مفتی عبد المالک مصباحی
19 اپریل 2023
اسلامی عبادات قمری تاریخ
کے اعتبارسے انجام دی جاتی ہیں۔ا س لیے اسلامی نقطۂ نظر سے چاند کادیکھنا بہت
ضروری ہے قرآن وحدیث میں اس کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے جیسا کہ قرآن شریف میں
ہے:
یَسْءَلُوْنَکَ عَنِ
الْاَھِلَّۃِ قُلْ ھِیَ مَوَاقِیْتُ لِلنَّاسِ وَالْحَجِّ۔(پارہ۲،بقرہ،آیت89)
اے محبوب!تم سے لوگ ہلال کے با
رے میں سوال کرتے ہیں تم فرماؤ لوگوں کے کاموں اور حج کے اوقات معلوم کرنے کے لیے
ہے۔ (کنزالایمان)
حدیث پاک میں آقا ﷺ کا
ارشاد گرامی ہے:
روزہ نہ رکھو جب تک
چاندنہ دیکھ لو اور افطار نہ کروجب تک چاند نہ دیکھ لو اور اگر ابر ہوتو تعدادپوری
کرو۔ (بخاری ومسلم) ایک دوسری حدیث میں آقا ﷺفرماتے ہیں:
چانددیکھ کرروزہ شروع
کرواور چاند دیکھ کر افطار کرو اور اگر ابر ہو تو شعبان کی گنتی تیس پوری کرو۔ (مسلم
شریف)
حضرت عبداللہ ابن عباس
رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:
ایک اعرابی حضور ﷺکی خدمت
میں حاضرہوئے اور عرض کی میں نے رمضان کا چاند دیکھاہے۔ فرمایا:تو گواہی دیتا ہے
کہ اللہ کے سواکوئی معبود نہیں عرض کی ہاں۔تو گواہی دیتا ہے محمد ﷺاللہ کے رسول
ہیں اس نے کہا ہاں ارشادفرمایا:
اے بلال لوگوں میں اعلان
کردو کل ر وزہ رکھیں۔ (ابوداؤد؛ترمذی؛نسائی؛ابن ماجہ)
حضرت عبداللہ ابن عمر رضی
اللہ عنہما سے مروی ہے کہ لوگوں نے باہم چانددیکھنا شرو ع کیا میں نے حضورکو خبر
دی کہ میں نے چاند دیکھا ہے حضور ﷺنے بھی دیکھا اور لوگوں کوبھی روزہ رکھنے کا حکم
دیا۔ (ابو داؤد.داری)
ام لمومنین حضرت عائشہ
صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:کہ آقا ﷺشعبان کا اتنا احترام فرمایاکر تے کہ
اتناکسی اور کانہ فرماتے پھر رمضان کا چاند دیکھ کرروزہ رکھتے اور اگر ابر(بادل)
ہوتاتو تیس دن پورے کرکے روزہ رکھتے۔ (ابو داؤد)
ان احادیث مبارکہ سے پتہ
چلا کہ سرکار ابدقرار ﷺرمضان کاچانددیکھنے کا اہتمام فرمایا کرتے اور شعبان اور
رمضان کا تو خصوصی اہتمام فر ماتے تھے۔کیوں کہ ان مہینوں کے چاند سے ایک بڑی عبادت
کا تعلق ہے اس لیے اس کی شروعات کا بھی ا ہتمام فرماتے اور اختتام کا بھی۔
انھیں حقائق کے پیش نظر
علماے کرام فرماتے ہیں کہ پانچ مہینوں کا چاند دیکھنا واجب کفایہ
ہے۔شعبان؛رمضان؛شوال؛ذی قعدہ؛ذی ذالحجہ۔شعبان کا اس لیے کہ اگر ابر ہو تو تیس پو
رے کرکے رمضان شروع کریں اور رمضان کا روزہ رکھنے کے لیے ا ور شوال کا روزہ ختم
کرنے کے لیے اور ذی قعدہ کا، ذی الحجہ کے لیے اور ذی ا لحجہ کا بقرعید کے لیے۔ (فتاوی
رضویہ)
مسئلہ۔شعبان کی انتیس کو
شام کے وقت چاند دیکھیں دکھائی دے تو کل روزہ رکھیں ورنہ شعبان کے تیس دن پورے
کرکے رمضان کا مہینہ شروع کریں۔(عالمگیری)
مسئلہ۔ جس کے پاس ر مضان
کے چاند کی شہادت گزری اسے ضروری نہیں کہ گواہ دریافت کرے کہ تم نے کہاں سے دیکھا
اوروہ کس طرف تھا۔کتنے اونچے پر تھا وغیر ہ وغیرہ (عالمگیر ی وغیرہ)مگر جب کہ اس
کا بیا ن مشتبہ ہوتو سوالات کرکے خصوصاًعید میں کہ لوگ خواہ مخواہ عیدکا چاند دیکھ
لیتے ہیں۔
( جاری)
----------------------
مفتی عبد المالک مصباحی متعدد
کتابوں کے مصنف اور مختلف مقامات پر تدریس و خدمات انجام دے چکے ہیں جن میں سے چند
یہ ہیں: بحیثیت مفتی و شیخ الحدیث، دار العلوم غوثیہ ہبلی، کرناٹک، بانی رکن مفتی و
صدر مدرس دار العلوم سلیمانیہ رحمانیہ، بیکانیر، بانی و مہتمم، مفتی و صدر مدرس دار
العلوم غریب نواز بیکانیر، راجستھان، مفتی و صدر مدرس، مدرسہ ونوا لیبومسلم لیگ، فیجی(نزدآسٹریلیا)،
بانی و جنرل سکریٹری مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی، سیتا مڑھی، بہار، ناظم اعلیٰ دارالعلوم
رضاے مصطفی،بکھری،باجپٹی،سیتامڑھی،بہار، مفتی و صدر مدرس مدرسہ شاہ خالد،گیبرون،بٹسوانہ(افریقہ)،
مفتی سنی دارالافتا،مدینہ مسجد،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ، جنرل سکریٹری رضا فاؤنڈیشن،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ،
ڈائریکٹر دارین اکیڈمی (جہاں فی الحال دینی و عصری تعلیم دی جاتی ہے) آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ،
بانی ادارہ افکار رضا،جمشیدپور،جھارکھنڈ، چیف ایڈیٹر دوماہی رضاے مدینہ(اردو،ہندی)،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ
۔
----------------------
Part: 1 – Thirty Lessons of Ramadan: Welcome to Ramadan and First Lesson on the
Virtues of Ramadan – Part-1 رمضان کے تیس اسباق: استقبال رمضان اور فضائل رمضان
Part: 2 – Thirty Lessons of Ramadan: Second Lesson on the Respect of Ramadan – Part
2 رمضان کے تیس اسباق:
دوسرا سبق، رمضان المبارک کا احترام
Part: 3 – Thirty Lessons of Ramadan: Third Lesson on the horrific consequences of
desecrating Ramadan – Part 3 رمضان کے تیس اسباق: تیسرا سبق، رمضان المبارک کی بے حرمتی
کاانجام
Part: 4 - Thirty Lessons Of Ramadan: Fourth Lesson On The Fasting Of Ramadan And
its Intention – Part 4 رمضان کے
تیس اسباق: چوتھا سبق، روزہ اور نیت
Part: 5-6 - Thirty Lessons Of Ramadan: Lessons Five and Six On The Rulings (Ahkaam)
And Laws (Masaail) Of Taraaweeh پانچواں اور چھٹا سبق: تراویح کے احکام اور مسائل
Part:
7- Thirty Lessons of Ramadan: Seventh Lesson on Sehri [pre-dawn meal]
Part-7 رمضان کے تیس اسباق:
ساتواں سبق، سحری کا بیان
Part: 8
– Thirty Lessons of Ramadan: Eighth Lesson on Iftar – Part 8 رمضان کے تیس اسباق: آٹھواں سبق: افطار کا بیان
Part: 9 – Thirty Lessons of Ramadan: Ninth Lesson on Rulings and Laws Related to
Fasting – Part 9 رمضان کے تیس اسباق:
نواں سبق: روزہ کے مسائل
Part: 10
- Thirty Lessons of Ramadan: Tenth Lesson on Rulings and Laws Related to
Fasting – Part 10 رمضان کے تیس اسباق ،
دسواں سبق :روزہ کے مسائل
Part: 11- Thirty Lessons of Ramadan: Eleventh Lesson on Rulings and Laws Related to
Fasting – Part 11 رمضان کے تیس اسباق :
گیارہواں سبق ، روزہ کے مسائل
Part: 12
- Thirty Lessons of Ramadan: Twelfth Lesson on Rulings Related to Qazaa,
Kaffarah and Fidyah – Part 12 رمضان کے تیس اسباق : بارہواں سبق، قضا، کفارہ اور فدیہ کا
بیان
Part: 13
– Thirty Lessons of Ramadan: 13th Lesson on Rulings of Kaffarah and Fidyah
– Part 13 رمضان کے تیس اسباق:
تیرہواں سبق ، کفارہ کابیان
Part: 14 – Thirty Lessons of Ramadan: The Fourteenth Lesson on the Updated
Guidelines for the Treatment in the State of Fasting – Part 14 رمضان کے تیس اسباق: چودہواں سبق، روزہ کی حالت میں
علاج کے کچھ نئے مسائل
Part: 15 – Thirty Lessons of Ramadan: The Fifteenth Lesson on the Updated Guidelines
for the Treatment in the State of Fasting – Part 15 رمضان کے تیس اسباق: پندرہواں سبق، روزے کی حالت میں
علا ج کے کچھ نئے مسائل
Part: 16 – Thirty Lessons of Ramadan: The Sixteenth Lesson on the Updated Guidelines
for the Treatment in the State of Fasting – Part 16 رمضان کے تیس اسباق: سولہواں سبق، روزے کی حالت میں علا
ج کے کچھ نئے مسائل
Part: 17 – 18 – The Rulings and Laws of Zakaat in the Light of the Quran and Hadith:
Thirty Lessons of Ramadan, Parts 17 and 18 رمضان کے تیس اسباق: قرآن و حدیث کی روشنی میں زکاۃ کے
احکام و مسائل
Part: 19 – Thirty Lessons of Ramadan: The Virtues and Rulings of I’tekaaf- Part
19 رمضان کے تیس اسباق:
انیسواں سبق، اعتکاف کا بیان
Part: 20 – The Virtues of the Qadr Night or Lailatul Qadr: Thirty Lessons of
Ramadan, Part 20 رمضان کے تیس اسباق:
بیسواں سبق، شب قدر کی فضیلت
Part: 21 – Fasting and Modern Science: Thirty Lessons of Ramadan, Part 21 رمضان کے تیس اسباق : اکیسواں سبق، روزہ اور جدید سائنس
Part: 22 – Some Facts about The Holy Quran: Thirty Lessons of Ramadan, Part 22 رمضان کے تیس اسباق : بائیسواں سبق، قرآن شریف کے متعلق
چند باتیں
Part: 23 – Thirty Lessons of Ramadan: 23rd Lesson, Virtues and Rulings about the
Recitation of the Holy Quran-Part-23 رمضان کے تیس اسباق: قرآن پاک کی تلاوت کے فضائل اور مسائل
Part: 24 – Ramadan—the Month of Generosity and Charity: Thirty Lessons of Ramadan –
Part 24 رمضان کے تیس اسباق:
رمضان،جودوسخا کا مہینہ
Part: 25- The Importance of Halaal Sustenance: Thirty Lessons of Ramadan – Part 25 رمضان کے تیس اسباق : پچیسواں سبق، حلال روزی کی اہمیت
Part: 26 – The Rights of Neighbours in Islam: Thirty Lessons of Ramadan – Part
26 رمضان کے تیس اسباق :
چھبیسواں سبق، اسلام میں پڑوسیوں کے حقوق
Part: 27 – Juma’ and Jumu'atul-Widaa': Thirty Lessons of Ramadan
– Part 27 رمضان
کے تیس اسباق : ستائیسواں سبق، جمعہ اور جمعۃالوداع
URL: https://newageislam.com/urdu-section/thirty-lessons-ramadan-moon-sighting–parts-28/d/129601
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism