عبدالمعید ازہری ، نیو ایج اسلام
جس طرح قرآن پاک نے نماز اور زکوٰۃ کو مسلمانوں پر ضروری قرار دیا ہے اسی طرح قرآن نے کئی جگہوں پر محتاجوں کو کھانا کھلانے کی بھی تاکید کی ہے ۔ اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ محتاجوں کو کھلانا بھی مومن کا ایک فریضہ ہے اور اس کے لئے بہت ثواب کا وعدہ کیا گیا ہے ۔ محتاجوں کو کھلانے والا آسانی سے جنت میں جائے گا ۔ خدا ئے پاک مسلمانوں سے کہتا ہے کہ اپنی روزی میں سے کچھ حصہ ناداروں کو دے دو ۔ قرآن اس ہدایت کو اس طرح پیش کرتا ہے ۔ ترجمہ: اور وہ (نیک اور پرہیز گار) اللہ کی رضا کے لئے ناداروں اور یتیموں کو کھانا کھلاتے ہیں اور قیدیوں کو (سورہ الدھر: ۸)
جہنم میں کچھ لوگ اس لئے بھی ڈال دئے جائیں گے کہ وہ خوشحال ہوتے ہوئے بھی کبھی مسکینوں کو کھانا نہیں کھلاتے تھے ۔ ترجمہ: اور پوچھیں گے کس بات نے تم کو جہنم میں پہنچایا ۔ وہ جواب دیں گے ہم نمازی نہیں تھے اور مسکینوں کو کھانا نہیں کھلاتے تھے ۔ (سورہ المدّثّر: ۳۴،۴۴) دوسری جگہ ارشاد باری تعالیٰ ہے(ترجمہ: فروشتوں کو حکم ہوگا)اسے پکڑو اور باندھو اور دہکتی ہوئی آگ میں داخل کرو ۔ پھراس کو ایسی زنجیر میں جکڑو جس کی لمبائی ستّرہاتھ ہے ۔ یہ وہی ہے جو رب پر ایمان نہیں رکھتا تھا اور مسکینوں کو کھانا دینے کی ترغیب نہیں دیتا تھا ۔ (سورہ الحاقّہ:۲۳،۴۳)
ایک اہم نقطہ یہ ہے کہ قرآن صرف محتاجوں کو کھلانے کی تاکید نہیں کرتا ہے بلکہ مسلمانوں سے یہ کہتا ہے کہ وہ خود بھی کھلائیں اور دوسرے مسلمانوں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں ۔ دوسرے کو بھی اس عمل کے لئے ترغیب دینا ہر مسلمان کا فرض ہے یعنی یہ اچھائی کا حکم اور برائی سے روکنے کا حصہ ہے ۔
دوسرے مذاہب نے اجتماعی لنگر کا عمل لازم پکڑ لیا ہے جہاں چوبیس گھنٹے عوام کے لئے کھانے کا مفت انتظام ہوتا ہے ۔ جبکہ مسلمانوں نے اسے ترک کر دیا ہے ۔ حالانکہ قرآن اس کی تلقین کرتا ہے ۔ جب خدا اپنے بندے کو آزماتے ہوئے اس کا رزق تنگ کر دیتا ہے تو بندہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے ذلیل کیا ہے اس پر اس طرح ارشاد باری تعالیٰ ہے ۔ ترجمہ: ۔ نہیں ہر گز نہیں بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے ۔ اور تم ایک دوسرے کو مسکین کے کھلانے کی ترغیب نہیں دیتے ۔
یہ رمضان المبارک کا پاک مہینہ ہے جس میں اپنے گناہوں کی مغفرت اوراپنے رب کو راضی کرنے کے لئے غریبوں ، محتاجوں کی ضروریات پوری کی جائے اور خود بھی ان کو کھانا کھلائیں مزید اپنے عزیز واقارب کو بھی نیک عمل کرنے کی تاکید کریں ۔
URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/muslims-national-duty-feed-orphans/d/118622
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism