New Age Islam
Fri Mar 21 2025, 10:22 AM

Urdu Section ( 10 Jun 2023, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

How Sufism Reverberates Across the World As the Essence of Pluralistic Indo-Islamic Heritage! !تصوف ہندوستان میں تکثیریت پسند اسلامی ورثہ کی حیثیت سے دنیا بھر میں اپنا علم بلند کر رہا ہے

غلام رسول دہلوی، نیو ایج اسلام

 7 جون 2023

 تصوف ہندوستان میں تکثیریت پسند اسلامی ورثے کا علم بردار ہے جو  اسلامی دنیا کو تیزی سے متاثر کر رہا ہے۔

 اہم نکات:

1.      ہندوستانی تصوف عالمگیر انسانیت، اخوت کے مساوی اقدار، امن اور تکثیریت سے لبریز ہے، اور اس طرح یہ مشترکہ ہندوستانی ثقافت کی بنیاد بنا ہوا ہے جس کے بنیادی اصول مشترکہ خیر اور فلاح عامہ ہیں۔

2.      بڑے صوفی سلاسل کا جنم برصغیر پاک و ہند سے باہر ہوا۔ تاہم، انہیں زیادہ مقبولیت ہندوستان میں ملی، جبکہ قادریہ، چشتیہ، نقشبندیہ، اور سہروردیہ جیسے سلسلے وسط ایشیا تک پھیلے۔

3.      آج ہندوستان میں، کثیر جہتی چشتی صوفی سلسلہ بنیادی طور پر تکثیریت اور جامع ثقافت کی عکاسی کرتا ہے جو اس ملک کے لوگوں کو  ایک بندھن میں باندھتا ہے۔

4.      ہندوستان کے چشتی صوفی شیخ - اجمیر شریف کے خواجہ غریب نواز سے لے کر دہلی کے حضرت نظام الدین اولیاء تک نے ملک کے سماجی تانے بانے پر لازوال اور مقناطیسی اثر چھوڑا۔

 ------

 ہندوستان 'عالمگیر روحانیت' کے مرکز کے طور پر ہندو/بدھ مت کے صوفیاء اور مسلم صوفی بزرگوں کی سرزمین رہا ہے۔ ہندوستانی تصوف عالمگیر انسانیت، اخوت کے مساوی اقدار، امن اور تکثیریت سے لبریز ہے، اور اس طرح یہ مشترکہ ہندوستانی ثقافت کی بنیاد بنا ہوا ہے جس کے بنیادی اصول مشترکہ خیر اور فلاح عامہ ہیں۔ ہندوستانی صوفی سنتوں کی بنیادی تعلیمات تکثیری روایات پر مبنی ہیں جو 'تنوعات میں یکسانیت' کے تصور سے ہم آہنگ ہیں۔ اس طرح، انہوں نے ایک کثیر ثقافتی، متحرک، ترقی پسند، اور تکثیری اسلامی روایت کی تبلیغ کی، جو ویدک روحانیت کی سرزمین میں اس کی مقبولیت کی کلیدی وجہ تھی۔

چشتیہ سلسلے کے ساتھ ساتھ نقشبندیہ، سہروردیہ، اور قادریہ جیسے بے شمار صوفی سلاسل کو ہندوستان میں صوفی مشائخ نے پھیلایا۔  تمام بڑے صوفی سلاسل کا جنم برصغیر پاک و ہند سے باہر ہوا۔ تاہم، انہیں زیادہ مقبولیت  ہندوستان میں ملی، جبکہ قادریہ، چشتیہ، نقشبندیہ، اور سہروردیہ جیسے سلسلے وسط ایشیا تک پھیلے۔ ان صوفی سلاسل کے اندر ہندوستان کے مختلف حصوں میں ہندوستانی نژاد سلاسل طریقت اور تصوف کی مختلف نئی شاخیں نکلیں۔ انہیں ہندوستانی مسلم صوفیاء نے فروغ دیا جو مقامی ثقافت، مقامی روحانی روایات، اور مقامی مذہبی اخلاقیات سے آگاہ تھے۔ مثال کے طور پر سلسلہ مداریہ، قلندریہ، شطاریہ، صفویہ، اور نقشبندیہ-مجددیہ ان صوفی سلاسل میں سے کچھ ہیں جو ہندوستانی نژاد تصوف کے اندر باضابطہ طور پر ابھرے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اجمیر شریف ہندوستان کا سب سے بڑا صوفی مرکز ہے جہاں منایا جانے والا سالانہ عرس دنیا کے سب سے بڑے روحانی اجتماعات میں سے ایک ہے۔ اجمیر شریف کا 811 واں عرس حال ہی میں اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر تمام مذہبی روایات کے پیروکار 11ویں صدی کے صوفی کی درگاہ پر پہنچے جنہوں نے ہندوستان میں چشتی صوفی سلسلے کی بنیاد رکھی - آپ کا نام حضرت خواجہ معین الدین چشتی ہے، جو غریب نواز (غریبوں کے ہمدرد) کے نام سے مشہور ہیں۔ عرس کی یہ سالانہ تقریب اسی عظیم ترین صوفی بزرگ کی برسی کے موقع پر منعقد کی جاتی ہے۔ لیکن تاریخی طور پر، اجمیر شریف کے عرس میں تمام مذاہب کے پیروکار شریک ہوتے ہیں، جو یکساں عقیدت و احترام کے ساتھ حضرت خواجہ غریب نواز کے مزار کی زیارت کرتے ہیں۔

 اجمیر شریف میں سالانہ عرس کی روایت 1236 میں شروع ہوئی جب غریب نواز نے مسلسل چھ دن تک تنہائی میں نماز ادا کرنے کے بعد اپنے رب  سے ملاقات کی اور اس طرح دنیا و آخرت میں نجات سے ہم کنار ہوئے۔ خواجہ غریب نواز جیسے صوفی عارف کے لیے موت ان کی روحانی شادی تھی۔ یعنی آپ کی وفات وصال الہی کا موقع تھا اور اس وجہ سے آپ کے چاہنے والوں اور پیروکاروں نے ہمیشہ اس تاریخ کو عرس کی شکل میں منایا ہے۔ اس کے بعد سے سالانہ عرس خواجہ غریب نواز کے بنیادی پیغامات کو عام کرنے کے لیے مسلسل چھ دنوں تک منایا جاتا ہے: جو کہ سب کے لیے محبت، سماجی ہمدردی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اور روحانی ہم آہنگی سے عبارت ہے۔ درحقیقت، اجمیر شریف کی طرح عرس کی تقریبات ان صوفیانہ بنیادوں کو مضبوط کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں جن پر ملک کی جامع ثقافت قائم ہے۔ اعراس کی ان تقاریب سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان میں مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے پیروکاروں نے کس طرح ایک دوسرے کی ہمہ گیر اقدار کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر مل کر جیا، ان کا اشتراک کیا، اور ایک جامع معاشرے کی تشکیل کے لیے ایک دوسرے کو قبول کیا۔

عصر حاضر کے ہندوستان میں، کثیر جہتی چشتی صوفی روایت بنیادی طور پر تکثیری اور جامع ثقافت کی عکاسی کرتی ہے جو اس ملک کے لوگوں کو ہر قسم کی رکاوٹوں سے پرے ہو کر جوڑتی ہے۔ ہندوستان میں چشتی صوفیاء کے مزارات کی کشش کا سب سے مثبت پہلو اس کی فطری کشادگی، اپنائیت، رواداری اور ہم آہنگی ہے۔

اجمیر شریف کے حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین حسن چشتی سے لے کر دہلی کے خواجہ قطب الدین بختیار کاکی اور محبوب الٰہی حضرت نظام الدین اولیاء سے خواجہ ناصر الدین چراغ دہلوی تک، ہندوستان کے تمام عظیم چشتی صوفی مشائخ نے ملک کے سماجی تانے بانے پر لازوال اور مقناطیسی اثرات چھوڑے۔

اب آئیے سمجھتے ہیں کہ تصوف جو کہ ہندوستانی اسلام کا حقیقی جوہر ہے، اس نے کس طرح عالمی سطح پر بنیاد پرست اور انتہا پسند اسلامی تحریکوں کا تریاق ہے۔

 9/11کے بم دھماکوں کے بعد، تصوف عالمی سطح پر قیام امن اور انتہا پسندی کے خاتمے میں معاون اسلام کے متبادل پرامن اور روحانیت کے داعی کے طور پر ابھرا۔ وحدت اسلامیہ کے بنیاد پرست نظریات کے حامل افراد نے کثرتیت کے خلاف ایک مکمل نظریہ تیار کیا جس میں انتہا پسندانہ افکار اور اعمال، فرقہ وارانہ تنازعات، عقیدے کی بنیاد پر تشدد، شہریوں کے بے دریغ قتل اور خودکش بمباری کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کی گئی۔

اس پس منظر میں اسلامی فریم ورک کے اندر امن اور انسداد انتہا پسندی کے ایک عقلی اور مستقل بیانیہ پر زور دیا گیا۔ لہٰذا، مشہور صوفی علماء، خاص طور پر ہندوستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے علماء نے مذہبی انتہا پسندی کے حملے سے نمٹنے  کے طریقوں پر غور کرنا شروع کیا جو بہت سے نوجوان مسلم نوجوانوں کو اپنی گرفت میں لے رہا ہے۔ نظریاتی بنیادوں پر انتہا پسندی کی تردید کرنے کے لیے، انہوں نے تصوف سے متاثر امن اور معاشرے کے کمزور طبقوں کے اندر سے بنیاد پرستی کو ختم کرنے کا ایک نقطہ نظر تیار کیا۔ اس طرح، ہندوستانی اسلام کے فریم ورک کے اندر انتہا پسندانہ بنیادوں کی تردید پر مبنی ایک اسلامی صوفی بیانیہ کی بنیاد امن، انتہا پسندی اور بنیاد پرستی کے خاتمے کے لیے رکھی گئی۔ اس ہندوستانی ماڈل کے بعد مشرق وسطیٰ، یورپ اور امریکہ، جنوبی ایشیا اور دنیا کے دیگر حصوں میں شدت پسندی کے خلاف ٹھوس جوابات تلاش کرنے میں صوفی علما سرگرم عمل ہو گئے۔

 کچھ عرصہ پہلے تک صوفی اسلام بہت سے مسلم ممالک میں رائج نہیں تھا۔ بلکہ نہ صرف اعلیٰ طبقے، حکومت، فوج اور نوکر شاہوں نے بلکہ علمائے کرام، اسلامی حکام، ائمہ کرام اور مذہبی ماہرین نے بھی اس سے گریز کیا۔ لیکن اب مسلم دنیا اور کئی عرب ممالک میں ایک دیگر ہی نقطہ نظر ابھر رہا ہے۔ بہت سے مسلم ممالک کی ریاستیں اور وہاں کے علمائے کرام دونوں ہی تصوف کو اسلام کی ایک بہت زیادہ روادار صورت ماننا شروع کر چکے ہیں جو انہیں اپنی ہی اسلامی سرزمین میں بنیاد پرستی اور انتہا پسندی کے عروج کا مقابلہ کرنے کے لیے بہتر طریقے سے تیار کر سکتا ہے۔ یہ سراسر ہندوستان کی انسداد انتہا پسندی کی کوششوں کا اثر ہے جو یہاں کی تصوف کی مضبوط مقامی روایات سے جڑی ہوئی ہے۔

 English Article: How Sufism Reverberates Across the World As the Essence of Pluralistic Indo-Islamic Heritage!

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/sufism-reverberates-pluralistic-islamic-heritage/d/129961

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..