مفتی عبد المالک مصباحی
11 اپریل 2023
شب قدر کا پس منظر
تفسیر عزیزی میں ہے کہ
ایک مرتبہ آقاے کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھلی امتوں اور اپنی امتوں کی عمروں
کے فرق پر غور کیا تو ان کی طویل عمریں دیکھ کر آپ کا قلب مبارک رنجیدہ ہوا کہ ان
کی عمروں کے اعتبار سے ان کی عبادتیں ہوں گی اور پھر ان کی عبادتوں کے اعتبار سے
ان کا ثواب اور ان کے ثواب کے اعتبار سے ان کے مراتب۔ مراتب کے اس فرق نے آپ کے
قلب نازک کوسخت رنجیدہ کردیا اس وقت رحمت باری جوش میں آئی اور ارشاد ہوا: محبوب!
آپ پریشان نہ ہوں۔آپ کی امت کو لیلۃ القدر کا تحفہ دیا جاتا ہے۔ (تفسیر عزیزی ج،۴،۴۳۴)
حضور ﷺکا ارشاد ہے جس نے اس رات میں ایمان اور اخلاص
کے سا تھ قیام کیا تو اس کے عمر بھر کے گذشتہ گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔ (صحیح بخاری /۶۶۰)
یہ اللہ رب العزت کا خاص
کرم ہے اس نے ہم گناہ گاروں کو ایسی باعظمت رات سے سر فراز کیا۔ اس ایک رات میں
عبادت کرنے والے کو ہزار ماہ یعنی تراسی سال چار ماہ سے بھی زیادہ عبادت کا ثواب
دیا جاتاہے۔یہ توایک جانی ہوئی حقیقت ہے اور پروردگارنے اپنے فضل سے بندے کو کس
قدر مالامال فرماتا ہے اس سے اللہ عزوجل اور اس کے محبوب ہی بہتر واقف ہیں۔
حضرت سیدناانس بن مالک
رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ایک مرتبہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر سرکاردو
جہاں ﷺ نے فرمایا:
تمھارے پاس ایک ایسا
مہینہ آیا جس میں ایک رات ایسی بھی ہے جو ہزار مہینوں سے افضل ہے۔ جو شخص اس رات
سے محروم رہ گیا گویا تمام کی تمام بھلائی سے محروم رہ گیا۔ اوراس کی بھلائی سے
محروم نہیں رہتا مگروہ شخص جوحقیقتہ محروم ہے۔ (سنن ابن ماجہ)
تفسیر صاوی میں ایک روایت
تحریر کی گئی ہے کہ شب قدر میں سدرۃ المنتہیٰ کے فرشتوں کی فوج حضرت جبرئیل علیہ
السلام کے ساتھ زمین پر اتر آتی ہے اور ان کے ساتھ چار جھنڈے ہو تے ہیں۔
ایک جھنڈا رو ضہ انور
پر،ایک جھنڈابیت المقدس کی چھت پر،ایک جھنڈا کعبہ معظمہ کی چھت پر، اور ایک
جھنڈاطور سیناپر لہراتے ہیں۔پھر یہ فرشتے مسلمان کے گھروں میں تشریف لے جاکر ہر
مومن مرد وعورت کو سلام کرتے ہیں اور کہتے ہیں ”سلام (اللہ عزوجل کا صفاتی نام) تم
پر“ سلامتی بھیجتاہے مگر جن گھروں میں شرابی یاخنزیرکا گوشت کھانے والا یا بلاوجہ
شرعی اپنی رشتہ داری کاٹ دینے والا رہتا ہو ان گھروں میں یہ فرشتے داخل نہیں ہوتے۔ (تفسیرصاوی)
شب قدر میں اتر نے والے
فرشتوں کی تعداد روئے زمین کی کنکریوں سے بھی زیادہ ہوتی ہیں، اور یہ سب سلام و
رحمت لے کر نازل ہوتے ہیں۔ (تفسیر در
منثور)
حضرت عبداللہ ابن عباس نے
سر کار دو جہاں ﷺسے روایت نقل کی کہ جب شب
قدر آتی ہے تو اللہ عزوجل کے حکم سے حضرت جبرئیل علیہ السلام ایک سبز جھنڈا لیے
فرشتوں کی بہت بڑی فو ج کے ساتھ زمین پر اترتے ہیں اور اس سبز جھنڈے کو کعبہ معظمہ
پر لہرادیتے ہیں۔حضرت جبرئیل علیہ السلام کے سو بازو ہیں جن میں سے دو بازو صرف
اسی رات کھولتے ہیں وہ باز ومشرق ومغرب میں پھیل جاتے ہیں۔
پھر حضرت جبرئیل علیہ
السلام فرشتوں کو حکم دیتے ہیں جو کوئی مسلمان آج رات قیام، نماز یاذکر میں مشغول
ہے اس سے سلام ومصافحہ کرو۔نیز ان کی دعاؤں پر آمین کہو۔ چناں چہ صبح تک یہی سلسلہ
رہتاہے صبح ہونے پر حضرت جبرئیل علیہ السلام فرشتوں کو واپسی کا حکم صادر فرماتے
ہیں۔فرشتے عرض کرتے ہیں:
اے جبرئیل اللہ عزوجل کے
پیارے حبیب ﷺکی امت کی حاجات کے بارے میں
کیا کیا؟حضرت جبرئیل علیہ السلا م فر ماتے ہیں اللہ عزوجل نے ان لو گوں پر خصوصی
نظر کرم فرمائی اور چار قسم کے لوگوں کے علاوہ تمام لوگوں کومعاف فرمادیا۔صحابہئ
کرام نے عرض کی یا رسول اللہ وہ چار قسم کے کون لوگ ہیں؟ارشادفرمایا (۱)عادی شرابی۔(۲)والدین کا نافر مان۔(۳)قطع رحمی کرنے والا۔(۴)وہ لوگ جو آپس میں بغض
وکینہ رکھتے ہیں اور آپس میں قطع تعلق کرنے والے ہیں۔
شب قدر میں کیا پڑھیں؟
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی
اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا،اگر میں شب
قدر پا لوں تو کیا پڑھوں؟فرمایا: پڑھو:
اَللّٰہُم اِنَّکَ عَفُو
تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ یَا کَرِ یْمُ۔
اے اللہ! تو معاف کرنے
والا ہے اور عفو و محبت فرماتا ہے سو مجھے معاف فرما د ے۔
نیز انہیں سے مروی ہے کہ
میں نے پوچھا:
اگر میں لیلۃ القدر پا لوں
تو اللہ تعالیٰ سے کیا مانگوں؟فرمایا اس سے عافیت کے سوا کچھ نہ مانگنا۔اس میں
سرکار صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دعا کی طرف اشارہ فرمایا:
اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْءَلُکَ
الْعَفْو وَ الْعَافِیَۃَ وَالْمُعَافَاۃَ فِی الدِّیْنِِ وَ ا لدُّنْیَا
وَالآخِرَۃِ۔
اے اللہ! میں تجھ سے عفو
و عافیت اور دین و دنیا و آخرت میں معافات (بھلائی) مانگتا ہوں۔ (روح البیان
مترجم،پارہ: ۳۰،ص:۴۸۰)
( جاری)
---------------------
مفتی عبد المالک مصباحی متعدد
کتابوں کے مصنف اور مختلف مقامات پر تدریس و خدمات انجام دے چکے ہیں جن میں سے چند
یہ ہیں: بحیثیت مفتی و شیخ الحدیث، دار العلوم غوثیہ ہبلی، کرناٹک، بانی رکن مفتی و
صدر مدرس دار العلوم سلیمانیہ رحمانیہ، بیکانیر، بانی و مہتمم، مفتی و صدر مدرس دار
العلوم غریب نواز بیکانیر، راجستھان، مفتی و صدر مدرس، مدرسہ ونوا لیبومسلم لیگ، فیجی(نزدآسٹریلیا)،
بانی و جنرل سکریٹری مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی، سیتا مڑھی، بہار، ناظم اعلیٰ دارالعلوم
رضاے مصطفی،بکھری،باجپٹی،سیتامڑھی،بہار، مفتی و صدر مدرس مدرسہ شاہ خالد،گیبرون،بٹسوانہ(افریقہ)،
مفتی سنی دارالافتا،مدینہ مسجد،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ، جنرل سکریٹری رضا فاؤنڈیشن،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ،
ڈائریکٹر دارین اکیڈمی (جہاں فی الحال دینی و عصری تعلیم دی جاتی ہے) آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ،
بانی ادارہ افکار رضا،جمشیدپور،جھارکھنڈ، چیف ایڈیٹر دوماہی رضاے مدینہ(اردو،ہندی)،آزادنگر،جمشیدپور،جھارکھنڈ
۔
-------------------------
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism