New Age Islam
Sun Mar 23 2025, 04:31 PM

Urdu Section ( 8 Jul 2023, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Am I Obligated To The Almighty Creator For Creating Me? کیا میں اپنی تخلیق کے لیے قادر مطلق خالق کا احسان مند ہوں؟

 راشد سمناکے، نیو ایج اسلام

 19 ستمبر 2022

 میں یہاں ہوں کیونکہ مجھے کائنات کے قادر مطلق خالق نے پیدا کیا ہے۔ وہ خالق جس کے وجود سے میں انکار نہیں کر سکتا۔

 اس کی تخلیق کے طور پر، تخلیق کے اس عمل میں اور نہ ہی کائنات کی کسی دوسری شئی کی تخلیق میں میرا کوئی دخل تھا۔

 یہاں تک کہ میرا اپنا جسمانی نظام بھی اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ ان بیماریوں اور جراثیم کا شکار ہیں جو میری زندگی کو بدتر بنا دیتے ہیں، جن کو ختم کرنا میرے اختیار میں نہیں ہے۔

 تو مجھ سے اس خالق کا پابند ہونے کی توقع کیوں کی جاتی ہے جس نے مجھے اور کائنات کو اپنے ایجنڈے اور مقاصد کے ساتھ بنایا ہے؟

 یہ سوال میرے لاشعور میں تب سے ہے جب سے میں اپنے آپ سے واقف ہوا ہوں.... جیسا کہ وہ کہتے ہیں -- میں ہوں کیونکہ میں ہوں۔

سوال کرنا ضروری ہے کیونکہ مجھے اجازت ہے اور "سوچنے" کی اجازت ہے اور اس لیے کہ سوال کے جواب کی یہ پرانی جستجو میرا ایک بڑا حصہ ہے، اور وہ تمام مذاہب جن میں ہمیں مسلسل یاد دلایا جاتا ہے کہ ہمیں خالق کی نعمتوں کا شکریہ ادا کرنا ہے، نہ صرف موت تک زندہ رہنے کے لیے، بلکہ ترقی کرنے کے لیے بھی۔

 قرآن کہتا ہے "تو تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟"

 لیکن میں اس کائنات کو رزق فراہم کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ کا کیوں احسان مند ہوں جو اس نے بنائی ہے اور اس پر اسے بڑا فخر ہے!

 یہ ممنوعہ سوالات ہیں جن کے بارے میں مذاہب نے ہمیشہ ہمیں متنبہ کیا ہے کہ نہ پوچھیں، ورنہ...!

 کیا وہ سب رزق بھی اس کے منصوبے، تخلیق اور حکمت عملی کا حصہ نہیں ہے، جس میں، بطور اس کی تخلیق کے، کبھی بھی میرا کوئی عمل دخل نہیں رہا! اس کی تخلیق کو برقرار رکھنے کے لیے اور اس کی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے مجھے اس کی "عبادت" کرنے کی کیا ضرورت ہے؟

 اگر وہ اپنی ان "نعمتوں" کو روکنے کا فیصلہ کرتا ہے، جو اس کی کائنات میں موجود ہر چیز کو ژندہ رکھے ہوئے ہے، تو کائنات فنا ہو جاءے گی۔ کیا اس میں میرا کوئی دخل ہوگا؟

 کیا مجھے اپنے وجود کے زوال اور ناپید ہونے کو روکنے کے لیے اس کی رحمت کی التجا پر توجہ رکھنا چاہیے یا اس کا محتاج ہونا چاہیے؟

 مثال کے طور پر، جب میں پھل کا درخت لگاتا ہوں؛ درخت کا اس میں کوئی دخل نہیں ہے، میں اس کی دیکھ بھال کرنے کا پابند ہوں، کہ اس کی حفاظت کروں، کھاد ڈالوں اور پانی دوں۔ یہ سب کچھ میں کرنے کا پابند ہوں کیونکہ میں نے اسے اس لیے لگایا تھا کہ اس کے پھل کھانے کے فائدے حاصل کر سکوں۔ اور جب وقت آتا ہے، میں اسے کاٹ دیتا ہوں۔

 کیا کوئی وجہ ہے کہ درخت کی دیکھ بھال کرنے پر درخت میرا احسان مند ہو؟ کیا درخت کے بجائے مجھے، اس درخت کا شکریہ ادا کرنے کا پابند نہیں ہونا چاہیے جو نعمتیں اس نے مجھے عطا کی ہے؟

 کیا یہ غیر منصفانہ یا غیر منطقی نہیں ہے کہ مجھ پر اس کا "بوجھ" ڈال دیا جائے جس کے لیے اللہ تعالیٰ کو ذمہ دار ہونا چاہیے۔

 کیا وہ اپنی ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھانے میں خود کفیل نہیں ہے؟ خود اس کی کتاب کہتی ہے کہ کوئی بھی کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔

 بنی نوع انسان کو روزانہ کی بنیاد پر جو ناقابل تصور تکلیفیں پہنچتی ہیں، خالق کو اس سے آگاہ ہونا چاہیے۔

 کیا وہ "ہر ظاہر یا پوشیدہ چیز کا شاہد" نہیں ہے؟ وہ ایسا کیوں ہونے دیتا ہے؟

 کیوں سینکڑوں آتش فشاں جو پھٹ پڑتے ہیں اس کی دنیا میں لاکھوں غریب لوگوں کو ہلاک کرتے ہیں؟

 موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اس کے نام پر تباہی مچانے والے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، زمینی زلزلے اور سونامی کیوں؟

 اس کی کائنات کا نظام اتنا نازک کیوں ہے کہ اس کی تخلیق، بنی نوع انسان اسے بدل سکتی ہے؟ کیا وہ آلودگی پھیلانے والوں کو اپنی نازک تخلیق کو آلودہ کرنے سے نہیں روک سکتا اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے؟

 کم از کم کہنے کے لئے ہی سہی اس نے اپنی مخلوق اور بہترین تخلیق یعنی انسانوں کو اتنی حکمت کیوں عطا نہیں کی کہ وہ اپنے عمل کے نتائج سے آگاہ ہو سکے۔

 ابرہیم، بدھ، کنفیوشس وغیرہ کیسے لاکھوں دانشمندوں کو بھیجنے کا کیا فائدہ... اگر انہیں وہ علم نہیں دیا گیا جو موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے وہ انسانوں تک پہنچاتے!

 اوہ، بات یہ ہے کہ مذکورہ تمام تباہیاں سائنس پر مبنی ہیں، اور رسول سائنس دان نہیں تھے۔

 تو وہ سائنسدان کیوں نہیں تھے؟

 اوہ ہاں، بات صرف ذمہ داری کی ہے!

 تم کہو "اے اللہ میرے علم میں اضافہ فرما!"

 یہاں ہم پھر سے یہ کہہ کر اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جاتے ہیں کہ ہم یہ نہیں جانتے کہ ان آفات سے کیسے بچنا چاہیے جنہیں قدرتی نظام کہا جاتا ہے۔ آج شاید ہی کوئی ملک ہو جو ان سے محفوظ ہو!

 قادر مطلق خالق، کیا آپ اب اس درخت کو کاٹنا چاہتے ہیں جو آپ نے بہت پہلے لگایا تھا؟

English Article: Am I Obligated To The Almighty Creator For Creating Me?

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/obligated-almighty-creator/d/130165

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..