سہیل ارشد، نیو ایج اسلام
26 اکتوبر 2021
ممتاز قادری اور عباسی صدیقی
عسکریت پسند تصوف کا جدید چہرہ ہیں۔
اہم نکات:
1. صوفی رواداری، امن اور ہم آہنگی کے لیے جانے جاتے ہیں۔
2. 21ویں صدی میں اسلامی قوم پرستی کا اثر تصوف پر پڑا
3. 2003 اور 2006 کے دوران، کچھ صوفی عسکری تنظیمیں وجود میں آئیں۔
4. عراق کی نقشبندی آرمی 2003-2006 کے دوران ایک صوفی عسکری تنظیم تھی
----
ممتاز قادری
-----
صوفی پوری دنیا میں اپنے روادار
اور تکثیری رویے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ امن، عدم تشدد، رواداری، پرامن بقائے باہمی
کی تبلیغ کرتے ہیں۔ ان کا معاشرے کے بارے میں ایک ہمہ گیر نقطہ نظر ہے۔ ان کے نزدیک
مذہب روحانیت کے حصول کا ذریعہ ہے۔ وہ دنیاوی آسائشوں کو چھوڑ کر جاگتے وقت اللہ کی
یاد میں مگن رہتے ہیں۔ نیند میں بھی ان کا دل بیدار رہتا ہے۔
اس عام عقیدے کے برعکس، قرون
وسطیٰ کے صوفیاء نے اپنی ساری زندگی خانقاہوں میں نہیں گزاری حالانکہ وہ اپنا زیادہ
تر وقت ذکر میں صرف کرتے ہیں۔ وہ علم کی تلاش میں براعظموں کا سفر کرتے تھے اور اسلام
کا کافی علم حاصل کرنے کے بعد ہی کسی شہر میں آباد ہو کر دین کی تبلیغ کرتے تھے۔ چونکہ
ان دنوں دینی مدارس یا تعلیم کے مراکز بہت کم تھے، اس لیے صوفیاء ایک ایسے مرشد کی
تلاش میں دور دراز سفر کرتے تھے جو ان کے علم کی بھوک اور روحانیت کی پیاس کو مٹا سکے۔
تقریباً تمام صوفیاء نے اپنی زندگی کا ابتدائی حصہ ایک مرشدِ کامل (ایک کامل استاد)
کی تلاش میں اور دینی تعلیم کے مراکز کے لیے سفر میں صرف کیا ہے۔
مثال کے طور پر مشہور صوفی
حسین بن منصور حلاج، جنہیں یہ اعلان کرنے پر قتل کر دیا گیا کہ وہ حق ہے اور ما فی
جبتی الا اللہ (خدا میری چادر میں ہے) فارس میں پیدا ہوئے لیکن علم حاصل کرنے اور لازمی
مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے کے لیے بصرہ، مکہ اور ہندوستان کا سفر کیا۔
ہندوستان کے عظیم ترین صوفی،
خواجہ معین الدین چشتی جنہیں خواجہ غریب نواز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، انہوں نے
بھی تعلیم اور روحانیت کے حصول کے لیے دور دراز کا سفر کیا۔ وہ سیستان (ایران اور افغانستان
میں پھیلا ہوا خطہ) میں پیدا ہوئے اور اسلام کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بخارا اور سمرقند
کا سفر کیا اور آخر کار اجمیر میں سکونت اختیار کرنے سے پہلے عراق، لاہور اور دہلی
کا بھی سفر کیا۔
ایک اور صوفی بہرام بخاری
سقا جو پہلے مغل شہنشاہ ہمایوں کی فوج میں کمانڈر رہ چکے تھے وہ بھی ہمایوں کی فوج
سے نکلنے کے بعد ایران، عراق، نجد، مکہ مکرمہ اور مدینہ گئے اور پھر واپس ہندوستان
آ گئے۔ وہ آگرہ میں رہے اور پھر بنگال کا سفر کیا اور بردھمان میں انتقال فرمایا۔ انہوں
نے سقا (پانی بردار) کا لقب اس لیے رکھا کیونکہ وہ اپنے کندھے پر پانی کی بوری اٹھا
کر پیاسے کو پانی پلایا کرتے تھا۔ وہ دنیاوی خواہشات سے پاک تھے اور اپنی کو زندگی
تبلیغ دین اور پیاسوں کو پانی صرف کر دیا۔
برصغیر کے ایک اور صوفی علی
ہجویری غزنی میں پیدا ہوئے لیکن لاہور میں آباد ہونے سے پہلے عراق میں مقیم تھے۔
عظیم ہندوستانی صوفی خواجہ
نظام الدین اولیاء ہندوستان کے بدایون میں پیدا ہوئے لیکن بابا فرید سے روحانی تربیت
حاصل کرنے کے لیے پاکستان کے پاک پتن تشریف گئے۔ اس کے بعد وہ ہندوستان واپس آئے اور
دہلی میں سکونت اختیار کی۔
ان تمام صوفیاء نے محبت، رواداری،
بنی نوع انسان کی خدمت کی تبلیغ کی اور معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دیا۔ انہوں نے
مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے لوگوں کو اکٹھا کیا اور ہندوستان کے کثیر ثقافتی سیکولر
تانے بانے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کیا۔
ان صوفیوں نے اپنے فکری افق
کو وسعت دینے، اسلام کے پرامن پیغام کی تبلیغ اور مذہبی اور روحانی تعلیم کے حصول کے
لیے قرآن مجید کے حکم ’’سیروا فی الارض‘‘ (زمین کا سفر کرو) پر عمل کیا۔
اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ
حصول علم اور روحانیت میں گزارنے کے بعد وہ اپنی درسگاہوں میں آباد ہوئے اور عام لوگوں
کی خدمت کی۔
عباس صدیقی نے بعد میں فیس
بک پر ایک ویڈیو جاری کی اور بنگلہ دیش میں درگا پوجا پنڈال پر حملہ کرنے والوں کو
سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ (فائل فوٹو)
----
اکیسویں صدی میں صوفیاء اور
ان کی خانقاہیں اسلام کے اندر عسکریت پسند اور انتہا پسند نظریاتی فرقوں کا نشانہ بنیں
کیونکہ ان کے خیال میں صوفیاء اور ان کی خانقاہیں اور درگاہیں غیر اسلامی عقائد اور
شرک (خدا کے ساتھ شریک) کو فروغ دیتی ہیں۔ عسکریت پسند اور انتہا پسند گروہوں نے درگاہوں
اور درگاہوں پر آنے والے مسلمانوں پر حملے کیے ہیں۔
تاہم 20ویں اور 21ویں صدی
میں سیاست اور اسلامی قوم پرستی کے زیر اثر تصوف میں بھی نظریاتی تبدیلیاں آئیں۔ سیاسی
عزائم نے تصوف کی گدیوں کو سیاسی جوڑ توڑ کا مرکز بنا دیا ہے۔ اسلامی قوم پرستی نے
بھی تصوف کو متاثر کیا ہے اور کچھ متشدد صوفی فرقے سیاسی اثرات کے تحت وجود میں آئے۔
رفید فضیل علی اپنے مضمون "عراق میں صوفی باغی گروپس Sufi
Insurgent Groups in Iraq " میں لکھتے ہیں کہ 2003 اور 2006 کے درمیان عراق میں امریکہ
مخالف شورش کے دوران متعدد صوفی عسکریت پسند گروہ وجود میں آئے تھے، جن میں سے بعض
کے نام حسب ذیل ہیں۔
صوفی اسکواڈرن آف شیخ عبد
القادر الجیلانی(2005)
کتبۃ الشیخ عبد القادر الجیلانی
الجہادیہ (شیخ عبد القادر الجیلانی کی جہادی بٹالین) (اگست 2006)
جیش رجال الطریقہ النقشبندیہ
(النقشبندیہ سلسلہ کی فوج کے آدمی" (JRTN) (2006،)
یہ تمام صوفی عسکری گروہ امریکی
تسلط کے خلاف لڑنے کے مقصد سے وجود میں آئے تھے اور بعض مواقع پر یہ القاعدہ کے ساتھ
مل کر لڑتے بھی تھے۔
فضیل علی لکھتے ہیں:
"اپریل 2003 میں بعثی حکومت کے خاتمے اور بڑے پیمانے پر سنی بغاوت
کے عروج کے بعد، کسی بھی سرکردہ صوفی گروپ نے قبضے کے پہلے سالوں میں تشدد کا سہارا
نہیں لیا۔ صوفیائے کرام نے دیکھا شورش کی قیادت ان کے تاریخی مخالفین یعنی سلفی کر
رہے ہیں۔ القاعدہ سے وابستہ عسکریت پسند گروپوں نے صوفیوں اور ان کے مقدس مقامات پر
حملے کیے— جن میں صوفی بزرگوں کے مقبروں کو مسمار کرنا بھی شامل ہے — لیکن ایک اہم
موقع پر صوفی اور سلفی 2004 میں فلوجہ کی لڑائیوں میں ایک ساتھ مل کر لڑے تھے۔ باغی
شیخ عبداللہ الجنبی کی قیادت میں تھے، جوکہ النبھانیہ نامی ایک چھوٹے صوفی سلسلے کے
پیروکار ہیں۔ الجنبی مجاہدین شوریٰ کونسل کے سربراہ تھے، جس نے دسمبر 2004 تک سنی شہر
کو کنٹرول کیا تھا۔ کونسل سلفی، صوفی اور بعثی گروپوں کی ایک اجتماعی تنظیم تھی۔"
جے آر ٹی این یا نقشبندی آرمی
کا مقصد بعث حکومت کو دوبارہ قائم کرنا ہے۔ اس لیے ظاہر ہے کہ عراق کے کچھ صوفی فرقے
ملک کے سیاسی عمل میں شامل ہو گئے اور اس طرح تشدد کو جائز قرار دیا۔
فضیل علی مزید لکھتے ہیں:
"جس دن 30 دسمبر 2006 کو صدام حسین کو پھانسی دی گئی تھی اسی دن
جیش رجال الطریقہ النقشبندیہ (النقشبندیہ آرڈر کی فوج کے مرد" نے اپنی تشکیل کا
اعلان کیا۔ جیش رجال الطریقہ النقشبندیہ واضح طور پر مذکورہ بالا تینوں گروہوں میں
سب سے زیادہ منظم ہے۔ بعثی اور عرب قوم پرستی کی علامت میں — اگر چہ وہ تصوف کی فطرت
سے متصادم ہے — جے آر ٹی این کی ویب سائٹ کے مرکزی صفحہ پر 22 ممالک کے عرب وطن کا
نقشہ پیش کیا گیا ہے جس کا دائرہ مشرق وسطیٰ سے شمالی افریقہ تک ہے۔ ویب سائٹ پر استعمال
ہونے والی اصطلاحات سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ جیش رجال الطریقہ النقشبندیہ ایک بعثی
اکثریتی تنظیم ہے جو 1990 کی دہائی کے اوائل سے ہی پارٹی کے اندر اسلام پسندی کی طرف
بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔
اس نے امریکہ کو تصوف کو بدنام
کرنے کا موقع فراہم کیا ہے جس پر عسکریت پسندی مخالف مسلمانوں کو فخر تھا اور جنہوں
نے تصوف کو اسلام کے خلاف ڈھال کے طور پر استعمال کیا ہے۔ امریکہ نے پوری صوفی برادری
کو بدنام کرنے کی کوشش کی اور تصوف کو دنیا کے لیے ایک نیا خطرہ قرار دیتے ہوئے اس
کے خلاف مہم شروع کر دی۔ ویب میگزین این پی آر کی ایک خبر میں امریکی بریگیڈیئر جنرل
کریگ نکسن کے حوالے سے کہا گیا ہے:
نکسن نے کہا کہ القاعدہ اور
جیش النقشبندی کے نظریات واضح طور پر ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ "ہم نے دیکھا ہے
کہ مقامی سطح کی حکمت عملی کے ساتھ ان کا اتحاد ہے، لیکن جیش النقشبندی واضح طور پر
ایک قوم پرست عنصر ہے جس کا مقصد بعثی کی سابق قیادت میں واپس جانا ہے۔"
رپورٹ کے مطابق، "یہ
گروپ عبدالرحمن نقشبندی نامی ایک سابق عراقی فوج کے نان کمیشنڈ افسر نے قائم کیا تھا،
جس کا تعلق شمال مشرقی صوبہ دیالہ کے جھیل حمرین کے علاقے سے ہے - جو کہ اب عراق کے
ان چند علاقوں میں سے ایک ہے جہاں شورش نے امریکہ اور عراقی کنٹرول کے خلاف مزاحمت
کی ہے۔ گروپ کے بارے میں ٹھوس معلومات مفقود ہیں، لیکن بریگیڈیئر۔ جنرل کریگ نکسن کا
کہنا ہے کہ اس کا آغاز 2003 میں امریکہ کے خلاف جہاد کی دعوت سے ہوا تھا۔
اگرچہ ان صوفی عسکریت پسند
جماعتوں کے بارے میں اب نہیں سنا جاتا ہے، جنہوں نے تصوف کے چاہنے والوں کو راحت پہنچائی
ہے، لیکن ہندوستان اور پاکستان میں ہم کچھ ایسے صوفی عناصر کو دیکھتے ہیں جو جارحیت
اور پرتشدد رویے کا مظاہرہ کرتے ہیں جو کہ اسلام کے عظیم صوفیاء کی تعلیمات کے خلاف
ہے۔
مثال کے طور پر قادریہ سلسلہ
کے خود ساختہ صوفی ممتاز قادری نے پاکستان کے توہین رسالت قوانین کو منسوخ کرنے کا
مطالبہ کرنے پر ایک سیاست دان کو قتل کر دیا۔ اسے عدالت نے موت کی سزا سنائی اور اب
اس کی قبر کو ایک مقدس زیارت گاہ بنا دیا گیا ہے۔ اس طرح اس کی درگاہ جارحانہ تصوف
کی علامت بن گئی ہے۔
ہندوستان میں بنگال کے خود
ساختہ صوفی عباس صدیقی اکثریتی برادری کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرتے رہتے ہیں۔ انہوں
نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ قرآن کی بے حرمتی کرنے والوں کا گلا کاٹ دیں گے۔ وہ فرفورہ
شریف میں ایک صوفی بزرگ کی درگاہ کے پیرزادہ ہیں۔
صوفیاء کی بدعنوانی صوفی مراکز
کے سیاست کا شکار ہونے کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔ یہ مراکز سیاسی طور پر پرعزم صوفیاء
کے لیے طاقت کے اڈے کے طور پر کام کرتے ہیں جو بطور صوفی اپنی حیثیت کی مدد سے اقتدار
کی سیڑھی پر چڑھنا چاہتے ہیں۔ جارحانہ تصوف کا یہ رجحان برصغیر کے مسلمانوں کے لیے
اچھا نہیں ہو گا اور دنیا میں اسلام کی شبیہ کو بھی داغدار کرے گا۔ لہٰذا ایسے مطلبی،
نادان اور موقع پرست صوفیوں کو صوفیائے کرام کی درگاہوں میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہونی
چاہیے۔
----
حوالہ جات:
Publication: Terrorism Monitor Volume: 6 Issue: 2
By: Rafid Fadhil Ali
January 25, 2008 09:58 PM Age: 14 years
https://www.npr.org/templates/story/story.php?storyId=105507397
English
Article: Political Ambitions Turn Sufis into Militants As Is
Evident From the Behaviour of the Sufi Groups and Individuals of Middle East and
Indian Subcontinent
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism