New Age Islam
Thu Jun 19 2025, 06:55 PM

Urdu Section ( 14 Dec 2023, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Muslim Women being Seduced Online through ‘Bhagwa Love Trap’: Scanty Evidence, High Publicity مسلمان خواتین کو ’بھگوا لو ٹریپ‘ کے ذریعے آن لائن پھنسایا جا رہا ہے: کم ثبوت، زیادہ تشہیر

سید علی مجتبیٰ، نیو ایج اسلام

 27 نومبر 2023

 ہندوتوا عروج پر ہے! کچھ ہندوتوا دھڑے مسلم خواتین کو لبھانے کی ایک آن لائن سازش میں ملوت ہیں، جسے ’’بھگوا لو ٹریپ‘‘ کا نام دیا جا رہا ہے۔

 اگرچہ "بھگوا لو ٹریپ" کے ثبوت بہت کم ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر اس کی جو تشہیر ہوئی ہے اس نے ہندوستان میں عملی طور پر تشدد کی آگ بھڑکائی ہے۔

 سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ 'bhagwalovetrap' کے ساتھ ویڈیو پوسٹ کیے جا رہے ہیں جن میں مسلم خواتین کی ذاتی تفصیلات شائع کی جا رہی ہیں اور ہندو مردوں کے شانہ بہ شانہ کھڑی ان مسلم خواتین کی تصاویر کو بین المذاہب تعلقات کے نام پر استعمال کیا جاتا ہے۔

 الزام لگانے والوں نے مسلم خواتین کی عزتیں اچھالیں جو غلط ثابت ہوئیں کیونکہ وہ تصاویر جعلی تھیں اور ذاتی تفصیلات بھی گڑھے گئے تھے، لیکن جب تک یہ تفصیلات سامنے آتیں مسلم عورتوں کی عزت اچھالی جا چکی تھی۔

 "بھگوا لو ٹریپ" کی تھیوری بتاتی ہے کہ کچھ ہندوتوا عناصر مسلم خواتین کو بہکانے اور انہیں اپنی برادریوں سے دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ تھیوری بنیادی طور پر مسلمانوں کو خوفزدہ کرنے اور اپنی لڑکیوں کو گھر کے اندر رکھنے اور سماجی زندگی سے دور رکھنے کے لیے پیش کیا جا رہی ہے۔

 یہ ایک سازش ہے جو آن لائن چلائی جا رہی ہے اور یہ بیانیہ سوشل میڈیا پر شائع کیا جا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ’بھگوا لو ٹریپ‘ کا جملہ اس سال مارچ سے اب تک 200,000 سے زیادہ مرتبہ استعمال کیا جا چکا ہے۔

 اس سال مئی کے اوائل میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پھیلائی گئی جس میں مبینہ طور پر ایک مسلم لڑکی اور ہندو میڈیکل طالب علموں کو اسکوٹر پر سوار دکھایا گیا تھا، جس سے مدھیہ پردیش میں فرقہ وارانہ بدامنی پھیل گئی۔

اسی طرح کی ویڈیو کے نتیجے میں ہندوستان بھر میں 15 سے زیادہ تصادم کے واقعات رونما ہوئے۔

 "بھگوا لو ٹریپ" تھیوری کو بکثرت سوشل میڈیا پر، زیادہ تر گمنام اکاؤنٹ کے ذریعے پھیلایا گیا ہے۔ ایسی ویڈیوز اصلی ہیں، جن میں یہ اور اسی طرح کے دیگر واقعات ہیش ٹیگ #BhagwaLoveTrap کے ساتھ یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس پر 10 ملین سے زیادہ بار دیکھے جا چکے ہیں۔

ایک میڈیا انفلوئنسر شعیب جامعی کے مطابق، ’’مسلم خواتین کو محبت کے جال میں پھنسانے کے لیے ہندو نوجوانوں کو "ہندوتوا بریگیڈ" "برین واش" کر رہے ہیں۔ شعیب جامعی نے آن لائن گردش کرنے والی ویڈیوز کو دیکھ کر اپنا یہ تبصرہ پیش کیا ہے، جن میں یہ دکھایا گیا ہے کہ ہندوتوا لیڈر ہندو مردوں کو مسلم لڑکیوں کو اپنی محبت کے جال میں پھنسانے کی ترغیب دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ جامعی 2007 کی ایک سیاسی ریلی میں دیے گئے یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کا حوالہ پیش کرتے ہیں، جس میں یوپی کے وزیر اعلیٰ کہتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں کہ؛ اگر مسلمانوں "تم ایک ہندو لڑکی بھگاؤ گے،" تو "ہم ایک سو مسلمان لڑکیاں بھگائیں گے"۔

 حالیہ دنوں میں مائیکروسافٹ کے زیر ملکیت گیتھب پلیٹ فارم پر جو کہ ایک اوپن سورس ایپ ہے، "بلی بائی" نامی ایک ایپ دیکھا گیا – جو مسلم خواتین کے لیے ایک توہین آمیز اصطلاح ہے۔ اس ایپ نے اس وقت سنسنی مچا دی تھی جب اس نے 100 سے زیادہ مسلم خواتین کو ورچوئل 'نیلام' کے لیے 'فروخت پر' رکھا تھا۔

 اس ایپ کے ذریعہ کئی ہندوستانی مسلم صحافیات کو نشانہ بنایا گیا، بشمول عصمت آرا کے، جنہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی اور پھر سوشل میڈیا پر شیئر کیا، اور دنیا کو یہ بتایا کہ یہ ایپ "مسلم خواتین کی بے عزتی کرنے کے لیے بنائی گئی ہے"۔

 میڈیا واچ ڈاگ رپورٹرز ودھاؤٹ بارڈرز نے اس ایپ کو "انتہائی خطرناک" قرار دیا اور ہندوستانی حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 بلی بائی ایپ بنانے والوں نے بھی گرفتاری کے بعد اعتراف کیا تھا کہ ان کی کارروائیاں ہندو انتہا پسندوں سے متاثر تھیں جن سے وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر واقف تھے۔

نیز GitHub پر اسی طرح کا ایک اور ایپ 'Sulli Deals' بھی پایا گیا تھا، جس پر تقریباً 80 مسلم خواتین کو "فروخت" کے لیے پیش کیا گیا تھا لیکن اس معاملے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

English Article: Muslim Women being Seduced Online through ‘Bhagwa Love Trap’: Scanty Evidence, High Publicity

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/muslim-women-bhagwa-love/d/131310

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..