New Age Islam
Fri May 01 2026, 11:55 AM

Urdu Section ( 9 Apr 2024, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Rewards and Punishments, The Holy Prophet's (PBUH) Honour, Ill-Wishing For Abu Lahab, And Pleading For Protection From Evil جزا و سزا، آپؐ کا اسم ِ گرامی بلند رکھنے کی یقین دہانی، ابولہب کیلئے بددُعا اور شر سے پناہ کی دُعا

مولانا ندیم الواجدی

9 اپریل 2024

(گزشتہ سے پیوستہ)

۳۰؍واں پارہ : عَمَّ

سورۂ الشمس میں نیکی اور بدی کا فرق سمجھایا گیا ہے کہ جس طرح سورج، چاند، دن رات، زمین آسمان ایک دوسرے سے مختلف ہیں، ان کے اثرات اور تقاضے الگ الگ ہیں، اسی طرح نیکی اور بدی بھی دو متضاد چیزوں کا نام ہے۔

 سورۂ اللیل کا موضوع بھی تقریباً وہی ہے جو پچھلی سورہ کا ہے، اس میں بھی زندگی کے دو مختلف راستوں کے فرق پر روشنی ڈالی گئی ہے اور ان پر چلنے والوں کے انجام کا بیان کیا گیاہے۔

 سورۂ الضحیٰ میں سرکارؐ دو عالم کی محبوبیت کا بیان ہے کہ جن کی اتباع کا حکم دیا جارہا ہے وہ غیر معمولی شخصیت ہیں، ان پر اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت اور توجہ ہے۔ آپؐ کو یقین دلایا جارہا ہے کہ آپ کو وہ سب کچھ دیا جائیگا جس سے آپ راضی ہوجائینگے۔ اسی مناسبت سے کچھ ہدایات بھی ہیں کہ آپ یتیموں اور بے کسوں کے محافظ بنیں اور اللہ کی نعمتوں کا اعتراف و اظہار کرتے رہیں۔

  سورۂ الانشراح میں اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ آپ ﷺ کے نام نامی اسم گرامی کو بلند کیا جائے گا، آپ اپنا کام اطمینان کے ساتھ جاری رکھیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ رہیں۔

 سورۂ التین میں فرمایا گیا کہ لوگ دو ہی طرح کے ہوسکتے ہیں ایک وہ جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائیں اور عمل صالح کریں، دوسرے وہ جو ان کی تکذیب کریں۔

 اس کے بعد کی سورۂ العلق میں کہا گیا ہے کہ انسان کو اپنی حقیقت فراموش نہیں کرنی چاہئے کہ وہ خون کے ایک لوتھڑے سے پیدا کیا گیا ہے، اس کے اندر بذات خود کوئی قابلیت نہیں تھی، یہ ہم ہی ہیں جس نے اس کو علم عطا فرمایا جس سے وہ نابلد تھا، حصول علم اور اس کی ترویج کیلئے ہم نے قلم عطا فرمایا، انسان کو چاہئے کہ وہ نعمت علم حاصل کرکے اللہ کو یاد رکھے۔

  سورۂ القدر میں فرمایا گیا کہ یہ قرآن (جس کا بار بار ذکر کیا جارہا ہے کوئی معمولی چیز نہیں ہے) ہم نے اسے قدر ومنزلت والی رات (شب قدر) میں اتارا ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر اور افضل ہے۔

  سورۂ البینہ میں فرمایا گیا کہ کفار اہل کتاب اور مشرکین ثبوت کے باوجود اللہ کے وجود اور اس کی ہدایت کے منکر ہیں، اللہ کے رسول نے مفید اور قیمتی باتوں والی سورتوں پر مشتمل کتاب ان کو پڑھ کر سنادی ہے، ان میں ان کو یہی حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایک اللہ کی عبادت یکسوئی کے ساتھ کریں، نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں۔

  سورۂ الزلزال میں فرمایا جارہا ہے کہ وہ وقت آنے والا ہے جب زمین کو خوب جھٹکے دیئے جائیں گے اور زمین اپنا سب کچھ اگل دے گی، لوگوں کے کچے چٹھے بھی زمین باہر نکال کر رکھ دے گی، جس شخص نے ذرہ برابر بھی اچھا عمل کیا ہوگا وہ اس کی جزا پائے گا اور جس نے ذرہ برابر بھی برا عمل کیا ہوگا اسے اس کی سزا ملے گی۔

  سورۂ العادیات میں گھوڑوں کا ذکر کیا گیا ہے کہ وہ اپنے مالک کے ادنیٰ اشارے پر خطرناک سے خطرناک جگہوں پر سر پٹ دوڑے چلے جاتے ہیں اور ایک انسان ہے جو اپنے رب کی سرکشی کرتا ہے، اسے بس مال و دولت کی ہوس ہے، اس کو احساس ہی نہیں کہ قبروں سے بھی اٹھنا ہوگا، اور دلوں کے راز بھی باہر آجائیں گے۔

  سورۂ القارعہ میں بھی گزشتہ مضمون کی تائید کی گئی ہے کہ وہ دن نہایت ہولناک ہوگا، ہر چیز دہل جائے گی، لوگ پروانوں کی طرح منتشر ہوں گے، پہاڑ روئی کے گالوں کی طرح اڑیں گے۔ نیک اعمال کرنے والے اور غفلت میں پڑے رہنے والوں کے مقامات کا تذکرہ فرمایا گیا ہے۔

  سورۂ التکاثر میں ان اسباب کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی وجہ سے لوگ غفلت کا شکار ہیں، فرمایا گیا کہ تم کو کثرتِ مال کی طلب میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش نے آخرت سے غفلت میں مبتلا کردیا ہے۔ انسان ضرور اُس روز (قیامت) اِن نعمتوں کے بارے میں جواب طلبی کی جائے گی۔

 سورۂ والعصر میں اس غفلت کا علاج تجویز کیا گیا ہے کہ ایمان اور اعمال صالحہ اور صبرو حق کی تلقین کا سلسلہ جاری رکھو۔

  سورۂ الہُمَزَۃ میں ان لوگوں کو لعن طعن کیاگیا ہے جو مال کی محبت میں گرفتار ہیں، اسے جمع کرتے ہیں اور گن گن کر رکھتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ مال ہمیشہ رہنے والی چیز ہے۔ ہرگز نہیں، وہ شخص تو چکنا چور کر دینے والی جگہ میں پھینک دیا جائے گا۔ یہ جگہ کون سی ہے اس کا ذکر کیا گیا ہے۔

  سورۂ الفیل میں ایک واقعے کا ذکر ہے، خانۂ کعبہ کو ڈھانے کے ناپاک ارادے سے یمن کا حاکم ابرہہ اپنے لاؤ ولشکر کے ساتھ جس میں نو ہاتھی بھی تھے مکہ مکرمہ پہنچا۔ قدرت خداوندی حرکت میں آئی اور ابابیل نامی چھوٹے سے پرندوں نے طاقتور لشکر کو دُم دباکر بھاگنے پر مجبور کردیا اور اُن کا یہ حال کر دیا جیسے جانوروں کا کھایا ہوا بھوسا۔

  ابرہہ کو عبرت ناک عذاب سے دو چار کیا گیا اور قریش کو امن و امان عطا کیا گیا، سورۂ القریش میں قریش مکہ کو یہ احسان یاد دلاکر فرمایا گیا کہ وہ اس گھر کے مالک کی عبادت کریں جس کے صدقے میں تمہیں بیٹھے بٹھائے یہ عظیم فتح نصیب ہوئی ہے۔

  سورۂ الماعون میں دین کی تکذیب کرنے والوں کی شقاوت قلبی بیان کی جارہی ہے کہ یہ لوگ یتیموں کو بے آسرا چھوڑ دیتے ہیں، ان لوگوں کی اخلاقی گراوٹ کا حال یہ ہے کہ وہ غریبوں اور مسکینوں کو کھانا کھلانے تک کے روا دار نہیں ہیں، نماز سے غافل ہیں، ریا کار ہیں اور معمولی چیزیں بھی لوگوں کو دینے سے گریز کرتے ہیں۔

سورۂ الکوثر میں اس اعتراض کے جواب میں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کوئی اولاد نرینہ تو ہے ہی نہیں، فرمایا گیا کہ ہم نے آپ کو کوثر عطا کیا، آپ ان کی گستاخیوں پر آزردہ نہ ہوں، اپنے رب کے یہاں اپنے مقام و مرتبے کی بلندی پر نظر رکھیں، اپنے رب کیلئے نماز پڑھیں اور قربانی کریں، آپ کا دشمن تو جڑکٹا ہے۔

سورۂ الکافرون میں سرکار دو عالم ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا گیا کہ ان سے صاف صاف فرمادیں کہ ہمارا تمہارا عقیدہ الگ الگ ہے، تمہارے ساتھ مشارکت اور موافقت کی کوئی صورت ہی نہیں ہے، تمہیں تمہارا دین مبارک ہو، ہمیں ہمارا دین عزیز اور محبوب ہے۔

سورۂ النصر میں فرمایا گیا کہ اللہ کی مدد کا اثر تم کو اب بھی نظر نہیں آرہا ہے حالانکہ اب اکا دکا کے بجائے لوگ فوج در فوج اس دین (اسلام) میں داخل ہورہے ہیں۔ تو آپ (تشکراً) اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح فرمائیں۔

سورۂ لہب میں ابولہب کے گستاخانہ کلام کے جواب میں فرمایا گیا کہ اے ابولہب تیرے ہاتھ ٹوٹیں اب تجھے بُرے انجام سے کوئی نہ بچا سکے گا، لگائی بجھائی کرنے والی اس کی بیوی کے گلے میں رسی کا پھندہ پڑے گا۔

سورۂ الاخلاص میں فرمایا گیا کہ اے پیغمبر آپ توحید کا اعلان کرتے رہیں، حقیقتاً اللہ ایک ہے، یکتا ہے، نہ اس سے کوئی پیدا ہوا اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا، اور نہ اس کا کوئی شریک وسہیم ہے۔

 سورۂ الفلق اور سورۂ الناس دونوں سورتوں میں اللہ کی پناہ حاصل کرنے کی تعلیم دی جارہی ہے، ان دونوں سورتوں کو قرآن کریم کے آخر میں لانے کی ایک حکمت یہ ہے کہ اس کتاب ہدایت کو سمجھنے اور عمل کرنے کا جب کوئی انسان ارادہ کرے گا تو شیطان اس سے استفادہ کرنے کی راہ میں مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کرے گا۔

 مؤمن قاری کو چاہئے کہ جب وہ قرآن کے ختم پر پہنچے تو یہ دعا کرے کہ اے اللہ! قرآن سے استفادہ کی راہ کو شیطانی طاقتوں کے شر سے محفوظ فرما دیجئے اورمجھے اپنی پناہ میں لے لیجئے تاکہ میں برائیوں سے بچا رہوں اور اس کتاب ہدایت سے پورا پورا فائدہ اٹھا سکوں۔

9 اپریل 2024، بشکریہ: انقلاب،نئی دہلی

-----------------

Related Article:

Surah Al-Fatiha, a Summary of the Holy Quran, While Surah Al-Baqarah, a Detailed Guidance on Faith and Affairs سورۂ فاتحہ قرآن کریم کا خلاصہ ہے جبکہ سورۂ بقرہ میں ایمان اور معاملات پر تفصیلی ہدایات ہیں

To Achieve Perfection of Goodness, Spend the Things That Are Dear To You تم کمالِ نیکی تک نہیں پہنچ سکتے جب تک وہ چیزیں خرچ نہ کرو جو تمہیں عزیز ہوں

Surah Nisa Provides a Detailed Description of Inheritance Shares and Marriage Rules سورہ نساء میں ورثاء کے شرعی حصےاور نکاح کے احکامات مفصل بیان ہوئے ہیں

Religious, Cultural and Political Instructions, Urging Justice and Warning to the People of the Book مذہبی، تمدنی اور سیاسی ہدایات، عدل کی تلقین اور اہل کتاب کو تنبیہ اور فہمائش

Conversation of Hazrat Ibrahim (AS) With His Father, And Some Aspects of Hazrat Isa's (AS) Life حضرت عیسیٰ ؑ کی حیات ِ طیبہ کے چند پہلو اور حضرت ابراہیم ؑ کی اپنے والد سے گفتگو

Despite Being Supplied Heavenly Food, Manna and Salwa, the Children of Israel Did Not Change بنی اسرائیل پر من و سلویٰ تک نازل کیا گیا لیکن نہ انہیں سدھرنا تھا اور نہ سدھرے

Bizarre Beliefs of Polytheists, Rebellion of the Former Nations and Terrible Punishments مشرکین کےعجیب و غریب عقائد، سابقہ قوموں کی سرکشی اور عبرتناک سزاؤں کا ذکر

 Shared Subjects in Surahs Anfal and Taubah سورۂ انفال و توبہ کے مضامین کافی حد تک مشترک ہیں

 The Stories of the Prophets Impart Knowledge of the Truth, Wisdom, and Awareness پیغمبروں کے قصوں سے حقیقت کا علم، نصیحت اور بیداری نصیب ہوتی ہے

Hazrat Yaqub Regained His Sight, And Hazrat Yusuf Became The Ruler Of Egypt, Forgave His Brothers یعقوب ؑ کی بینائی لوٹ آئی، یوسف ؑ والی ٔمصربن گئےاور اپنے بھائیوں کو معاف کردیا

 We Gave You Seven Verses Which Are Worthy of Being Repeated ہم نے آپؐ کو سات آیات عطا فرمائیں جو بار بار دُہرائے جانے کے قابل ہیں

The detailed stories of the Prophets in Surahs Al-Israa, Kahf, Maryam and Taha سورۂ الاسراء، کہف، مریم اور طٰہٰ میں انبیاءؑ کے تفصیلی واقعات سنے جاسکیں گے

Fire Became Cold for Hazrat Abraham, Wind under Control of Hazrat Solomon, And the Birds Tamed For Hazrat David ابراہیم ؑ پر آگ ٹھنڈی ہوگئی، سلیمان ؑ کیلئے زمین پر ہوا اَور داؤدؑ کیلئے پرندوں کو مسخرکردیا

Seven Qualities of Believers, Hazrat Aisha's Acquittal, and Guidance for Believers مومنوں کے سات اوصاف، حضرت عائشہؓ کی برأت اور اہل ایمان کو نصیحتیں

Attributes of the Most Merciful's Servants, Ants' Dialogue, Sheba's Queen and Hazrat Solomon رحمٰن کے بندوں کی صفات،چیونٹیوں کا مکالمہ اور ملکہ ٔ سبا، سلیمان ؑ کے دربار میں

Hazrat Moses' Upbringing in Pharaoh's Palace, His Encounter with Hazrat Shoaib, Qarun's Fate, and Parable of Spider موسیٰ ؑ کی فرعون کے محل میں پرورش، شعیب ؑ سے ملاقات، قارون کا انجام اور مکڑی کی مثال

Rome's Victory, the Muslim Community's Predicted Bliss, And Hazrat Luqman's Guidance to His Son روم کی فتح اور مسلمانوں کو ملنے والی خوشی کی پیشین گوئی اور حضرت لقمان کی اپنے بیٹے کو نصیحت

 The Ranking of Mothers of the Believers, Rulings for Muslim Women, And the Death of Suleiman امہات المومنینؓ کا رُتبہ اور اُن کے ذریعے تمام مسلمان خواتین کیلئے احکام اور سلیمان ؑ کا انتقال

The Quran's Heart, Angel Row, Abraham's Prayer, Dream, Son's Sacrifice, and Power Signs قرآن کا دل، فرشتوں کی قطار، ابراہیم ؑ کی دُعا، خواب اور بیٹے کی قربانی اور قدرت کی نشانیاں

The Trumpet Will Sound, the Book of Deeds Will Be Opened, Prophets and Witnesses Will Testify, And Justice Will Be Served جب صور پھونکا جائیگا، نامہ ٔاعمال رکھ دیا جائیگا، پیغمبراور گواہ حاضر کئے جائیں گے اورعدل ہوگا

The Nature Of Man, Allah's Favors, The Birth Of A Boy Or Girl, The Signs Of The Universe, And The Revelation Of The Qur'an انسان کی سرشت، اللہ کے احسانات، لڑکا یا لڑکی کی پیدائش، کائنات کی نشانیاں اور نزولِ قرآن

The Prophet's Dream, Mention of Victory, Mother's Suffering, Hud's Nation, Disobedients And Hypocrites ماں کی تکلیف ، ہودؑ کی قوم، نافرمانوں اور منافقین کا احوال، فتح مبین اور آپؐ کے خواب کا ذکر

The Holy Prophet's observations, Qiyamat, Miracle of Moon's Splitting, and Spending in the Cause of Allah قیامت، آپؐ کے مشاہدات، معجزہ ٔ شق القمر، انسان اور جنات سے خطاب اور انفاق فی سبیل اللہ

A Woman's Query to the Prophet, His Counsel for the Believers, And Divine Ruling about Purified Wives خاتون کا آپ ؐ سے سوال، اہل ایمان کو نصیحتیں اور ازواجِ مطہرات سےمتعلق ایک واقعہ پر احکام

 The Reality of Man, The Garden Story, The Resurrection Vision, Jinn's Acceptance of Islam, And the Revelation of Surah Mudaththir انسان کی حقیقت، باغ کا قصہ، قیامت کی منظرکشی، جِنوں کا قبولِ اسلام اور سورہ مدثر کا نزول

Day of Resurrection, Turning Away the Blind, Revelation of Surah 'Abs, And Oath of Ten Nights قیامت کا سوال، اسکی کیفیت، نابینا سے اعراض اور سورہ عبس کا نزول اور دس راتوں کی قسم

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/rewards-holy-prophet-abu-lahab-evil-honour/d/132109

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..