New Age Islam
Sun Jul 20 2025, 03:25 PM

Urdu Section ( 7 Apr 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Towards a Progressive Islam ترقی پسند اسلام کی طرف پیش قدمی

غلام محی الدین، نیو ایج اسلام

31 مارچ 2022

جدید دور کے مسلمان اس دیوار کو قبول نہیں کرتے جو اسلام اور جدیدیت کے مابین کھڑی کی گئی ہے۔ وہ جدید سوچ میں بہترین لبرل اور حقیقت پر مبنی رجحانات کو اسلام میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ اگرچہ تمام ترقی پسند مسلمان ان تمام ترقی پسند نظریات کو قبول نہیں کرتے جو حالیہ دہائیوں میں پیش کی گئی ہیں، لیکن ایسا لگتا ہے کہ کچھ رجحانات زیادہ تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ اس طرح کے رجحانات کی نشاندہی کرنا اور دوسروں سے رائے طلب کرنا بہتر ہوگا جو ایسی ہی خود احتسابی میں مصروف ہیں۔

ذیل میں ان اصولوں کی ایک آسان فہرست پیش کی جا رہی ہے جنہیں ممکن ہے کہ بہت سے لوگ ترقی پسند اسلام کے مناسب اجزاء کے طور پر دیکھیں۔ ان میں سے بعض اصولوں کو بعض لوگ ہماری عمومی اسلامی تعلیمات کے منافی سمجھ سکتے ہیں لیکن وہ میری نظر میں اسلام کی اصل روح سے مطابقت رکھتے ہیں۔

(1) اسلام انسانی بھائی چارے اور انسانیت نواز اور رحمت و ہمدردی پر مبنی  معاشروں کی تشکیل کو فروغ دیتا ہے ۔ اس کی تعلیم یہ ہے کہ لوگ مہربان، محبت کرنے والے، اور دوسروں کا احترام کرنے والے بنیں۔

(2) اسلام ہمیں اپنے بارے میں سوچنے کی اجازت دیتا ہے۔

(3) اسلام کی بنیاد عقل و استدلال پر ہے۔

(4) اسلام تقویٰ، انصاف اور ہمدردی پر زور دیتا ہے۔ اسلام ظالمانہ اور غیر معمولی سزاؤں کو مسترد کرتا ہے۔

(5) اسلام صنفی مساوات کی حمایت کرتا ہے۔

(6) اسلام ایک تکثیری معاشرے کی حمایت کرتا ہے اور دوسرے مذاہب اور فرقوں کے احترام کی تعلیم دیتا ہے۔

(7) اسلام جہل پسندی، بالادستی، نسل پرستی اور ذات پرستی کو مسترد کرتا ہے۔ یہ 'جہاد' اور 'کافر' جیسے تصورات کو فرسودہ قرار دیتا  ہے۔

(8) اسلام امن اور عدم تشدد پر یقین رکھتا ہے۔

(9) اسلام جمہوری اور سیکولر حکومتوں کی حمایت کرتا ہے، حکومت اور مذہب کی علیحدگی کا حامی ہے، انسانی حقوق، انفرادی آزادی، تقریر کی آزادی، اور صحافت کی آزادی کو فروغ دیتا ہے۔ یہ توہین رسالت کے تمام قوانین کو مسترد کرتا ہے۔

(10) اسلام تعلیم اور سائنس کو اہمیت دیتا ہے۔ لڑکوں اور لڑکیوں کو معیاری تعلیم کے مساوی حقوق حاصل ہیں۔

(11) ترقی پسند اسلام مندرجہ بالا اصولوں کو قرآن و سنت کی اصل روح سے ہم آہنگ سمجھتا ہے۔

اگرچہ ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ مندرجہ بالا اصولوں میں سے کچھ سے اختلاف کریں، لیکن بہتر ہو گا کہ انہیں مستقبل کی بحث  و تمحیص  کے لیے مناسب موضوع مانا جائے۔

English Article: Towards a Progressive Islam

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/progressive-islam/d/126743

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..