New Age Islam
Fri Apr 25 2025, 11:55 AM

Urdu Section ( 22 Nov 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Islam-Supremacism: Muslims Must Shed Their Toffee-Nosed Attitude Towards Other Religions اسلام کی بالادستی: مسلمانوں کو دوسرے مذاہب کے بارے میں اپنا متکبرانہ رویہ چھوڑ دینا چاہیے

 سمت پال، نیو ایج اسلام

 29 اکتوبر 2022

 "مجھے ایک بھی ایسا مسلمان دکھا دیں جو دوسرے تمام مذاہب کو حقیقی طور پر برابر سمجھتا ہو اور دوسرے مذاہب کے پیروکاروں سے وہی سلوک کرتا ہو جیسا کہ وہ اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ کرتا ہے، میں اس اسلام کا دوبارہ جائزہ لینے اور دوبارہ قبول کرنے کے لیے بھی تیار ہوں جسے میں نے کئی چاند پہلے چھوڑ دیا تھا۔"

 -میری تصوف اور فارسی کی پروفیسر، ڈاکٹر ضعیفہ اشرف، جنہوں نے 17 سال کی عمر میں اسلام سے منہ موڑ لیا اور کبھی بھی انسان کے بنائے ہوئے کسی دوسرے مذہب کو قبول نہیں کیا۔

 "مسلمان اکثر یہ مانتے ہیں کہ ان کا اسلام سب سے سچا مذہب ہے۔ دوسرے مذاہب اس کے مقابلے میں صرف سچے ہو سکتے ہیں لیکن وہ اسلام سے کمتر ہی رہیں گے۔"

 جیکس وارڈنبرگ, Muslim Perceptions of Other Religions: A Historical Survey (OUP, 1999)

 میں ایک قاری آدتیہ سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کہ غیر مسلم کی اصطلاح لفظ کافر سے بھی بدتر ہے۔ یہ سراسر توہین آمیز لفظ ہے۔ ایک بظاہر سطحی قاری کا خیال ہے کہ ہمیں (مومنوں) کو غیر مومنوں کو غیر مسلم کہنا چاہیے۔ کیا ہی متکبرانہ رویہ ہے! دوسرے لفظوں میں، وہ یہ کہنا چاہتا ہے کہ جو اسلام کو نہیں مانتا وہ کافر ہے، گویا اس کا دین اسلام سے شروع ہوتا ہے اور اسی پر ختم ہوتا ہے اور یہی انسانیت کے لیے سب کچھ ہے۔

 اگر کسی فرد کا اسلام پر ایمان نہیں ہے تو کیا وہ کسی اور مذہب پر ایمان نہیں رکھ سکتا؟ کیا اس سے وہ کافر ہو جائے گا؟ اپنے مذہب کے بارے میں یہ ضدی رویہ بنی نوع انسان کے لیے خطرناک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو دوسرے مذاہب کے ماننے والے یکساں طور پر ناپسندیدگی سے دیکھتے ہیں۔ ان کی (مسلمانوں) کی یہ غلط فہمی کہ صرف یہی سچا مذہب ہے اور دوسرے مذاہب جعلی اور جھوٹے ہیں، اسلام کا خاتمہ ہے۔

 سلمان رشدی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مسلمانوں کے لیے ان کا دین اسلام چاند ہے اور دوسروں کے مذاہب محض چاندنی ہیں۔

 بالکل سچ! ایک مسلمان سوچ و فکر کے اعتبار سے آزاد اور ترقی یافتہ دکھائی دے سکتا ہے، لیکن کہیں نہ کہیں وہ اسلامی بالادستی کی نفسیاتی غلط فہمی کا شکار ضرور پایا جائے گا۔

 اگر اسلام کو دوسرے مذاہب اور ان کے پیروکاروں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کے ساتھ رہنا ہے تو اس رویہ کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ لیکن سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا اسلام بقائے باہمی کے بلند خیالی پر یقین رکھتا ہے؟ ایسا معلوم تو نہیں ہوتا۔

English Article: Islam-Supremacism: Muslims Must Shed Their Toffee-Nosed Attitude Towards Other Religions

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/supremacism-muslims-attitude-religions/d/128458

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..