مفتی
عبد المالک مصباحی
نواں
قسط
31 مارچ 2023
ان
چیزوں کا بیان جن سے روزہ نہیں ٹوٹتا
نبی
کریم ﷺ کا ارشاد عالی شان ہے جس روزہ دار نے بھول کر کھا یا یا پیا وہ اپنے روزہ
کو پورا کرے کہ اسے اللہ نے کھلایا یا پلایا۔ (بخاری و مسلم)
آپ
ﷺ نے فرمایا تین چیزیں روزہ نہیں توڑتیں:قے، پچھنا، اور احتلام۔
قے
کا مسئلہ:روزہ کی حالت میں
اگر کسی کو اپنے آپ ہی قے ہو جائے تو لوگ پریشان ہوجاتے ہیں اور صحیح مسئلہ کی
جانکاری نہ ہونے کی وجہ سے یہ سمجھ بیٹھتے ہیں کہ روزہ ٹوٹ گیا حالاں کہ ایسا نہیں
ہے اس لیے اس تعلق سے تفصیلی مسئلہ بغور ذہن نشیں کرلیں
مسئلہ:روزہ کی حالت میں اپنے آپ کتنی ہی قے ہو جائے اس سے
روزہ نہیں ٹوٹتا۔ (در مختار ج۲!ص
۲۹۳)
مسئلہ:روزہ یاد ہونے کے باوجود جان بوجھ کر منہ بھر قے کی تو
روزہ ٹوٹ جائے گا۔
مسئلہ:جان بوجھ کر منہ بھر قے سے بھی روزہ اس صورت میں ٹوٹے
گا جب کہ قے میں کھانا، پانی، صفرا (کڑوا پانی) یا خو ن آئے۔ (ایضا) مسئلہ:اگر قے
میں صرف بلغم نکلا تو روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ (ایضا ج۲ ص۴۹۲)
مسئلہ:جان بوجھ کر قے کی مگر تھوڑی کی تو روزہ نہ ٹوٹے گا۔ (ا یضا
ج۲ ص ۳۹۳)
مسئلہ:منھ بھر قے بلا اختیار ہوگئی تو روزہ تونہ ٹوٹا البتہ
اگر اس میں سے ایک چنے کے برابر بھی واپس لوٹا توروزہ ٹوٹ جائے گا اور اگر ایک چنا
سے کم ہے تو روزہ نہ ٹوٹا۔ (ایضا ج۲
ص۲۹۳)
منہ
بھر قے کتنی ہے؟ منھ بھر قے کا مطلب یہ ہے کہ اسے بلا تکلف نہ روکا جاسکے۔ (عالمگیری،ج:۱۔ص۴۰۲)
مسئلہ:بھول کر کھایا یا پیا یا جماع کیا روزہ فاسد نہ ہوا۔
خواہ وہ روزہ فرض ہو یانفل۔ (در مختار، ج: ۳۔ص:۰۶۳)
مسئلہ:روزہ یاد ہونے کے باوجود بھی مکھی، غبار یا دھواں حلق
میں چلے جانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا خواہ وہ غبار آٹے کا ہو، غلہ کا ہو یا ہوا سے مٹی
اڑی ہو یا جانور کے ٹاپ سے۔ (ایضا،ج:۳۔
ص:۶۶۳)
مسئلہ:بس، موٹر گاڑی وغیرہ سے جو غبار اڑکر پڑجائے اس سے روزہ
نہیں ٹوٹتا۔ (ایضا،ج:۳۔ ص:۶۶۳)
مسئلہ:اگر بتی سلگ رہی ہے اس کا دھواں ناک میں گیا تو روزہ
نہیں ٹوٹے گا ہاں اگر لوبان یا اگربتی سلگ رہی ہو اور روزہ یاد ہونے کے باوجود منہ
قریب لے جاکر اس کا دھواں ناک سے کھینچا تو روزہ فاسد ہوجائے گا۔ (ایضا،ج:۳۔ ص:۶۶۳)
مسئلہ:تیل یا سرمہ لگا یا تو روزہ نہ گیا اگر چہ تیل یا سرمہ
کا مزہ حلق میں محسوس ہوتا ہو بلکہ تھوک میں سرمہ کا رنگ بھی دکھائی دیتاہو۔ جب
بھی روزہ نہیں ٹوٹتا۔ (جوہرہ نیرہ،ج:۱۔ص۹۷۱)
مسئلہ:غسل کیا اور پانی کی ٹھنڈک اندر محسوس ہوئی جب بھی روزہ
نہیں ٹوٹا۔ (عالمگیری،ج:۱۔ ص:۰۳۲)
مسئلہ:کلی کی اور پانی بالکل پھینک دیا صرف کچھ تری منہ میں
باقی رہ گئی تھی تھوک کے ساتھ اسے نگل لیا روزہ نہیں ٹوٹا۔ (بہار شریعت، ج:۵۔ص:۳۱۱)
مسئلہ:کان میں پانی چلا گیا جب بھی روزہ نہیں ٹوٹا بلکہ خود
پانی ڈالا جب بھی نہ ٹو ٹا۔ (در مختار، ج:۳۔ص:
۷۶۳)
مسئلہ:۔بات کرنے میں ہونٹ تر ہو گئے اور اسے پی گیا یا منھ سے
رال ٹپکی اور تار ٹوٹا نہ تھا کہ اسے چڑھا کر پی گیا یا ناک میں رینٹھ آگئی بلکہ
ناک سے باہر ہوگئی مگر منقطع نہ ہوئی تھی کہ اسے چڑھا کر نگل گیایا کھنکار منھ میں
آیا اور کھا یا اگر چہ کتنا ہی ہو روزہ نہ جائے گا۔ مگر ان باتوں سے احتیاط چاہیے۔
(بہار شریعت، ج:۵۔ص:۳۱۱)
مسئلہ:مکھی حلق میں چلی گئی روزہ نہ گیا اور جان بوجھ کر نگلی
تو چلا گیا۔ (عالمگیری،ج:۱۔
ص:۳۰۲)
مسئلہ:صبح صادق سے پہلے کھاپی رہے تھے اور صبح ہوتے ہی منھ سے
سب کچھ اگل دیا تو روزہ نہ گیا اور اگر نگل لیا تو جاتارہا۔ (ایضا)
مسئلہ:غیبت کی تو روزہ نہ گیا۔ (در مختار، ج:۳۔ص:۲۶۳)
اگر چہ غیبت سخت کبیرہ گناہ ہے، قرآن مجید میں
غیبت کرنے کی نسبت فرمایا۔ جیسے اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانا اور حدیث پاک میں
فرمایا۔”غیبت زنا سے بھی سخت تر ہے۔ (الترغیب و الترہیب، ج:۳۔ ص:۱۴۴)
غیبت
کی وجہ سے روزہ کی نورانیت جاتی رہتی ہے۔ (بہار شریعت،حصہ: ۵۔ ص: ۳۱۱)
مسئلہ:جنابت (غسل فرض ہونے) کی حالت میں صبح کی بلکہ اگر سارے
دن جنب بے غسل رہا روزہ نہ گیا۔ (در مختا ر، ج:۳۔ ص:۲۷۳)
مگر
اتنی دیر تک جان بوجھ کر غسل نہ کرنا کہ نماز قضا ہو جائے گناہ و حرام ہے۔ حدیث
میں فر مایاگیا۔ جس گھر میں جنب ہو رحمت کے فرشتے نہیں آتے۔ (بہار شریعت ح ۵ ص ۳۱۱)- ( جاری)
--------------
مفتی
عبد المالک مصباحی متعدد کتابوں کے مصنف اور مختلف مقامات پر تدریس و خدمات انجام دے
چکے ہیں جن میں سے چند یہ ہیں: بحیثیت مفتی و شیخ الحدیث، دار العلوم غوثیہ ہبلی، کرناٹک،
بانی رکن مفتی و صدر مدرس دار العلوم سلیمانیہ رحمانیہ، بیکانیر، بانی و مہتمم، مفتی
و صدر مدرس دار العلوم غریب نواز بیکانیر، راجستھان، مفتی و صدر مدرس، مدرسہ ونوا لیبومسلم
لیگ، فیجی(نزدآسٹریلیا)، بانی و جنرل سکریٹری مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی، سیتا مڑھی،
بہار، ناظم اعلیٰ دارالعلوم رضاے مصطفی،بکھری،باجپٹی،سیتامڑھی،بہار، مفتی و صدر مدرس
مدرسہ شاہ خالد،گیبرون،بٹسوانہ(افریقہ)، مفتی سنی دارالافتا،مدینہ مسجد،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ،
جنرل سکریٹری رضا فاؤنڈیشن،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ، ڈائریکٹر دارین اکیڈمی (جہاں
فی الحال دینی و عصری تعلیم دی جاتی ہے) آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ، بانی ادارہ افکار
رضا،جمشیدپور،جھارکھنڈ، چیف ایڈیٹر دوماہی رضاے مدینہ(اردو،ہندی)،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ
۔
-------------------
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic
Website, African
Muslim News, Arab
World News, South
Asia News, Indian
Muslim News, World
Muslim News, Women
in Islam, Islamic
Feminism, Arab
Women, Women
In Arab, Islamophobia
in America, Muslim
Women in West, Islam
Women and Feminism