New Age Islam
Thu Jun 19 2025, 07:02 PM

Urdu Section ( 26 March 2023, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Thirty Lessons of Ramadan: Third Lesson on the horrific consequences of desecrating Ramadan – Part 3 رمضان کے تیس اسباق: تیسرا سبق، رمضان المبارک کی بے حرمتی کاانجام

مفتی عبد المالک مصباحی

تیسری قسط

26 مارچ 2023

تیسرا سبق: رمضان المبارک کی بے حرمتی کاانجام

دینی شعائر، مذہبی علامت،نیکی اور بھلائی کی قدر کرنا اور ان کی عظمت و حرمت کو گلے سے لگانا نیکی اور سعادت مندی کی علامت ہے اس کے برعکس ان چیزوں کی ناقدری اور ان کی حرمتوں کو پامال کرنا نہایت شقاوت اور بدبختی کی بات ہے۔

رمضان المبارک کی عزت اور توقیر پر جہاں ڈھیروں نیکیاں ملتی ہیں وہیں اس کی بے حرمتی کرنے پر دردناک عذاب کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔حدیث شریف میں آیا ہے۔

جس نے اس ماہ مبارک میں کوئی نشہ آور چیز پی یا کسی مومن پر بہتان باندھا یا اس میں گناہ کیا تو اللہ رب العزت اس کے ایک سال کے اعمال بر باد فرما دے گا۔پس تم ماہ رمضان میں کوتاہی کرنے سے ڈرو کیوں کہ یہ اللہ عزوجل کا مہینہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے گیارہ مہینے کر دئے کہ ان میں نعمتوں سے لطف اندوز ہو اور لذت حاصل کرو اور اپنے لیے ایک مہینہ خاص کر لیا ہے۔ پس تم ماہ رمضان کے معاملہ میں ڈرو۔ (المعجم الاوسط، ج:۲،ص: ۴۱۴) سرکار کائنات ﷺ نے فرمایا:

میری امت ذلیل و رسوا نہ ہوگی جب تک وہ رمضان کا حق ادا کرتی رہے گی۔عرض کیا گیایا رسو ل اللہ! رمضان کے حق کو ضائع کرنے میں ان کا ذلیل و رسوا ہونا کیا ہے؟ فرمایا: اس ماہ میں ان کا حرام کاموں کو کرنا،پھر فرمایا جس نے اس ماہ میں زنا کیا یا شراب پی تو اگلے رمضان المبارک تک اللہ رب العزت اور جتنے فرشتے ہیں سب اس پر لعنت کرتے ہیں پس اگر یہ شخص اگلے رمضان کو پانے سے پہلے مر گیا تو ا س کے پاس کو ئی ایسی نیکی نہ ہوگی جو اسے جہنم کی آگ سے بچا سکے گی۔ پس تم ماہ رمضان کے معاملہ میں ڈرو کیوں کہ جس طرح اس ماہ میں اور مہینوں کے مقابلے میں نیکیاں بڑھادی جاتی ہیں اسی طرح گناہو ں کا بھی معاملہ ہے۔ (المعجم الصغیر للطبرانی، ج:۹، ص: ۰۶)

قبر کا بھیانک منظر

ایک بار امیر المومنین، مولاے کائنات حضر ت علی رضی اللہ عنہ زیارت قبور کے لیے کوفہ کے قبرستان میں تشریف لے گئے۔وہاں ایک تازہ قبر پر نظر پڑی۔ آپ کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کو اس کے حالات معلوم کرنے کی خواہش ہوئی۔چنانچہ بارگاہ خدا وندی میں عرض گزار ہوئے:

یا اللہ عزوجل! اس میت کے حالات مجھ پر منکشف فر ما۔اللہ عزوجل کی بارگاہ میں آپ کی التجا فورًا قبول ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آپ کے اور اس مردہ کے درمیان کے جتنے پردے حائل تھے تمام اٹھا دئے گئے۔اب ایک قبر کابھیانک منظر آپ کے سامنے تھا۔کیا دیکھتے ہیں کہ مردہ آگ کی لپیٹ میں ہے اور رو رو کر آپ کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے اس طرح فریاد کر رہا ہے:

یَا عَلِیُّ! اَنَا غَرِیْقُٗ فِی النَّارِ وَ حَرِیْقُٗ فِی النَّارِ۔

 اے علی! میں آگ میں ڈوب رہا ہوں اور آگ میں جل رہا ہوں۔

قبر کے دہشت ناک منظر اور مردے کی دردناک پکار نے آپ کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کو بے قرار کر دیا۔آپ کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم نے اپنے رحمت والے پرور دگار عزوجل کے دربار میں ہاتھ اٹھادئے اور نہایت ہی عاجزی کے ساتھ اس میت کی بخشش کے لیے درخواست پیش کی۔غیب سے آواز آئی:

اے علی! آپ اس کی سفارش نہ فرمایئے کیوں کہ روزہ رکھنے کے باوجود بھی یہ شخص رمضان المبارک کی بے حرمتی کرتاتھا، رمضان المبارک میں بھی گناہوں سے باز نہ آتا تھا۔دن کو روزے تو رکھ لیتا مگر راتوں میں گناہوں میں مبتلا رہتا۔ مولاے کائنات یہ سن کر اور بھی رنجیدہ ہوگئے اور سجدے میں گر کر رو رو کر عرض کرنے لگے:

یا اللہ! میری لاج تیرے ہاتھ میں ہے،اس بندے نے بڑی امید کے ساتھ مجھے پکارا ہے،میرے مالک! تو مجھے اس کے سامنے رسوا نہ فرما: اس کی بے بسی پر رحم فر مادے اور اس بے چارے کو بخش دے۔ حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم رو رو کر مناجات کر رہے تھے کہ اللہ کی رحمت کا دریا جوش میں آگیا اور ندا آئی:

اے علی!ہم نے تمہاری شکستہ دلی کے سبب اسے بخش دیا۔چنانچہ اس مردے پر سے عذاب اٹھا لیا گیا۔ (انیس الواعظین، ص:۵۲)

 کیوں نہ مشکل کشا کہوں تم کو ! تم نے بگڑی میری بنائی ہے

اس حکایت سے یہ بات واضح ہوئی کہ رمضان المبارک کا احترام بھی مسلمانوں کے لیے ضروری ہے۔اللہ رب العزت ہم سبھوں کو رمضان کی بے حرمتی سے بچائے اور رمضان المبارک کی خوب خوب عزت و تعظیم کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے۔

آمین ثم آمین

مفتی عبد المالک مصباحی متعدد کتابوں کے مصنف اور مختلف مقامات پر تدریس و خدمات انجام دے چکے ہیں جن میں سے چند یہ ہیں: بحیثیت مفتی و شیخ الحدیث، دار العلوم غوثیہ ہبلی، کرناٹک، بانی رکن مفتی و صدر مدرس دار العلوم سلیمانیہ رحمانیہ، بیکانیر، بانی و مہتمم، مفتی و صدر مدرس دار العلوم غریب نواز بیکانیر، راجستھان، مفتی و صدر مدرس، مدرسہ ونوا لیبومسلم لیگ، فیجی(نزدآسٹریلیا)، بانی و جنرل سکریٹری مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی، سیتا مڑھی، بہار، ناظم اعلیٰ دارالعلوم رضاے مصطفی،بکھری،باجپٹی،سیتامڑھی،بہار، مفتی و صدر مدرس مدرسہ شاہ خالد،گیبرون،بٹسوانہ(افریقہ)، مفتی سنی دارالافتا،مدینہ مسجد،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ، جنرل سکریٹری رضا فاؤنڈیشن،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ، ڈائریکٹر دارین اکیڈمی (جہاں فی الحال دینی و عصری تعلیم دی جاتی ہے) آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ، بانی ادارہ افکار رضا،جمشیدپور،جھارکھنڈ، چیف ایڈیٹر دوماہی رضاے مدینہ(اردو،ہندی)،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ ۔

Part:1 - Thirty Lessons of Ramadan: Welcome to Ramadan and First Lesson on the Virtues of Ramadan – Part-1 رمضان کے تیس اسباق: استقبال رمضان اور فضائل رمضان

Part: 2 – Thirty Lessons of Ramadan: Second Lesson on the Respect of Ramadan – Part 2 رمضان کے تیس اسباق: دوسرا سبق، رمضان المبارک کا احترام

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/thirty-lessons-ramadan-horrific-consequences-part-3/d/129407

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..