proclaimed, "O Makkans, You Will Not Get
From Yamama Even a Single Grain of Wheat," Part-98 جب ثمامہ بن اُثال نے کہا اے اہل مکہ تمہیں یمامہ کے گیہوں کا ایک دانہ بھی
نہیں ملے گا
Part: 99 - When The Prophet Said, "O Son Of Aku!" Be Gentle To Them After
You Have Them under Control" Part-99 جب آپؐ نے
فرمایا: ’’اے اکوع کے بیٹے! جب وہ تیرے قابو میں آگئے تو اب نرمی کر!‘‘
Part: 100 - When the Companions of the Prophet Returned the Booty to Hazrat Zainab's
Husband Abu Al-Aas Part-100 جب صحابہؓ نے
غنیمت میں ملا ہوا مال حضرت زینبؓ کے شوہر ابو العاص کو واپس کردیا
Part: 101 - The Muslim Who Recalls Death The Most Is the Most Wise and Understanding
Muslim Part-101 وہ مسلمان سب سے زیادہ ہوشیار اور سمجھ
والا ہے جو موت کو سب سے زیادہ یاد کرتا ہو
Part: 102 - In A Dream, the Prophet (Pbuh) Was Doing the Umrah to Makkah While
Wearing Ihram Part-102 آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب دیکھا
کہ عمرہ کے لئے احرام کی حالت میں مکہ تشریف لے گئے ہیں
Part: 103 - The Companions Put the Arrow Given By the Prophet in a Dry Well, and the
Water Started Boiling There Part - 103 صحابہؓ نے آپ صلی
اللہ علیہ وسلم کا دیا ہوا تیر خشک کنویں میں گاڑاہی تھا کہ وہاں پانی ابلنے لگا
Part: 104 - The Sahabah's Oath of Allegiance Rocked the Quraish Part-104 صحابہ کرامؓ کی بیعت کی خبر سن کر قریش کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی
Part: 105 - Hazrat Ali Refused To Remove the Lettering That Read "Muhammad the
Messenger of Allah" Part-105 حضرت علیؓ نے وہ
عبارت مٹانے سے انکار کردیا جس میں محمد’رسول اللہ‘ لکھا تھا
Part: 106 - The Companions heartbroken by the Terms of Hudabiyya Pact were delighted
to hear the news of Conquest of Makkah Part-106 شرائط
صلح حدیبیہ سے دل گرفتہ صحابہ‘ فتح مبین ’ کی خوش خبری سن کر کھل اٹھے
Part: 107 – The Historical Significance of the Peace Treaty of Hudaybiyah, the
Prophet's Mercy, and the Extraordinary Effects of This Peace Part-107 صلح حدیبیہ کی تاریخی اہمیت، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی فراست اور اس صلح کے
غیر معمولی اثرات
Part: 108 – The Prophet Took Control of Makkah in the Year 8 A.H. As Though It Were
Not a Difficult Task Part-108 آٹھ ہجری میں آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ اس طرح فتح کرلیا جیسے وہ کوئی مشکل کام تھا ہی نہیں
Part: 109 – The Prophet's Letters to the Leaders of Many Countries and Regions
Following the Hudaybiyah Peace – Part-109 صلح حدیبیہ کے
بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف ملکوں او رقبیلوں کے سربراہوں کو خطوط لکھے
Part: 110 - I Bear Witness That 'You Are the Prophet Whom We People Of the Book Were
Waiting For' Part-110 میں گواہی دیتا ہوں کہ آپؐ وہی نبی
ہیں جن کا ہم اہل کتاب انتظار کررہے تھے
Part: 111- His Religion Will Spread As Far As the Ends of the Seas and Rivers
-Part-111 انؐ کا دین وہاں تک پھیلے گا جہاں تک سمندروں اور
دریاؤں کی انتہا ہے
Part: 112 - The Priest from Alexandria Predicted That the Prophet from Arabia Would
Emerge By the Name Ahmad-Part-112 اسکندریہ کے
پادری نےکہہ دیا تھا کہ عرب کےایک اُمی ّنبی ہیں ان کا نام احمدؐ ہوگا
Part: 113 - O People of the Book! Come To a Common Word between Us and You
Part-113 اے اہل کتاب! ایسی بات کی طرف آؤ جو ہم میں اور تم
میں مشترک ہے
Part: 114 - The Hercules' Descendants Believed Their Empire Would Remain As Long As
They Had the Prophet Muhammad's Blessed Letter-Part-114 خاندانِ ہرقل کاعقیدہ تھا کہ جب تک آپؐ کا خط اُن کےپاس ہے ، سلطنت باقی
رہے گی
Part: 115 - Letter of Prophet Muhammad (PBUH) to King Kisra, the Ruler of
Persia-Part-115 میرے رَب نے کسریٰ کو آج رات سات گھڑی
گئے ہلاک کرڈالا ہے
Part: 116 - I Want to Remind You of Allah Almighty, Who Says That Anyone Who Takes
Guidance Does So for His or Her Own Benefit- Part-116 میں تمہیں اللہ عزوجل کی یاد دِلاتا ہوں جو نصیحت قبول کرتا ہے وہ اپنے
فائدہ کیلئے کرتا ہے
Part: 117 - My Religion Will Prevail As Far As Camels and Horses Go-Part-117 میرا دین وہاں تک غالب ہوکر رہیگا جہاں تک اونٹ اور گھوڑے جاتے ہیں
Part: 118- The Prophet's Invitation Letters Were Very Simple and
Sensible-Part-118 رسول اکرم ﷺکے دعوتی خطوط کا اسلوب
نگارش نہایت سادہ اورعام فہم ہے
Part: 119 – Jews Did Not Originally Inhabit Khaybar; Rather, They Were Visitors to
the Arabian Peninsula- Part-119 ارضِ خیبراصلاً
یہودیوں کا علاقہ نہیں ، وہ جزیرۂ عرب میں مہمان بن کرداخل ہوئے تھے
Part: 120 – O People! Have Mercy on Your Souls, You Are Not Calling To the Deaf or
the Absent-Part-120 اے لوگو! اپنی جانوں پر رحم کھاؤ، تم
کسی بہرے یا غائب کو نہیں پکار رہے ہو
Part: 121 - To The Individual Who Loves Allah and His Messenger, I Will Offer This
Flag – Part-121 کل صبح یہ عَلم اس شخص کو دوں گا جو
اللہ اور رسولؐ سے اور وہ اس سے محبت کرتے ہیں
Part: 122 – The Meat of the Goat Itself Informed the Prophet PBUH That It Had Been
Poisoned-Part-122 بکری کے گوشت نے خود آپ ﷺ کو خبر دی
کہ اُسے زہر آلود کیا گیا ہے
Part: 123 - I'm Not Sure If I'm Happier about the Conquest of Khyber or the Arrival
of Jafar-Part-123 مجھے نہیں معلوم کہ آج مجھے خیبر فتح
ہونے کی زیادہ خوشی ہے یا جعفرؓ کے آنے کی
Part: 124 – Hazrat Abbas Forwarned The Makkans That The Truth Might Not Be What They
Had Become Happy To Hear-Part-124 جب حضرت عباسؓ نے
مکہ میں ایک ایک کو بتایا کہ سچ وہ نہیں جسے سن کر تم خوش ہو
Part: 125 - "Attempt To Flee As Soon As Possible; This Valley Is Inhabited By
Devils," The Holy Prophet (PBUH) Commanded-Part-125 جب حضورؐ نے حکم دیا:جلد نکلنے کی کوشش کرو،اس وادی میں شیاطین کا بسیرا ہے
Part: 126 – After Coming Back To Madina from Khyber the Emigrants, First Of All,
Returned the Donations of the Ansar- Part-126 خیبر سے
مدینہ واپسی کے بعد مہاجرین نے سب سے پہلے انصار کے عطیات واپس کئے
Part: 127 – Did You Tear His Heart And Notice The Fear In His Voice As He Uttered
This Kalima? Part-127 کیا تم نے اس کا دل چیر کر دیکھا تھا
کہ اس نے یہ کلمہ ڈر سے کہا ہے؟
Part: 128 – The Polytheists Trembled With the Sonds of Talbia – Part-128 تلبیہ کی صداؤں سے مشرکین کے دل لرز اٹھے اور چہروں پر ہوائیاں اڑنے لگیں
Part: 129 – The Prophet PBUH and His Companions Moved Quickly In the First Three
Rounds to Show the Disbelievers That the Muslims Had Not Weakened –
Part-129 پہلے تین چکروں میں آپؐ اور صحابہؓ تیز چلے تاکہ کفار
دیکھ لیں کہ مسلمان کمزور نہیں ہوئے ہیں
Part: 130 – Najashi Said: 'O Amr! Listen To Me and Follow Muhammad PBUH by God He Is
On the Right- Part-130 نجاشی نے کہا :’اے عمرو! میری بات مان
اور محمدؐ کی اتباع کر،خدا کی قسم وہ حق پر ہیں
Part: 131 - I Realised That Since He is Under the Protection of Allah, None of Us Can
Harm Him-Part-131 میں سمجھ گیا کہ وہؐ اللہ کی پناہ میں
ہیں،ہم سب مل کر بھی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے
Part: 132 – You'll see This Key in My Hand One Day, and Then I'll Hand It over to
Anybody I Like-Part-132 ایک دن یہ چابی تم میرے ہاتھ میں
دیکھوگے اور تب میں جس کو چاہونگا یہ چابی دونگا
Part: 133 – A Small Army of 3,000 Soldiers Set Out To Battle a Force of 200,000
Soldiers for the Exaltation of Religion-Part-133 سربلندیٔ
دین کیلئے تین ہزار کا معمولی لشکر دو لاکھ کے جم غفیر سے ٹکرانے نکل پڑا
Part: 134
– The Brave Companions in the Fierce Battle of Mu'tah-Part-134 جنگ ِ موتہ کے اِس منظرنامے میں بہادر اور جانباز صحابہؓ کو بے جگری سے لڑتا
ہوا دیکھئے
Part: 135 – The Prophet Was Not Present In the Battlefield of Mu'tah but He Did View
It-Part-135 عین جنگ کے وقت مؤتہ کا میدانِ جنگ
آپؐ کی نگاہوں کے سامنے کردیا گیا تھا
Part: 136 – Allah Almighty Gave a Big Fish on the Coast for the Companions to
Eat-Part-136 اللہ تعالیٰ نے صحابہؓ کے کھانے کیلئے
ایک عظیم الجثہ مچھلی ساحل پر ڈال دی تھی
Part: 137 – O Amr, Assistance Will Come To You Because Even This Tiny Cloud Is
Pleading For Assistance for Bani Ka'ab-Part-137 اے
عمرو،تمہاری مدد کی جائیگی، بادل کا یہ ٹکڑا بھی بنی کعب کی نصرت کا طلبگار ہے
Part: 138 – O Allah, Keep This Journey A Secret Until We Reach There-Part-138 اے اللہ اس سفر کو اس وقت تک مخفی رکھ جب تک ہم وہاں نہ پہنچ جائیں
Part: 139 – Dear Uncle! Just As My Prophethood Is the Last, So Too Is Your Current
Migration-Part-139 چچا جان! آپ کی یہ ہجرت آخری ہجرت
ہے، جس طرح میری نبوت آخری نبوت ہے
Part: 140 – Saad Said Incorrectly, It Is the Day of Mercy and the Splendour of the
Kaaba Today-Part-140 سعد نے غلط کہا، آج کا دن رحم کا دن
ہے اور خانہ ٔکعبہ کی عظمت کا دن ہے
Part: 141 – The Cueror of Makkah and His Humility: a historical Moment-Part-141 وہ تاریخی لمحہ جب فاتح مکہ ؐ کا سر ِمبارک تواضع اور خشیت سے جھکا جاتا تھا
Part: 142 – People Left Their Homes as Hazrat Bilal's Call to Prayer Resounded
Throughout Makkah's Valleys-Part-142 مکہ کی وادیوں
میں اذانِ بلال ؓ گونجی اور یہ نغمہ سرمدی سن کرلوگ گھروں باہر نکل آئے
Part: 143 - I Am Not a King, but the Son of a Woman Who Consumed Dried
Meat-Part-143 میں کوئی بادشاہ نہیں، ایک عورت کا
بیٹا ہوں جو خشک گوشت کھایا کرتی تھی
Part: 144 – By God, the Prophet PBUH Was Good In His Youth and In His
Adulthood-Part-144 خدا کی قسم وہؐ بچپن میں بھی نیک تھے
اور بڑے ہوکر بھی نیک ہیں
Part: 145 - I Prayed To Allah for These Two Brothers, and He Heard Me-Part-145 میں نے ان دونوں بھائیوں کو اللہ سے مانگا تھا، اللہ نے میری دُعا قبول
فرمالی
Part: 146
- Since Allah Created the Earth and the Heavens, He Has Made Makkah
Sacred-Part-146 اللہ تعالیٰ نے جس دن زمین و آسمان
پیدا کئے اسی دن سے مکہ کو حرمت والا قرار دیا ہے
Part: 147 – The Prophet PBUH Renewed the Boundaries of the Haram and Cleansed Makkah
of Idolaters-Part-147 آپ نے قیام مکہ کے دوران حدود حرم کی
تجدید فرمائی اور مکہ کوبتوں سے پاک کروایا
Part: 148 – The Holy Prophet PBUH Praises Hazrat Ali for Making the Right
Decision-Part-148 !جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت
علیؓ سے فرمایا: ‘اصبت و احسنت‘ یعنی تم نے درست فیصلہ کیا، تم نے اچھا کیا
Part: 149 – The Holy Prophet Took a Handful of Dust and Threw It towards the Enemy
after Reciting Shahat Al Wujuh-Part-149 حضور ؐ نے ایک
مٹھی خاک لی اور شاہت الوجوہ پڑھ کر دشمن کی طرف پھینک دی
Part: 150 – Understanding Holy Prophet's War Strategy Requires Wisdom-Part-150 آپؐ کی جنگی حکمت عملی سمجھنے کے لئے بہت سے واقعات میں آپؐ کے تدبر کو
سمجھنا ہوگا
Part: 151 – When Asked To Curse the People of Thaqeef, the Prophet PBUH Said, No, I
Will Pray For Them-Part-151 ثقیف کے لئے
بددعاکی گزارش پر آپؐ نے فرمایا: بددعانہیں، میں ان کے لئے دعاکروں گا
Part: 152 – O Group of Ansaar! Don't you want to be with the Prophet of
Allah?-Part-152 اے گروہ انصار! کیا تمہیں یہ بات پسند
نہیں کہ وہ لوگ مال اور اونٹ لے جائیں اور تم لوگ اپنے ساتھ رسولؐ اللہ کو لے کر جاؤ؟
Part: 153 – A Speaker Claimed To Have Never Encountered Or Heard Of A Person Like
Muhammad PBUH Among All The People In The World-Part-153 دُنیا کے تمام انسانوں میں محمدﷺ جیسی شخصیت نہ میں نے دیکھی اور نہ سنی
Part: 154 – The Messenger of Allah, Peace Be Upon Him, Is A Beacon of
Truth-Part-154 بلاشبہ رسول اللہﷺ ایسا نور ہیں جس سے
حق کی روشنی حاصل کی جاتی ہے
Part: 155 – Your Poet and Speaker Are, By the Grace of God, Better Than Those of
Us-Part-155 خدا کی قسم آپؐ کا خطیب ہمارے خطیب سے
بہتر اور آپؐ کا شاعر ہمارے شاعر سے بڑھ کر ہے
Part: 156 – The Amir's Directives Are Excellent Deeds, but You Shouldn't Follow Them
If They Include Sin-Part-156 امیر کی اطاعت
نیکی کے کاموں میں ہے، اگر گناہ کا حکم دے تو اسکی اطاعت مت کرو
Part: 157 – The Prophecy Regarding Adi Bin Hatim's Hand in the Prophet's Hand
-Part-157 رسولؐ اللہ یہ فرماچکے تھے کہ ایک دن عدی بن حاتم کا
ہاتھ میرے ہاتھ میں ہوگا
Part: 158 – O Messenger of God! I Have Given the Custody of My Family to Allah and
His Messenger-Part-158 یارسولؐ اللہ! میں نے گھر والوں کیلئے
اللہ اور اس کے رسولؐ کو چھوڑا ہے
Part: 159 – The Battle of Tabuk completely exposed hypocrites-Part-159 کیا تم اس پر راضی نہیں کہ تمہیں مجھ سےوہی نسبت ہو جو ہارون کوموسیٰؑ
کےساتھ تھی
Part:
160 – The Departure of Allah's Messenger PBUH for Tabuk-Part-160 بوقت روانگی ٔتبوک حضرت ابوذر غفاریؓ کا پیچھے رہ جانا اور اُن کیلئے آپؐ
کی پیشین گوئی
Part: 161 – Why Are You Going To A Place Where Allah's Punishment Was Inflicted On
Its Inhabitants?-Part-161 تم ایسی جگہ کیوں
جا رہے ہو جہاں کے رہنے والوں پر اللہ کا عذاب آیا تھا؟
Part: 162 – The Islamic Army in Tabuk and the Mischievous Acts of
Hypocrites-Part-162 کل، انشاء اللہ، تم تبوک کے چشمے پر
سورج نکلنے کے بعد پہنچوگے
Part: 163 - The Qur'an Refers To Those Who Did Not Participate In the Battle of Tabuk
as Mutakhallifun-Part-163 ایسے لوگوں کو
جوغزوۂ تبوک میں شرکت نہ کرسکے،قرآن نے متخلفین کہا ہے
Part: 164 – The Prophet (PBUH) forbade the Muslims to communicate with the Three Of
Us-Part-164 آپؐ نے مسلمانوں کو ہم تینوں کے ساتھ
بات چیت کرنے سے منع فرمادیا
Part: 165 – Happy Birthday: The Best Day You Have Ever Had Since
Birth!-Part-165 تمہیں ایسا دِن مبارک ہوجو تمہاری
پیدائش سے لے کر آج تک کابہترین دِن ہے
Part: 166 – When Allah Almighty Revealed To His Beloved Prophet
the Reason behind the Construction of Masjid Al-Dirar-Part-166 جب اللہ تعالیٰ نے مسجد ِضرار
کی تعمیر کا مقصد بذریعہ وحی اپنے محبوبؐ کو بتا دیا
URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/masjid-zarrar-quba-remains-day-part-167/d/131420
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism