New Age Islam
Sat Oct 12 2024, 12:38 AM

Urdu Section ( 8 Jun 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Don't Declare India a Hindu Rashtra: That Will Be a Fallacy of Nomenclature ہندوستان کو ہندو راشٹر نہ بنائیں: یہ محض نام کا مغالطہ ہوگا

 سمت پال، نیو ایج اسلام

 3 جون 2022

  اب جب کہ زیادہ سے زیادہ ممالک آئینی طور پر یا تو مذہب سے غیر جانبدار یا کم از کم ایک ظاہری شناخت کے طور پر غیرمذہبی بن رہے ہیں، ہندوستان کا ہندو راشٹر بننا ایک رجعت پسندانہ اقدام ہوگا ۔

ٹرننگ اینڈ ٹرننگ اینڈ وائڈینگ جائر

دی فالکون کین ناٹ ہیئر دی فاکونر

تھنگز فال اپارٹ؛ دی سینٹر کین ناٹ ہولڈ

میئر انارکی از لوزڈ اپن دی ولڈ،

دی بلڈ ڈمڈ ٹائڈ از لوزڈ، اینڈ ایوی ویئر

دی سیرینمی آف انوسینس از ڈروند؛

دی بیسٹ لیک آل کنوکشن، وائل دی وورسٹ

 آر فل آف پیشونیٹ انٹینسیٹی

 ----

ہم اکثر فارسی میں کہتے ہیں کہ 'سخنوری پیمبری است' (شاعری نبوت ہے)۔ آئرش شاعر اور نوبل انعام یافتہ ولیم بٹلر یٹس کی انتہائی مقبول نظم 'دی سیکنڈ کمنگ' کی مذکورہ بالا سطریں موجودہ منظر نامے کی ایک سچی پیشین گوئی معلوم ہوتی ہیں کہ جب ہندو مسلم اختلافات نیچلی سطح تک پہنچ چکے ہیں اور بے چینی کی کیفیت کو جنم دے رہے ہیں، جو کہ انتشار سے بھی بدتر ہے۔

یہ اتنا بدتر ہو چکا ہے کہ غالب کا یہ شعر یاد آتا ہے ہے، 'کوئی امید بر نہیں آتی، کوئی سورت نظر نہیں آتی'۔ تو ایسی مایوس کن صورتحال میں اس کا حل کیا ہو سکتا ہے؟ حال ہی میں، برطانیہ کے مسلم قلمکار حسن سرور نے ٹی او ائی میں لکھا کہ ہندوستان کو ہندو راشٹر قرار دیا جانا چاہئے جس طرح انگلینڈ ایک عیسائی ریاست ہے لیکن اس کی بنیاد سیکولر ہے۔

مجھے ڈر ہے کیونکہ ہندوستان کے تناظر میں یہ کوئی سمجھدار مشورہ نہیں ہو سکتا۔ سب سے پہلے تو لفظ 'سیکولر' کو بدلنا اور اس کی جگہ 'ہندو' لگانا ممکن نہیں ہے۔ میں مانتا ہوں کہ موجودہ صورت حال میں 'سیکولر' ایک غلط نام ہے۔ یہ سراسر دکھاوا اور دھوکہ دہی ہے، لیکن ہندو راشٹرا کا اعلان کرنے میں فرانسیسی فلسفی مائیکل فوکو کے مطابق 'نام کی غلط فہمی' کے نقصانات بھی ہیں۔ آپ یاد رکھیں، برطانیہ ہمیشہ سے آئینی طور پر ایک عیسائی ملک رہا ہے اور اس شناخت کو کبھی تبدیل نہیں کیا گیا۔ لیکن یہاں ہندوستان میں، ہندوستان کو ہندو راشٹر قرار دے کر، آپ اس کے کردار، تانے بانے اور کئی دہائیوں کی روح کو بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ خود کو 'سیکولر' ہونے سے 'مذہبی' یعنی ہندو ہونے کی  طرف لے جا رہے ہیں ۔ 'سیکولر' ترقی کا راستہ دکھاتا ہے، جب کہ ہندو تنزلی کی طرف لے جائے گا۔

اگر ہندوستان کو ہندو راشٹر کا نام دے دیا جاتا ہے، تو اسے اقلیتوں اور خاص طور پر مسلمانوں کے تئیں ریاست کے موقف کی کھلی توثیق کے طور پر دیکھا جائے گا۔ انہیں (مسلمانوں کو) جو کچھ بھی تھوڑا بہت یہاں کے آئین پر بھروسہ ہے وہ اسے بھی کھو دینگے۔ سرکاری طور پر ہندو راشٹر کے اعلان کو اکثریتی فرقے کی مضبوط کرنے اور مسلمانوں کو کمزور کرنے کے اقدام کے طور پر دیکھا جائے گا۔ ریاستی مساوات کا مقصد ختم ہو جائے گا۔ مسلمان خود کو دھوکہ کھایا ہوا اور ذلیل و خوار محسوس کریں گے۔ جمہوریت کا تصور ہی ختم ہو جائے گا۔ تو پھر، ہندوستان اور اس کے ہمسایہ کرپٹ ریپبلک میں کیا فرق رہ جائے گا؟

پوری دنیا پوچھے گی کہ آزادی کے 75 سال بعد بھی ہندوستانی معاشرہ پرامن بقائے باہمی کی بنیاد کیوں نہیں قائم رکھ سکا۔

کیا ہندو کی نئی شناخت صرف ہندوؤں کے ہی نہیں بلکہ تمام ہندوستانیوں کے گلے کا ایک پھندا نہیں بن جائے گی؟

ایک ایسے دور میں کہ جب زیادہ سے زیادہ ممالک آئینی طور پر یا تو مذہب سے غیرجانبدار یا کم از کم ایک ظاہری شناخت کے طور پر غیر مذہبی بن رہے ہیں، ہندوستان کا ہندو راشٹر بننا ایک رجعت پسندانہ اقدام ہوگا ۔ میں ایک انتہائی مثبت سوچ کا انسان ہوں اور مجھے یقین ہے کہ سب کچھ ختم نہیں ہوا ہے۔ حالات بہتر ہو جائیں گے، اگرچہ سست رفتاری سے ہی سہی ۔

ہندو اور مسلمان صدیوں سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ دونوں مذاہب کے چند لغو عناصر ملک کو یرغمال نہیں بنا سکتے۔ یہ پرجوش مذہبی جنون بالآخر ختم ہو جائے گا۔ 'ابھی بھی اداس دل رہو، پیچ و تاب کھانا بند کرو/ بادلوں کے پیچھے سورج ہے، جو ابھی تک چمک رہا ہے۔' اس مرحلے پر ہمیں جس چیز کی ضرورت ہے وہ دو برادریوں کے درمیان اس اجنبی رشتے کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔ ہمیں محبت کی ضرورت ہے، جھگڑے کی نہیں۔ ماضی میں جو کچھ ہوا اسے گزرے ہوئے دور کے ساتھ دفن کر دینا چاہیے۔ آگے دیکھو اور بغیر کسی رنجش کے آگے دیکھو۔ عقائد کی حرمت اور تقدس کا تحفظ ضروری ہے۔

اردو کے عظیم شاعر فیض احمد فیض کے الفاظ یاد رکھیں، "رات کٹنا بھی کرے اپنی فصیلوں کو بلند/ صبح ہوگی تو ہر گھر میں اُجالا ہوگا" )۔ ابھی بھی امید اور میل جول کی گنجائش باقی ہے۔ کیا آپ مجھ سے متفق نہیں ہیں؟

English Article: Don't Declare India a Hindu Rashtra: That Will Be a Fallacy of Nomenclature

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/india-hindu-rashtra-nomenclature/d/127195

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..