New Age Islam
Tue Mar 25 2025, 11:28 PM

Urdu Section ( 12 Jan 2023, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Swami Vivekananda Was a Source of Inspiration and Motivation for the Youth سوامی وویکانند جوانوں کی ترغیب و تحریک کا سرچشمہ تھے

ڈاکٹر ابرار رحمانی

12 جنوری،2023

یوم نوجوانان

عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں

نظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں

نوجوان کسی بھی ملک یا قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور جہاں کے نوجوان نیک اور صالح ہوتے ہیں وہ اپنے ملک سے سربلند کرتے ہیں ۔ظاہر ہے جس ملک کے نوجوان ہی بگڑے ہوئے اور بدقماش ہوں گے ان کی تصویر ویسی ابھر ے گی۔

جنوری سال کاپہلا مہینہ ہے۔ اس پہلے مہینہ کے پہلے دن یعنی یکم جنوری کو ہم یعنی پوری دنیا کے لوگ اسے ایک تہوار کے طور پر مناتے ہیں۔ ایک ایسا تہوار جس میں تمام لوگ بلاتفریق مذہب وملت شرکت کرتے ہیں ۔ اس جنوری کے مہینے میں 12 تاریخ کو ہم یوتھ ڈے (یوم نوجوانان) کے طور پر 1985 سے مناتے آرہے ہیں ۔اقوام متحدہ نے 1999 میں اسے باضابطہ منظوری دی ہے۔ ملکی سطح پر دنیاکے کم وبیش20 ممالک اسے اپنے اپنے طور پر الگ الگ تاریخ میں مناتے ہیں اور اس دن کو ہر ملک اپنے کسی ہیرو یا بہت اہم شخصیت یاکسی بہت اہم واقعہ کی یادگار کے طور پر جوڑ دیتے ہیں۔

سوامی وویکانند ہمارے ہندوستان جنت نشان کے ایک ایسے ہی سپوت ہیں جن کی پیدائش 12 جنوری 1863 کو کلکتہ میں ہوئی۔ ا س دن کو ہم یوم نوجوانان کے طور پر مناتے ہیں ۔یہ سچ ہے کہ ہندوستانی نوجوانوں کے لیے سوامی وویکانند ایک مثالی نمونہ اور آئیڈیل ہیں۔ وہ ترغیب و تحریک کا ایک عظیم سرچشمہ ہیں۔ اس دن ہم ان کی شخصیت او ران کے کارنامے کو نہ صرف یاد کرتے ہیں بلکہ ملک کے نوجوان اس سے خود کو جوڑ کر ایک نئی تازگی کا احساس کرتے ہیں اورایک نئی اسپرٹ کے ساتھ ہم زندگی کی دوڑ میں اپنے اپنے شعبے یامیدان میں پورے جوش و خروش کے ساتھ اپنے کام میں لگ جاتے ہیں۔ شاعر نے کہا ہے:

خدا تجھے کسی طوفان سے آشناکردے

کہ تیری بحر کی موجوں میں اضطراب نہیں

یہ حقیقت ہے کہ آج ہم ،ہمارے نوجوان کسی طوفان سے آشنانہیں ہیں اوروہ طوفان جس سے ہم میں بحر کی سی موجوں میں اضطراب کی کیفیت پیدا ہو او رہم کچھ ایسا کرجائیں کہ زمانہ جس کو یاد رکھے اور ایک مثال قائم ہو او ردنیاہم پر رشک کرے۔

یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کسی ملک کی بنیادکی مضبوطی ہیں ملک کے نوجوان نسل سے ہوئی ہے۔ ہم او رہمارے نوجوان جس طرح کے یا جس قماش کے ہوں گے ہمارے ملک کی شبیہ ویسی ہی ہوگی۔ Youth ،یووا یا نوجوان کہنے کو ایک چھوٹاسالفظ ہے لیکن اگر اس کی گہرائی میں اتر کر دیکھیں توشاید اس کی انتہایا اس کااینڈ نہیں دیکھائی دے، لیکن کون نہیں جانتا کہ یہی نوجوان طاقت کسی ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔

اس میں بھی کوئی دورائے نہیں کہ وویکانند ایک ناقابل فراموش نوجوان کے طورپر ہمارے لیے لائق تقلید تھے۔ انیسویں صدی میں اپنے وطن ہندوستان کی غلامی سے وہ بہت زیادہ رنجیدہ تھے۔ وہ ہزاروں لاکھوں آزادی کے پروانوں میں سے ایسے فرد تھے جو غیر ملکی حکمرانوں سے لوہا لینے کو ہمہ وقت تیار رہتے تھے۔ اپنے ملک کو آزاد کرانے اور اسے خوشحال بنانے کے لیے جس عزم وحوصلہ کی ضرورت ہوئی ہے ہمارے نوجوانوں میں اس کی بڑی کمی نظر آتی ہے۔ ایسے میں وویکانند جیسے ایمانداراور باہمت لوگوں کی ذمہ داری دوگنی ہوجاتی ہے جس کا خود سوامی وویکانند کو احساس تھا۔

دوسری طرف یہ بھی وویکانند کابڑا کارنامہ تھا کہ ہندوستانی افکار سے دنیا کے دوسرے ممالک کو متعارف کرایا او رعالمی سطح پر ہندوستان کا سر فخر سے اونچا کرنے کی بھرپورکوشش کی ۔ واقعہ دلچسپ بھی ہے اور ہمیں اس سے تحریک ملتی ہے کہ1896 میں جب وہ بیرونی ممالک سے بھارت لوٹے تو جو ں ہی جہاز کنارے لگا، وہ دوڑ کر ہندوستانی ساحل پر پھیلے ریت میں اس طرح لوٹنے لگے مانو کوئی بچہ اپنی ماں کی گود میں پہنچ کر اس کے سینے سے لگ کر اپنی ماں سے بے پناہ محبت کا اظہار کرتا ہے۔ مادروطن سے محبت کی اس سے بڑی مثال او رکیا ہوگی۔

آج ہمارا دیش آزاد ہے۔ اس کے باوجودمختلف مسائل سے دوچار ہے۔ بے کاری ،غریبی، جہالت ، گندگی اور مہنگائی جیسی لعنتوں سے ہمارا ملک جو جھ رہا ہے ۔ ایسے ماحول میں بھی سوامی وویکانند کواحساس تھا کہ ہمارا دیش عروج حاصل کرے گا ۔ ان کا یہ احساس یقین کی طرف بڑھتا معلوم ہوتا ہے لیکن بقول فیض:

چلے چلو کہ منزل ابھی نہیں آئی

وویکانند ایک باہمت اور باعزم انسان تھے۔ان کا نعرہ تھا کہ بزدلی کو ہمت میں اور خواب غفلت کو بیدار ی میں بدلو۔ کامیابی تمہارے قدم چومے گی۔آزادی کو طاقت او رہمت سے حاصل کرو۔انہیں یہ بخوبی احساس تھاکہ ہندوستان ہمارا ملک ہے اوراسے غیر ملکی ظالم حکمرانوں سے مانگ کر نہیں چھین کر حاصل کرناچاہئے۔ ساتھ ہی ان کا اہم مقصد اپنے و طن کو ترقی کی راہ پر گامزن کرناتھا۔

سوامی وویکانند کا یوم پیدائش 12 جنوری کو ان کی یاد میں ‘یوم نوجوانان’ یوتھ ڈے کے طورپر ہر سال مناتے ہیں۔ انہوں نے اپنی نوجوانی سے ہی اپنے وطن ہندوستان کی شان کو دنیا کے سامنے درشایا ہے۔

چنانچہ یہ ان کا حق ہے کہ ان کی یاد میں کچھ ایساکا کیا جائے کہ ہماری آنے والی نسلیں انہیں یاد رکھے اور ان کی زندگی اور شخصیت سے اچھی باتوں کو اپنا کر نہ صرف اپنا نام بلند کرے بلکہ اپنے ملک کا نام بھی سربلند اور روشن کرے۔ ان کی تعلیمات اور ان کے نظریات ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

12 جنوری،2023 ،بشکریہ: انقلاب، نئی دہلی

-------

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/swami-vivekananda-inspiration-motivation-youth/d/128858

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..