New Age Islam
Fri Mar 21 2025, 09:07 AM

Urdu Section ( 13 Apr 2023, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Some Facts about The Holy Quran: Thirty Lessons of Ramadan, Part 22 رمضان کے تیس اسباق : بائیسواں سبق، قرآن شریف کے متعلق چند باتیں

مفتی عبد المالک مصباحی

13 اپریل 2023

قرآن مقدس کتاب الٰہی ہے جس کے نزول کا مقصد انسانوں کی رہبری اور رہنمائی ہے۔ جیسا کہ خود قرآن کا ارشاد گرامی ھُدًی لِّلنَّاسِ ہے یعنی یہ قرآن تمام انسانوں کے لیے ہدایت ہے ۔  (پارہ:۲،سورہ بقرہ/۱۸۵)

اللہ عزوجل کا لاکھ شکر ہے کہ ہم اس کی حقانیت پر ایمان رکھتے ہیں اور دل کی اتھاہ گہرائیوں سے قرآن پاک کو کتاب الٰہی اور صحیفہ آسمانی تسلیم کرتے ہیں۔ لہذا آئیے اس کے بارے میں کچھ اہم اور بنیادی باتیں جاننے کی کو شش کرتے ہیں۔

قرآن کریم کا نزول کیسے ہوا؟

قرآ ن کلام الٰہی ہے وہ لوح محفوظ میں لکھا ہواتھا۔ حضرت جبرئیل لوح محفوظ سے آسمان دنیا کے ”بیت العزت’’ میں یکبارگی لائے اور ملائکہ نے لکھ کر پہلے آسمان میں پہنچایا جسے حسب ضرورت و مصلحت حضرت جبرئیل تھوڑا تھوڑا کر کے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تئیس سال پانچ مہینہ پانچ دن میں لے کر آئے۔ آسمان دنیا سے نبی اکرم  صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت عالیہ میں جو سلسلہ شروع ہوا وہ ”شب قدر“سے ہوا، جس کی تصدیق باری تعالیٰ کے اس قول سے ہوتی ہے:

اِنَّا اَنْزَلْنٰہُ فِیْ لَیْلَۃِالْقَدْرِ۔  ترجمہ : بے شک ہم نے اسے شب قدرمیں نازل فرمایا۔ (پارہ:۳۰،سورہ قدر/۱)

قرآن شریف طویل عرصہ میں مختلف انداز سے نازل ہوتا رہا۔ کبھی مکمل سورت نازل ہوتی، کبھی سورت کا کچھ حصہ، کبھی ایک آیت یا دو آیت نازل ہوتیں اور روایات سے یہ بھی ثابت ہے کہ بیک وقت متعدد سورتوں کا نزول بھی ہوا ہے۔  اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ اس آیت کو فلاں آیت سے متصل کر دو، فلاں سورت میں لکھ دو۔  ایسا نہیں تھا کہ سب کو ایک ساتھ جیسے چاہا جمع کردیا بلکہ ان میں ترتیب اور تعلق کا خیال رکھا جاتا تھا یہی وہ ترتیب و تعلق ہے جس نے قرآن مقدس کو ایک حسین اور دلکش ترتیب کے ساتھ چمکتے ہوئے موتی کی طرح پرو دیا ہے۔

اس گفتگو سے یہ بات واضح ہوگئی کہ قرآن شریف کی ترتیب خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی ہے اسے صحیفہ عثمانی یا صحابہ کرام کی خیال آفرینی کہنا اور اس کی ترتیب وتزئین میں شکوک وشبہات پیدا کرنا کسی طرح جا ئز ودرست نہیں۔

سورتیں بڑی چھوٹی کیوں؟

بعض سورتیں بہت لمبی ہیں اور بعض بہت چھوٹی ہوتی ہیں اس کی وجہ مضامین کا حجم اور پھیلاؤ ہے۔ جن مقامات پر مضامین مختصر تھے وہاں سورت چھوٹی قرار پائی اور جہاں مضامین میں وسعت اور کثرت تھی وہاں وہ سورتیں لمبی قرارپائی ہیں۔ کبھی کبھی ایسا بھی ہوا ہے کہ احکام کچھ ایسے بیان کیے گئے جنھیں چھوٹی سورتوں میں سمیٹ لیا گیا اور وہی احکام جب تفصیلاً بیان کیے گئے تو اس کے لیے سورت تفصیلی اور بڑی ہو گئی ہے۔  نیزاس ترتیب سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ سورتوں کی ترتیب خود ساختہ نہیں بلکہ تو قیفی ہے  یعنی جس طرح حضرت جبرئیل نے آپ سے کہا آپ نے اسی کے مطابق آیتوں کو مرتب کیا اور سورتوں کو اپنی جگہ لکھوا دیا۔ ظاہر سی بات ہے کہ حضرت جبرئیل کا عرض کرنا خود سے نہیں تھا بلکہ باری تعالیٰ کے حکم کے مطابق تھا ۔ اس سے یہ بات بھی اچھی طرح پایہ ثبوت کو پہنچ گئی کہ یہ موجودہ قرآن منجانب اللہ ہے جیسے نازل ہوا ویسے کا ویسا ہی ہے۔ اس سے معترضین قرآن کا یہ اعتراض ختم ہو گیا کہ قرآن میں تکرار کیوں ہے؟

اب رہا کہ یہ سوال کہ پھر ایک ہی بات کئی جگہ کیوں بیان کی گئی ہے۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ قرآن حکیم میں کئی چیزوں  کا تذکرہ بعض مقامات پر اجمالی طور پر  ہے اور بعض دوسرے مقامات پر تفصیلی طور پر ہے۔ اسی اجمال وتفصیل کی وجہ سے تکرار کا احساس ہوتا ہے حالاں کہ اس کی جو افادیت ہے وہ ارباب نظر سے پوشیدہ نہیں۔ انسانی طبیعتیں مختلف ہیں، بعض انسان چند جملوں میں بات سمجھ لیتے ہیں اور وہی بات بعض دوسروں کو سمجھانے کے لیے بہت طویل گفتگو کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ قرآن چوں کہ ساری انسانیت کے لیے ہے اورانسان میں ذہین بھی ہیں اور کند ذہن بھی، اس لیے ہر طرح کے لوگوں کا خیال رکھتے ہوئے مختلف انداز میں قرآن کا نزول ہواہے۔

مکی اور مدنی سورتیں

 قرآن کے نزول کا زمانہ تئیس سالوں پر مشتمل ہے اس میں مکی اور مدنی دونوں ایام شامل ہیں ۔اس لیے اس سلسلے میں قاعدہ یہ بنایا گیا کہ ہجرت سے پہلے جو سورتیں نازل ہوئی ہیں وہ مکی کہلاتی ہیں اور جوہجرت کے بعد نازل ہوئی ہیں وہ مدنی کہلاتی ہیں۔

سوال:قرآن مجید رات میں کیوں نازل ہوا؟

جواب: اکثر کرامات، نزول نفخات اور اسرار رات کو ہوئے، رات جنت کا پرتو ہے کیوں کہ یہ محل استراحت ہے اور دن دوزخ کا نمونہ کیوں کہ اس میں طلب معاش اور تھکان ہے۔ دن میں فراق ہے رات میں وصال ہے، رات کی عبادت دن کی عبادت سے افضل ہے اس لیے قرآ ن کے نزول کی شروعات رات سے ہوئی۔

سوال:قرآن شریف میں اعراب وغیرہ کب لگا اور کس نے لگایا؟

جواب: علامہ ابن جزی نے اس کا جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ قرآن کے نقاط، اعراب،  احزاب اور اعشار مقرر کیے جانے کے بارے میں مختلف اقوال نقل کئے گئے ہیں۔ مثلًا قرآن کریم کے نقاط کے بارے میں تین اقوال بغیر کسی ترجیح کے نقل کردئیے۔ ایک تو یہ ہے کہ عبد الملک بن مروان کے حکم پر حجاج بن یوسف نے یہ کارنامہ سر انجام دیا اور یہ بھی کہا گیا کہ یحیی بن یعمر نے قرآن کریم پر نقاط مقرر کروائے اور تیسری رائے ابوالاسود الدولی کے بارے میں بھی پائی جاتی ہے۔ (التسہیل لعلوم التنزیل ج۱ص۴)

( جاری)

--------------------

مفتی عبد المالک مصباحی متعدد کتابوں کے مصنف اور مختلف مقامات پر تدریس و خدمات انجام دے چکے ہیں جن میں سے چند یہ ہیں: بحیثیت مفتی و شیخ الحدیث، دار العلوم غوثیہ ہبلی، کرناٹک، بانی رکن مفتی و صدر مدرس دار العلوم سلیمانیہ رحمانیہ، بیکانیر، بانی و مہتمم، مفتی و صدر مدرس دار العلوم غریب نواز بیکانیر، راجستھان، مفتی و صدر مدرس، مدرسہ ونوا لیبومسلم لیگ، فیجی(نزدآسٹریلیا)، بانی و جنرل سکریٹری مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی، سیتا مڑھی، بہار، ناظم اعلیٰ دارالعلوم رضاے مصطفی،بکھری،باجپٹی،سیتامڑھی،بہار، مفتی و صدر مدرس مدرسہ شاہ خالد،گیبرون،بٹسوانہ(افریقہ)، مفتی سنی دارالافتا،مدینہ مسجد،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ، جنرل سکریٹری رضا فاؤنڈیشن،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ، ڈائریکٹر دارین اکیڈمی (جہاں فی الحال دینی و عصری تعلیم دی جاتی ہے) آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ، بانی ادارہ افکار رضا،جمشیدپور،جھارکھنڈ، چیف ایڈیٹر دوماہی رضاے مدینہ(اردو،ہندی)،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ ۔

--------------------

Part: 1 – Thirty Lessons of Ramadan: Welcome to Ramadan and First Lesson on the Virtues of Ramadan – Part-1 رمضان کے تیس اسباق: استقبال رمضان اور فضائل رمضان

Part: 2 – Thirty Lessons of Ramadan: Second Lesson on the Respect of Ramadan – Part 2 رمضان کے تیس اسباق: دوسرا سبق، رمضان المبارک کا احترام

Part: 3 – Thirty Lessons of Ramadan: Third Lesson on the horrific consequences of desecrating Ramadan – Part 3 رمضان کے تیس اسباق: تیسرا سبق، رمضان المبارک کی بے حرمتی کاانجام

Part: 4 - Thirty Lessons Of Ramadan: Fourth Lesson On The Fasting Of Ramadan And its Intention – Part 4 رمضان کے تیس اسباق: چوتھا سبق، روزہ اور نیت

Part: 5-6 - Thirty Lessons Of Ramadan: Lessons Five and Six On The Rulings (Ahkaam) And Laws (Masaail) Of Taraaweeh پانچواں اور چھٹا سبق: تراویح کے احکام اور مسائل

Part: 7-  Thirty Lessons of Ramadan: Seventh Lesson on Sehri [pre-dawn meal] Part-7 رمضان کے تیس اسباق: ساتواں سبق، سحری کا بیان

Part: 8 – Thirty Lessons of Ramadan: Eighth Lesson on Iftar – Part 8 رمضان کے تیس اسباق: آٹھواں سبق: افطار کا بیان

Part: 9 – Thirty Lessons of Ramadan: Ninth Lesson on Rulings and Laws Related to Fasting – Part 9 رمضان کے تیس اسباق: نواں سبق: روزہ کے مسائل

Part: 10 - Thirty Lessons of Ramadan: Tenth Lesson on Rulings and Laws Related to Fasting – Part 10 رمضان کے تیس اسباق ، دسواں سبق :روزہ کے مسائل

Part: 11- Thirty Lessons of Ramadan: Eleventh Lesson on Rulings and Laws Related to Fasting – Part 11 رمضان کے تیس اسباق : گیارہواں سبق ، روزہ کے مسائل

Part: 12 - Thirty Lessons of Ramadan: Twelfth Lesson on Rulings Related to Qazaa, Kaffarah and Fidyah – Part 12 رمضان کے تیس اسباق : بارہواں سبق، قضا، کفارہ اور فدیہ کا بیان

Part: 13 – Thirty Lessons of Ramadan: 13th Lesson on Rulings of Kaffarah and Fidyah – Part 13 رمضان کے تیس اسباق: تیرہواں سبق ، کفارہ کابیان

Part: 14 – Thirty Lessons of Ramadan: The Fourteenth Lesson on the Updated Guidelines for the Treatment in the State of Fasting – Part 14 رمضان کے تیس اسباق: چودہواں سبق، روزہ کی حالت میں علاج کے کچھ نئے مسائل

Part: 15 – Thirty Lessons of Ramadan: The Fifteenth Lesson on the Updated Guidelines for the Treatment in the State of Fasting – Part 15 رمضان کے تیس اسباق: پندرہواں سبق، روزے کی حالت میں علا ج کے کچھ نئے مسائل

Part: 16 – Thirty Lessons of Ramadan: The Sixteenth Lesson on the Updated Guidelines for the Treatment in the State of Fasting – Part 16 رمضان کے تیس اسباق: سولہواں سبق، روزے کی حالت میں علا ج کے کچھ نئے مسائل

Part: 17 – 18 – The Rulings and Laws of Zakaat in the Light of the Quran and Hadith: Thirty Lessons of Ramadan, Parts 17 and 18 رمضان کے تیس اسباق: قرآن و حدیث کی روشنی میں زکاۃ کے احکام و مسائل

Part: 19 – Thirty Lessons of Ramadan: The Virtues and Rulings of I’tekaaf- Part 19 رمضان کے تیس اسباق: انیسواں سبق، اعتکاف کا بیان

Part: 20 – The Virtues of the Qadr Night or Lailatul Qadr: Thirty Lessons of Ramadan, Part 20 رمضان کے تیس اسباق: بیسواں سبق، شب قدر کی فضیلت

Part: 21 – Fasting and Modern Science: Thirty Lessons of Ramadan, Part 21 رمضان کے تیس اسباق : اکیسواں سبق، روزہ اور جدید سائنس

URL:  https://www.newageislam.com/urdu-section/thirty-lessons-ramadan-holy-quran-part-22/d/129554

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..