New Age Islam
Sun Oct 06 2024, 07:48 AM

Urdu Section ( 23 Feb 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

The Prophet Decreed That the Individual Who Memorised the Qur'an Be Buried First, Above All Other Martyrs Part-71 شہداء کی تدفین کیلئے آپؐ نے فرمایا: اس شخص کو پہلے قبر میں لٹاؤ جو حافظ قرآن تھا

مولانا ندیم الواجدی

18 فروری 2022

مشرکین کی واپسی

اس دھمکی کے بعد کہ وہ لوگ بہت جلد دوبارہ جنگ کے ارادے سے ملیں گے، ابوسفیان اپنے لوگوں کو لے کر واپس چلا گیا، لیکن اس خیال سے کہ دشمن پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علیؓ بن أبی طالب کو حکم دیا کہ وہ کچھ اور نوجوانوں کو اپنے ساتھ لے کر مشرکین کا پیچھا کریں اور دیکھیں کہ وہ کیا کررہے ہیں، اور کدھر جانا چاہتے ہیں۔ اگر وہ گھوڑوں پر سوار ہیں، اور اونٹ ویسے ہی ہنکائے جارہے ہیں تو ان کا ارادہ مدینے کی طرف جانے کا ہے اور اگر وہ اونٹوں پر سوار ہیں تو اُن کا رخ مکے کی طرف ہے۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے اگر انہوں نے مدینے کا رخ کیا تو میں ان کا پیچھا کروں گا اور ان کا مقابلہ کروں گا۔ حکم پاتے ہی حضرت علیؓ مشرکین کے پیچھے پیچھے روانہ ہوئے اور یہ خبر لائے کہ وہ اونٹوں پر سوار چلے جارہے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا کہ ان کا ارادہ مکہ مکرمہ واپس جانے کا ہے۔ (البدایہ والنہایہ: ۴/۴۱)

شہداء کی تلاش اور تدفین

جب مشرکین واپس چلے گئے اور میدان میں صرف مسلمان رہ گئے تب آپؐ نے شہداء کی لاشیں تلاش کیں، جو میدان احد میں ادھر ادھر بکھری ہوئی تھیں۔ آپؐ کے ساتھ صحابہؓ بھی تھے جو ان لاشوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ایک جگہ رکھ رہے تھے۔ ان میں حضرات حمزہ بن عبد المطلبؓ، مصعب بن عمیرؓ، حنظلہ بن أبی عامرؓ، سعد بن الربیعؓ، اصیرمؓ اور دوسرے صحابہ کی لاشیں تھیں، جب تمام لاشیں آپؐ کے سامنے لاکر رکھ دی گئیں تب آپؐ ان کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: میں ان سب پر گواہ ہوں، ان میں سے جس کو بھی کوئی زخم پہنچا ہے خدا کی قسم وہ قیامت کے روز اس حال میں اٹھے گا کہ اس کے زخموں سے خون بہتا ہوا ہوگا، خون کا رنگ ایسا ہوگا جیسا ہوتا ہے اور خوشبو مشک کی ہوگی، تم لوگ یہ دیکھو کہ ان میں سے کس کس کو قرآن زیادہ یاد تھا، ایسے شخص کو پہلے قبر میں رکھو، پھر اس کے برابر میں اس شخص کو قبر میں لٹاؤ جو حافظ قرآن نہیں تھا یا اسے قرآن میں سے کم یاد تھا۔ (سیرۃ ابن ہشام: ۳/۱۰۹)

حضرت جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایک کپڑے میں دو دو صحابہ کو کفناتے پھر ارشاد فرماتے ان میں سے کون قرآن کا زیادہ جامع اور حافظ ہے، جب اس کی طرف اشارہ کیا جاتا تب آپؐ اسے قبر میں پہلے رکھتے، اور فرماتے: ’’میں قیامت کے دن ان سب پر گواہی دوں گا‘‘ پھر آپؐ ان کو ان کے ٹپکتے ہوئے خون کے ساتھ دفن کرنے کا حکم دیتے۔ آپؐ نے شہداء احد پر نہ جنازے کی نماز پڑھی اور نہ انہیں غسل دیا۔ (صحیح البخاری: ۵/۱۰۲، رقم الحدیث: ۴۰۷۹)

بعض مسلمانوں نے اپنے شہداء کو مدینے لے جاکر دفن کرنے کا ارادہ کیا۔ آپؐ نے انہیں روک دیا اور فرمایا جہاں یہ لوگ شہید ہوئے ہیں ان کو وہیں دفن کرو۔ (سنن ابی داؤد: ۳/۲۰۲، رقم الحدیث:۳۱۶۵، سنن الترمذی: ۴/۲۱۵، رقم الحدیث:۱۷۱۷، سنن النسائی: ۴/۷۹، ۲۰۰۴)

شہداء کی نماز جنازہ اور غسل

شہید کی دو قسمیں ہیں، حقیقی اور حکمی۔ حقیقی شہید وہ کہلاتا ہے جس پر شہید کے احکامات نافذ ہوتے ہیں، یعنی اس کو غسل اور کفن نہیں دیا جائے گا اور نماز جنازہ پڑھ کر انہی کپڑوں میں دفن کردیا جائے گا جن کپڑوں میں وہ شہید ہوا ہے۔ حقیقی شہید وہ ہے جو اللہ کی راہ میں دشمنوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوا ہو، یا کسی کے ہاتھوں ناحق قتل ہوا ہو، بشرطیکہ وہ بغیر علاج معالجے اور وصیت وغیرہ کے وہیں موقع پر انتقال کر گیا ہو۔ حکمی شہید وہ ہے جس کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت کی بشارت دی ہو۔ احادیث میں چالیس طرح کے شہیدوں کا ذکر ہے، مثلاً ڈوب کرمرنے والا، ہیضے یا طاعون سے ہلاک ہونے والا، حالت سفر میں انتقال کرنے والا۔ علامہ شامیؒ نے حاشیہ رد المحتار میں ان تمام طرح کے شہیدوں کا ذکر کردیا ہے، ڈاکٹر عبد الحئ نے احکام میت میں ان کو جمع کیا ہے، ایسے تمام طرح کے لوگوں کو غسل بھی دیا جائے گا، کفن بھی پہنایا جائے گا، اور ان کی نماز جنازہ وغیرہ بھی پڑھی جائے گی۔

حضرت جابر بن عبد اللہ کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شہداء احد کی نماز جنازہ نہیں پڑھی اور ان کو بلانماز پڑھے دفن کردیا، اس کے برعکس متعدد روایات سے پتہ چلتا ہے کہ آپؐ نے تمام شہداء کی نماز جنازہ پڑھی۔

حضرت عقبۃُ بن عامرؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن نکلے تو آپؐ نے اہل اُحد پر نماز پڑھی جس طرح مُردوں پر پڑھی جاتی ہے، پھر آپؐ  منبر کی طرف تشریف لائے اور فرمایا میں (تم سے) آگے جانے والا ہوں اور میں تم پر گواہ ہوں۔ (صحیح البخاری: ۲/۹۱، رقم الحدیث: ۱۳۴۴، صحیح مسلم: ۴/۱۷۹۵، رقم الحدیث: ۲۲۹۶) حضرت عبد اللہ بن الزبیرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کے دن حضرت حمزہؓ کے متعلق حکم دیا تو انہیں ایک چادر میں چھپا دیا گیا، آپؐ نے نو تکبیروں کے ساتھ ان کی نماز جنازہ ادا فرمائی، پھر دوسرے مقتولین کو صف بہ صف لایا گیا، آپؐ ان کی نماز ادا فرماتے رہے اور ساتھ ہی حضرت حمزہؓ کی بھی۔ (شرح معانی الآثار: ۱/۲۹۰، رقم الحدیث: ۲۶۵۷)

اسی طرح حضرت ابومالکؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کے دن حضرت حمزہ بن عبد المطلبؓ کے متعلق حکم دیا، چنانچہ ان کا جنازہ اور نو دوسروں کا جنازہ لایا گیا، آپؐ نے ان سب کی نماز جنازہ پڑھی، نماز کے بعد تمام نو شہداء کی میتیں اٹھالی گئیں، حضرت حمزہؓ کی میت وہیں رہنے دی گئی، پھر مزید نو شہیدوں کو لایا گیا اور سامنے رکھا گیا، یوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ستر شہداء کی نماز جنازہ سات بار پڑھی (یعنی ایک مرتبہ میں دس دس شہداء کی نماز جنازہ پڑھی گئی) حضرت حمزہؓ کی میت پر بار بار نماز پڑھی گئی۔ (سنن الکبری للبیہقی: ۴/۱۹، رقم الحدیث:۶۸۰۵) حضرت عبد اللہ ابن عباسؓ کی روایت بھی ہے کہ غزوۂ احد کے دن شہداء کرام کو رسول اللہ ﷺ کے پاس لایا گیا، آپؐ نے دس دس شہداء پر نماز جنازہ پڑھی، حضرت حمزہؓ کی میت اسی طرح رکھی رہی، باقی تمام شہداء کی میتیں اٹھالی جاتیں لیکن حضرت حمزہؓ کو نہ اٹھایا جاتا۔ (سنن ابن ماجہ: ۱/۴۸۵، رقم الحدیث: ۱۵۱۳)

اس طرح کی اور بھی روایات ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ احد کے دن شہداء کی نماز جنازہ پڑھی گئی، صرف حضرت جابر بن عبد اللہ کی روایت سے نماز جنازہ کی نفی ہوتی ہے، اس سلسلے میں شارحین حدیث لکھتے ہیں کہ حضرت جابرؓ کی روایت سے نماز جنازہ کی نفی ہوتی ہے اور بہت سی روایات سے اس کا اثبات ہوتا ہے، نفی واثبات جمع ہوجائیں تو اثبات والی روایات کو ترجیح دی جائے گی، یوں بھی نفی کی روایت تنہا حضرت جابرؓکی ہے اور اثبات کی روایات بہت سے صحابہؓ سے مروی ہیں، نیز اثبات والی روایات کو لینا اس لئے بھی بہتر ہے کہ نماز جنازہ میت کے اعزاز واکرام کے لئے ہوتی ہے۔ (تبیین الحقائق: ۱/۲۴۸)

جہاں تک حضرت جابرؓ کی روایت کا تعلق ہے علماء نے اس کی یہ توجیہ کی ہے کہ جس طرح عام میتوں کی نماز پڑھی جاتی ہے اس طرح ان کی نماز نہیں پڑھی گئی بلکہ دس دس کی نماز ایک ساتھ پڑھی گئی، (اعلاء السنن: ۸/۳۶۸) حضرت مولانا خلیل احمد انبہٹویؒ شارح ابوداؤد لکھتے ہیں کہ اس دن حضرت جابرؓ کچھ زیادہ مشغول تھے کیوں کہ غزوۂ احد میں ان کے والد، بھائی اور خالو شہید ہوگئے تھے، وہ مدینے تشریف لے گئے تھے تاکہ وہاں جاکر میتوں کی تدفین وغیرہ کا انتظام کریں، اس دوران رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شہداء کی نماز پڑھادی حضرت جابرؓ نے چونکہ نماز پڑھاتے ہوئے نہیں دیکھا اس لئے یہ نقل کردیا کہ شہداء کی نماز نہیں پڑھی گئی۔ (بذل المجہود فی حل أبی داؤد: ۴/۱۹۰)

حضرت حمزہؓ کی نماز جنازہ جداگانہ ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی نماز نو تکبیروں کے ساتھ پڑھائی، جب کہ نماز جنازہ میں چار تکبیریں ہوتی ہے، محدثین کے مطابق یہ حضرت حمزہؓ کی خصوصیت تھی کہ ان کی نمازنو تکبیروں کے ساتھ پڑھی گئی، اس طرح یہ بھی ان کی خصوصیت تھی کہ ان کی نماز جنازہ بار بار پڑھی گئی، نماز جنازہ کے بعد تدفین عمل میں آئی، اور ایک ایک قبر میں دو، دو، تین تین صحابہ کو دفن کیا گیا، حضرت حمزہؓ کے ساتھ حضرت عبد اللہ بن جحشؓ کو دفن کیا گیا، حضرت عمرو بن الجموحؓ اور حضرت عبد اللہ بن عمرو بن حرامؓ کو ایک قبر میں دفن کیا گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں حضرات کے متعلق ارشاد فرمایا کہ ان دونوں کو دیکھو، وہ دنیا میں ایک دوسرے کے ساتھ مخلص تھے، اس لئے ان کو ایک ہی قبر میں دفن کردو۔ (سیرت ابن ہشام: ۳/۵۲، الطبقات الکبری: ۲/۵۶۲)(جاری)

18 فروری 2022، بشکریہ: انقلاب، نئی دہلی

Related Article

Part: 1- I Was Taken to the Skies Where the Sound Of Writing with a Pen Was Coming (Part-1) مجھے اوپر لے جایا گیا یہاں تک کہ میں ایسی جگہ پہنچا جہاں قلم سے لکھنے کی آوازیں آرہی تھیں

Part: 2- Umm Hani! ام ہانی! میں نے تم لوگوں کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی جیسا کہ تم نے دیکھا، پھرمیں بیت المقدس پہنچا اور اس میں نماز پڑھی، پھر اب صبح میں تم لوگوں کے ساتھ نماز پڑھی جیسا کہ تم دیکھ رہی ہو

Part: 3 - Allah Brought Bait ul Muqaddas before Me and I Explained its Signs اللہ نے بیت المقدس کو میرے روبرو کردیااور میں نے اس کی نشانیاں بیان کیں

Part: 4- That Was A Journey Of Total Awakening وہ سراسر بیداری کا سفر تھا، جس میں آپؐ کو جسم اور روح کے ساتھ لے جایا گیا تھا

Part: 5- The infinite power of Allah Almighty and the rational proof of Mi'raj رب العالمین کی لامتناہی قدرت اور سفر معراج کی عقلی دلیل

Part: 6- The Reward of 'Meraj' Was Given by Allah Only to the Prophet معراج کا انعام رب العالمین کی طرف سے عطیۂ خاص تھا جو صرف آپؐ کو عطا کیا گیا

Part: 7- Adjective of Worship مجھے صفت ِ عبدیت زیادہ پسند اور عبد کا لقب زیادہ محبوب ہے

Part:-8- Prophet Used To Be More Active Than Ever In Preaching Islam During Hajj رسولؐ اللہ ہر موسمِ حج میں اسلام کی اشاعت اور تبلیغ کیلئے پہلے سے زیادہ متحرک ہوجاتے

Part: 9- You Will Soon See That Allah Will Make You Inheritors Of The Land And Property Of Arabia تم بہت جلد دیکھو گے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں کسریٰ اور عرب کی زمین اور اموال کا وارث بنا دیگا

Part: 10- The Prophet That the Jews Used To Frighten Us With یہ وہی نبی ہیں جن کا ذکر کرکے یہودی ہمیں ڈراتے رہتے ہیں

Part: 11- Pledge of Allegiance بیعت ثانیہ کا ذکر جب آپؐ سے بنی عبدالاشہل کے لوگوں نے بیعت کی،ایمان لائے اور آپ ؐسے رفاقت و دفاع کا بھرپور وعدہ کیا

Part: 12 - Your Blood Is My Blood, Your Honour Is My Honour, and Your Soul Is My Soul تمہارا خون میرا خون ہے، تمہاری عزت میری عزت ہے، تمہاری جان میری جان ہے

Part: 13- The event of migration is the boundary between the two stages of Dawah ہجرت کا واقعہ اسلامی دعوت کے دو مرحلوں کے درمیان حدّ فاصل کی حیثیت رکھتا ہے

Part: 14- I Was Shown Your Hometown - The Noisy Land Of Palm Groves, In My Dream مجھے خواب میں تمہارا دارالہجرۃ دکھلایا گیا ہے، وہ کھجوروں کے باغات والی شوریدہ زمین ہے

Part: 15- Hazrat Umar's Hijrat and the Story of Abbas bin Abi Rabia تو ایک انگلی ہی تو ہے جو ذرا سی خون آلود ہوگئی ہے،یہ جو تکلیف پہنچی ہے اللہ کی راہ میں پہنچی ہے

Part: 16- When Allah Informed The Prophet Of The Conspiracy Of The Quraysh جب اللہ نے آپؐ کو قریش کی سازش سے باخبرکیا اور حکم دیا کہ آج رات اپنے بستر پر نہ سوئیں

Part: 17- Prophet Muhammad (SAW) Has Not Only Gone But Has Also Put Dust On Your Heads محمدؐنہ صرف چلے گئے ہیں بلکہ تمہارے سروں پر خاک بھی ڈال گئے ہیں

Part: 18- O Abu Bakr: What Do You Think Of Those Two Who Have Allah As a Company اے ابوبکرؓ: ان دو کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے جن کے ساتھ تیسرا اللہ ہو

Part: 19- The Journey of Hijrat Started From the House of Hazrat Khadija and Ended At the House of Hazrat Abu Ayub Ansari سفر ِ ہجرت حضرت خدیجہ ؓکے مکان سے شروع ہوا اور حضرت ابوایوب انصاریؓ کے مکان پر ختم ہوا

Part: 20- O Suraqa: What about a day when you will be wearing the Bracelets of Kisra اے سراقہ: اس وقت کیسا لگے گا جب تم کسریٰ کے دونوں کنگن اپنے ہاتھ میں پہنو گے

Part:21- The Holy Prophet's Migration And Its Significance نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کا واقعہ اور اس کی اہمیت

Part: 22- Bani Awf, the Prophet Has Come اے بنی عوف وہ نبیؐ جن کا تمہیں انتظار تھا، تشریف لے آئے

Part: 23- Moon of the Fourteenth Night ہمارے اوپر ثنیات الوداع کی اوٹ سے چودہویں رات کا چاند طلوع ہوا ہے

Part: 24- Madina: Last Prophet's Abode یثرب آخری نبیؐ کا مسکن ہوگا، اس کو تباہ کرنے کا خیال دل سے نکال دیں

Part: 25- Bless Madinah Twice As Much As You Have To Makkah یا اللہ: جتنی برکتیں آپ نے مکہ میں رکھی ہیں اس سے دوگنی برکتیں مدینہ میں فرما

Part: 26- Construction of the Masjid-e-Nabwi مسجد نبویؐ کی تعمیر کیلئے جب آپؐ کو پتھر اُٹھا اُٹھا کر لاتا دیکھا تو صحابہؓ کا جوش دوچند ہو گیا

Part: 27- The First Sermon of the Holy Prophet after the Migration and the Beginning of Azaan in Madina ہجرت کے بعد مدینہ منورہ میں حضورﷺ کا پہلا خطبہ اور اذان کی ابتداء

Part: 28- The Lord of the Ka'bah رب کعبہ نے فرمایا، ہم آپ ؐکے چہرے کا بار بار آسمان کی طرف اُٹھنا دیکھ رہے تھے

Part: 29- Holy Prophet’s Concern for the Companions of Safa نبی کریمؐ کو اصحابِ صفہ کی اتنی فکر تھی کہ دوسری ضرورتیں نظر انداز فرمادیتے تھے

Part: 30- Exemplary Relationship of Brotherhood مثالی رشتہ ٔ اخوت: جب سرکار ؐدو عالم نے مہاجرین اور انصار کو بھائی بھائی بنا دیا

Part: 31- Prophet (SAW) Could Have Settled in Mecca after Its Conquest فتح مکہ کے بعد مکہ ہی مستقر بن سکتا تھا، مگر آپؐ نے ایسا نہیں کیا، پاسِ عہد مانع تھا

Part: 32 - From Time To Time The Jews Would Come To Prophet’s Service And Ask Questions In The Light Of The Torah یہودی وقتاً فوقتاً آپؐ کی خدمت میں حاضر ہوتے اور تورات کی روشنی میں سوال کرتے

Part: 33- Majority Of Jewish Scholars And People Did Not Acknowledge Prophet Muhammad’s Prophethood Out Of Jealousy And Resentment یہودی علماء اور عوام کی اکثریت نے بربنائے حسد اور کینہ آپ ؐکی نبوت کا اعتراف نہیں کیا

Part: 34- When The Jew Said To Hazrat Salman Farsi: Son! Now There Is No One Who Adheres To The True Religion جب یہودی نے حضرت سلمان فارسیؓ سے کہا: بیٹے!اب کوئی نہیں جوصحیح دین پرقائم ہو

Part: 35- When the Holy Prophet said to the delegation of Banu Najjar, 'Don't worry, I am the Chief of your tribe' جب حضورؐ نے بنونجار کے وفد سے کہا تم فکر مت کرو، میں تمہارے قبیلے کا نقیب ہوں

Part: 36- When Hazrat Usman Ghani (RA) Bought a Well (Beer Roma) and Dedicated It to Muslims جب حضرت عثمان غنیؓ نے کنواں (بئر رومہ) خرید کر مسلمانوں کیلئے وقف کردیا

Part: 37- The Charter of Medina Is the First Written Treaty of the World That Is Free From Additions and Deletions میثاقِ مدینہ عالم ِ انسانیت کا پہلا تحریری معاہدہ ہے جو حشو و زوائد سے پاک ہے

Part: 38- Only Namaz Were Obligatory In The Meccan Life Of The Holy Prophet, Rest Of The Rules Were Prescribed In Madinah حضورؐ کی مکی زندگی میں صرف نماز فرض کی گئی تھی ، باقی احکام مدینہ میں مشروع ہوئے

Part: 39- Prophet Muhammad (SAW) Ensured That Companions Benefited From The Teachings Of The Qur'an And Sunnah آپ ؐ ہمیشہ یہ کوشش فرماتے کہ جماعت ِ صحابہؓ کا ہرفرد کتاب و سنت کی تعلیم سے بہرہ ور ہو

Part: 40- Hypocrisy of the Jews and Their Hostility with the Holy Prophet نفاق یہود کی سرشت میں تھا اور حضورؐ کی مکہ میں بعثت سے وہ دشمنی پر کمربستہ ہوگئے

Part: 41- Greatest Threat to the Muslims Was From the Hypocrites مسلمانوں کو بڑا خطرہ منافقین سے تھا جن کا قائد رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی تھا

Part: 42 - When Oppressed Muslims Complain, Holy Prophet Pbuh Used To Say, Be Patient, I Have Not Been Ordered To Kill مظلوم مسلمان ظلم کی شکایت کرتے توآپ ؐ فرماتے صبرکرو،مجھے قتال کا حکم نہیں دیا گیا

Part: 43- First Regular Battle Between Kufr And Islam Was Fought At Badr کفر و اسلام کے درمیان پہلی باقاعدہ جنگ میدان ِ بدر میں لڑی گئی تھی

Part: 44- When The Prophet Took Fidya Payment and Released Two Prisoners جب سرکارؐ دوعالم نے فدیہ لے کر قافلہ ٔ قریش کے دو قیدیوں کو رہا فرما دیا

Part: 45- Three Hundred And Thirteen Companions Had Only Three Horses And Seventy Camels تین سو تیرہ صحابہ ؓکے پاس صرف تین گھوڑے اور صرف ستر اونٹ تھے

Part: 46- O Messenger of Allah! Even If You Take Us to Barak Al-Emad, We Will Go With You یارسولؐ اللہ ! اگر آپؐ برک العماد لے جانا چاہیں تو بھی ہم آپؐ کے ساتھ چلیں گے

Part: 47- Before The Battle of Badr, Many People Had Advised the Quraysh to Return But They Refused غزوۂ بدر سے پہلے کئی لوگوں نے قریش کو مشورہ دیا تھا کہ واپس ہوجائیں مگر وہ نہیں مانے

Part: 48- Prophet (Pbuh) Remained Engaged in Worship for the Whole Night and by the Command of Allah, Drowsiness Fell on the Muslims آپؐ تمام رات عبادت میں مشغول رہے اور بحکم الٰہی مسلمانوں پر غنودگی طاری رہی

Part: 49- Allah, Fulfill Your Promise of Victory To Me اے اللہ تُونے مجھ سے فتح و نصرت کا جو وعدہ کیا ہے اسے پورا فرما

Part: 50- Prophet Muhammad Pbuh Threw a Handful of Dust and Pebbles at the Enemy and There Was a Panic Part-50 آپ نے مٹھی بھر خاک اور سنگریزے دشمن کی طرف پھینکے اور ان میں افراتفری مچ گئی

Part: 51- Every Incident Of The Battle Of Badr Is A Clear Proof Of The Truthfulness Of The Holy Prophet And A Masterpiece Of Prophetic Insight And Determination Part-51 جنگ بدر کا ہر واقعہ حضورؐ کی حقانیت کی روشن دلیل اور پیغمبرانہ بصیرت و عزیمت کا شاہکار ہے

Part: 52- After Badr, There Was Mourning In Every House In Makkah, While There Was Celebration In Madinah Part-52 بدر کے بعد مکہ کے ہر گھرمیں صف ِ ماتم بچھی تھی جبکہ مدینہ منورہ میں جشن کا سماں تھا

Part: 53 - History Can Never Forget the Humane Behaviour of Prophet Muhammad Pbuh with the Prisoners of War Part 53 اسیرانِ جنگ کے ساتھ آپ ﷺ کا حسن سلوک تاریخ کبھی فراموش نہیں کرسکتی

Part: 54- Respect For The Martyrs Part-54 شہداء کی تکریم اور ان کے اہل و عیال کی دلجوئی کا پہلا نمونہ نبی کریمؐ نے پیش فرمایا

Part: 55- O People of Makkah! The Messenger of God Gave us the glad tidings of the Roman Domination Part-55 اے اہل مکہ! اللہ کے رسولؐ نے ہمیں رومیوں کے غلبے کی خوشخبری دی ہے

Part: 56- O Nation of Jews! Fear Allah, Lest the Chastisement Overtake You Part-56 اے قوم یہود! اللہ سے ڈرو، ایسا نہ ہو کہ تم پر بھی عذاب نازل ہوجائے

Part: 57- Abdullah Ibn Ubay: His Sympathy With the Jews Until the Last Moment of Their Expulsion From Madina Part-57 عبد اللہ بن أبی، یہود کے مدینہ سے اخراج کے آخری لمحے تک ان کا ہمدرد بنا رہا

Part: 58- When The Prjophet Said, 'Who can teach Ka'b bin Ashraf a lesson'? Part-58 جب آپؐ نے فرمایا: کون ہے جو کعب بن اشرف کو اس کی اوقات یاد دِلائے

Part: 59- When the Plan to Avenge the Defeat of the Battle of Badr Failed Part- 59 جب جنگ بدر کی شکست کا انتقام لینے کی منصوبہ بندی کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا

Part: 60- The Polytheists Were No Longer Peaceful and Quiet After the Defeat of Badr Part-60 بدر کی شکست نے مشرکین کے دن کا سکون اور رات کاچین چھین لیا تھا

Part: 61- Then He Said, ‘It Was Not For a Prophet to Take Up Arms and Put Them Down’ Part-61 تب آپ نے ارشاد فرمایا: کسی نبی کے لئے یہ مناسب نہیں کہ ہتھیار لگا کر اُتاردے

Part- 62: Mount Uhud loves us, and we Love it, says the Holy Prophet PBUH Part-62 آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جبل اُحد ہم سے محبت کرتاہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں

Part: 63- The Archers Were Instructed Their Sole Mission Was To Protect by Remaining Behind the Mountain of Uhud Part-63 تیر اندازوں کو تاکید کی گئی کہ ان کا کام صرف جبلِ اُحد کے پیچھے ٹھہر کر حفاظت کرنا ہے

Part: 64- Only Those Who Have Been Guided By Allah Can Stand Firm against the Enemy Part-64 دشمن کے مقابلے میں وہی لوگ ڈٹے رہتے ہیں جنہیں اللہ نے رُشد و ہدایت سے نوازاہے

Part: 65- The Martyrdom Of Hazrat Hamza, The Holy Prophet's Uncle, Is The Most Terrible Episode Of The Battle Of Uhud Part-65 جنگ اُحد کا سب سے المناک واقعہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حضرت حمزہؓ کی شہادت ہے

Part: 66- At The Funeral of Hazrat Hamza, the Prophet's (PBUH) Eyes Were Filled With Grief Part-66 حضرت حمزہؓ کی تجہیز تکفین کے وقت شدت غم سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چشم مبارک چھلک اٹھی تھی

Part: 67- Rumours of the Prophet's Martyrdom Struck the Muslims Like A Bolt of Lightning, and They Lost the War They Had Won Part-67 آپؐ کی شہادت کی افواہ مسلمانوں پر بجلی بن کر گری اور وہ جیتی ہوئی جنگ ہار گئے

Part: 68- Muslims Were Told A Year Ago That Seventy of Their Men Would Be Martyred Part-68 مسلمانوں کو ایک سال پہلے ہی بتلا دیا گیا تھا کہ تمہارے ستّر آدمی شہید ہوں گے

Part: 69- No Excuse Would Be Acceptable To Allah If the Holy Prophet (PBUH) Was Harmed Part - 69 اگر نبیؐ کی ذاتِ اقدس کو کوئی گزند پہنچی تو اللہ کے نزدیک تمہارا کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا

Part: 70- One Jew Who Fought On Behalf Of the Muslims Became Entitled To Heaven, And The Other To Hell Part-70 مسلمانوں کی طرف سےلڑنے والا ایک یہودی جنت کا حقدار بنا تو دوسرا دوزخ کا

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/prophet-decreed-individual-quran-martyrs-part-71/d/126431

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..