New Age Islam
Sun Jun 22 2025, 10:01 AM

Urdu Section ( 12 Aug 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Transcending Theism and Atheism خدا پرستی اور الحاد سے بالاتر

 سمت پال، نیو ایج اسلام

 6 اگست 2022

 اب وقت آگیا ہے کہ 'ترقی یافتہ' انسان خدا پرستی اور الحاد کے نظریے سے آگے بڑھیں اور ایک غیر بناؤٹی مذہب کو قبول کریں جسے قدیم یونانی فلسفہ میں ایپٹویکا کے نام سے جانا جاتا ہے۔

 ------

 عقیدے یا الہاد کی نہیں فکر مجھے

 گُزرتا ہے ناگوار یہ ذکر مجھے

 - 'نشتر' نیشاپوری

 میں خدا کے افسانوی ہونے کے بارے میں میری رائے پر مسٹر شاہین کے متوازن جواب کو سراہتا ہوں، اس لیے نہیں کہ وہ اس مقبول پورٹل کے معزز ایڈیٹر ہیں، بلکہ اس لیے کہ وہ ان لوگوں کی مذمت نہیں کرتے جو میری طرح مافوق الفطرت ہستی یا طاقت پر یقین نہیں رکھتے۔

 سب سے پہلی بات یہ ہےکہ اُن جیسے لاادریہ یا شکی کے لیے خدا پر یقین کرنا اُن لوگوں کے مقابلے میں زیادہ آسان ہے جو خدا پر بالکل بھی یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا، مجھے ملحد کہنا ایک غلط رائے اور غلط فیصلہ ہوگا۔ میں بھی مانتا ہوں کہ سب سے حماقت بھرا فلسفیانہ بحث خدا کا وجود یا عدم وجود ہے۔ یہ ہمیشہ بے نتیجہ ہوتا ہے کیونکہ جیسا کہ ہم سنسکرت میں کہتے ہیں، نیتی، نیتی (یقینی طور پر کچھ نہیں)۔ خدا پرست اور ملحد اس مسئلے پر ہمیشہ جھگڑتے ہی رہیں گے۔ اس کے باوجود ایسی فضول بحثوں سے کچھ بھی قطعی ثابت نہیں ہوگا اور نہ ہی ہو سکتا ہے، کیونکہ خدا پرستی اور الحاد دونوں اصول ہیں اور اصول بنیادوں پر کام کرتے ہیں، جنہیں معمولی اور بڑی بنیاد کہا جاتا ہے۔ دونوں میں قطعی طور پر عصبیت پائی جاتی ہے جنہیں ہم Flawed Perceptual Inferences (FPI) کہتے ہیں۔ الحاد، خدا پرستی ہی کی طرح ایک اور نظام اعتقاد ہے، جو خدا پرستی سے بہتر یا بدتر نہیں ہے۔ خواہ ایک خدا پرست ہو یا ملحد، دونوں میں تعصبات اور سچائی کے لیے ایک غیر متزلزل نقطہ نظر ہے۔ لیکن، ایسے انسان بھی موجود ہیں جو خدا پرستی اور الحاد جیسی حماقتوں سے آگے نکل چکے ہیں۔ وہ بے حس ہیں، اور یہ ایک خوبصورت اصطلاح ہے جسے مرسر یونیورسٹی میں تھیالوجی کے پروفیسر رابرٹ نیش نے 2001 میں وضع کیا تھا۔ لیکن اس سے بھی پہلے ساکیتا کے اشواگھوش نے اپنی نظم بدھاچرت میں گوتم بدھ کے لیے اسی کے مساوی سنسکرت کا لفظ ایش-پران (جی) مکھ کا استعمال کیا تھا، جسے دوسری صدی عیسوی کے اوائل میں تحریر کیا گیا تھا۔

ہم سب کو مہاتما بدھ کی بے حسی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، جو کہ خدا کے وجود یا عدم وجود سے مکمل لاتعلقی اور مذہبی خرافات سے مکمل لاتعلقی سے عبارت ہے۔ مہاتما بدھ نے کبھی بھی کسی اعلیٰ ہستی یا کسی خیالی ہمہ گیر الہی طاقت کے وجود پر یقین نہیں کیا۔ وہ انسانوں کی الوہیت اور وجود کی تقدیس پر یقین رکھتے تھے۔ پالی میں ایک سترا ہے: نکھم بینو پریتنم (جو ثابت نہیں کیا جا سکتا، اسے نظر انداز کر دینا چاہیے)۔ مشرقی فکر کا ایک بڑا طبقہ اب بھی اس قول پر یقین رکھتا ہے۔ لہٰذا، مہاتما بدھ کے علاوہ، مہاویر، کنفیوشس، لاؤٹسے، چارواکاس، سبھی بے حس ہیں۔ انہوں نے کبھی بھی خدا اور آخرت کی پرواہ نہیں کی۔ نارسیا نارائنم (انسان خدا ہے) اب بھی مستشرقی شعور کا نعرہ ہے۔ لیکن، سامی عقیدے کا نظام بنیادی طور پر انسانوں اور ان کے خالق کے درمیان ایک خط فاصل کھینچتا ہے۔ جو کہ ایک مسلمان، عیسائی یا یہودی کے ذہنی رچابسا ہوا ہے۔

 تمام عملی وجوہات اور مقاصد کے پیش نظر اب وقت آگیا ہے کہ 'ترقی یافتہ' انسان خدا پرستی اور الحاد کے نظریے سے آگے بڑھیں اور ایک غیر بناؤٹی مذہب کو قبول کریں جسے قدیم یونانی فلسفہ میں ایپٹویکا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ بنی نوع انسان کو ایسی فضول کی بحثوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا کہ کیا کوئی خدا ہے؟ اس کے بجائے، ہم سب کو ان الحق (اپنشد کے مطابق اہم برہماسمی/ میں ہی حق ہوں) اور تتواماسی (لفظی معنی، ہاں، آپ ہیں/یہ آپ کا خالص جوہر ہے؛ اصل میں چاندوگیہ اپنشد میں موجود ہے)، کی اجتماعی سطح تک پہنچنا چاہیے۔

 دنیا بھر کے زیادہ تر قارئین اکثر مجھے ایک متکبر کافر سمجھتے ہیں جو کہ ہر بات پر اپنی رائے رکھنا پسند کرتا ہے، حالانکہ یہ بالکل غلط ہے۔ میں ایک بے حس ہوں جس کے لیے مذہب اور کفر دونوں اپنی اہمیت کھو چکے ہیں۔ اب میں اپنے پسندیدہ مصنف اور نوبل انعام یافتہ البرٹ کاموس کا حوالہ دیتا ہوں، "میں تمام وجودی الجھنوں اور باطنی معموں سے پرے ہوں۔ خدا میرے لیے صرف ایک لفظ ہے۔"

English Article: Transcending Theism and Atheism

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/transcending-theism-atheism/d/127697

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..