New Age Islam
Fri Mar 21 2025, 08:38 AM

Urdu Section ( 13 Aug 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Questions That Need Unambiguous Answers سوالات جن کے واضح جوابات کی ضرورت ہے

 سمت پال، نیو ایج اسلام

 9 اگست 2022

 جب تک محمد کا فرقہ زندہ رہے گا، مسلمانوں میں روحانیت کا حقیقی ادراک ممکن نہیں ہے۔

 ------

 کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ کلمہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ تکبر اور انا پرست ہے؟ اس کے لغوی معنی ہیں: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور محمد اللہ کے رسول ہیں۔

 قرآن میں 25 انبیاء کا ذکر ہے، حالانکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ان کی تعداد 124000 ہو سکتی ہے۔ چونکہ یہ مانا جاتا ہے کہ امّی (ان پڑھ) محمد کو 'آسمان' سے وحی حاصل کوئی ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں کوئی تحریف نہیں کی ہے، اس لیے یہ دلیل درست ہے کہ ایک 'قادر مطلق' اور 'عالم الغیب' اللہ کو محمد کے ذریعے یہ اعلان کروانے کی ضرورت کیوں پڑی کہ اور کوئی نہیں صرف وہی عبادت کے لائق ہے اور محمد اس کے رسول ہیں؟

 اگر اللہ تعالیٰ نے تمام ادوار میں 'بتدریج بہتری' کے لیے 'انبیا' بھیجے، تو اس نے اب روئے زمین پر نئے 'انبیاء' بھیجنا کیوں بند کر دیا؟ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلام کی جڑ کلمہ جو کہ اسلام میں ایمان کا حصر کرتا ہے، میگالومانیاک اور ہینگ فینوٹا ہے (جو کہ ڈچ لاادریہ بینیڈکٹ اسپینوزا کی اصطلاح ہے اور اس کا استعمال انسانی مداخلت کے مشتبہ عناصر کے ساتھ نام نہاد 'خدائی' اعلان کے لیے کیا جاتا ہے)۔

 صبح و شام مؤذن اپنی اذان کا آغاز ان الفاظ کے ساتھ کرتا ہے، "اشھد ان اللہ الہ الا اللہ و اشھد ان محمد رسول اللہ" میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد اللہ کے رسول ہیں)۔ یہ سراسر روحانی تکبر ہے اور دوسرے مذاہب اور ان کے معبودوں کی توہین ہے۔ اگر محمد آخری رسول ہیں تو اسلام کے بعد آنے والے مذاہب اور ان کے 'بانیوں' یا 'انبیاء' کا کیا ہوگا؟

آپ بہائی عقیدے کے بانی (ایران میں شیعہ اسلام سے الگ ہونے والے) بہاء اللہ کو کیسے اور کہاں رکھیں گے جس نے خود کو محمد کے اسلام سے الگ کر دیا تھا؟ احمدی کافر ہیں اور اب اسلام کے دائرے سے خارج، تو کیا مسلمان مرزا غلام احمد قادیانی کو ریاکار کہیں گے؟ عیسائیت نے محمد کو ایک جھوٹا نبی بھی کہا، اتنا کہ اطالوی دانتے الیگھیری نے اپنی کلاسک 'ڈیوائن کامیڈی' میں محمد کو ابدی جہنم کی آگ میں جھونک دیا۔

 اللہ یا سامی 'دیوتاوں' دوسرے معبودوں سے کیوں حسد کرتے ہیں؟ حسد ایک عام انسانی خصلت ہے۔ پھر یہ خدائی صفت کیسے ہو سکتی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کافر اور مشرک بتوں کو تباہ کرنے کا حکم دیتا ہے اور مشرکین کے قتل کی اجازت قرآن میں دیتا ہے؟ اسلام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اللہ کی مذہبی گفت و شنید کیوں بند ہو گئی جب کی صرف 500 سال پرانے سکھ مذہب میں ایک نہیں بلکہ دس 'روشن خیال' گرو تھے جو سکھوں کے نزدیک کسی دور کے کسی نبی سے کم نہیں تھے۔ وہ (سکھ) اپنے نقطہ نظر سے درست ہیں، بالکل اسی طرح جیسے مسلمان یہ سمجھتے ہیں کہ حق پر صرف ان کی مکمل اجارہ داری ہے۔

 اللہ نے کلمہ میں محمد کی جگہ موسیٰ اور عیسیٰ (یہودیت اور عیسائیت) کو کیوں نہیں شامل کیا؟ کیا عیسائیت یا یہودیت کسی طرح بھی اسلام سے کم ہے؟ اللہ تعالیٰ نے زمین کے ایک مخصوص حصے سے تعلق رکھنے والے 'انبیاء' پر وحی کیوں نازل کی جبکہ مشرقی دنیا کو اسے محروم رکھا؟

 آخر میں، اگر قرآن ایک آسمانی کتاب ہے تو کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذمہ داری یہ نہیں تھی کہ وہ اپنی زندگی میں اسے مرتب کر دیتے؟ آخر کار، یہ پیغامات اللّٰہ کی طرف سے 'وحی' ہوتے ہیں! جب اسے پہلی بار مدون کیا گیا تو بہت سے عربوں نے قرآن پر تنقید کی کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ خدا یا اللہ کی طرف سے ایک نام نہاد حقیقی کتاب یکلخت نازل کی جائے گی اور اس میں تکراریں نہیں ہوگی۔

 قرآن کے اندر اکثر انتہائی معمولی باتوں پر مضحکہ خیز طور پر پائے جانے والے تکرار کے بارے میں کسی کی دورائے نہیں ہو سکتی۔ یہاں تک کہ صحرائے عرب کے دہقا بھی قرآنی آیات کی صداقت پر شک کرتے تھے۔ میں نے یہ پریشان کن سوالات اس وقت پوچھے جب میں مذاہب کا مطالعہ کر رہا تھا۔ کوئی بھی مجھے تسلی بخش جواب نہیں دے سکا۔ مسلم 'علماء' نے انتہائی مبہم، کھوکھلی، حیران کن اور گمراہ کن وضاحتیں پیش کیں۔ تعجب کی بات نہیں کہ اب زیادہ سے زیادہ سوال کرنے والے مسلمان اسلام چھوڑ رہے ہیں جو خود کو سابق مسلمان کہتے ہیں۔

جب تک محمد کا فرقہ زندہ ہے، مسلمانوں میں روحانیت کا حقیقی ادراک ممکن نہیں ہے۔ میں جانتا ہوں کہ جدید امام غزالی اور ابن عربی ان اعتراضات کی وضاحت پیش کرنے کی جی توڑ کوشش کریں گے، لیکن ناکام ہی رہیں گے، کیونکہ اسلام اور بالعموم کسی بھی مذہب کی بنیادیں انتہائی کمزور اور شستہ ہیں۔

 وہ میری مذمت کریں گے، لیکن کس کو پرواہ ہے؟ سچائی ہمیشہ تختہ دار پر ہوتا ہے۔ احمد فراز نے کہا تھا، "آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پر/ کیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں"۔

 -----

 نیو ایج اسلام کے لیے ایک باقاعدہ کالم نگار، سمیت پال، اسلام کے خصوصی حوالے سے تقابلی مذاہب کے محقق ہیں۔ انہوں نے فارسی سمیت متعدد زبانوں میں دنیا کی اعلیٰ اشاعتوں میں مضامین کا حصہ ڈالا ہے۔

English Article: Questions That Need Unambiguous Answers

 URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/questions-unambiguous-answers/d/127703

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..