New Age Islam
Fri Apr 18 2025, 02:05 AM

Urdu Section ( 14 Apr 2023, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Thirty Lessons of Ramadan: 23rd Lesson, Virtues and Rulings about the Recitation of the Holy Quran-Part-23 رمضان کے تیس اسباق: قرآن پاک کی تلاوت کے فضائل اور مسائل

مفتی عبد المالک مصباحی

14 اپریل 2023

تئیسواں سبق: قرآن پاک کی تلاوت کے فضائل اور مسائل

 نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ و سلم کا ارشاد گرامی ہے:

”جس شخص نے قرآن پاک پڑھا پھر یہ خیال کیا کہ کسی شخص کو اس سے افضل چیز عطا کی گئی ہے تو اس نے اس چیز کو چھوٹا قرار دیا جسے اللہ تعالیٰ نے عظمت عطا فرمائی’’

رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ و سلم کا ارشاد گرامی ہے: اگر قران پاک کسی چمڑے میں ہو تو اسے آگ نہیں پہنچتی۔

 رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ و سلم کا ارشاد گرامی ہے: میری امت کی بہترین عبادت قرآن مجید کی تلاوت ہے۔

 رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: جو مومن قرآن پڑھتاہے اس کی مثال ترنج کی سی ہے کہ خوشبو بھی اچھی ہے اور مزہ بھی اچھا ہے اور جو مومن قرآن نہیں پڑھتا وہ کھجور کی مثل ہے کہ اس میں خوشبو نہیں مگر مزہ شیریں ہے اور جومنافق قرآن نہیں پڑھتا ہے وہ اندرائن ہے کہ ا س میں خوشبو بھی نہیں ہے اور مزہ کڑواہے اور جومنافق قرآن پڑھتا ہے وہ پھول کی مثل ہے کہ اس میں خوشبو ہے مگر مزہ کڑوا۔(صحیح بخاری ومسلم)

 رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرما یا جو قرآن پڑھنے میں ماہر ہے وہ کراماًکاتبین کے ساتھ ہے اور جو شخص رک رک کر قرآن پڑھتا ہے اوروہ اس پر شاق ہے یعنی اس کی زبان آسانی سے نہیں چلتی تکلیف کے ساتھ ادا کرتا ہے اس کے لیے دوا جرہیں۔(صحیح بخاری ومسلم)

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرما یا کہ اللہ تعالیٰ فرماتاہے جس کو قرآن نے میرے ذکر اور مجھ سے سوال کرنے سے مشغول رکھا اسے میں اس سے بہتر دو ں گا جو مانگنے والوں کو دیتا ہوں اور کلام اللہ کی فضلیت دوسرے کلاموں پر ویسی ہی ہے جیسی اللہ کی فضیلت اس کی مخلوق پرہے۔(ترمذی و دارمی)

قرآن پاک کی تلاوت کے کچھ ضروری مسائل

مسئلہ:ہر عاقل،بالغ،مسلمان مرد و عورت کے لیے قرآن کریم کا اتنا حصہ زبانی یاد کرنا جس سے نماز ہوجائے فرض عین ہے۔

ہر عاقل،بالغ،مسلمان مرد و عورت کے لیے سورہ فاتحہ اور اس کے علاوہ قرآن کریم کی ایک بڑی یا اس کی کوئی تین چھوٹی آیتیں یا کوئی ایک چھوٹی سورت جیسے سورہ عصر، سورہ کوثر یا سورہ اخلاص وغیرہ کو زبانی یاد کرنا واجب ہے، جس کو سورہ فاتحہ کے ساتھ ملاکر پڑھنے سے نماز ادا ہو جائے۔

مسئلہ:قرآن پاک کو چھونے کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے۔

مسئلہ:تلاوت کی کیسٹ یا سی ڈی کو بے وضو چھو سکتے ہیں۔

مسئلہ:تلاوت سے پہلے مسواک،منجن، یا ٹوتھ پیسٹ سے منھ صاف کر لینا مستحب ہے۔

مسئلہ:اگر کوئی بغیروضو قرآن پاک پڑھے تو کوئی حرج نہیں بشرطیکہ وہ چھو کر نہ پڑھے کیونکہ قرآن کریم کا بغیر وضوچھونا حرام ہے۔

مسئلہ:زبانی تلاوت کرتے ہوئے بھی باوضو ہونا مستحب ہے۔

مسئلہ:قرآن دیکھ کر پڑھنا زبانی پڑھنے سے افضل ہے کیو ں کہ اس میں زبان اور نظر دونوں کو عبادت کا ثواب حاصل ہوتا ہے۔

مسئلہ:تلاوت کے لیے کپڑوں کا پاک ہونا شرط نہیں۔

مسئلہ:قرآن پاک کے ادب و احترام میں کپڑوں کا پاک ہونا اور خوشبو کا استعمال کرنا زیادہ ثواب کا کام ہے۔

مسئلہ:تلاوت کے وقت کعبے کی طرف منہ کا ہونا ضروری نہیں البتہ قبلہ کی طرف منہ ہونے کا زیادہ ثواب ہے۔

مسئلہ:تلاوت شروع کرنے سے پہلے ’اعوذ باللہ اور بسم اللہ‘ پڑھنا دونوں سنت مؤکدہ ہے۔

مسئلہ:سال میں دو مرتبہ پورے قرآن پاک کی تلاوت اس طرح کرنا کہ دونوں مرتبہ پورا ہوجائے سنت مؤکدہ ہے۔

مسئلہ:جتنی بھی تلاوت کرنی ہو اس کے بیچ میں کسی اور کام میں مشغول نہ ہونا بہتر ہے۔

مسئلہ:قرآن کوپڑھ کراس طرح بھلادینا کہ دیکھ کر بھی نہ پڑھ سکے یہ گناہ کبیرہ ہے۔

حضو ر ﷺ نے فرمایا: جس نے قرآن پڑھ کر بھلا دیا تو وہ قیامت کے دن اللہ پاک کے سامنے اس حال میں آئے گا کہ اسے کوڑھ کی بیماری ہوگی۔

جن راتوں میں جاگ کر عبادت کرنا مستحب ہے ان راتوں میں نفل نماز پڑھنے سے قرآن پاک کی تلاوت کرنا زیادہ ثواب کا کام ہے اور سب سے اچھا ثواب کاکام یہ ہے کہ نفل نماز ہی میں قرآن پاک کی لمبی تلاوت کی جائے۔اور بہتر یہ ہے کہ جن کے ذمے فرض نماز یں باقی ہیں وہ بجائے نفل،فرض ہی پڑھیں۔

مسئلہ:قرآن پاک کے کسی آیت کو موسیقی کے ساتھ گانا کفر ہے۔

کسی کافرکواس امید پر قرآن پڑھانا یا اسے تحفہ میں دینا کہ وہ اسلام قبو ل کرلے گایا اسے ہدایت کی توفیق ملے گی، درست ہے لیکن اگر وہ کافر قرآن پاک کو چھونا چاہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ غسل کرے۔

مسئلہ:عورتوں کا کسی اندھے غیر محرم سے قرآن پاک پڑھنے سے بہتر ہے کہ وہ کسی اور سے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرے۔

مسئلہ: موجودہ دور میں قرآن پاک کی تعلیم پر معلم کا تنخواہ لینا تمام علما کے نزدیک جائز ہے۔

مگر تلاوت قرآن پر اجرت لینا درست نہیں۔تعلیم قرآن پر تلاوت قرآن کو کچھ لوگ قیاس کرلیتے ہیں۔البتہ تلاوت کروانے والے خود ہی کچھ دے دیں تو لینے میں حرج نہیں۔

( جاری)

-----------------

مفتی عبد المالک مصباحی متعدد کتابوں کے مصنف اور مختلف مقامات پر تدریس و خدمات انجام دے چکے ہیں جن میں سے چند یہ ہیں: بحیثیت مفتی و شیخ الحدیث، دار العلوم غوثیہ ہبلی، کرناٹک، بانی رکن مفتی و صدر مدرس دار العلوم سلیمانیہ رحمانیہ، بیکانیر، بانی و مہتمم، مفتی و صدر مدرس دار العلوم غریب نواز بیکانیر، راجستھان، مفتی و صدر مدرس، مدرسہ ونوا لیبومسلم لیگ، فیجی(نزدآسٹریلیا)، بانی و جنرل سکریٹری مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی، سیتا مڑھی، بہار، ناظم اعلیٰ دارالعلوم رضاے مصطفی،بکھری،باجپٹی،سیتامڑھی،بہار، مفتی و صدر مدرس مدرسہ شاہ خالد،گیبرون،بٹسوانہ(افریقہ)، مفتی سنی دارالافتا،مدینہ مسجد،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ، جنرل سکریٹری رضا فاؤنڈیشن،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ، ڈائریکٹر دارین اکیڈمی (جہاں فی الحال دینی و عصری تعلیم دی جاتی ہے) آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ، بانی ادارہ افکار رضا،جمشیدپور،جھارکھنڈ، چیف ایڈیٹر دوماہی رضاے مدینہ(اردو،ہندی)،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ ۔

--------------------------

Part: 1 – Thirty Lessons of Ramadan: Welcome to Ramadan and First Lesson on the Virtues of Ramadan – Part-1 رمضان کے تیس اسباق: استقبال رمضان اور فضائل رمضان

Part: 2 – Thirty Lessons of Ramadan: Second Lesson on the Respect of Ramadan – Part 2 رمضان کے تیس اسباق: دوسرا سبق، رمضان المبارک کا احترام

Part: 3 – Thirty Lessons of Ramadan: Third Lesson on the horrific consequences of desecrating Ramadan – Part 3 رمضان کے تیس اسباق: تیسرا سبق، رمضان المبارک کی بے حرمتی کاانجام

Part: 4 - Thirty Lessons Of Ramadan: Fourth Lesson On The Fasting Of Ramadan And its Intention – Part 4 رمضان کے تیس اسباق: چوتھا سبق، روزہ اور نیت

Part: 5-6 - Thirty Lessons Of Ramadan: Lessons Five and Six On The Rulings (Ahkaam) And Laws (Masaail) Of Taraaweeh پانچواں اور چھٹا سبق: تراویح کے احکام اور مسائل

Part: 7- Thirty Lessons of Ramadan: Seventh Lesson on Sehri [pre-dawn meal] Part-7 رمضان کے تیس اسباق: ساتواں سبق، سحری کا بیان

Part: 8 – Thirty Lessons of Ramadan: Eighth Lesson on Iftar – Part 8 رمضان کے تیس اسباق: آٹھواں سبق: افطار کا بیان

Part: 9 – Thirty Lessons of Ramadan: Ninth Lesson on Rulings and Laws Related to Fasting – Part 9 رمضان کے تیس اسباق: نواں سبق: روزہ کے مسائل

Part: 10 - Thirty Lessons of Ramadan: Tenth Lesson on Rulings and Laws Related to Fasting – Part 10 رمضان کے تیس اسباق ، دسواں سبق :روزہ کے مسائل

Part: 11- Thirty Lessons of Ramadan: Eleventh Lesson on Rulings and Laws Related to Fasting – Part 11 رمضان کے تیس اسباق : گیارہواں سبق ، روزہ کے مسائل

Part: 12 - Thirty Lessons of Ramadan: Twelfth Lesson on Rulings Related to Qazaa, Kaffarah and Fidyah – Part 12 رمضان کے تیس اسباق : بارہواں سبق، قضا، کفارہ اور فدیہ کا بیان

Part: 13 – Thirty Lessons of Ramadan: 13th Lesson on Rulings of Kaffarah and Fidyah – Part 13 رمضان کے تیس اسباق: تیرہواں سبق ، کفارہ کابیان

Part: 14 – Thirty Lessons of Ramadan: The Fourteenth Lesson on the Updated Guidelines for the Treatment in the State of Fasting – Part 14 رمضان کے تیس اسباق: چودہواں سبق، روزہ کی حالت میں علاج کے کچھ نئے مسائل

Part: 15 – Thirty Lessons of Ramadan: The Fifteenth Lesson on the Updated Guidelines for the Treatment in the State of Fasting – Part 15 رمضان کے تیس اسباق: پندرہواں سبق، روزے کی حالت میں علا ج کے کچھ نئے مسائل

Part: 16 – Thirty Lessons of Ramadan: The Sixteenth Lesson on the Updated Guidelines for the Treatment in the State of Fasting – Part 16 رمضان کے تیس اسباق: سولہواں سبق، روزے کی حالت میں علا ج کے کچھ نئے مسائل

Part: 17 – 18 – The Rulings and Laws of Zakaat in the Light of the Quran and Hadith: Thirty Lessons of Ramadan, Parts 17 and 18 رمضان کے تیس اسباق: قرآن و حدیث کی روشنی میں زکاۃ کے احکام و مسائل

Part: 19 – Thirty Lessons of Ramadan: The Virtues and Rulings of I’tekaaf- Part 19 رمضان کے تیس اسباق: انیسواں سبق، اعتکاف کا بیان

Part: 20 – The Virtues of the Qadr Night or Lailatul Qadr: Thirty Lessons of Ramadan, Part 20 رمضان کے تیس اسباق: بیسواں سبق، شب قدر کی فضیلت

Part: 21 – Fasting and Modern Science: Thirty Lessons of Ramadan, Part 21 رمضان کے تیس اسباق : اکیسواں سبق، روزہ اور جدید سائنس

Part: 22 – Some Facts about The Holy Quran: Thirty Lessons of Ramadan, Part 22 رمضان کے تیس اسباق : بائیسواں سبق، قرآن شریف کے متعلق چند باتیں

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/thirty-lessons-ramadan-virtues-rulings-holy-quran-part-23/d/129558

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..