New Age Islam
Thu Mar 20 2025, 03:41 AM

Urdu Section ( 4 Jul 2023, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Professor Imtiaz Ahmad Valued Intellectual Honesty over Everything Else پروفیسر امتیاز احمد نے فکری دیانت داری کو ہر چیز سے زیادہ اہمیت دی

 ارشد عالم، نیو ایج اسلام

 22 جون 2023

 پروفیسر امتیاز احمد کی یاد میں

 اہم نکات:

 1.  ایک معروف ماہر عمرانیات پروفیسر امتیاز احمد اس ہفتے کے شروع میں انتقال کر گئے۔

 2. ہندوستانی مسلمانوں کے لیے ان کی علمی خدمات غیر معمولی رہی ہے۔ انہوں نے ذات پات، مذہب اور فرقہ واریت وغیرہ کے مسائل پر کام کیا۔

 3. وہ ایک عوامی دانشور بھی تھے، سامعین کو فرقہ واریت کے خطرات پر لیکچر دیتے تھے۔

 4. انہوں نے خاص طور پر مسلمانوں کو مذہبی راسخ العقیدگی کے خطرات سے خبردار کیا جس کی وجہ سے علماء ان سے خوش نہیں تھے۔

 5.  انہوں نے سیاسی مفادات کو کبھی وقعت نہیں دی، جس کے نتیجے میں انہیں سیاسی اور تعلیمی اداروں نے کبھی اہمیت نہیں دی۔

پروفیسر امتیاز احمد

 ------

 پروفیسر امتیاز احمد اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ تقریباً پانچ دہائیوں تک وہ تدریس و تحقیق کے کام میں مصروف رہے۔ سب سے پہلے، جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں سیاسی سماجیات کے استاد کے طور پر، اس کے بعد ایسے بہت سارے طلباء کے قابل قدر سرپرست کے طور پر جو مسلم مسائل پر کام کرنا چاہتے تھے یا عام طور پر ان کے خیالات سے منسلک ہونا چاہتے تھے۔ جے این یو ان پر مہربان نہیں تھا۔ وہ اپنے کیرئیر کے بہترین حصے میں ایک ایسے معاملے پر معطل رہے، جسے بہت پہلے ہی حل کیا جا سکتا تھا۔ اتر پردیش کے ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے امتیاز کے پاس یونیورسٹی کے اشرافیہ اور اکثر اونچی ذات کے گلیاروں سے بات چیت کرنے کے لیے "صحیح" قسم کا سماجی اور ثقافتی سرمایہ نہیں تھا۔ امتیاز یونیورسٹی کے نظام سے باہر رہے، لیکن اپنی سراسر تعلیمی خدمات کے ذریعے، انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ انہیں تمام یونیورسٹیوں میں پڑھایا اور یاد رکھا جائے۔

 انہوں نے ایک بار مجھ سے کہا تھا کہ جس کے پاس فکری ایمانداری نہیں ہے اسے علمی کام کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ مجھے اس بات کی مکمل اہمیت بہت آہستہ آہستہ سمجھ آئی۔ برسوں کے دوران، میں نے محسوس کیا کہ انہیں دوسرے ماہرین تعلیمی کی طرح کیوں نہیں نوازا گیا اور کیوں انہیں کبھی حکومتی اعزاز سے نوازا نہیں گیا۔ ان کی فکری ایمانداری کا ہی نتیجہ تھا کہ وہ ہمیشہ سیاسی جماعتوں کے نشانے پر رہے۔ آج، جب میں سمجھ سکتا ہوں کہ سرکردہ ماہرین تعلیم اپنی تحقیق کو "سیاسی طور پر درست" بنانے یا "نیٹ ورک" کے وفادار رہنے کے لیے کس طرح تیار کرتے ہیں، تو مجھے پروفیسر احمد کے تبصرے وضاحت کے ساتھ سمجھ میں آتے ہیں۔ یہ تکلیف دہ ہے کہ ان کے درجے کے ایک اسکالر کو نہ صرف مختلف حکومتوں نے بلکہ تعلیمی اداروں نے بھی نظر انداز کیا۔

 پروفیسر احمد کی خدمات ہندوستانی مسلمانوں میں ذات پات اور مذہب، فرقہ واریت، تعلیم، رشتہ داری کے نظام وغیرہ پر اصل تحریروں پر محیط ہے۔ یہ ان کی تحریروں سے ہی ہم نے ان متعدد شناختوں کو سمجھا جن کے ساتھ ہندوستانی مسلمان آباد ہیں۔ مسلمانوں میں ذات پات پر ان کا ترمیم شدہ جلد اب بھی کسی بھی محقق کے لیے جو اس موضوع پر تحقیق کرنا چاہتا ہے ایک بہترین ماخذ ہے۔ اپنی زندگی کے آخری دور میں انہوں نے مسلمانوں میں پسماندہ ذاتوں کے سوال پر خصوصی توجہ دی۔ آج پسماندہ تحریک کے بینر تلے منظم، بہت سے لوگ انہیں ہی سب سے اہم وجہ سمجھتے ہیں کہ مسلم ذات پات کی بات ہندوستانی اکیڈمی اور سول سوسائٹی میں چھائی ہوئی ہے۔ انہوں نے نہ صرف اس مسئلے پر لکھا بلکہ لیکچر دینے کے لیے ملک کے مختلف حصوں کا سفر بھی کیا۔ وہ ذات پر تجرباتی تحریروں کو اکٹھا کرتے اور انہیں ایک ترمیم شدہ کتاب میں جمع کرتے جس میں وہ زیر نظر مسئلے پر ایک طویل تعارف لکھتے۔ بعض اوقات، بعض فقرے اس کے بالکل برعکس ہوتے جو وہ تمہید میں پیش کر چکے تھے لیکن ایک سچے اہل علم کی طرح وہ اس کے برعکس نقطہ نظر کو بھی شامل کر لیتے تھے۔ انہوں نے لکھا کہ ہندوستانی مسلم معاشرے میں ذات پات کی تفریق موجود ہے اور اس سے انکار کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ یہ یقینی طور ان مسلمانوں کو اچھا نہیں لگا جن کی سیاست، علمی یا کسی اور وجہ سے، اپنے معاشرے میں ذات پات کے انکار پر منحصر تھی۔

 2006 میں جب سچر کمیٹی کی رپورٹ شائع ہوئی تھی تو مجھے ان کی مداخلت یاد ہے۔ رپورٹ میں تھا کہ ایک معاشرے کے طور پر، مسلمان تعلیم، نمائندگی وغیرہ جیسے اہم اشاریوں میں دوسروں سے بہت پیچھے ہیں۔ مسلم دانشوروں اور بائیں بازو کے لوگوں میں رپورٹ کا اثر حسب توقع تھا۔ دونوں طبقے نے مسلمانوں کی پسماندگی کے لیے حکومتی بھید بھاؤ ذمہ دار ٹھہرایا۔ صرف پروفیسر احمد ہی تھے جنہوں نے اس بحث میں کچھ نئے پہلوؤں کو جوڑا۔ انہوں نے اونچی ذات کے مسلم دانشوروں کو یاد دلایا کہ کس طرح ان کے آباؤ اجداد نے انگریزی تعلیم کو شیطان کا کام قرار دیا تھا اور اسی وجہ سے تقریباً 150 سال تک جدیدیت سے دور رہے۔ انہوں نے انہیں یاد دلایا کہ مسلمانوں نے جدید تعلیم کا حصول کافی دیر سے شروع کیا، اور یہ تاریخی خلا کا لازمی نتیجہ مختلف برادریوں کے درمیان عدم مساوات کی شکل میں ظاہر ہوا۔ ان کی دلیل تھی کہ چونکہ مسلمانوں کی ایک بہت کم فیصد ہے جسے متوسط طبقہ کہا جا سکتا ہے، اس لیے اعلیٰ تعلیمی ان کی شمولیت کم ہی رہیں گی۔

بائیں بازو والوں کے لیے، انہوں نے باریک بینی سے نشاندہی کی کہ مغربی بنگال (جہاں سب سے زیادہ عرصے تک سی پی ایم کی حکومت رہی) کے اشاریے گجرات (جہاں سب سے زیادہ بی جے پی کی حکومت رہی) کے مقابلے میں کہیں زیادہ خراب تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی پسماندگی کے لیے صرف حکومت یا ریاست ہی ذمہ دار نہیں ہے بلکہ مسلمانوں کے اندرونی معاملات کی بھی جانچ پڑتال ہونی چاہیے۔ لیکن تب امتیازی سلوک اور علیحدگی اس وقت کا ایک گرما گرم معاملہ تھا اور امتیاز جو کہ ا چاہ رہے تھے اس پر کسی نے دھیان نہیں دیا۔ میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ وہ ان چند ایسے اہل علم میں سے ایک تھے جنہوں نے حقیقت میں رپورٹ پڑھی تھی۔ دوسرے صرف پھڑپھڑا رہے تھے۔

 ہندوستانی اسلام ایک اور ایسا موضوع تھا جس میں ان کی ہمیشہ دلچسپی برقرار رہی۔ اپنی کتاب Ritual and Religion Among Muslims in India میں انہوں نے یہ کہا تھا کہ ہندوستانی اسلام بیک وقت مقامی اور عالمگیر دونوں ہے۔ مقامی عناصر کو مختلف درگاہوں کی زیارت، تعویذوں کے استعمال اور یہاں تک کہ ہندوؤں کے ساتھ مشترکہ رسومات و معمولات میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اور ساتھ ہی ساتھ، ہندوستانی اسلام مذہبی عالمگیریت کا بھی حصہ تھا، جسے نماز، صوم، حج وغیرہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ کوئی ایسا نظریہ نہیں تھا جو پروفیسر احمد کا اپنا ہو۔ سماجی بشریات کے نظم و ضبط میں اس طرح کے نظریات کی ایک پرانی تاریخ تھی۔ لیکن اس کا اصل فارمولہ یہ تھا کہ یہ دونوں رجحانات ’’ہندوستانی اسلام‘‘ میں ایک ساتھ پائے جاتے رہیں گے۔ یعنی وہ کہنے کی کوشش کر رہے تھے کہ ایک اوسط ہندوستانی مسلمان بیک وقت دو اور بعض اوقات متنوع نظریات میں ایک ساتھ رہنے میں بالکل خوشی سے رہ سکتے ہیں: مقامی ہندو نظریات اور عظیم اسلامی روایت۔ جنوبی ایشیا میں اسلام کے مؤرخ پروفیسر فرانسس رابنسن نے اس معاملے پر ان سے تفصیلی بحث کی۔ دوسرے اسکالروں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ آج ہندوستان میں اسلام کا کوئی بھی سنجیدہ محقق پروفیسر احمد کی شروع کردہ بحث کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔

 پروفیسر احمد نے ہمیشہ اختلاف اور کثرت رائے کی حوصلہ افزائی کی۔ اس جذبے میں، مجھے یہ کہنا ضروری ہے کہ وہ نہرو کے سیکولرازم اور جدیدیت کے ایک خطی نظریہ سے بہت زیادہ اتفاق رکھتے تھے۔ کئی بار، انہوں نے یہ کہا کہ جدیدیت مسلم معاشرے کے اندر قدامت پسندی کا خیال رکھے گی۔ آج، ہم جانتے ہیں کہ چیزیں کہیں زیادہ پیچیدہ ہیں: کہ مسلم قدامت پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ معاشرے کی تعلیمی سطح بلند ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذہبی تکثیریت ہندوستانی اخلاقیات میں شامل ہے۔ اگرچہ یہ سچ ہو سکتا ہے، اس پر بہت زیادہ زور دینا ہمیں مذہبی برادریوں کے داخلی معاملات سے غافل کر دیتا ہے، جو کہ اس تکثیریت کی تباہی کا باعث بنتے ہیں۔

 یونیورسٹی سے ریٹائر ہونے کے بعد، وہ باقاعدگی سے ٹیلی ویژن پر نظر آتے رہے، جن کی وجہ سے سنگین مسائل پر بحثوں میں اضافی ہوا۔ انہوں نے اکثریتی نظریہ پر تبصرہ کیا جسے ملک لے رہا تھا لیکن ہمیشہ پر امید تھے کہ یہ ایک گزرتا ہوا مرحلہ ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ ہندوستانی معیاری نفسیات کے فطری اعتدال پر اس کے معتقدات کے اخذ کرنے والے شاید بہت زیادہ نہ ہوں۔ لیکن جس یقین کے ساتھ انہوں نے یہ الفاظ کہے وہ صرف ہندوستانی فکر کے گہرائی سے جڑے ہوئے شخص کی طرف سے آ سکتے ہیں۔

 آزادی کے بعد ہندوستانی مسلمانوں کی کہانی لکھنے والے کو پروفیسر احمد کے خیالات سے جڑنا پڑے گا۔ اور یہ ایک ایسی میراث ہے جسے بہت کم ماہرین تعلیم پیچھے چھوڑتے ہیں۔

English Article: Professor Imtiaz Ahmad Valued Intellectual Honesty over Everything Else

 URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/professor-imtiaz-intellectual-honesty/d/130130

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..