New Age Islam
Thu Apr 24 2025, 03:19 AM

Urdu Section ( 5 Apr 2023, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Thirty Lessons of Ramadan: The Fourteenth Lesson on the Updated Guidelines for the Treatment in the State of Fasting – Part 14 رمضان کے تیس اسباق: چودہواں سبق، روزہ کی حالت میں علاج کے کچھ نئے مسائل

مفتی عبد المالک مصباحی

5 اپریل 2023

سوال: روزے کی حالت میں گلوکوز یا انسولین لینا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: کتب فقہ میں ان امور کی صراحت ہے کہ اگر کوئی ایسا مریض ہے جو روزہ نہیں رکھ سکتا ، یا روزہ سے اسے ضرر ہوگا ، یا مرض بڑھے گا ، یا دیر میں اچھا ہوگا اور اس کی کوئی علامت ظاہر ہو یا یہ بات تجربہ سے ثابت ہو یا مسلم طبیب حاذق، غیر فاسق کے بیان سے معلوم ہو تو جتنے دنوں تک یہ حالت رہے، اسے اجازت ہے کہ روزہ نہ رکھے اور بعد صحت ان کی قضا کرے، اس صورت میں کفارہ لازم نہیں ہوتا۔

اللہ جل شانہ کا ارشاد ہے: فَمَنْ شَھِدَ مِنْکُمُ الشْھْرَ فَلْیَصُمْہُ وَ مَنْ کَانَ مَرِیْضاً اَوْ عَلٰی سَفَرٍٖفَعِدَّۃ مِنْ اَیّامٍ اُخَرَ،یُرِیْدُ اللّٰہُ بِکُمُ الیُسْرَ وَ لَا یُرِیْدُ بِکُمُ الْعُسْرَ۔ (پارہ: ۲، البقرہ: ۲، آیت: ۵۸۱) ترجمہ: تو تم میں جو کوئی یہ (رمضان کا) مہینہ پائے ضرور اس کے روزے رکھے اور جو بیمار یا سفر میں ہو تو اتنے روزے اور دنوں میں، اللہ تم پر آسانی چاہتا ہے اور تم پر دشواری نہیں چاہتا۔

لہٰذا اگر ایسی صورت حال سامنے ہو جس میں روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے تو بالاتفاق روزے کی حالت میں گلوکوز یا انسولین لینا یا جس دوا کی بھی ضرورت ہو، اسے استعمال کرنا جائز ہوگا،جبکہ اس کا استعمال غیرمنفذ سے ہو۔

سوال: روزہ کی حالت میں گلوکوز یا انسولین لینے سے روزہ فاسد ہوگا یا نہیں؟

جواب: گلوکوز لینے یعنی اسے عام دواؤں کی طرح کھانے، پینے سے روزہ فاسد ہوجائے گا اور اس کی قضا لازم ہوگی چاہے وہ گلوکوز پاوڈر ہو جسے پانی میں گھول کر پیا جاتا ہے، یا گلوکوز ٹیبلیٹ ہو جسے منہ میں رکھ کرنگل لیا جاتا ہے، یا گلوکوز سیرپ ہو جسے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ایک یا دو چمچہ پیا جاتاہے۔ ہاں! انجکشن سے انسولین یا گلوکوز لینے کی صورت میں روزہ فاسد نہیں ہوگا، اس لیے کہ مفسد صوم وہ دوا یا غذا ہے جو منافذ اصلیہ کے ذریعہ کوئی چیز دماغ یا معدہ تک پہنچے تو اس سے روزہ فاسد ہوتاہے اور ظاہر ہے کہ انجکشن کے ذریعہ جسم میں جو سوراخ ہوتا ہے وہ منفذ نہیں ہوتا بلکہ مصنوعی مسام ہوتاہے، اس لیے کہ مسام، سم البرۃ، سے ماخوذہے جس کا معنی ہے ”سوئی کا سوراخ“ لہٰذا انجکشن سے روزہ فاسد نہیں ہوگا چاہے گوشت میں لگایا جائے یا رگ میں لگایا جائے۔ جمہور فقہا ے اہل سنت کا یہی موقف ہے۔

مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ ”انجکشن“ کے بارے میں فرماتے ہیں: ‘‘فی الواقع انجکشن سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، کیوں کہ انجکشن سے دو اجوف میں نہیں جاتی“ ۔ (فتاویٰ مفتی اعظم، ج۳،ص ۲۰۳، امام احمد رضا اکیڈمی، بریلی شریف)

سوال:روزے کی حالت میں ڈائلے سس (خون کی صفائی) کرانے سے روزہ فاسد ہوگایا نہیں؟

جواب: ڈائلے سس (خون کی صفائی) کے دو طریقے ہیں:

(۱) ہیموڈائلے سس میں خون سے فاسد مادوں،اضافی نمک اور زائد پانی مشین کے ذریعہ نکال لیا جاتا ہے پھر دواؤں اور کیمیاوی و غذائی مواد کے اضافہ کے ساتھ رگوں کے ذریعہ خون جسم میں واپس لوٹا دیا جاتا ہے۔ اس طریقہ کار میں کوئی چیز منفذسے جسم کے اندر نہیں جاتی اور نہ ہی جوف معدہ دماغ میں جاتی ہے، اس لیے اس سے روزہ فاسد نہیں ہوگا۔

(۲)پیری ٹونیل ڈائلے سس میں مریض کے پیٹ میں موٹی تہہ تک سوارخ کرکے اندر معدے سے متصل بیرونی جھلی تک ایک پائپ ڈالا جاتاہے اور پھر اس کے ذریعہ ایک خاص قسم کاپانی ”پیری ٹونیل فلوڈ“ پیٹ کی جھلی میں ڈالا، پھر باہر نکالا جاتاہے۔ تو جراحی اور دوارسانی کایہ عمل جائفہ (زخم شکم) میں دوارسانی کے عمل کی طرح ہے جس کا حکم مذہب امام اعظم پر فساد صوم ہے۔

بہار شریعت میں ہے: ‘‘دماغ یا شکم کی جھلی تک زخم ہے، اس میں دواڈالی، اگر دماغ یا شکم تک پہنچ گئی روزہ جاتارہا خواہ وہ دوا تر ہو یا خشک، اور اگر معلوم نہ ہوکہ دماغ یا شکم تک پہنچی یا نہیں اور وہ دوا تر تھی جب بھی جاتا رہا، اور خشک تھی تو نہیں۔“ (ہندیہ۔ حصہ پنجم، ص: ۷۸۹، روزہ توڑنے والی چیزوں کا بیان، مکتبۃ المدینہ)

ان فقہی عبارات کے پیش نظریہ حکم دیا جاتاہے کہ گردے کا مریض پہلے تویہ کوشش کرے کہ پیری ٹونیل ڈائلے سس کرائے تو احتیاطا روزے کی قضا بھی کرے۔ و اللہ تعالیٰ اعلم

(جاری )

--------------------

مفتی عبد المالک مصباحی متعدد کتابوں کے مصنف اور مختلف مقامات پر تدریس و خدمات انجام دے چکے ہیں جن میں سے چند یہ ہیں: بحیثیت مفتی و شیخ الحدیث، دار العلوم غوثیہ ہبلی، کرناٹک، بانی رکن مفتی و صدر مدرس دار العلوم سلیمانیہ رحمانیہ، بیکانیر، بانی و مہتمم، مفتی و صدر مدرس دار العلوم غریب نواز بیکانیر، راجستھان، مفتی و صدر مدرس، مدرسہ ونوا لیبومسلم لیگ، فیجی(نزدآسٹریلیا)، بانی و جنرل سکریٹری مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی، سیتا مڑھی، بہار، ناظم اعلیٰ دارالعلوم رضاے مصطفی،بکھری،باجپٹی،سیتامڑھی،بہار، مفتی و صدر مدرس مدرسہ شاہ خالد،گیبرون،بٹسوانہ(افریقہ)، مفتی سنی دارالافتا،مدینہ مسجد،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ، جنرل سکریٹری رضا فاؤنڈیشن،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ، ڈائریکٹر دارین اکیڈمی (جہاں فی الحال دینی و عصری تعلیم دی جاتی ہے) آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ، بانی ادارہ افکار رضا،جمشیدپور،جھارکھنڈ، چیف ایڈیٹر دوماہی رضاے مدینہ(اردو،ہندی)،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ ۔

----------------------

Part: 1 – Thirty Lessons of Ramadan: Welcome to Ramadan and First Lesson on the Virtues of Ramadan – Part-1 رمضان کے تیس اسباق: استقبال رمضان اور فضائل رمضان

Part: 2 – Thirty Lessons of Ramadan: Second Lesson on the Respect of Ramadan – Part 2 رمضان کے تیس اسباق: دوسرا سبق، رمضان المبارک کا احترام

Part: 3 – Thirty Lessons of Ramadan: Third Lesson on the horrific consequences of desecrating Ramadan – Part 3 رمضان کے تیس اسباق: تیسرا سبق، رمضان المبارک کی بے حرمتی کاانجام

Part: 4 - Thirty Lessons Of Ramadan: Fourth Lesson On The Fasting Of Ramadan And its Intention – Part 4 رمضان کے تیس اسباق: چوتھا سبق، روزہ اور نیت

Part: 5-6 - Thirty Lessons Of Ramadan: Lessons Five and Six On The Rulings (Ahkaam) And Laws (Masaail) Of Taraaweeh پانچواں اور چھٹا سبق: تراویح کے احکام اور مسائل

Part: 7-  Thirty Lessons of Ramadan: Seventh Lesson on Sehri [pre-dawn meal] Part-7 رمضان کے تیس اسباق: ساتواں سبق، سحری کا بیان

Part: 8 – Thirty Lessons of Ramadan: Eighth Lesson on Iftar – Part 8 رمضان کے تیس اسباق: آٹھواں سبق: افطار کا بیان

Part: 9 – Thirty Lessons of Ramadan: Ninth Lesson on Rulings and Laws Related to Fasting – Part 9 رمضان کے تیس اسباق: نواں سبق: روزہ کے مسائل

Part: 10 - Thirty Lessons of Ramadan: Tenth Lesson on Rulings and Laws Related to Fasting – Part 10 رمضان کے تیس اسباق ، دسواں سبق :روزہ کے مسائل

Part: 11- Thirty Lessons of Ramadan: Eleventh Lesson on Rulings and Laws Related to Fasting – Part 11 رمضان کے تیس اسباق : گیارہواں سبق ، روزہ کے مسائل

Part: 12 - Thirty Lessons of Ramadan: Twelfth Lesson on Rulings Related to Qazaa, Kaffarah and Fidyah – Part 12 رمضان کے تیس اسباق : بارہواں سبق، قضا، کفارہ اور فدیہ کا بیان

Part: 13 – Thirty Lessons of Ramadan: 13th Lesson on Rulings of Kaffarah and Fidyah – Part 13 رمضان کے تیس اسباق: تیرہواں سبق ، کفارہ کابیان

URL: https://newageislam.com/urdu-section/thirty-lessons-ramadan-guidelines-treatment-state-fasting–part-14/d/129489

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..