New Age Islam
Mon Jun 16 2025, 08:43 AM

Urdu Section ( 16 Apr 2023, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

The Importance of Halaal Sustenance: Thirty Lessons of Ramadan – Part 25 رمضان کے تیس اسباق : پچیسواں سبق، حلال روزی کی اہمیت

مفتی عبد المالک مصباحی

16 اپریل 2023

اس میں کوئی شک نہیں کہ انسان کی زندگی کا دار و مدار کھانے پینے پر ہے۔مگر نہ ہر کھانے کی چیز حلال ہے اور نہ ہر پینے کی چیز جائز۔ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے اسلام نے ہمیں کھانے پینے کے کچھ اصول اور قاعدے بتائے ہیں جن کی پابندی ضروری ہے۔اگر کوئی روزانہ کی زندگی میں اس کا خیال نہیں کرتا توپھر اس کی دنیا وی اور اخروی دونوں زندگی تباہ و برباد ہوجاتی ہے۔اس تعلق سے اللہ رب العزت نے جو ہدایات بندوں کو عطا فرمائی ہیں ان میں سے کچھ بیان کی جاتی ہیں۔

 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور  ﷺ نے فرمایا اللہ تعا لیٰ پاک ہے،وہ پاک چیزوں کو قبول فرماتا ہے اور اس نے مومنوں کو وہی حکم دیا ہے جو اس نے رسولوں کو دیاہے چنانچہ فرمان الہٰی ہے: یَااَیُّھَا الرُّسُولُ کُلُوْا مِنَ الطَیِّبٰتِ وَ اعْمَلُوْا صَالِحًا۔   (پارہ۱۸،المومنون۔آیت۵۱) اے رسولو! پاکیزہ چیزوں میں سے کھاؤ اور اچھے عمل کرو۔            (کنزالایمان)

اور دوسری آیت میں فرمایا: یَااَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا کُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَارَزَقْنٰکُمْ۔       (پارہ ۲،بقرہ۔آیت۱۷۲) اے مومنو!ہمارے دیئے ہوئے رزق میں سے پاکیزہ چیزیں کھاؤ۔

پھر آپ نے ایسے آدمی کا تذکرہ فر مایا جو طویل سفر کے بعدبکھرے بالوں اور غبار آلود چہرے کے ساتھ آتا اور آسما ن کی طرف ہاتھ اٹھا کر اے اللہ!اے اللہ! کہتا ہے حالاں کہ اس کاکھانا،پینا،لباس اور غذا سب حرام ہوتا ہے۔اس صورت میں اس کی دعا رب جلیل کیسے قبول فرمائے گا۔ (مسلم شریف)

طبرانی نے اسناد حسن سے روایت کی ہے:کہ رزق حلال تلا ش کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے،طبرانی اور بیہقی کی روایت میں ہے کہ فرائض نماز کے بعد رزق حلال طلب کرنا بھی فرض ہے۔ترمذی اور حاکم کی حدیث ہے کہ جس نے حلال کھایا، سنت پر عمل کیا او رلوگ اس کے شر سے محفوظ رہے وہ جنت میں جائے گا۔صحابہ کرام نے عرض کی یا رسول اللہ!یہ چیز تو آج آپ کی امت میں بہت ہے،آپ نے فرمایا میرے بعد کچھ وقت ایسے ہی ہوگا؟

احمد وغیرہ نے اسناد حسن کے ساتھ روایت کی ہے۔جب تیرے اندر چار چیزیں ہوں تو دنیا کی کوتاہیاں تجھے نقصان نہیں دیں گی،امانت کی نگہبانی،راست گوئی،حسن خلق اور رزق حلال۔

طبرانی کی حدیث ہے اس کے لیے خو ش خبری ہے جس کا کسب عمدہ،باطن صحیح،ظاہر باعزت اور لوگ اس کے شر سے محفوظ ہوں،اسے خوش خبری جس نے علم کے ساتھ عمل کیا،زائد مال راہ خدا میں خرچ کیا اور غیر ضروری باتیں کرنے سے اجتناب کیا۔

اسی میں ہے کہ حضور  ﷺ نے فرمایا! اے سعد!حلال کا کھانا کھا تیری دعائیں قبول ہوں گی،قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہئ قدرت میں محمد  ﷺ کی جان ہے جب آدمی اپنے پیٹ میں حرام کا لقمہ ڈالتا ہے تو اس کی وجہ سے اس کی چالیس دن کی عبادت قبول نہیں ہوتی،جو بندہ حرام سے اپنا گوشت بڑھاتا ہے(جہنم کی آگ اس کے بہت قریب ہوتی ہے)

 مسند بزازمیں روایت ہے کہ اس کا دین نہیں جس میں امانت نہیں اور نہ اس شخص کی زکاۃ ہے جس نے حرام کا مال پایا اور اس میں سے قمیض پہن لیا، اس کی نماز قبو ل نہیں ہوگی،جب تک کہ وہ اسے اتار نہیں دیتاکیوں کہ شان الٰہی اس چیز سے بلند و بالا ہے کہ وہ ایسے شخص کی نماز قبول کرے یا کوئی اور عمل قبول کرے کہ جس کے جسم پر حرام کا لباس ہو۔

احمد نے حضرت ابن عمر سے روایت کی ہے،انہوں نے فرمایا جس شخص نے دس درہم کاکپڑا خریدا اور اس میں ایک درہم حرام کا تھا،جب تک وہ کپڑا اس کے جسم پررہتا ہے،اللہ تعالی اس کی نماز قبول نہیں فر ماتا،پھر انھوں نے اپنے دونوں کا نوں میں دو انگلیاں داخل کر کے فرما یاکہ اگر میں نے نبی کریم  ﷺ کو یہ فر ماتے ہوئے نہ سنا تو یہ دونوں بہرے ہوجائیں۔

بیہقی کی روایت ہے کہ جس نے چوری کا مال خریدا حالاں کہ وہ جانتا ہے کہ یہ چوری کا مال ہے تو وہ بھی اس کی رسوائی اور گناہ میں شریک ہوگا۔

حافظ المنذری نے قابل حسن اسناد یا موقوف سندکے ساتھ اور احمد نے بہ سند جیدیہ حدیث نقل کی ہے کہ حضور  ﷺ نے فرمایا قسم ہے اس کی جس کے دست قدرت میں میری جان ہے کہ تم میں سے کوئی اپنی رسی لے کرپہاڑ کی طرف نکل جائے اور لکڑیاں اکٹھی کر کے پیٹھ پر لاد کر لے آئے اور انہیں بیچ کر کھائے وہ اس سے بہتر ہے کہ وہ اپنے منہ میں حرام کا لقمہ ڈالے۔

ابن خزیمہ اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں اورحاکم نے یہ حدیث نقل کی ہے کہ جس نے حرام کا مال جمع کیا،پھر اسے صدقہ کر دیا تو اسے کوئی ثواب نہیں ملے گا اور اس کا گناہ اسی پر رہے گا۔

طبرانی کی حدیث ہے کہ جس نے مال حرام حاصل کر کے اس سے کسی کو آزاد کیا اور صلہ رحمی کی،یہ اس کے لیے ثواب کے بجائے گناہ کا کام ہے۔

احمد وغیرہ نے یہ حدیث نقل کی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جس طرح تمہارے درمیان رزق تقسیم کر دیا ہے ایسے ہی عادات تقسیم کردی ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو خواہ وہ دنیا کو اچھا سمجھتا ہویا برا،دنیا دیتا ہے اور دین اسے دیتا ہے جو دین کوپسند کرتا ہے اوراللہ تعالیٰ جسے دین دیتا ہے اسے محبوب رکھتا ہے،بخدا بندہ اس وقت تک کامل مومن نہیں ہوسکتا جب تک کہ زبان و دل اسلام نہ لائے اور اس کی زبان و دل سے لوگ سلامت نہ رہیں اور اس وقت تک بندہ مومن نہیں بنتا جب تک کہ اس کے ہم سائے اس کے کینے اور ظلم سے محفوظ نہ ہوں اور بندہ حرام کی کمائی سے جو کچھ حاصل کرتا ہے اس میں سے اس کاصدقہ قبول نہیں ہوتا اور ناہی راہ خدا میں اس کو دینے سے اس کے مال میں برکت ہوتی ہے او رجو مال وہ اپنے پیچھے چھوڑجاتا ہے وہ اس کے لیے جہنم کا سامان ہوتا ہے۔بے شک اللہ تعالیٰ برائی سے برائیوں کو نہیں مٹاتا ہے بلکہ نیکیوں سے برائیوں کو مٹاتا ہے،بے شک خبیث چیز سے خبیث چیز نہیں مٹتی۔

ترمذی نے یہ حدیث نقل کی ہے کہ حضور  ﷺ سے ان چیزوں کے بار ے میں پوچھا گیا جن کی وجہ سے اکثر لوگ جہنم میں جائیں گے،آپ نے فرما یا منہ او رشرمگاہ،اور ان چیزوں کے متعلق سوال کیا گیاجس کے سبب اکثر جنت میں جائیں گے،آپ نے فرمایا: خوف خدا اور حسن خلق۔

بیہقی کی حدیث ہے کہ دنیا سرسبز اور شیریں ہے، جس شخص نے اس میں حلال طریقہ سے مال کمایا اور اسے صحیح طور پر خرچ کیا، اللہ تعالیٰ اسے اس کا ثواب دے گا اور اسے جنت میں داخل فرمائے گا اور جس نے اس میں ناجائز طریقوں سے مال کمایا اور ناجائز طریقوں سے اسے خرچ کیا، اللہ تعالیٰ اسے جہنم میں بھیجے گا اور بہت سے لوگوں کے لیے جو مال کی محبت میں اللہ اور اس کے رسول کو بھول جاتے ہیں قیامت کے دن جہنم ہوگا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: کُلَّمَا خَبَتْ زِدْنَاھُمْ سَعِیْرًا۔ (پارہ ۱۵ ،اسرا۔آیت۹۷)  جب وہ بجھنے لگے گی ہم اس کی سوزش میں زیادتی کر دیں گے۔

ابن حبان نے اپنی صحیح میں یہ حدیث نقل کی ہے کہ جو گوشت و خون حرام کے مال سے پیدا ہوا اس پر جنت حرام ہے اور جہنم اس کے زیادہ مستحق ہے۔

ترمذی سے روایت ہے کہ جو گوشت مال حرام سے پرورش پاتا ہے،آگ اس کے لیے زیادہ مناسب ہے۔ایک روایت میں ہے کہ جو گوشت ناجائز طریقوں سے حاصل کردہ چیزوں سے پرورش پائے،اس کے لیے آگ زیادہ مناسب ہے،ایک اور روایت میں بسند حسن نقل کیاگیا ہے کہ وہ جسم جنت میں نہیں جائے گا جس نے حرام مال سے غذا حاصل کیا ہو۔

ان احادیث سے مال حرام کی خباثت ظاہر ہوئی۔اوریہ بات بھی واضح ہوئی کہ مال حرام سے نہ صدقہ خیرات قبول ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی دوسرانیک عمل۔لھذا نیکی کمانے اور محفوظ رکھنے کے لیے حلال کمائی ضروری ہے تاکہ انسان کی دنیا وآخرت کامیاب ہوسکے۔

---------------------

مفتی عبد المالک مصباحی متعدد کتابوں کے مصنف اور مختلف مقامات پر تدریس و خدمات انجام دے چکے ہیں جن میں سے چند یہ ہیں: بحیثیت مفتی و شیخ الحدیث، دار العلوم غوثیہ ہبلی، کرناٹک، بانی رکن مفتی و صدر مدرس دار العلوم سلیمانیہ رحمانیہ، بیکانیر، بانی و مہتمم، مفتی و صدر مدرس دار العلوم غریب نواز بیکانیر، راجستھان، مفتی و صدر مدرس، مدرسہ ونوا لیبومسلم لیگ، فیجی(نزدآسٹریلیا)، بانی و جنرل سکریٹری مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی، سیتا مڑھی، بہار، ناظم اعلیٰ دارالعلوم رضاے مصطفی،بکھری،باجپٹی،سیتامڑھی،بہار، مفتی و صدر مدرس مدرسہ شاہ خالد،گیبرون،بٹسوانہ(افریقہ)، مفتی سنی دارالافتا،مدینہ مسجد،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ، جنرل سکریٹری رضا فاؤنڈیشن،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ، ڈائریکٹر دارین اکیڈمی (جہاں فی الحال دینی و عصری تعلیم دی جاتی ہے) آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ، بانی ادارہ افکار رضا،جمشیدپور،جھارکھنڈ، چیف ایڈیٹر دوماہی رضاے مدینہ(اردو،ہندی)،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ ۔

-------------------------------

Part: 1 – Thirty Lessons of Ramadan: Welcome to Ramadan and First Lesson on the Virtues of Ramadan – Part-1 رمضان کے تیس اسباق: استقبال رمضان اور فضائل رمضان

Part: 2 – Thirty Lessons of Ramadan: Second Lesson on the Respect of Ramadan – Part 2 رمضان کے تیس اسباق: دوسرا سبق، رمضان المبارک کا احترام

Part: 3 – Thirty Lessons of Ramadan: Third Lesson on the horrific consequences of desecrating Ramadan – Part 3 رمضان کے تیس اسباق: تیسرا سبق، رمضان المبارک کی بے حرمتی کاانجام

Part: 4 - Thirty Lessons Of Ramadan: Fourth Lesson On The Fasting Of Ramadan And its Intention – Part 4 رمضان کے تیس اسباق: چوتھا سبق، روزہ اور نیت

Part: 5-6 - Thirty Lessons Of Ramadan: Lessons Five and Six On The Rulings (Ahkaam) And Laws (Masaail) Of Taraaweeh پانچواں اور چھٹا سبق: تراویح کے احکام اور مسائل

Part: 7- Thirty Lessons of Ramadan: Seventh Lesson on Sehri [pre-dawn meal] Part-7 رمضان کے تیس اسباق: ساتواں سبق، سحری کا بیان

Part: 8 – Thirty Lessons of Ramadan: Eighth Lesson on Iftar – Part 8 رمضان کے تیس اسباق: آٹھواں سبق: افطار کا بیان

Part: 9 – Thirty Lessons of Ramadan: Ninth Lesson on Rulings and Laws Related to Fasting – Part 9 رمضان کے تیس اسباق: نواں سبق: روزہ کے مسائل

Part: 10 - Thirty Lessons of Ramadan: Tenth Lesson on Rulings and Laws Related to Fasting – Part 10 رمضان کے تیس اسباق ، دسواں سبق :روزہ کے مسائل

Part: 11- Thirty Lessons of Ramadan: Eleventh Lesson on Rulings and Laws Related to Fasting – Part 11 رمضان کے تیس اسباق : گیارہواں سبق ، روزہ کے مسائل

Part: 12 - Thirty Lessons of Ramadan: Twelfth Lesson on Rulings Related to Qazaa, Kaffarah and Fidyah – Part 12 رمضان کے تیس اسباق : بارہواں سبق، قضا، کفارہ اور فدیہ کا بیان

Part: 13 – Thirty Lessons of Ramadan: 13th Lesson on Rulings of Kaffarah and Fidyah – Part 13 رمضان کے تیس اسباق: تیرہواں سبق ، کفارہ کابیان

Part: 14 – Thirty Lessons of Ramadan: The Fourteenth Lesson on the Updated Guidelines for the Treatment in the State of Fasting – Part 14 رمضان کے تیس اسباق: چودہواں سبق، روزہ کی حالت میں علاج کے کچھ نئے مسائل

Part: 15 – Thirty Lessons of Ramadan: The Fifteenth Lesson on the Updated Guidelines for the Treatment in the State of Fasting – Part 15 رمضان کے تیس اسباق: پندرہواں سبق، روزے کی حالت میں علا ج کے کچھ نئے مسائل

Part: 16 – Thirty Lessons of Ramadan: The Sixteenth Lesson on the Updated Guidelines for the Treatment in the State of Fasting – Part 16 رمضان کے تیس اسباق: سولہواں سبق، روزے کی حالت میں علا ج کے کچھ نئے مسائل

Part: 17 – 18 – The Rulings and Laws of Zakaat in the Light of the Quran and Hadith: Thirty Lessons of Ramadan, Parts 17 and 18 رمضان کے تیس اسباق: قرآن و حدیث کی روشنی میں زکاۃ کے احکام و مسائل

Part: 19 – Thirty Lessons of Ramadan: The Virtues and Rulings of I’tekaaf- Part 19 رمضان کے تیس اسباق: انیسواں سبق، اعتکاف کا بیان

Part: 20 – The Virtues of the Qadr Night or Lailatul Qadr: Thirty Lessons of Ramadan, Part 20 رمضان کے تیس اسباق: بیسواں سبق، شب قدر کی فضیلت

Part: 21 – Fasting and Modern Science: Thirty Lessons of Ramadan, Part 21 رمضان کے تیس اسباق : اکیسواں سبق، روزہ اور جدید سائنس

Part: 22 – Some Facts about The Holy Quran: Thirty Lessons of Ramadan, Part 22 رمضان کے تیس اسباق : بائیسواں سبق، قرآن شریف کے متعلق چند باتیں

Part: 23 – Thirty Lessons of Ramadan: 23rd Lesson, Virtues and Rulings about the Recitation of the Holy Quran-Part-23 رمضان کے تیس اسباق: قرآن پاک کی تلاوت کے فضائل اور مسائل

Part: 24 – Ramadan—the Month of Generosity and Charity: Thirty Lessons of Ramadan – Part 24 رمضان کے تیس اسباق: رمضان،جودوسخا کا مہینہ

URL: https://newageislam.com/urdu-section/thirty-lessons-ramadan-halaal-sustenance–part-25/d/129576

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..