New Age Islam
Thu May 14 2026, 03:13 PM

Urdu Section ( 29 Dec 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Stress on Good Manners in the Quran قرآن میں اخلاقی اقدار کی اہمیت

سہیل ارشد ، نیو ایج اسلام

29 دسمبر،2022

قرآن میں توحید اور نماز کے بعد جس چیز پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے وہ خوش اخلاقی اور حسن سلوک ہے۔معاشرے میں امن اور ہم آہنگی کے قیام میں خوش اخلاقی اور حسن سلوک کی بڑی اہمیت ہے۔ قرآن ایک ایسے معاشرے کے قیام کے لئے کوشاں رہتا ہے جہاں معاشرے کے افراد ایک دوسرے سے ایک کنبے کی طرح مربوط ہوں اور ایک دوسرے کی خوشیوں اور آرام کا خیال رکھیں، ایک دوسرے کی مدد کریں اور مل جلکر معاشرے کی ترقی اور فلاح کے لئے کام کریں۔ عدل، مساوات، ایمانداری، اور رواداری پر مبنی معاشرہ اسلام کا مقصود ہے۔اور چونکہ فرد معاشرے کی اکائی کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے سلام فرد کے اخلاق، شخصیت اور ضمیر کی تربیت پر بہت زور دیتا ہے۔ کیونکہ ایک۔مہذب فرد ہی مہذب معاشرے کی تعمیر میں مدد کرسکتا ہے۔ اور چونکہ معاشرہ بہت سارے افراد کا مجموعہ ہے اس لئے فرد کا ایک دوسرے پر انحصار اور ربط باہم بھی معاشرے کی خصوصیت ہے۔ اسلام معاشرے میں فرد کو بہت ساری شخصی آزادی عطا کرتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ وہ اجتماعیت پر بھی زور دیتا ہے۔ اور اس پر کچھ پابندیاں بھی عائد کرتا ہےتاکہ ہر فرد کی آزادی اور حقوق محفوظ اور متعین رہیں۔

اسلام حقوق اور آزادی میں ایک حسن توازن قائم رکھتا ہے۔ فرد ایک مہذب اور مثالی معاشرے کی تشکیل تبھی کرسکتا ہے جب وہ دوسرے افراد کے ساتھ ربط بنائے رکھے اور دوسروں کے ساتھ پائیدار تعلقات بنائے رکھنے کے لئے ان کے ساتھ حسن سلوک، انصاف، مساوات، احسان اور محبت کا برتاؤ شرط ہے۔ کسی کے ساتھ فریب کرکے، اس پر ظلم۔کرکے اس کے ساتھ بے ایمانی اور نا انصافی کرکے اس سے نفرت کا اظہار کرکے اور اسے نقصان پہنچا کر اس سے ربط قائم نہیں رکھا جاسکتا۔ بلکہ اس صورت میں معاشرے میں بجائے اتحاد کے انتشار اور امن وامان کے ماحول کے بجائے افراتفری اور بدامنی پھیل جائیگی۔ لہذا قرآن انسانوں کے لئے معاشرے میں توازن قائم رکھنے کے لئے کچھ رہنما اصول وضع کرتا ہے۔ جن کی رو سے فرد کو مناسب شخصی آزادی بھی حاصل ہوتی ہے اور اجتماعی زندگی کے تقاضے بھی بطریق احسن پورے ہوتے ہیں۔ قرآن میں نرم خوئی اور انکسار پر کافی زور دیا گیا ہے۔ مسلمان عاجزی اور انکسار کا پیکر ہوتا ہے۔ وہ دوسروں کی زیادتی پر صلہ رحمی کرتا ہے۔ اس کے ہاتھ اور زبان سے لوگ محفوظ رہتے ہیں۔ اسی طرح قرآن مسلمانوں کو شیخی بگھارنے اور تکبر سے باز رہنے کی تاکید کرتا ہے۔ اللہ شیخی بگھارنے والوں اور تکبر کا,اظہار کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ ۔"اور مت چل زمین پر اترارا ہوا تو پھاڑنہ ڈالے گا زمین کو اور نہ پہنچے گا پہاڑوں تک بلند ہو کر۔" (بنی اسرائیل: 37)۔۔ ۔۔" قرآن مسلمانوں کو سبھوں کے ساتھ خوش مزاجی سے پیش آنے کی تعلیم دیتا ہے اور انہیں اپنی آواز کو نیچا رکھنے کی تلقین کرتا ہے۔ ۔اونچی اور کرخت آواز میں بات کرنا تاکہ لوگوں پر رعب قائم ہو خدا کے نزدیک اچھی بات نہیں۔کیونکہ اونچی آواز گدھے کی بھی ہوتی ہے۔ رنجش اور نا اتفاقی کی وجہ سے آپس میں ترک تعلقات کرنا یا بات چیت بند کردینا بھی قرآن کی رو سے غیر میذب اور غیر,اخلاقی رویہ ہے۔ ۔ جس سے معاشرے کا ربط باہم کمزور ہوتا ہے۔ لہذا قرآن چاہتا ہے کہ سماج کے ایک فرد کا دوسرے سے رشتہ تھوڑے وقفے کے لئے بھی ٹوٹنے نہ پائے  کیونکہ اس سے معاشرے کا,اتحاد متاثر ہوتا ہے۔

قرآن کے الفاظ میں: ۔"اور اپنے گال مت پھلا لوگوں کی طرف سے۔اور مت چل زمین پر اتراتا ہوا بے شک اللہ کو پسند نہیں کوئی اترانے والا بڑائی کرنے وال اور چل بیچ کی چال اور نیچی کر اپنی آواز بیشک بری سے بری آواز گدھے کی ہے۔"(لقمن: 19)۔۔ عیب جوئی بھی ایک سماجی برائی ہے جس سے معاشرے کے افراد کے درمیان ناچاقی اور بدگمانی پھیلتی ہے۔ اس لئے قرآن مسلمانوں کو عیب جوئی سے منع کرتا ہے۔ دوسروں پر تہمت لگانا اور کیچڑ اچھالنا قرآن کے نزدیک بہت ناپسندیدہ عمل ہے۔ ۔" اے ایمان والو بچتے رہو تہمتیں لگانے سے، بے شک بعض تہمت گناہ ہے اور بھید نہ ٹٹولو کسی کا اور برا نہ کہو پیٹھ پیچھے ایک دوسرے کو بھلا خوش لگتا ہے تم میں کسی کو کہ کھائے گوشت اپنے بھائی کا جو مردہ ہو سو گھن آتا ہے تم۔کو اس سے۔۔"(الحجرات :12)۔۔ ایک دوسرے کے خلاف کانا پھوسی کرنا بھی قرآن کے نزدیک شیطانی عمل ہے۔ ۔" یہ جو ہے کانا پھوسی سو شیطان کا کام ہے۔ "۔۔(المجادلہ : 10)۔۔ لہذا، قرآن انسانوں کو اصول تمدن سکھاتا ہے ایک انسان کو دوسرے انسان سے نجی زندگی کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ اور لوگوں کو ایک دوسرے سے محبت اور احترام سے پیش آنے کی تلقین کرتا ہے۔

----------

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/stress-manners-quran/d/128740

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

Loading..

Loading..