New Age Islam
Sat Jan 18 2025, 08:52 PM

Urdu Section ( 30 Oct 2021, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Now Mullahs Say Quran Should Not Be Given To Non-Muslims to Study اب ملاؤں کا کہنا ہے کہ غیر مسلموں کو قرآن پڑھنے کے لیے نہیں دینا چاہیے، پہلے وہ مسلمانوں کے خود سے قرآن پڑھنے کی مخالفت کرتے تھے

ملاؤں کا دعویٰ ہے کہ صرف ہم ہی قرآن کو سمجھ سکتے ہیں اور اس کی وضاحت کر سکتے ہیں، حالانکہ اس کی آیات براہ راست ساتویں صدی عیسوی کے ناخواندہ عرب بدوؤں کو پڑھنے اور سمجھنے کے لئے تھیں۔ اس کے علاوہ، قرآن ایک امی  پیغمبر محمد ﷺ پر نازل ہوا تھا اور آپ نے ہی اس کے پیغام کو سمجھا اور لوگوں تک پہنچایا۔

اہم نکات:

1. یوپی میں ملاؤں کا ایک طبقہ یہ نظریہ پھیلا رہا ہے کہ مسلمانوں کو قرآن نہیں دیا جانا چاہیے

2. ان دنوں مسلمانوں کے مذہبی اجتماعات اور مساجد میں قرآن پڑھا یا پڑھایا نہیں جاتا

3. اسلام پر دوسری ثانوی کتابیں پڑھی اور پھیلائی جا رہی ہیں

4. یہ مولوی و ملا فرقہ وارانہ عقائد پھیلانے والی کتابیں شائع کرتے ہیں۔

 -----

نیو ایج اسلام سٹاف رائٹر

29 اکتوبر 2021

-----

Representational Photo

-----

 اردو روزنامہ راشٹریہ سہارا مورخہ 27 اکتوبر 2021 میں بارہ بنکی، اتر پردیش، ہندوستان کے حافظ عبدالحئی کا ایک خط شائع ہوا ہے۔ اس سے پہلے کہ ہم اس کے مندرجات پر بات کریں خط ملاحظہ فرمائیں۔

"ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے بیشتر مسلمان بھائی قرآن مجید کے مطالعہ سے غافل اور اس کی تعلیمات سے بے خبر اور نا آشنا ہیں۔ ان کے دینی مجالس اور مساجد میں دوسری کتابیں بڑے اہتمام سے پڑھی اور پڑھائی جاتی ہیں مگر قرآن مجید کا ترجمہ اور تفسیر پڑھنے کا کوئی اہتمام نہیں۔ غیر مسلم بھائیو تک یہ قیمتی نسخہ حیات اور سارے جہانوں اور سارے انسانوں کے رب کا یہ پیغام پہنچانا تو الگ رہا وہ خود بھی اس سے استفادہ کو غلط سمجھتے ہیں۔ نہ جانے ان کے دل میں یہ خیال بیٹھ گیا ہے کہ قرآن مجید غیر مسلموں کو مطالعہ کے لیے نہیں دینا چاہیے۔ جب کہ دنیا میں جتنی نعمتیں ہیں ان میں سے کسی کے استفادہ پر کوئی پابندی نہیں۔ سورج، چاند، ہوا، بارش، نباتات و جمادات وغیرہ تمام نعمتیں سارے ہی انسانوں کے لیے ہیں اور سب ان سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ پھر آخر خدا کی سب سے بڑی نعمت قرآن مجید سے استفادہ پر پابندی کیوں؟ کسی کو کیا حق پہنچتا ہے کہ وہ اس ہدایت نامہ سے دیگر انسانوں کو محروم رکھے جو تمام انسانوں کے لیے رب کی طرف سے نازل ہوا ہے؟

 اردو روزنامہ راشٹریہ مورخہ  27 اکتوبر 2021

 -----

 خط کے مصنف نے اس حقیقت پر افسوس کا اظہار کیا کہ مسلمانوں نے قرآن کو چھوڑ دیا ہے اور اس کے بجائے اپنی مساجد اور اپنے مذہبی اجتماعات میں دوسری تمام ثانوی کتابیں پڑھتے اور پڑھاتے ہیں۔ قرآن جو اسلامی قوانین کا بنیادی اور اصلی ماخذ ہے وہ مسلمانوں کے لیے رہنما اصولوں پر مشتمل ہے۔ لہٰذا مسلمانوں کو قرآن مجید کی باقاعدہ تعلیم دی جائے اور انہیں قرآنی تعلیمات سے آگاہ کیا جائے۔ لیکن اس کے برعکس مسلمانوں نے قرآن کو طاقوں کی زینت بنا دیا ہے اور اسلام کی ثانوی کتابوں کو پڑھا اور سکھایا جا رہا ہے مثلا قرآن کی تفسیر پر مبنی کتابیں اور مسلمانوں کے کسی ایک فرقے کے ماننے والے اسلامی اسکالرز کے خیالات پر مشتمل کتابیں۔

دوسرا اور اہم نکتہ جو خط لکھنے والے نے اٹھایا ہے وہ یہ ہے کہ ملاؤں کے ایک طبقے کا خیال ہے کہ قرآن غیر مسلموں کو نہ دیا جائے تاکہ وہ قرآن کی تعلیمات سے فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ خط مسلمانوں میں ایک انتہائی افسوس ناک رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔ ظاہر ہے کہ تنگ نظر اور جاہل ملاؤں کا ایک طبقہ یہ غیر قرآنی نظریہ پھیلا رہا ہے کہ غیر مسلموں کو قرآن پڑھنے کا موقع نہیں دینا چاہیے۔ یہ ملا کون ہیں؟ ان کی نشاندہی کر کے انہیں روشنی میں لایا جائے تاکہ مسلمانوں کو اپنی صفوں میں موجود غداروں کا پتہ چل سکے۔

قرآن قیامت تک پوری انسانیت کے لیے ہے کیونکہ اب قیامت تک دنیا میں کوئی نیا نبی یا کوئی آسمانی کتاب نہیں بھیجی جائے گی۔ قرآن مجید میں خدا نے متعدد مواقع پر لوگوں کو "اے بنی نوع انسان" کہہ کر مخاطب کیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ قرآن صرف مسلمانوں تک محدود نہیں ہے بلکہ پوری انسانیت کے لیے نازل کیا گیا ہے۔

پہلے سے ہی مسلمانوں کو براہ راست قرآن پڑھنے کی حوصلہ شکنی کی جاتی رہی ہے اور ان کی طرف سے یہ دلیل دی جاتی ہے کہ اگر مسلمان خود قرآن پڑھیں گے تو گمراہ ہو سکتے ہیں۔ یہ عقیدہ اس مقصد کے ساتھ پھیلایا گیا ہے کہ مسلمانوں کو مذہبی اور معاشرتی مسائل میں رہنمائی کے لیے ملاؤں پر انحصار کرنا چاہیے۔ اگر مسلمان خود قرآن مجید کو پڑھنا اور سمجھنا شروع کر دیں گے تو وہ قرآن کی حقیقی تعلیمات کو جان جائیں گے اور اسلام کی اصل روح سے آگاہ ہوں جائیں گے۔ فرقہ وارانہ عقائد کی قرآن میں کوئی بنیاد نہیں ہے لیکن فرقہ پرست ملاؤں نے فرقہ وارانہ عقائد کو بڑی طاقت سے پھیلایا ہے جسے جاہل مسلمان اور بالخصوص مسلم نوجوان جہالت کی وجہ سے اپنا لیتے ہیں کیونکہ وہ فرقہ واریت کے بارے میں قرآن کے موقف سے واقف نہیں ہوتے۔ قرآن اسلام کے اندر تفرقہ اور گروہ بندی کرنے والوں کی مذمت کرتا ہے اور مسلمانوں کو دنیا اور آخرت میں سخت عذاب سے خبردار کرتا ہے۔

اللہ تعالیٰ مسلمانوں سے کہتا ہے کہ وہ قرآن کی آیات کو پڑھیں اور اس پر غور کریں:

"تو کیا وہ قرآن کو سوچتے نہیں یا بعضے دلوں پر ان کے قفل لگے ہیں"؟ (محمد:24)

"اور بیشک ہم نے اس قرآن میں طرح طرح سے بیان فرمایا کہ وہ سمجھیں اور اس سے انھیں نہیں بڑھتی مگر نفرت"۔ (الاسراء: 41)

"اور بیشک ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہم قسم کی مثل طرح طرح بیان فرمائی تو اکثر آدمیوں نے نہ مانا مگر ناشکری کرنا" (الاسراء: 89)

حیرت ہوتی ہے کہ مسلمان رہنمائی اور حکمت کے لیے قرآن کا مطالعہ اور غور و فکر کیوں نہیں کرتے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں حکمت کے جواہر رکھے ہیں اور اس میں انسانیت کا ہر درس موجود ہے۔ پھر بھی لوگ خدا کی نصیحت پر کان نہیں دھرتے اور قرآن کو نظر انداز کرتے ہیں۔

علمائے کرام اس غیر صحت مند اور غیر اسلامی رجحان کا نوٹس لیں اور قرآن کے بارے میں اس کفر کو دور کرنے کے لیے سنجیدگی سے کوشش کریں اور مسلمانوں کو قرآن کی صحیح تعلیمات سے روشناس کرانے کے لیے مہم شروع کریں۔ اسلامی تنظیموں اور این جی اوز کے ذریعے قرآن پاک کے خود سے مطالعہ کی مہم چلائی جائے تاکہ مسلمانوں میں جو غلط عقائد موجود ہیں انہیں دور کیا جا سکے۔ جتنی برائیاں اور بد اعمالیاں مسلم معاشرے میں عام ہو چکی ہیں اس کی وجہ قرآن کی تعلیمات سے عام مسلمانوں کی ناواقفیت ہے۔ ہمارے علمائے کرام قرآن پر بحث کرتے ہوئے صرف دارلحرب اور دارالامن کے مسئلہ پر ہی بحث کرتے ہیں۔ اس سے مسلمانوں اور غیر مسلموں میں یہ تاثر پیدا ہوا ہے کہ قرآن صرف جنگ اور تشدد کی ہی بات کرتا ہے۔ قرآن مجید 114 سورتوں یا ابواب پر مشتمل ہے جس میں 700 سے زیادہ صفحات ہیں اور یہ قرآن معاشرے کے تمام سماجی، سیاسی اور اخلاقی مسائل کا حل پیش کرتا ہے۔ مسلمانوں کو قرآن کی حقیقی تعلیمات سے آگاہ ہونا چاہیے تاکہ فرقہ پرست ملّا عام مسلمانوں کو مزید گمراہ نہ کر سکیں۔

English Article: Now Mullahs Say Quran Should Not Be Given To Non-Muslims to Study, Earlier They Opposed Muslims Studying Quran on Their Own

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/mullahs-studying-quran-non-muslims/d/125678

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..