مولانا وحید الدین خان
4 مارچ، 2018
کسی بھی انسان کو اعلیٰ ترین مقام تبھی حاصل ہوتا جب وہ ایک بامقصد زندگی بسر کرتا ہے۔ اس طرح کی زندگی انسانی ترقی کے سب سے اعلی ترین مرحلے کا تعین کرتی ہے۔ بلا شبہ اپنے لئے اشیائے خوردنی ، لباس اور رہائش کا انتظام کرنا اس دنیا کے اندر انسان کی سب سے اولین ذمہ داری ہے۔ لیکن یہ بامقصدیت کی ایک ایسی سطح ہے جس میں صرف اپنی بقا کے اعتبار سے حیوان اور انسان سب برابر ہیں۔ ایک انسان کی زندگی صرف اسی وقت بامقصد بنتی ہے جب وہ تمام حوائج حیوانہ سے اوپر اٹھتا ہے اور اعلی انسانی مقاصد اختیار کرتا ہے۔
انسان کے اس منفرد تصوراتی معیار پر ہم یہ تصور قائم کر سکتے ہیں کہ زندگی میں انسان کا اعلی ترین مقصد کیا ہونا چاہئے۔ لہٰذا ، ایک انسان کی زندگی کا حقیقی مقصد صرف وہی ہوسکتا ہے جس سے اس کی شخصیت کا اعلی ترین پہلو نمایاں ہو۔
اگر اس مرحلے میں کوئی ذرا توقف کرے اور یہ جاننے کی کوشش کرے کہ اس باب میں قرآن مجید کی تعلیم کیا ہے تو اسے یہ معلوم ہوگا کہ اس معاملے میں قرآن کی ہدایت بڑی واضح ہے۔ قرآن کریم میں درج ذیل الفاظ کے ساتھ انسان کا مقصد حیات بیان کیا گیا ہے: "اور میں نے جن اور آدمی اس لیے بنائے کہ میری بندگی کریں۔ میں ان سے کچھ رزق نہیں مانگتا اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھانا دیں۔ "(57-51:56)
یہ آیتیں انسانی زندگی کا نصب العین عبادت قرار دیتی ہیں۔ خدا ہم سے رزق طلب نہیں کرتا، آیت البتہ یہ کہتی ہے کہ خود ہمارا رزق اللہ کے ذمے ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری زندگی کا مقصد خدا کی عبادت ہے جس کا محرک نہ تو باطنی خواہشات ہیں اور نہ ہی خارجی اثرات۔ بلکہ یہ تو صرف غور و فکر سے ہی معرض وجود میں آتا ہے۔ جب کوئی شخص اپنی نفس بینی اور اپنے ماحول سے اوپر اٹھے تبھی اسے اس بات کا اندازہ ہوسکتا ہے کہ اس کی زندگی کا ایک اعلی ترین مقصد بھی ہے جس پر اسے اپنی تمام تر توانائی صرف کرنی چاہئے۔
زندگی کے اس مقصد کا تعین کرنا، مختصر طور پر، زندگی کو بامعنیٰ بنانے کی کوشش کرناہے۔ لہٰذا ، انسانی زندگی کا مقصد وہی ہونا چاہئے جو انسان کی اس منفرد حیثیت کے مطابق ہو۔
ماخذ:
sundayguardianlive.com/opinion/12976-true-purpose-life-beyond-self
URL for English article: https://newageislam.com/islam-spiritualism/true-purpose-life-self/d/114560
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism