New Age Islam
Thu Oct 10 2024, 12:49 PM

Urdu Section ( 7 March 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

We, The People, Must Stand Unequivocally With Ukraine ہم سب کو یوکرین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے

جنید جہانگیر، نیو ایج اسلام

2 مارچ 2022

اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے اندر جھانکیں اور پوچھیں کہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات روس کے خلاف ووٹ دینے سے کیوں باز رہے

اہم نکات:

1.     یہ یوکرین کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے

2.     ہمیں یوکرین سے کس بھی بہانے سے  توجہ نہیں ہٹانی چاہیے

3.     یہ ایک ایسی قوم کے ساتھ یکجہتی کا وقت ہے جس پر دنیا کی دوسری طاقتور ترین فوج نے بلا اشتعال حملہ کیا ہے

-----

Ukrainians attend a rally in central Kyiv, Ukraine.

-----

الجزیرہ نے حال ہی میں یوکرین کے لیے ہمدردی کے اظہار سے متعلق دوہرے معیارات اور نسل پرستی پر ایک مضمون شائع کیا جو عراق، افغانستان یا یمن جیسے دیگر ممالک کے تناظر میں ندارد ہے۔ تاہم، اب یوکرین کے ساتھ کھل کر واضح طور پر کھڑے ہونے کا وقت ہے۔

2018 میں، ہمبولٹ سانحہ کینیڈا میں پیش آیا۔ بس حادثے میں مرنے والوں اور زخمیوں میں سے بہت سے نوجوان لڑکے تھے جو کہ ہمبولڈ، سسکیچیوان، کینیڈا کی جونیئر آئس ہاکی ٹیم کے تھے۔ اس سانحہ کو کینیڈا کے باشندوں  نے شدت  سے محسوس کیا اور اس پر زبردست ردعمل کا اظہار کیا۔

فوری طور پر، یہ کہا گیا  کہ کینیڈا کے باشندوں  کی عطیات ہلاک ہونے والوں کے "مردانہ پن، گورا پن  اور لحیم و شحیم جسم " کی وجہ سے ہے۔ یہ تلخ تجزیہ پیش کیا گیا کیونکہ والدین اپنے نوجوان بیٹوں کے کھو جانے پر غمزدہ تھے۔ میں اخلاقیات کی بنیاد پر اس نقطہ نظر سے راضی نہیں تھا کہ آپ کسی کو اس وقت لات نہیں مار سکتے  جب وہ پہلے سے ہی خاک افتادہ ہوں۔

NBC News

Ukrainian forces fight to hold capital as Russia vetoes UN Security Council resolution

-----

یوکرین کے معاملے میں بھی ایسی ہی دلیل دی جا رہی ہے۔ لیکن یہ ایک دلخراش نقطہ نظر ہے۔ اس سے اتحاد کے بجائے انتشار اور اختلاف پیدا ہوتا ہے۔ اب یہ ایسے  تجزیوں کا وقت نہیں ہے۔ اب یہ ایک ایسی قوم کے ساتھ یکجہتی کا وقت ہے جس پر دنیا کی دوسری طاقتور ترین فوج نے بلا اشتعال حملہ کیا ہے۔

یہ جاننا ضروری ہے کہ جب لوگ خود کو اس سانحے کے آئینے میں دیکھتے ہیں تو زبردست ردعمل کا اظہار کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اس بات کو مسترد کر دیا ہے کہ وہاں کسی بھی ایغور پر ظلم ہوا ہے۔ کچھ عرصے سے روہنگیا کو نظر انداز کیا جا رہا ہے کیونکہ مسلمان فلسطین میں مصروف تھے۔ مزید برآں، مسلمانوں کو 2014 میں وسطی افریقی جمہوریہ میں مسلمانوں کی حالت زار کے بارے میں عام طور پر کوئی تشویش نہیں رہی۔ بہت سے لوگوں کو وہاں کے حالات کے بارے میں علم بھی نہیں ہوگا۔

جہاں تک مغرب کی نسل پرستی کا تعلق ہے تو یہ ایک حقیقت ہے کہ وہاں نسل پرستی ہے۔ لیکن یہ ہر جگہ ہے۔ یہ جاننے  کے لیے آپ کو دنیا کے دوسرے حصوں میں رہنا ہوگا۔ جب 40 سال کی سروس کے بعد آپ کو پنشن کے بغیر چھوڑ دیا جاتا ہے، جب آپ کی ذات آپ کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن جاتی ہے، جب آپ کا مذہبی فرقہ آپ کو ترقی سے روکتا ہے، جب دوسروں کی حسد آپ کو کامیابی کے زینے سے نیچے گرا دیتی  ہے، ایسی تمام جگہوں پر آپ اکثر نسل پرستی کے خلاف زبان کھولنے کا موقع میسر نہیں آتا۔ میرا اندازہ ہے کہ اس نکتے کو اردو کے محاورے "اس حمام میں سب ننگے ہیں" کی روشنی میں زیادہ  مؤثر طریقے سے سمجھا جا سکتا  ہے۔

Berlin police estimate more than 100,000 people attended an anti-war demonstration in the German capital on Sunday

------

اس بات کو صرف وہی لوگ زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ سکتے ہیں جنہوں نے ایسے مسائل کا تجربہ کیا ہو ، نہ کہ جو عیش و عشرت میں پیدا ہوا ہو۔ ایسے دلخراش دلائل اکثر وہی لوگ دیتے ہیں جو خوشحال جگہوں کے ہوتے ہیں۔ جبکہ سماج کے دبے کچلے لوگوں کے پاس شکایت کرنے کا وقت نہیں ہوتا۔ انہیں صرف گزر بسر کرنا ہوتا  ہے۔

اب ہم یوکرین کی بات کرتے ہیں ، اب یہ وقت نہیں ہے کہ مضحکہ خیز تجزیے پیش کیے جائیں۔ یوکرین سے توجہ ہٹانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں اپنے معمولی  مسائل سے توجہ ہٹا کر دوسروں کے ساتھ کھڑے ہونا اور ان کے لیے اپنی ہمدردی کو ظاہر کرنا چاہیے۔ اخلاق کی تعلیم یہی  ہے: کسی بھی حیلے اور بہانے کے  بغیر مظلوم کا ساتھ دیا جائے۔

بہر کیف، اب وقت آچکا ہے کہ ہم اپنے اندر جھانک کر یہ پوچھیں کہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے روس کے خلاف ووٹ کرنے سے کیوں پرہیز کیا، یا پاکستانی وزیر اعظم نے پوٹن سے ہاتھ کیوں ملایا، کیوں کہ وہ اپنے سے بہت چھوٹی اور عسکری طور پر کمزور قوم کے اوپر پر تباہی مچا رہے تھے۔ خلاصہ یہ کہ اب وقت آگیا ہے کہ یوکرین کا ساتھ کھل کر دیا جائے۔ (یوکرین زندہ باد، اس کے ہیروپائندہ باد)۔

We, The People, Must Stand Unequivocally With Ukraine

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/ukraine-russia-governments-equivocate/d/126521

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..