New Age Islam
Sun Jun 22 2025, 02:37 PM

Urdu Section ( 1 Feb 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Putting Animals and Birds In Confinement Not Approved By Islam جانوروں اور پرندوں کو قید میں رکھنا اسلام کو منظور نہیں ہے

سہیل ارشد، نیو ایج اسلام

5 جولائی 2021

جانوروں کے ساتھ اچھا سلوک ایک مہذب معاشرے کی پہچان ہے

اہم نکات:

1.      ایک عورت کو بلی پر ظلم کی وجہ سے ملعون کیا گیا

2.      ایک گنہگار عورت کو معاف کر دیا گیا اور اسے پیاسے کتے پر رحم کرنے کی وجہ سے جنت میں داخل کر دیا گیا۔

۔۔

انسان نے ہمیشہ جانوروں پر ان کی خدمات اور ان کے گوشت اور دودھ کے لیے انحصار کیا ہے۔ وہ ان کی جلد اور بالوں سے بہت سی چیزیں بناتا ہے۔ وہ کچھ جانوروں مثلا بکری، بھیڑ، گائے، اونٹ، گھوڑے، گدھے اور کتے کو مختلف مقاصد کے لیے پالتا ہے۔ انسان کچھ جانوروں کو نقل و حمل کے ذرائع کے طور پر بھی استعمال کرتا ہے۔ خدا نے ان جانوروں کے گھریلو استعمال کی اجازت دی ہے تاکہ انہیں اچھا کھانا اور اچھی رہائش اور اچھا علاج مہیا کیا جا سکے۔

دوسری طرف خدا کسی چیونٹی کو بھی بلا وجہ اذیت دینے یا مارنے کو ناپسند کرتا ہے۔ اسی طرح، ہمارا رب جانوروں یا پرندوں کو زنجیروں یا پنجروں میں صرف تفریح کے لئے یا سجاوٹ کے لئے رکھنا بھی ناپسند کرتا ہے۔

بہت سے لوگوں کو اپنے گھروں میں خوبصورت پرندوں یا طوطوں کو پنجروں میں رکھنا پسند ہے۔ اسی طرح مداری کہلانے والے کچھ لوگ بندروں کو زنجیروں میں جکڑ کر رکھتے ہیں اور ان کا استعمال لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے کرتے ہیں تاکہ وہ انہیں رقص کرا سکیں اور روزی حاصل کرنے کے لیے گلیوں میں مختلف مزاحیہ کرتب دکھائیں۔ بیچارے بندر وہ سب کچھ کرتے ہیں جو ان کا مالک انہیں حکم دیتا ہے کیونکہ وہ اس سے بچ نہیں سکتے۔ یہ جانوروں پر ظلم کے زمرے میں آتا ہے اور اسلام اس کی حمایت نہیں کرتا ہے۔ اس موضوع پر ایک حدیث ہے۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک عورت کو اس کی موت کے بعد جہنم میں ڈالا گیا کیونکہ اس نے ایک بلی کو قید کر رکھا تھا اور کھانا یا پانی نہیں دیا یہاں تک کہ وہ بلی مر گئی۔(کتاب بدء الخلق، صحیح بخاری، باب 14؛ 700)

خدا انسانوں کو حکم دیتا ہے کہ وہ نہ صرف انسانوں پر بلکہ جانوروں پر بھی رحمت اور شفقت کرے۔ جو لوگ جانوروں پر مہربان ہوتے ہیں انہیں خدا انعامات سے نوازتا ہے۔ ایک اور حدیث شریف میں ہے کہ ایک گنہگار عورت کو معاف کر دیا گیا اور اسے پیاسے کتے کو پانی پلانے کی وجہ سے جنت میں داخل کر دیا گیا۔

یہ دونوں احادیث واضح کرتی ہیں کہ جانوروں کے ساتھ اچھا یا برا سلوک بھی انسان کی آخرت کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

English Article: Putting Animals and Birds In Confinement Not Approved By Islam

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/animals-birds-islam/d/126277

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..