New Age Islam
Tue Mar 18 2025, 10:23 PM

Urdu Section ( 15 Apr 2023, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Ramadan—the Month of Generosity and Charity: Thirty Lessons of Ramadan – Part 24 رمضان کے تیس اسباق: رمضان،جودوسخا کا مہینہ

مفتی عبد المالک مصباحی

15 اپریل 2023

 چوبیسواں سبق، رمضان،جودوسخا کا مہینہ

رمضان المبار ک کا مہینہ نیکیاں بٹورنے کا مہینہ ہے۔ اس میں مختلف انداز سے نیکی اور بھلائی کے کام کیے جاتے ہیں۔یہ بات احادیث سے ثابت ہے کہ دوسرے مہینوں کے مقابلے ا س میں ثواب کی اہمیت زیادہ ہوجاتی ہے۔ اس مبار ک مہینے میں صلہ رحمی،اقربا پروری اور صدقہ و خیرات کے ذریعے بھی نیکیاں حاصل کی جاتی ہیں۔ نبی کریم ﷺ یوں تو عام دنوں میں جود و سخا کے دریا بہا یاہی کرتے تھے۔ مگر رمضان میں دریاے کرم میں اور زیادہ جوش آجایا کرتا تھا۔ حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما اس سلسلے میں فرماتے ہیں:

 اللہ کے رسول ﷺ لوگوں میں سب سے زیاد ہ سخی تھے مگر ماہ رمضان میں آپ ہر قسم کے خیرکے لیے تیز ہوا سے بھی زیادہ فیاض ہو جاتے تھے۔ (بخاری و مسلم)

 ابن حجر عسقلانی اس حدیث کی شرح کرتے ہوئے فرماتے ہیں:جس طر ح تیز ہوا کا فیض عام ہوتا ہے اور اس کا فائدہ ہر چیز کو جلد مل جاتا ہے اسی طرح نبی کریم ﷺ بھی تیزی کے ساتھ لوگوں کو فیضیاب فرماتے تھے۔ (مجالس رمضانیہ ص ۳۹)

 ”لطائف المعارف“ میں لکھا کہ نبی کریم ﷺ کی سخاوت و فیاضی کا دائرہ وسیع تھا۔ آپ لوگوں کومال سے بھی نواز تے تھے اور علم و معرفت سے بھی فیضاب کر تے تھے اور لوگوں کو فائدہ پہنچانے اور اللہ کے دین کی نشر و اشاعت کے لیے اپنی ساری تو انائیاں صرف کرتے تھے۔بھوکوں کو کھانا کھلاتے، لوگوں کو و عظ و نصیحت فرماتے اور ان کی مختلف ضروریات پوری کرتے تھے۔ (ایضا ص ۳۹)

 صدقہ و خیرات کی فضیلت بیان کرتے ہوئے آقا ﷺ فرماتے ہیں: اِنَّ الصّْدَقَۃ لَتُطْفِءُی غَضَبَ الرَّبِّ وَ تَدْفَعُ مَیْتَۃَ السُّوْءِ۔ (ترمذی ج۲ ص ۱۴۶) ترجمہ: بیشک صدقہ رب عزو جل کے غضب کو بجھاتا ہے اور بری موت کو دفع کرتاہے۔

آپ ﷺ کا فرمان عالیشان ہے: اِنَّ الصَّدَقَۃَ وَ صِلَۃَ الرَّحْمِ یَزِِیْدُ اللّٰہُ بِھِمَافِی اْلعُمِرَ وَ یَدُفَعُ بِھِمَا مَیْتَۃَ السُّوْءِ وَ یَدْفَعُ بِھِمَا الْمَکْرُوْہَ وَ المَحْذُوْرَ۔ (مسندانس ابن مالک ج۳ص ۳۹۸) ترجمہ: بیشک صدقہ اورصلہ رحم ان دونوں سے اللہ تعالیٰ عمر بڑھاتاہے اور بری موت کو دفع کرتاہے اور مکروہ اور اندیشہ کو دورکرتاہے۔

اگر کوئی بندہ چاہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ اسے گناہوں سے پاک وصاف کردے تو اسے چاہیے کہ اس ماہ مبارک میں اللہ کا دیا ہوا مال کثرت سے خرچ کرے کہ اسی میں اس کے لیے بھلائی اور اضافہ ہے جیساکہ مسلم شریف کی حدیث ہے۔ ”مَانَقَصَتْ صَدَقَۃُ مِنْ مَالِ“ صدقہ سے کسی کے مال میں کمی نہیں ہوتی بلکہ صدقہ و خیرات مال میں اضافہ اور برکت کا سبب ہے جیساکہ قرآن شاہد ہے:

یَمْحَقُ اللّٰہُ الرِّبٰواوَیُرْبِی الصَّدَقَاتِ۔ (پارہ۳،بقرہ۔آیت ۲۷۶) ترجمہ: اللہ رب العزت سود کومٹاتا ہے اور صدقہ کو بڑھاتاہے۔

اسی قسم کی ایک حدیث پاک نقل کرتے ہوئے امام اہل سنت بیان فرماتے ہیں:

اَحَبُّ الَاعْمَالِ ِالیٰ ٰاللَّہِ تَعَالیٰ بَعْدَ اْلفَرَاءِضِ اِدْخَالُ السُّرُوْرِ عَلیٰ الْمُسْلِمِ۔ (المعجم الاوسط ۶ ، ۷۳) اللہ تعالیٰ کے نزدیک فرائض کے بعد سب اعمال سے زیادہ پیارا عمل مسلمان کا جی خوش کرناہے۔

صدقہ و خیرات لوگوں کا دل خوش کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اس لیے اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی حاجتیں پوری کرکے اپنے نامہ اعمال میں نیکیاں جمع کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

اللہ تعالیٰ ہم سبھوں کو اس کی توفیق مرحمت فرمائے۔آمین۔

------------------

مفتی عبد المالک مصباحی متعدد کتابوں کے مصنف اور مختلف مقامات پر تدریس و خدمات انجام دے چکے ہیں جن میں سے چند یہ ہیں: بحیثیت مفتی و شیخ الحدیث، دار العلوم غوثیہ ہبلی، کرناٹک، بانی رکن مفتی و صدر مدرس دار العلوم سلیمانیہ رحمانیہ، بیکانیر، بانی و مہتمم، مفتی و صدر مدرس دار العلوم غریب نواز بیکانیر، راجستھان، مفتی و صدر مدرس، مدرسہ ونوا لیبومسلم لیگ، فیجی(نزدآسٹریلیا)، بانی و جنرل سکریٹری مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی، سیتا مڑھی، بہار، ناظم اعلیٰ دارالعلوم رضاے مصطفی،بکھری،باجپٹی،سیتامڑھی،بہار، مفتی و صدر مدرس مدرسہ شاہ خالد،گیبرون،بٹسوانہ(افریقہ)، مفتی سنی دارالافتا،مدینہ مسجد،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ، جنرل سکریٹری رضا فاؤنڈیشن،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ، ڈائریکٹر دارین اکیڈمی (جہاں فی الحال دینی و عصری تعلیم دی جاتی ہے) آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ، بانی ادارہ افکار رضا،جمشیدپور،جھارکھنڈ، چیف ایڈیٹر دوماہی رضاے مدینہ(اردو،ہندی)،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ ۔

-------------------

Part: 1 – Thirty Lessons of Ramadan: Welcome to Ramadan and First Lesson on the Virtues of Ramadan – Part-1 رمضان کے تیس اسباق: استقبال رمضان اور فضائل رمضان

Part: 2 – Thirty Lessons of Ramadan: Second Lesson on the Respect of Ramadan – Part 2 رمضان کے تیس اسباق: دوسرا سبق، رمضان المبارک کا احترام

Part: 3 – Thirty Lessons of Ramadan: Third Lesson on the horrific consequences of desecrating Ramadan – Part 3 رمضان کے تیس اسباق: تیسرا سبق، رمضان المبارک کی بے حرمتی کاانجام

Part: 4 - Thirty Lessons Of Ramadan: Fourth Lesson On The Fasting Of Ramadan And its Intention – Part 4 رمضان کے تیس اسباق: چوتھا سبق، روزہ اور نیت

Part: 5-6 - Thirty Lessons Of Ramadan: Lessons Five and Six On The Rulings (Ahkaam) And Laws (Masaail) Of Taraaweeh پانچواں اور چھٹا سبق: تراویح کے احکام اور مسائل

Part: 7- Thirty Lessons of Ramadan: Seventh Lesson on Sehri [pre-dawn meal] Part-7 رمضان کے تیس اسباق: ساتواں سبق، سحری کا بیان

Part: 8 – Thirty Lessons of Ramadan: Eighth Lesson on Iftar – Part 8 رمضان کے تیس اسباق: آٹھواں سبق: افطار کا بیان

Part: 9 – Thirty Lessons of Ramadan: Ninth Lesson on Rulings and Laws Related to Fasting – Part 9 رمضان کے تیس اسباق: نواں سبق: روزہ کے مسائل

Part: 10 - Thirty Lessons of Ramadan: Tenth Lesson on Rulings and Laws Related to Fasting – Part 10 رمضان کے تیس اسباق ، دسواں سبق :روزہ کے مسائل

Part: 11- Thirty Lessons of Ramadan: Eleventh Lesson on Rulings and Laws Related to Fasting – Part 11 رمضان کے تیس اسباق : گیارہواں سبق ، روزہ کے مسائل

Part: 12 - Thirty Lessons of Ramadan: Twelfth Lesson on Rulings Related to Qazaa, Kaffarah and Fidyah – Part 12 رمضان کے تیس اسباق : بارہواں سبق، قضا، کفارہ اور فدیہ کا بیان

Part: 13 – Thirty Lessons of Ramadan: 13th Lesson on Rulings of Kaffarah and Fidyah – Part 13 رمضان کے تیس اسباق: تیرہواں سبق ، کفارہ کابیان

Part: 14 – Thirty Lessons of Ramadan: The Fourteenth Lesson on the Updated Guidelines for the Treatment in the State of Fasting – Part 14 رمضان کے تیس اسباق: چودہواں سبق، روزہ کی حالت میں علاج کے کچھ نئے مسائل

Part: 15 – Thirty Lessons of Ramadan: The Fifteenth Lesson on the Updated Guidelines for the Treatment in the State of Fasting – Part 15 رمضان کے تیس اسباق: پندرہواں سبق، روزے کی حالت میں علا ج کے کچھ نئے مسائل

Part: 16 – Thirty Lessons of Ramadan: The Sixteenth Lesson on the Updated Guidelines for the Treatment in the State of Fasting – Part 16 رمضان کے تیس اسباق: سولہواں سبق، روزے کی حالت میں علا ج کے کچھ نئے مسائل

Part: 17 – 18 – The Rulings and Laws of Zakaat in the Light of the Quran and Hadith: Thirty Lessons of Ramadan, Parts 17 and 18 رمضان کے تیس اسباق: قرآن و حدیث کی روشنی میں زکاۃ کے احکام و مسائل

Part: 19 – Thirty Lessons of Ramadan: The Virtues and Rulings of I’tekaaf- Part 19 رمضان کے تیس اسباق: انیسواں سبق، اعتکاف کا بیان

Part: 20 – The Virtues of the Qadr Night or Lailatul Qadr: Thirty Lessons of Ramadan, Part 20 رمضان کے تیس اسباق: بیسواں سبق، شب قدر کی فضیلت

Part: 21 – Fasting and Modern Science: Thirty Lessons of Ramadan, Part 21 رمضان کے تیس اسباق : اکیسواں سبق، روزہ اور جدید سائنس

Part: 22 – Some Facts about The Holy Quran: Thirty Lessons of Ramadan, Part 22 رمضان کے تیس اسباق : بائیسواں سبق، قرآن شریف کے متعلق چند باتیں

Part: 23 – Thirty Lessons of Ramadan: 23rd Lesson, Virtues and Rulings about the Recitation of the Holy Quran-Part-23 رمضان کے تیس اسباق: قرآن پاک کی تلاوت کے فضائل اور مسائل

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/thirty-lessons-ramadan-month-generosity-charity-part-24/d/129566

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

Loading..

Loading..