سمت پال،
نیو ایج اسلام
28 اکتوبر 2022
میرے چھوٹے پیڈ کی پشت پر اردو
اور فرانسیسی میں ایک ہی جیسے دو نظریات درج ہیں،
"ہزار برق گرے لاکھ آندھیاں
اٹھیں/ وہ پھول کھل کے رہیں گے جو کھلنے والے ہیں" (ساحر لدھیانوی)
اور
"اس نظریہ سے زیادہ طاقتور
کچھ نہیں جس کا وقت آ چکا ہے" (ویکٹر ہیوگو)۔
ان دونوں نظریات نے ہمیشہ مجھے
متاثر کیا ہے اور جب بھی میں مایوسی اور تناؤ محسوس ہوتا ہوں، میں ان کی طرف دیکھ لیتا
ہوں اور اگلے ہی لمحے میری زندگی کی بہار واپس آ جاتی ہے۔
انسانی روح ناقابل تسخیر ہے۔ اسے
تباہ کیا جا سکتا ہے لیکن شکست نہیں دیا جا سکتا۔ یاد رکھیں، زندگی ایک نظریہ ہے جو
ایک سیال اور بے ترتیب حالت میں ہے۔ جس لمحے ہم اسے ترتیب دیکر اس میں پختگی پیدا کرتے
ہیں، ہمیں اس کی حقیقی صلاحیت کا ادراک ہوتا ہے۔
امریکہ کی ایموری یونیورسٹی میں
میرے پروفیسر دوست نے مجھے میل کیا کہ ایک آنکھ اور ہاتھ کھونے کے باوجود، ناقابل تسخیر
سلمان رشدی ایک اور کتاب لکھنے اور جنونیت کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم
ہیں۔
یہی انسان کے وجود کا نچوڑ ہے کہ
کبھی ہار نہ ماننا۔ جب ایک مسلمان جنونی نے مجھے مارنے کے لیے چھرا گھونپا اور میری
درمیانی انگلی کا پور کاٹ دیا تو مجھے احساس ہوا کہ ابھی میرا وقت نہیں آیا اور جو
کچھ بھی رہ گیا ہے، مجھے اس صرف اسلام سے ہی نہیں بلکہ تمام انسان ساختہ مذاہب کی جنونیت
سے لڑنے کے لیے وقف کر دینا چاہیے۔
پہلی جنگ عظیم کے دوران ایک ہونہار
کرکٹر اپنا ایک ہاتھ کھو بیٹھا۔ اس بات پر رونے اور افسوس کرنے کے بجائے کہ اب میں
کبھی بھی کرکٹ نہیں کھیل پاؤں گا اور ہمیشہ کے لیے کھیل سے محروم ہو جاؤں گا، اس نے
امپائر بننے کا فیصلہ کیا اور کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے اور ایماندار کرکٹ امپائر
بن کر ابھرے۔ وہ انگلش امپائر فرینک چیسٹر تھے۔
انسان ہمیشہ آزمائشوں میں گھرا
رہتا ہے لیکن ہر امتحان ایک سبق سکھا کر جاتا ہے کیونکہ قدرت ہر بظاہر معمولی واقعے
کو ایک معیار کے طور پر پیش کرتی ہے تاکہ زندگی کے حوالے سے ہماری ثابت قدمی کا امتحان
ہو سکے۔
ایک نام نہاد حادثہ ایک کوڈیڈ پیغام
ہے۔ ہمیں یہ سمجھنے کے لیے اسے ڈی کوڈ کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ دراصل ایک نعمت ہے۔ لہذا،
جو ہونا ہے وہ آج نہ کل کل ہو کر ہی رہے گا۔ اور جب وہ ہوگا تو اس کی ایک ٹھوس وجہ
اور مقصد ہوگا کیونکہ کچھ بھی بیکار نہیں ہوتا/ سمندر بہہ جاتے ہیں لیکن چٹانیں باقی
رہتی ہیں۔
English Article: Nothing Is More Powerful Than an Idea Whose Time Has
Come
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism