مفتی عبد المالک مصباحی
دسواں قسط
1 اپریل 2023
ان چیزوں کا بیان جن سے
روزہ ٹوٹ جاتا ہے
روزہ رکھنا جہاں بہت
سعادت اور نیک بختی کی بات ہے وہیں جان بوجھ کر روزہ چھوڑ دینا سخت گناہ اور کم
نصیبی کی بات ہے۔
حضور اقدس ﷺ فرماتے ہیں: جس نے رمضان کا ایک دن کا روزہ
بغیر رخصت یا بغیر مرض افطار کیا تو زمانہ بھر کا روزہ اس کی قضا نہیں ہوسکتا۔ اگر
چہ رکھ بھی لے یعنی وہ فضیلت جو رمضان مین تھی کسی طرح حاصل نہیں کرسکتا۔ (بخاری، ابوداؤد،ترمذی، ابن ماجہ)
یہاں غورطلب بات یہ ہے کہ
جب روزہ نہ رکھنے میں یہ سخت وعید ہے رکھ کر توڑدینا تو اس سے سخت تر ہے۔
حضرت ابوامامہ باہلی بیان
کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا کہ حضور
ﷺ فرماتے ہیں:
میں سورہاتھا دو شخص حاضر
ہوئے اور میرے بازو پکڑ کر ایک پہاڑ کے پاس لے گئے اور مجھ سے کہا چڑھیئے!
میں نے کہا مجھ میں اس کی
طاقت نہیں انھوں نے کہا!ہم آسان کردیں گے۔ میں چڑھ گیا جب بیچ پہاڑ پر پہنچا تو
سخت آوازیں سنائی دیں،میں نے کہا یہ کیسی آواز یں ہیں؟انھوں نے کہا:یہ جہنمیوں کی
آوازیں ہیں۔ پھر مجھے آگے لے گئے میں نے ایک قوم کو دیکھا کہ وہ لوگ الٹے لٹکائے
گئے ہیں اور ان کی باچھیں چیری جارہی ہیں جن سے خون بہتا ہے میں نے کہا یہ کون لوگ
ہیں کہا یہ وہ لوگ ہیں کہ وقت سے پہلے روزہ افطار کردیتے ہیں۔ (ابن خزیمہ، صحیح
ابن حبان)
مسئلہ۔
حقہ۔ سگار، سگریٹ چرس پینے سے روزہ جاتارہتا ہے۔ اگر چہ اپنے خیال میں دھواں حلق
تک نہ پہنچاتاہو۔ بلکہ پان یاصرف تمباکو کھانے سے بھی روزہ جاتارہے گا اگرچہ پیک
تھوک دی ہوکہ اس کے باریک اجزا ضرور حلق میں پہنچتے ہیں۔(فتاوی رضویہ ۴/ ۵۸۶)
مسئلہ۔
تمباکو کو جسے کھینی کہا جاتا ہے منہ میں رکھنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے، گل بھی اسی
قسم کی ہے، کھینی کی طرح اس کا بھی لوگ استعمال کرتے ہیں اس لیے اس کا استعمال بھی
مفسد صوم ہے۔ (روزہ توڑنے والا) (فتاویٰ رضویہ،ج:چہارم،ص۵۸۷)
نوٹ! آج کل کم خواندہ لوگ
بلکہ بعض علماروزہ کی حالت میں گل کا استعمال کرتے ہیں۔اور اپنے اس فعل کو جائز
بنانے کے لیے لولہی لنگڑی اور بے سروپاتاویل کرتے ہیں۔خدا را اپنے نفس امارہ کی
تسکین کے لیے اپنے رب کو ناراض اور روزہ جیسی عظیم عبادت کو برباد نہ کریں۔
مسئلہ۔منجن
اور ٹوتھ پیسٹ وغیرہ کے باریک اجزا حلق سے اتر گئے تو روزہ ٹوٹ جاے گا اور نہ اترے
تو نہ ٹوٹے گا البتہ ایسی چیزوں کو منہ میں رکھنا روزہ کو مکروہ کردے گا۔
(فتاویٰ بحرالعلوم،ج:۲،ص۲۷۲)
مسئلہ۔
روزہ میں دانت اکھڑوا یا اور خون نکل کر حلق سے نیچے اتر ا، اگر چہ سوتے میں ایسا
ہوا تو اس روزہ کی قضاواجب ہے۔ (رد المحتار )
مسئلہ۔
نتھنوں سے دوا چڑھائی یاکان میں تیل ڈالا یا تیل چلا گیا روزہ جاتا رہا اور پانی
کان میں ڈالا یا چلاگیا تو نہیں گیا۔
(عالمگیری، ج!۱
ص۲۰۴)
مسئلہ۔
دانتوں سے خون نکل کر حلق سے نیچے اترا اور خون تھوک سے زیادہ یا برابر یا کم تھا
مگر اس کا مزہ حلق میں محسوس ہو ا تو روزہ جاتا رہا اور اگرکم تھا اور مزہ بھی حلق
میں محسوس نہ ہوا تو روزہ نہ گیا۔ (در مختار، رد المحتار
ج۳
ص ۳۶۸)
روزہ کے مکروہات
ان چیزوں کا بیان جو روزہ
کی حالت میں مکروہ ہیں۔
مسئلہ:
جھوٹ، غیبت، چغلی، گالی دینا، بیہودہ بات کہنا، کسی کو تکلیف دینا، یہ چیزیں ویسے
بھی ناجائز و حرام ہیں روزہ میں اور زیادہ حرام اور ان کی وجہ سے روزہ بھی مکروہ
ہوتا ہے۔
مسئلہ:
روزہ دار کو بلا عذر کسی چیز کا چکھنا یا چبانا مکروہ ہے چکھنے کے لیے عذریہ ہے کہ
مثلاً شوہر یا آقا بدمزاج ہے نمک کم و بیش ہوگا تو اس کی ناراضگی کا باعث ہوگا تو
اس وجہ سے چکھنے میں حرج نہیں چبانے کے لیے یہ عذر ہے کہ اتنا چھوٹا بچہ ہے کہ
روٹی نہیں کھا سکتا اور کوئی نرم غذا نہیں جو اسے کھلائی جائے نہ اور کو ئی بے روز
ہ ایسا
ہے جو اسے چبا کر دے تو
بچہ کو کھلانے کے لیے روٹی وغیرہ چبانا مکروہ نہیں۔ (درمختار، بہار شریعت)
مسئلہ: عورت کا بوسہ لینا، گلے لگانا اور بدن چھونا مکروہ ہے جب کہ یہ ڈر ہو
کہ انزال ہو جائے گا یا جماع میں مبتلا ہوجائے گا اور ہونٹ اور زبان چوسنا تو روزہ
میں مطلقا مکروہ ہے یو نہیں مباشرت فاحشہ بھی مکروہ ہے۔ (ردالمحتار، بہار شریعت)
مسئلہ۔روزہ
دارکے لیے کلی کرنے اور ناک میں پانی چڑھانے مین مبالغہ کرنا مکروہ ہے۔ کلی میں
مبالغہ کرنے کے یہ معنیٰ ہیں کہ بھر منہ پانی لے۔
مسئلہ۔ منہ میں تھوک اکٹھا کرکے نگل جانا بغیر روزہ کے بھی اچھا نہیں اور روزے میں تو یہ مکروہ ہے۔ (عالمگیری و بہارشریعت)۔۔۔(جاری) ۔۔۔
مفتی عبد المالک مصباحی متعدد کتابوں کے مصنف اور مختلف مقامات پر تدریس و خدمات انجام دے چکے ہیں جن میں سے چند یہ ہیں: بحیثیت مفتی و شیخ الحدیث، دار العلوم غوثیہ ہبلی، کرناٹک، بانی رکن مفتی و صدر مدرس دار العلوم سلیمانیہ رحمانیہ، بیکانیر، بانی و مہتمم، مفتی و صدر مدرس دار العلوم غریب نواز بیکانیر، راجستھان، مفتی و صدر مدرس، مدرسہ ونوا لیبومسلم لیگ، فیجی(نزدآسٹریلیا)، بانی و جنرل سکریٹری مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی، سیتا مڑھی، بہار، ناظم اعلیٰ دارالعلوم رضاے مصطفی،بکھری،باجپٹی،سیتامڑھی،بہار، مفتی و صدر مدرس مدرسہ شاہ خالد،گیبرون،بٹسوانہ(افریقہ)، مفتی سنی دارالافتا،مدینہ مسجد،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ، جنرل سکریٹری رضا فاؤنڈیشن،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ، ڈائریکٹر دارین اکیڈمی (جہاں فی الحال دینی و عصری تعلیم دی جاتی ہے) آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ، بانی ادارہ افکار رضا،جمشیدپور،جھارکھنڈ، چیف ایڈیٹر دوماہی رضاے مدینہ(اردو،ہندی)،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ ۔
----------
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism