New Age Islam
Thu Aug 11 2022, 08:55 AM

Urdu Section ( 31 Jan 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

The Verses of Jihad in Quran Meaning, Reason of Revelation, Context, and Background - Concluding Part 16 آیات جہاد :معنیٰ و مفہوم ، شانِ نزول، پس منظر

بدر الدجیٰ رضوی مصباحی، نیو ایج اسلام

قسط 16 (آخری)

۔۔۔

 وَمِنَ ٱلَّذِينَ قَالُوٓاْ إِنَّا نَصَٰرَىٰٓ أَخَذْنَا مِيثَٰقَهُمْ فَنَسُواْ حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُواْ بِهِۦ فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ ٱلْعَدَاوَةَ وَٱلْبَغْضَآءَ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْقِيَٰمَةِ ۚ وَسَوْفَ يُنَبِّئُهُمُ ٱللَّهُ بِمَا كَانُواْ يَصْنَعُونَ (المائدة، 14)

اور وہ جنہوں نے دعوی کیا کہ ہم نصاری ہیں ہم نے ان سے عہد لیا تو وہ بھلا بیٹھے بڑا حصہ ان نصیحتوں کا جو انہیں دی گئیں تو ہم نے ان کے آپس میں قیامت کے دن تک بیر اور بغض ڈال دیا اور عنقریب اللہ انہیں بتا دے گا جو کچھ کرتے تھے۔ (کنز الایمان)

 یہودیوں کی عہد شکنی اور خصائل قبیحہ بیان کرنے کے بعد اللہ تبارک و تعالی نے اس آیت میں نصاریٰ کے برے اعمال و افعال اور ان کی مذموم خصلتوں کو بیان فرمایا ہے۔  یہودیوں نے اللہ تبارک و تعالی سے عہد و پیمان کیا تھا کہ ہم اللہ اور اس کے انبیاء و رسولوں پر ایمان لائیں گے اور ان کے جاری کردہ احکام پر عمل کریں گے لیکن انہوں نے اس عہد و پیمان کو بالائے طاق رکھ دیا۔  حضرت موسی کے بعد آنے والے انبیاء کی انہوں نے نہ صرف یہ کہ تکذیب کی بلکہ بہت سے نبیوں کو انہوں نے قتل بھی کر دیا۔  توریت میں حضور سید عالم ﷺ کی نعت اور ان کے اوصاف بیان کئےگئے  تھے۔ اس میں ان لوگوں نے تحریف کر دی۔  توریت میں انہیں حکم دیا گیا تھا کہ جب آخری نبی مبعوث ہوں تو یہ اس پر ایمان لائیں۔ لیکن انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا اور انہیں جھٹلا دیا۔  اور یہی نہیں کہ جھٹلا دیا بلکہ حضور علیہ الصلوة والسلام کے خلاف انہوں نے درپردہ سازشوں کا ایک جال سا پھیلا دیا۔

سورہ مائدہ کی آیت 14 میں اللہ تبارک و تعالی فرماتا ہے کہ ہم نے یہودیوں کی طرح نصاری سے بھی عہد لیا تھا کہ وہ اللہ و رسول پر ایمان لائیں گے اور اعمالِ حسنہ کے بجا لانے میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے۔  ایک قول یہ ہے کہ اللہ تعالی نے انجیل میں ان سے عہد لیا تھا کہ یہ آخری نبی محمدﷺ پر ایمان لائیں گے۔ لیکن ان لوگوں نے اس عہد کو بالاے طاق رکھ دیا اور خواہشاتِ نفس کی پیروی کی جس کی وجہ سے ان میں اختلاف پیدا ہو گیا اور اللہ تعالی نے ان میں قیامت تک کے لئے عداوت پیدا کر دی یا یہود و نصاری کے مابین عداوت پیدا کر دی۔ اور آیت کے اخیر میں اللہ تعالی نے ان پر وعیدِ شدید قائم کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم انہیں جلد ہی بتا دیں گے کہ یہ کیا کرتے تھے یعنی ہم انہیں اس عہد و پیمان کی خلاف ورزی کرنے اور نصائح کے بھلا دینے پر سخت سزا سے دوچار کریں گے۔  اور اللہ تعالی نے صدرِ آیت "وَمِنَ ٱلَّذِينَ قَالُوٓاْ إِنَّا نَصَٰرَىٰٓ" سے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ یہ بزعمِ خویش خود کو نصاریٰ یعنی *انصار اللہ* کہتے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اس لئے کہ اگر یہ اپنے دعوی میں سچے ہوتے تو اللہ تعالی کی اطاعت و فرماں برداری اور اس کے احکام کی بجا آوری پر ثابت قدم رہتے اور اس سے کئے ہوئے عہد کو فراموش نہیں کرتے لیکن انہوں نے سب کچھ بالائے طاق رکھ دیا۔

عہد و پیمان کی خلاف ورزی اور مملکتوں کے مابین طے شدہ میثاق کی منسوخی یا عدم بجا آوری کو آج کی دنیا بھی بدترین جرم تصور کرتی ہے جس سے بسا اوقات اقتصادی ناکہ بندی سے لے کر جنگ کی نوبت آ جاتی ہے اسی طرح ریاست اور شہریوں کے مابین طے پائے گئے معاہدے پر فریق یا فریقین کے عمل نہ کرنے کی صورت میں امن و امان کا مسئلہ کھڑا ہو جاتا ہے اور غالب فریق مغلوب کو مٹانے کے درپے ہو جاتا ہے جس کا نتیجہ بسا اوقات قید و بند اور ہلاکت تک پہونچ جاتا ہے۔

اسی تناظر میں سورہ مائدہ کی آیت 14 اور اس سے ماقبل کی آیات کو بھی سمجھنا چاہیے اور اس پر ایمان رکھنا چاہیے کہ قرآن اللہ کی کتاب اور اس کا کلام ہے جس میں کسی طرح کا رد و بدل، تحریف یا آمیزش نہیں ہو سکتی اور یہ رہتی دنیا تک بنی آدم کے لئے ہدایت اور خیر و فلاح کا ضامن ہے

____________________________

بفضلہ تعالی آخری قسط(16) کے اجرا کے ساتھ مقررہ 26 آیات جہاد و غیر جہاد کی تفسیر کا کام مکمل ہو گیا ہے۔

[Concluded]

 بہتر ہے کہ نظر ثانی کے بعد ان اقساط کو کتابی شکل دی جائے اور ملک میں رائج تین زبانوں اردو، ہندی اور انگلش میں اسے شائع کیا جائے تاکہ خلقِ کثیر اس سے استفادہ کرے بالخصوص برادران وطن پر یہ واضح ہو جائے کہ قرآن نفرت اور آتنک کا داعی نہیں ہے بلکہ یہ امن و امان کا پیغامبر اور نقیب ہے۔

    دعا کریں کہ اللہ تعالی اس کام کے اتمام کی سبیل پیدا فرما دے!!!........

----------------

مولانا بدر الدجیٰ رضوی مصباحی، پرنسپل مدرسہ عربیہ اشرفیہ ضیاء العلوم خیرآباد، ضلع مئو، یوپی، (انڈیا) ایک صوفی مزاج ، بااخلاق ، بلند پایہ مدرس ، عمدہ مصنف ، اچھے شاعر اور ہر دلعزیز خطیب ہیں۔تدریسی تقریری مصروفیات کے باوجود آپ کی متعدد کتابیں معرض وجود میں آئیں جن میں سے بعض مشہور یہ ہیں : ۱) فضیلت رمضان،۲) زاد الحرمین ، ۳) مخزن طب،۴) منطق پر لکھی گئی زبردست اور معروف کتاب ‘‘ملا حسن’’ کی شرح بنام ‘‘توضیحات احسن’’، ۵) محاضرات فی حل قطبی تصورات (افاضۃ الرضوی فی حل میر قطبی)، ۶) تہذیب الفرائد شرح ‘‘شرح العقائد’’، ۷) اطایب التھانی فی حل مختصر المعانی ، ۸) شرح صحیح مسلم

------------

Other Parts of the Articles:

The Verses of Jihad: Meaning, Denotation, Reason of Revelation And Background- Part 1 آیات جہاد :معنیٰ و مفہوم ، شانِ نزول، پس منظر

The Verses of Jihad: Meaning, Denotation, Reason of Revelation And Background- Part 2 آیات جہاد :معنیٰ و مفہوم ، شانِ نزول، پس منظر

The Verses of Jihad: Meaning and Context - Part 3 آیات جہاد :معنیٰ و مفہوم ، شانِ نزول، پس منظر

The Verses of Jihad: Meaning and Context - Part 4 معترضہ آیاتِ جہاد، معنیٰ و مفہوم، شانِ نزول، پس منظر

The Verses of Jihad: Meaning and Context - Part 5 معترضہ آیاتِ جہاد، معنیٰ و مفہوم، شانِ نزول، پس منظر

The Verses of Jihad in Quran: Meaning and Context - Part 6 معترضہ آیاتِ جہاد، معنیٰ و مفہوم، شانِ نزول، پس منظر

The Verses of Jihad in Quran: Meaning and Context - Part 7 معترضہ آیاتِ جہاد، معنیٰ و مفہوم، شانِ نزول، پس منظر

The Verses of Jihad in The Quran: Meaning and Context - Part 8 معترضہ آیاتِ جہاد، معنیٰ و مفہوم، شانِ نزول، پس منظر

The Verses of Jihad in The Quran: Meaning and Context – Part 9 معترضہ آیاتِ جہاد، معنیٰ و مفہوم، شانِ نزول، پس منظر

The Verses of Jihad in The Quran: Meaning and Context – Part 10 معترضہ آیاتِ جہاد، معنیٰ و مفہوم، شانِ نزول، پس منظر

The Verses of Jihad in Quran: Meaning, Reason of Revelation, Context and Background - Part 11 آیات جہاد :معنیٰ و مفہوم ، شانِ نزول، پس منظر

The Verses of Jihad in Quran: Meaning, Reason of Revelation, Context and Background - Part 12 آیات جہاد :معنیٰ و مفہوم ، شانِ نزول، پس منظر

The Verses of Jihad in Quran: Meaning, Reason of Revelation, Context, and Background - Part 13 آیات جہاد :معنیٰ و مفہوم ، شانِ نزول، پس منظر

The Verses of Jihad in Quran: Meaning, Reason of Revelation, Context, and Background - Part 14 آیات جہاد :معنیٰ و مفہوم ، شانِ نزول، پس منظر

The Verses of Jihad in Quran Meaning, Reason of Revelation, Context, and Background - Part 15 آیات جہاد :معنیٰ و مفہوم ، شانِ نزول، پس منظر

The Verses of Jihad: Meaning, Denotation, Reason of Revelation and Background- Part 1

The Verses of Jihad: Meaning, Denotation, Reason of Revelation and Background- Part 2

The Verses of Jihad: Meaning, Denotation, Reason of Revelation and Background- Part 3

The Verses of Jihad- Meaning, Denotation, Reason of Revelation and Background- Part 4

The Verses of Jihad in The Quran - Meaning, Denotation, Reason of Revelation and Background - Part 5

The Verses of Jihad in The Quran - Meaning, Denotation, Reason of Revelation and Background - Part 6

The Verses of Jihad in Quran: Meaning, Reason of Revelation, Context and Background - Part 7

The Verses of Jihad in Quran: Meaning, Reason of Revelation, Context and Background - Part 8

The Verses of Jihad in Quran: Meaning, Reason of Revelation, Context and Background - Part 9

The Verses of Jihad in Quran: Meaning, Reason of Revelation, Context and Background - Part 10

The Verses of Jihad in Quran: Meaning, Reason of Revelation, Context and Background - Part 11

The Verses Of Jihad In Quran: Meaning, Reason Of Revelation, Context, And Background - Part 12

The Verses of Jihad in Quran: Meaning, Reason of Revelation, Context, and Background - Part 13

The Verses Of Jihad In Quran: Meaning, Reason Of Revelation, Context, And Background - Part 14

The Verses of Jihad in Quran: Meaning, Reason of Revelation, Context, and Background - Part 15

The Verses of Jihad In The Quran- Meaning And Background- Part 1 जिहाद की आयतें: अर्थ  मफहूमशाने नुज़ूलपृष्ठ भूमि

The Verses of Jihad In The Quran- Meaning And Background- Part 2 जिहाद की आयतें: अर्थ  मफहूमशाने नुज़ूलपृष्ठ भूमि

The Verses of Jihad: Meaning and Context – Part 3 जिहाद की आयतें: अर्थ  मफहूमशाने नुजुल और पृष्ठ भूमि

The Verses of Jihad in the Quran: Meaning and Context - Part 4 जिहाद की आयतें: अर्थ  मफहूमशाने नुजुल और पृष्ठ भूमि

The Verses of Jihad in the Quran: Meaning and Context - Part 5 कुरआन मे जिहाद की आयतें: अर्थ  मफहूमशाने नुजुल और पृष्ठ भूमि

The Verses of Jihad in the Quran: Meaning and Context - Part 6 कुरआन मे जिहाद की आयतें: अर्थ  मफहूमशाने नुजुल और पृष्ठ भूमि

The Verses of Jihad in Quran: Meaning and Context - Part 7 कुरआन मे जिहाद की आयतें: अर्थ  मफहूमशाने नुजुल और पृष्ठ भूमि

The Verses of Jihad in Quran: Meaning and Context - Part 8 कुरआन मे जिहाद की आयतें: अर्थ  मफहूमशाने नुजुल और पृष्ठ भूमि

The Verses of Jihad in Quran: Meaning and Context - Part 9 कुरआन मे जिहाद की आयतें: अर्थ  मफहूमशाने नुजुल और पृष्ठ भूमि

The Verses of Jihad in The Quran: Meaning and Context – Part 10 कुरआन मे जिहाद की आयतें: अर्थ  मफहूमशाने नुजुल और पृष्ठ भूमि

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/verses-jihad-quran-revelation-concluding-part-16/d/126278

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..