New Age Islam
Sun Feb 09 2025, 10:45 AM

Urdu Section ( 14 May 2018, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Quranic Verses of Prostration قرآن مجید میں آیات سجدہ: ایک قادر مطلق کی آفاقی اطاعت شعاری کا اعلان

قاضی ودود نواز ، نیو ایج اسلام

30 اپریل 2018

قرآن پاک میں ایسے پندرہ مقامات ہیں جہاں ہم تلاوت کے دوران سجدہ تلاوت بجا لاتے ہیں۔ آیات سجدہ کی تفصیل حسب ذیل ہے۔

الاعراف: 7:206، الرعد 13:15، النحل 16:49، الاسراء 17:107، مریم 19:58، الحج 22:18، الحج 22:77، الفرقان 25:60 ، النمل 27:25 ، السجدہ 32:15، ص 38:24، فصلت 41:37، النجم 53:62 ، الانشقاق 84:2، العلق 96:19

اگر ہم مندرجہ بالا آیات کا ایک تجزیاتی مطالعہ کریں تو ہمیں یہ معلوم ہو گا کہ یہ تمام آیتیں انسانوں سے اللہ کی کامل اطاعت کا خصوصی مطالبہ کرتی ہیں۔ قرآنی نقطہ نظر سے نماز میں اور آیات سجدہ کی تلاوت کرتے ہوئے سجدہ ، تمام مخلوقات کی جانب سے اللہ کی ایک آفاقی اطاعت شعاری کا اعلان ہے۔

سجدہ کا مطلب ہے اللہ کو اس دنیا کا خالق و مالک مان کر اس کی قدرت کے آگے مکمل طور پر سر طاعت و تسلیم خم کر لینا ۔ سجدہ کا مطلب ہے کائنات فطرت اور معاشرے کے لئے وضع کردہ الہی قوانین و ضوابط کی مطلقاً اطاعت کرنا ۔

ایسا ہی دستور ان کا تھا جو آپ سے پہلے رسول ہم نے بھیجے اور آپ ہمارے دستور میں کبھی ردوبدل نہ پائیں گے۔ [سورت امام احزاب: 162، سورہ امام بنی اسرائیل: 77]

آیات سجدہ بشمول مردوں اور عورتوں کے تمام مخلوقات کی جانب سے قوانین و احکامات الٰہیہ کی غیر مشروط تسلیم و تعمیل کی علامت ہیں۔ مؤمنوں کے لئے آیات سجدہ میں روحانی افادیت مضمر ہے۔ اولاً، ہر ایک مومن تمام مؤمنوں کی جانب سے اللہ کی حاکمیت مطلقہ کے آگے تسلیم و نیاز مندی کا اعلان کرتا ہے۔ ثانیاً، وہ اجتماعی طور پر قرآن کریم میں بیان کردہ رہنمائی کے اصولوں کے آگے مؤمنوں کی جانب سے سر تسلیم خم کئے جانے کا اظہار ہے۔

آیات سجدہ تمام مومنوں کو کائنات کی تمام مخلوقات کے ساتھ خدا کی حاکمیت مطلقہ کے آگے سر نیاز خم کرنے کے لئے ایک ہی صف میں کھڑے ہونے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

قرآن کریم کی تمام آیتوں میں روحانی اہمیت کے اعتبار سے آیات سجدہ منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔ وہ اس معنیٰ میں منفرد ہیں کہ ان پندرہ آیتوں میں سے ہر ایک کو قرآن مجید سے بہنے والے روحانیت کا ایک سر چشمہ تصور کیا جا سکتا ہے۔ اگر درست طریقے سے سجدہ ادا کیا جائے تو اس سے مومنوں کو روحانی عروج اور اللہ کا قرب حاصل ہوتاہے۔ کائنات میں تمام چیزیں خواہ وہ جاندار ہوں یا غیر جاندار ، خواہ ان کا ننگی آنکھوں سے دیکھنا ممکن ہو یا غیر ممکن ، اللہ کے ایسے چند مخصوص قوانین کی پابند ہیں جو اللہ کے حضور سجدے کی علامت ہیں۔ سجدہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں "خودی" کی مکمل طور پر فنائیت اور عاجزی و انکساری سے عبارت ہے۔

خود کائنات کا وجود اور اس کا ارتقاء، زندگی اور شعور ، یہ تمام چیزیں قوانین فطرت میں موجود سائنسی منطق میں مضمر ایک الہی نظام کی مکمل طور پر تابع ہیں ۔ اس کائنات کا ہر ایک ذرہ، جانداروں کا ہر ایک عضو، ہمارے جسم کا ہر ایک سیل ، ہمارے رگوں میں گردش کرنے والے خون کا ہر ایک قطرہ ، ہمارے دل کی ہر ایک دھڑکن سب کی سب قرآن مجید کے نقطہ نظر سے سجدہ کی شکل میں آفاقی اطاعت شعاری کے الہی نظام کے تابع ہیں۔ اور اس کے ساتھ قرآن کے اس دعوے کا جواز ثابت ہوتا ہے کہ آسمان اور زمین کی تمام چیزیں اللہ کے آگے سجدہ ریز ہیں۔

ایک فطری وجود ہونے کے ناطے پوری نوع انسانی اس مادی دنیا کے ساتھ ایک مربوط نظام میں بندھی ہوئی ہے اور اپنے وجود اور بقا کے لئے قوانین فطرت پر مکمل طور سے منحصر ہے۔ لیکن وہ اپنی ذاتی اور سماجی زندگی کو انسانی فطرت کے بنیادی قوانین اور ہدایت کے مطابق گزارنے سے گریزاں ہے ، جسے قرآن کریم سے اخذ کر کے ہمارے سامنے "شریعت" کی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ اپنی مخلوق کی بنیادی خوبیوں اور خامیوں کو اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ اسی لئے اس نے انسانی فطرت اور سماجی رویے کے اصولوں کی ہدایت کے طور پر "شرعی" قوانین پیش کئے۔ قرآن کی آیات سجدہ انسانوں سے شعوری طور پر "شرعی" قوانین کی تابعداری کا بھی مطالبہ کرتی ہیں۔ اور اسی سے ایک مسلمان کے سجدے اور کائنات کے دیگر تمام اشیاء کے سجدوں کے درمیان امتیاز پیدا ہوتا ہے۔

خلاصہ یہ ہے کہ قرآن کے اندر آیات سجدہ "قادر مطلق" کے تئیں انسانوں کے شعوری اور غیر شعوری عناصر کو ہم آہنگ کرنے کی ایک الہی کوشش ہے۔

URL for English article: https://newageislam.com/islam-spiritualism/quranic-verses-prostration-proclamation-universal/d/115095

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/quranic-verses-prostration-/d/115232


New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


 

Loading..

Loading..