New Age Islam
Sun Jul 13 2025, 05:14 PM

Urdu Section ( 25 Jul 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

A Relation Between Soaring Meat Prices And A Woman's Exposed Thighs !گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور عورت کی بے نقاب جانگھ کے درمیان ایک رشتہ

 سمت پال، نیو ایج اسلام

 22 جولائی 2022

  یہ نادان امام مجھے ایک اور بد دماغ اور جھگڑالو مسلمان شیخ احمد دیدات کی یاد دلاتا ہے، جس نے ایک بار کہا تھا، "گمراہ ہونے والے مردوں کی ذمہ داری ان عورتوں پر ہے جو اپنے چہرے اور جسم کا پردہ نہیں کرتی ہیں۔"

 ----

 کرغزستان سے تعلق رکھنے والے ایک امام سدیباکس دولوف

 -----

 کرغزستان میں ایک امام کا خیال ہے کہ ملک میں گوشت کی قیمتیں اس وجہ سے بڑھ گئی ہیں کہ خواتین اپنی رانیں بے نقاب رکھتی ہیں۔

اوپ انڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایوارڈ یافتہ امام سادی باکس دولوف نے گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا ذمہ دار خواتین کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ جب خواتین ننگی جلد دکھانے لگتی ہیں تو وہ خود کو سستا کر دیتی ہیں۔

دارالحکومت بشکیک میں، اس نے کہا: "کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے شہر میں گوشت کی قیمتیں کب بڑھ جاتی ہیں؟ جب خواتین کا گوشت سستا ہوتا ہے تو اس گوشت کی قیمت آسمان چھونے لگتی ہے۔"

 انہوں نے مزید کہا کہ خواتین "اپنی رانوں کو انگوٹھے کی طرح بے نقاب کرنے کے بعد سستی ہوجاتی ہیں۔"

 یہ نادان امام مجھے ایک اور بد دماغ اور جھگڑالو مسلمان شیخ احمد دیدات کی یاد دلاتا ہے، جس نے ایک بار کہا تھا، "گمراہ ہونے والے مردوں کی ذمہ داری ان عورتوں پر ہے جو اپنے چہرے اور جسم کا پردہ نہیں کرتی ہیں۔" ویسے، دیدات سورت میں پیدا ہونے والا ایک جنوبی افریقی مسلم 'اسکالر' تھا جس نے زندگی بھر عیسائیت کی مذمت کرنے اور اسلام کی 'عظمت' ثابت کرنے کی کوشش میں اپنی کمال کی ذہانت کو ضائع کر دیا۔ وہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا سرپرست تھا۔ لہٰذا، آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ کس قسم کا 'مبلغ' رہا ہوگا۔

 اگرچہ عورت سے نفرت تمام مذاہب کے مردوں میں موجود ہے، لیکن یہ جذبہ خاص طور پر مسلمانوں اور اسلام کے مبلغین اور مذہبی شخصیات کے اندر بہت گہرا ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ خواتین کی رانوں اور گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان تعلق ہی کیا ہے؟ اس جسمانی تشبیہ کا کوئی معنی نہیں سوائے ہیجان پیدا کرنے کے۔ یہ ایک جسمانی اشارہ تجویز کرتا ہے۔ مسلم معاشرے کے اندر عورتیں جنسی اشیاء ہیں اور اللہ نے انہیں صرف 'متقی' مردوں کو ان کے 'نیک' راستے سے روکنے کے لیے پیدا کیا ہے!

 اپنی کتاب 'دی ٹربل ود اسلام ٹوڈے' (2004) میں یوگنڈا میں پیدا ہونے والے کینیڈین ماہر تعلیم ارشاد منجی لکھتے ہیں کہ مسلمان مردوں اور خاص طور پر علمائے کرام کے مجموعی بدر سرانہ رویے نے مسلم خواتین کو محض ایسی شئی بنا کر چھوڑ دیا ہے جو مردوں کے رحم و کرم پر زندہ رہتی ہیں۔ اسلام میں عورت کی اناٹومی مرد کی خود مختاری ہے۔

یہاں تک کہ حجاب یا پردہ بھی مردانہ بالادستی کی علامت ہے۔ مردوں نے اپنی عورتوں کو اوپر سے نیچے تک خیموں کی طرح ڈھانپ لیا تاکہ کوئی دوسرا (مرد) انہیں نہ دیکھ سکے۔ اور آج احمق مسلم عورتیں حجاب میں خوش ہیں اور اسے اپنا مذہبی حق قرار دیتی ہیں! بکواس!

 اب وقت ہے کہ مسلمان مردوں اور خاص طور پر مبلغین کے اس ناروا رویے کی مذمت کی جائے جو خواتین اور ان کے جسم کے مخصوص اعضاء پر اس طرح کے تضحیک آمیز تبصرے کرتے ہیں۔ ہم صنفی مساوات کی بات کرتے ہیں اور اب تک خواتین کے جسم میں ہی پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ قابل رحم ہے۔

English Article: A Relation Between Soaring Meat Prices And A Woman's Exposed Thighs!

URL: https://newageislam.com/urdu-section/soaring-meat-prices-woman/d/127560

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..