ڈاکٹر ذیشان احمد مصباحی،
نیو ایج اسلام
(قسط-3)
19 جنوری 2023
اب تک کی گفتگو سے واضح
ہو گیا کہ ائمہ ثلثہ حنفیہ کے یہاں غنا کا جوازثابت ہے ۔ مذکورہ شواہد کے سوا مزید
چند شواہد ملاحظہ کیجیے:
۱- تذکرہ
حمدونیہ میں فقہ پر گفتگو کر تے وقت امام ابو حنیفہ کے گنگنانے کا ذکرہے۔
۲- علامہ
ابن جوزی نے بحر الدموع میں ، عبد والواحد مراکشی نے المعجب فی تلخیص اخبار المغرب
میں، اتلیدی نے نوادر الخلفاءمیں ، عبد الرحمن مقدسی نے التاریخ المعتبر فی انباء
من غبر میں، حسین صیمری نے اخبار ابی حنیفۃ واصحابہ میں، خطیب بغدادی نے تاریخ
بغداد میں، ابن خلکان نے وفیات الاعیان میں({ FR
3545 })
اور دیگر بے شمار تذکرہ نگاروں نے لکھا ہے کہ کوفہ میں امام ابو حنیفہ کا ایک جوتا
ساز پڑوسی تھا ،سارا دن کام کرتا تھا اور رات کو جب گھر آتا تو گوشت یا مچھلی لے
کر آتا، اسے پکاتا اور ا س کے ساتھ شراب پینے لگتا، جب مست ہو جاتاتو بلند آواز
سے گانا شروع کر دیتا:
اَضَاعُونِی وَاَیَّ
فَتًی اَضَاعُوا
لِیَومِ کَرِیھَۃٍ
وَسَدَادِ ثَغرٍ
(انہوں نے مجھے برباد کردیا اور سچ یہ ہے کہ ایک ایسے جوان کو
برباد کردیاجو جنگ میں ان کے کام آتا اور سرحد کی حفاظت کرتا۔)
اسی شعر کی تکرار کرتے
کرتے سوجاتا۔ امام حنیفہ رات بھر تہجد پڑھتے۔ایک رات جب اس کی آواز نہیں آئی تو
اس کے بارےمیں لوگوں سے پوچھا۔ لوگوں نے بتایا کہ اسے پولس والے گرفتار کر کے لے
گئے اور ابھی وہ قید خانے میں ہے۔ امام صاحب دوسری صبح امیر شہرکے گھر گئے اور
امیر شہر سے اس کی آزادی کی سفارش کی۔ امیر نے امام صاحب کے اکرام میں ان تمام
قیدیوں کو آزاد کردیا جو اس رات گرفتارہوئے تھے جس رات وہ جوتاساز گرفتار ہوا
تھا۔ (مدارج النبوۃ:۱/۴۴۵،
۴۴۶)
ان تمام شواہد سے قطع نظر
بعض اہل علم امام اعظم سے غنا سے متعلق یہ بھی نقل کرتے ہیں کہ امام صاحب غنا کو
کبائر میں شمار کرتے تھے۔ علامہ ابن قیم الجوزیہ لکھتے ہیں:
قال[الطرطوشی]: وأما
أبو حنيفة فإنه يكره الغناء، ويجعله من الذنوب، وكذلك مذهب أهل الكوفة: سفيان،
وحماد، وإبراهيم، والشعبي، وغيرهم، لا اختلاف بينهم في ذلك، ولا نعلم خلافًا
أيضًا بين أهل البصرة في المنع منه.
قلت: مذهب أبى حنيفة في
ذلك من أشد المذاهب، وقوله فيه أغلظُ الأقوال، وقد صرح أصحابه بتحريم سماع
الملاهي كلها، كالمِزْمار، والدّف، حتى الضرب بالقَضيب، وصرحوا بأنه معصية، يوجب
الفسق، وتُرَدُّ به الشهادة.وأبلغ من ذلك أنهم قالوا: إن السماع فسقٌ، والتلذذ
به كفرٌ.(اغاثۃ اللہفان من مصائد الشیطان،ج:۱،باب: ۱۳، ص:۲۷۷)
طرطوشی نے کہا کہ امام
ابوحنیفہ غنا کو ناجائز سمجھتے ہیں اور اسے گناہ شمار کرتے ہیں۔ اہل کوفہ؛ حضرات
سفیان، حماد،ابراہیم، شعبی وغیرہم کا بھی یہی مذہب ہے۔ اس سلسلے میں ان کا کوئی
اختلاف نہیں۔اسی طرح اس سے ممانعت کے تعلق سے اہل بصرہ کے کسی اختلاف سے بھی ہم
ناواقف ہیں۔
میں سمجھتا ہوں کہ اس
تعلق سے امام ابوحنیفہ کا مذہب سب سے زیادہ سخت ہےاور ان کے قول میں سب سے زیادہ
شدت ہے۔ان کے اصحاب نے تمام تر اسباب لہو مثلاً بانسری، دف، یہاں تک کہ ڈھول پیٹنے
کو بھی بہ تصریح حرام کہا ہےاور اس بات کی صراحت کی ہے کہ یہ سب معصیت ہے، جو موجب
فسق اور باعث تردید شہادت ہے۔ اس سے بھی زیادہ وضاحت کے ساتھ انہوں نے یہ کہا کہ
سماع فسق ہے اور اس سے تلذذ کفر ہے۔
الموسوعۃ المیسرۃ نے تو
یہاں تک لکھ دیا:
کَرِہَ اَبُو حَنِیفَۃَ
الغِنَاءَ وَعَدَّہ مِنَ الذُّنوبِ؛ قَالَ الغِنَاءُ مِن اَکبرِ الذُّنوبِ الَّتِی
یَجِبُ تَرکُھَا فَورًا۔
امام ابوحنیفہ نے نغمہ کو
ناجائز کہا اور اسے معصیت بتایا۔ فرماتے ہیں کہ سماع نغمہ ان کبائر میں سے ہے جن
کا فی الفور ترک واجب ہے۔
علامہ ابن قیم کی بہت سی
باتیں درست ہیں تاہم یہ کہنا کہ امام صاحب کے اصحاب نے تمام ملاہی کی تحریم کی صراحت
کی ہے اور نفس سماع کو فسق کہا ہے، اسے علی الاطلاق سمجھنا قابل غور اور حوالہ طلب
ہے۔ اسی طرح موسوعہ مذکورہ کی بات جب تک کسی سابق معتبر حوالے سے ثابت نہ ہو جائے،
اس کی کوئی علمی حیثیت نہیں ہے۔ اسی طرح بعض مخالفین غنا نے یہاں تک لکھ دیا کہ
امام صاحب کا فرمان ہے: نغمہ تمام ادیان میں حرام ہے۔
بہرکیف! اس میں شبہہ نہیں
کہ غنا کی حرمت کا قول صریح ائمہ ثلاثہ حنفیہ سے نہیں ملتا، بلکہ ان کے اقوال و
اعمال سے غنا کی اباحت ثابت ہوتی ہے، یا زیادہ سے زیادہ کراہت ، البتہ ان کے بعد
اکابر علمائے حنفیہ اور شارحین مذہب حنفی نے اس کراہت کو کراہت شدید، پھر حرمت پر
محمول کر دیا۔
اس سیاق میں امام سرخسی (۴۸۴ھ)،علامہ کاسانی(۵۸۷ھ)،صاحب ہدایہ علامہ
مرغنیانی(۵۹۳)علامہ
برہان الدین ابن مازہ(۶۱۶ھ)اور
علامہ عینی (۸۵۵ھ)
کے ارشادات و عبارات اوپر مذکور ہو چکے۔
۔۔۔۔۔۔جاری۔۔۔۔۔۔۔
------------
Urdu Article: Listening to Songs in the Light of the Hanafi School
of Jurisprudence – Part 1 سماع نغمہ-مذہب حنفی کی روشنی میں
Urdu Article: Listening to Songs [Naghma] in the Light of the
Hanafi School of Jurisprudence – Part 2 سماع نغمہ-مذہب حنفی کی روشنی میں
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism