New Age Islam
Sat Apr 01 2023, 02:39 PM

Urdu Section ( 10 Nov 2021, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Muslims Should Build More Mosques to Accommodate All Participants of Friday Prayers نماز جمعہ کے تمام مصلیان کو سہولت فراہم کرنے کے لئے مسلمانوں کو مزید مساجد تعمیر کرنا چاہیے

مسلمانوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے عوامی مقامات پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔

اہم نکات:

1. گروگرام میں 5 لاکھ کی آبادی پر صرف 13 مساجد ہیں

2. 2018 میں مقامی انتظامیہ نے مسلمانوں کو 37 مقامات پر نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی ہے

3. مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ نماز جمعہ میں شرکت کرنے والوں کے لیے مزید مساجد بنائیں۔

-----

نیو ایج اسلام اسٹاف رائٹر

9 نومبر 2021

Around 100 policemen and policewomen were deployed at Sector 47 to prevent the protesters, who were singing Bhajans and shouting slogans, from reaching the prayer site. (Vipin Kumar/HT PHOTO)

------

ہندوستان کے ہریانہ میں گروگرام کے رہائشیوں کی ایک جماعت نے کھلے عام عوامی مقامات پر نماز جمعہ کی ادائیگی کی مخالفت گزشتہ تین ہفتوں سے جاری رکھی ہے۔ سیکٹر 47 کے باشندوں نے خاص طور پر نماز کے مقام پر احتجاج کرتے ہوئے عوامی مقامات پر نماز جمعہ کی ادائیگی روکنے کا مطالبہ کیا کیونکہ اس سے ٹریفک میں خلل پڑتا ہے اور اس علاقے کے والدین اور طلباء کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ اسی علاقے میں ایک اسکول واقع ہے اور جمعہ کی نماز کا وقت اور اسکول کا وقت ایک ہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مقامی انتظامیہ نے 2018 میں 37 مقامات پر نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی تھی اور مسلمان گزشتہ چند سالوں سے ان مقامات پر نماز جمعہ ادا کر رہے تھے۔ لیکن اب رہائشیوں نے کسی تکلیف کی وجہ سے اس ہفتہ وار اسلامی رواج کو منانے پر اعتراض کیا ہے۔ ان کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ مسلمانوں کو مساجد اور مذہبی اداروں میں جمعہ کی نماز ادا کرنی چاہیے اور عوامی مقامات پر نماز جمعہ کی ادائیگی کو روکنا چاہیے۔

اس سے قبل 2018 میں، گروگرام کی میونسپل کارپوریشن نے مسجد میں لاؤڈ اسپیکر لگانے پر رہائشیوں کے احتجاج کے بعد ایک مسجد کو سیل کر دیا تھا۔

A group of residents protested against Friday prayers being offered in the open space in Gurugram (Picture: Representational)

-----

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گروگرام میں عوامی مقامات پر نماز جمعہ اور مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کی مخالفت عام ہو گئی ہے۔ اگرچہ مسلمانوں نے پولیس کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے جائے نماز کو 200 میٹر کے فاصلے پر منتقل کیا اور نماز پرامن طریقے سے ادا کی گئی لیکن مسلمانوں کو اس کا مستقل حل تلاش کرنا چاہیے۔

گروگرام یونٹ کے صدر مولانا سلیم قاسمی کے مطابق اس علاقے میں مسلمانوں کی آبادی تقریباً 500,000 ہے لیکن 500,000 کی پوری آبادی کے لیے صرف 13 مساجد ہی ہیں۔ لہٰذا مسلمانوں کو اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کرنا چاہیے۔ وہ مقامی انتظامیہ کی طرف سے دیے گئے مراعات پر زیادہ انحصار نہیں کر سکتے، اس لیے بھی کیونکہ مقامی باشندوں نے اس بنیاد پر احتجاج شروع کر دیا ہے کہ مسلمانوں کے پاس رہائشیوں سے اس کی تحریری اجازت نہیں ہے۔

علاقے کے مسلمانوں کو بالخصوص اور ملک کے تمام مسلمانوں کو بالعموم اپنی یا وقف بورڈ کی ملکیت والی زمین پر مساجد تعمیر کرنا چاہئے۔ پانچ لاکھ مسلمانوں کی آبادی کے لیے صرف 13 مساجد کا ہونا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ مسلمانوں نے اپنی مذہبی ضروریات پر زیادہ توجہ نہیں دی ہے کیونکہ انہوں نے عوامی مقامات پر نماز جمعہ کے انعقاد کی اجازت کو معمولی سمجھا۔

Leaders of Hindu right-wing groups at the ground in Gurugram where Muslims usually offered Friday prayers [Al Jazeera]

-----

دلچسپ بات یہ ہے کہ گروگرام کے ناگرک ایکتا منچ کے نمائندے الطاف احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ ہریانہ حکومت گروگرام کے مختلف سیکٹروں میں زمین مختص کرے تاکہ مسلمان مسجدیں بنا سکیں۔ مسلمانوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہندوستان کی ریاستی حکومتیں قانونی وجوہات کی بنا پر مساجد، مندروں اور گرجا گھروں کی تعمیر کے لیے زمین مختص نہیں کر سکتیں۔

مسلمانوں کو مزید اراضی حاصل کرنے کے لیے فعال اقدامات کرنے چاہئیں یا مسلمانوں کو مزید مساجد کی تعمیر کے لیے زمین عطیہ کرنی چاہیے تاکہ وہ فرقہ وارانہ تصادم سے بچنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے مساجد یا مذہبی عمارتوں میں ہی نماز جمعہ ادا کر سکیں۔

English Article: Muslims Should Build More Mosques to Accommodate All Participants of Friday Prayers

 URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/gurugram-masjid-friday-namaz/d/125749

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..