New Age Islam
Sat Mar 15 2025, 09:42 AM

Urdu Section ( 23 Oct 2021, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Abduction, Rape, Forced Conversion Of Minor Girls Of Minority Communities In Pakistan پاکستان میں اقلیتی برادریوں کی بچیوں کے اغوا، عصمت دری اور جبرا تبدیلی مذہب کا دفاع نہ صرف انتہا پسند بلکہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بھی کرتے ہیں

عمران خان کا کہنا ہے کہ اینٹی فورسڈ کنورژن (ڈرافٹ) بل اسلام کے خلاف ہے

اہم نکات:

1. فروری میں ایک ہندو لڑکی رینا کماری میگھوار کو اغوا کیا گیا اور زبردستی اسلام قبول کروایا گیا

2. ایک نابالغ لڑکی چشماں کو ایک مسلمان نے اغوا کیا، زبردستی مذہب تبدیل کیا اور اس سے شادی کرلی

3. وزارت برائے مذہبی امور نے اینٹی کنورژن بل ڈرافٹ کو شریعت کے خلاف قرار دیا

4. عمران خان نے کہا کہ وہ کسی بھی اینٹی فورسڈ کنورژن بل کو منظور نہیں ہونے دیں گے

5. پاکستان میں ہر سال اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والی 1000 سے زائد لڑکیوں کو اغوا کیا جاتا ہے اور انہیں زبردستی اسلام قبول کروایا جاتا ہے

 -----

نیو ایج اسلام نامہ نگار

 11 اکتوبر 2021

 پاکستان میں جبری تبدیلی مذہبی کا واقعہ کوئی نیا نہیں ہے۔ پاکستان کی مذہبی اقلیتوں نے بار بار یہ مسئلہ قومی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں اور اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے۔

اگرچہ غیر مسلموں کا جبری طور پر اسلام قبول کروانا قرآن اور حدیث کے خلاف ہے، لیکن پاکستان میں مذہبی انتہا پسند تنظیموں اور مذہبی متعصبین نے ہمیشہ شریعت کے بہانے اس کا دفاع کیا ہے۔ اینٹی کنورژن بلوں کی پاکستان کے مذہبی متعصبین نے مخالفت کی ہے اور اسے مسترد کیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں مذہبی طبقے کے دباؤ کی وجہ سے اینٹی فورسڈ کنورژن بل کو منظور نہیں کیا گیا۔

حال ہی میں وزارت برائے مذہبی امور نے اینٹی فورسڈ کنورژن بل کو شریعت مخالف قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ وزیراعظم عمران خان اپنے ملک کے مذہبی انتہا پسندوں کے دباؤ کے سامنے جھکتے دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ انہوں نے کہا ہے کہ وہ مذہبی تبدیلی کے خلاف کسی ایسے بل کی اجازت نہیں دیں گے۔

قاسم خاصخیلی کی جانب سے ایک نابالغ ہندو لڑکی رینا کے اغوا اور جبری تبدیلی مذہب کا حالیہ واقعہ اور ایک نابالغ عیسائی لڑکی چشماں کے اغوا اور جبری تبدیلی مذہب کا معاملہ تو معمولی باتیں ہیں۔ ہندوستان کا الزام ہے کہ پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر اقلیتوں پر ظلم، اغوا اور جبری تبدیلی مذہب کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

صرف تین ماہ قبل بھارت نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل (ایچ آر سی) کے 47 ویں اجلاس میں پاکستان کے بیانات کے جواب کے حق استعمال کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں پر حملے تقریبا روزانہ ہوتے ہیں۔

جنیوا میں ہندوستان کے مستقل مشن کے اولین سکریٹری پون بادھے نے سیشن کے دوران بتایا کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتی برادریوں مثلا عیسائیوں، احمدیوں، سکھوں اور ہندوؤں سے تعلق رکھنے والی 1000 سے زائد لڑکیوں کو ہر سال اغوا کیا جاتا ہے، عصمت دری کی جاتی ہے اور انہیں زبردستی اسلام قبول کروایا جاتا ہے۔

اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ مسٹر بادھے نے کہا کہ ان پر یہ ظلم و ستم حکومت کے تحفظ میں انجام دیے جاتے ہیں۔ عمران خان جو ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق کے علمبردار بنتے ہیں، انہوں نے نہ صرف پاکستان کی مذہبی اقلیتوں پر ہونے والے اس ظلم و ستم پر آنکھیں بند کر لی ہیں بلکہ مذہبی اکثریت خصوصا انتہا پسند تنظیموں اور ملک کے علمائے کرام کے دباؤ کے آگے جھکتے ہوئے بھی آ رہے ہیں۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ حکمران جماعت تحریک انصاف کا موقف تحریک طالبان پاکستان جیسا ہی ہے جو یہ کہتے ہیں کہ اینٹی فورسڈ کنورژن بل اسلام کے خلاف ہے۔

English Article: Abduction, Rape, Forced Conversion Of Minor Girls Of Minority Communities In Pakistan Are Defended By Not Only Religious Bigots But Also By Prime Minister Of Pakistan Imran Khan, The Self-Proclaimed Champion Of Minorities Of India

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/abduction-rape-forced-conversion-pakistan/d/125630

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..