New Age Islam
Mon May 12 2025, 02:30 PM

Urdu Section ( 7 Sept 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

No Muslim Delivery Person! ! مسلم ڈیلیوری پرسن ممنوع

 سمت پال، نیو ایج اسلام

 3 ستمبر 2022

 وسیع پیمانے پر امتیازی سلوک کی یہ بیماری، جو تقریباً ہر فرد کو متاثر کرتی ہے، اس نے سماجی تانے بانے اور قوم کی ساکھ کو خراب کیا ہے۔ آج، ہر دوسرا شخص یا تو ہندو ہے یا مسلمان یا سکھ

 ------

 حیدرآباد میں ایک سویگی گاہک نے مسلم ڈیلیوری بوائے کی طرف سے دیا گیا کھانا قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

 میں اس خبر سے حیران نہیں ہوں کیونکہ مذہب کی بنیاد پر نفرت اور بغض و عناد کو معمول پر لانا 'جدید' ہندوستانی معاشرے میں ایک معمول بن چکا ہے۔

 میرے لیے حیران کن بات یہ ہے کہ اس طرح کے تعصبات کی وسیع پیمانے پر مقبولیت ہے جس کی 'مہذب' دنیا میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔

 مجھے آتا ہے کہ نیویارک میں ڈاکٹر ایڈورڈ سید نے بات چیت کے دوران، انہوں نے ایک قدرے مشکل جملہ استعمال کیا تھا، جدید مذہبی و ذہنی جمود۔ انہیں اس کی وضاحت کرنا پڑی کیونکہ میں اس کے مضمرات کو نہیں سمجھ سکا۔

 سید نے مجھے پیشن گوئی کے ساتھ یہ بتایا کہ آنے والے دنوں میں، مذاہب اپنے اپنے پیروکاروں پر اس قدر ٹھوس اثر ڈالیں گے کہ وہ ذہنی اور ثقافتی طور پر آپس میں ہی تفریق اور تفرقہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ ہمارے اور ان کے احساسات اس قدر مشترک ہوں گے کہ ہم ایسے واقعات پر سوچنا ہی چھوڑ دیں گے۔

بالکل سچ! ایک وسیع پیمانے پر امتیازی سلوک کی یہ بیماری، جو تقریباً ہر فرد کو متاثر کرتی ہے، اس نے سماجی تانے بانے اور قوم کی ساکھ کو خراب کیا ہے۔ آج، ہر دوسرا شخص یا تو ہندو ہے یا مسلمان یا سکھ۔ مذہب ایک گوندھ کی طرح ہے، اگرچہ اس کا انداز منفی ہے۔ مذہب کے پیروکاروں نے اپنے آپ کو برباد ہونے کے لیے چھوڑ دیا ہے۔ ان میں کوئی بھی انسان نہیں ہے۔ یہ تمام یہودی، مسلمان، عیسائی وغیرہ وغیرہ جیسے ناموں کے ساتھ منجمد ہو چکے ہیں۔

 اس بے باک سائٹ کے قارئین اور قلمکاروں کے مزار کی عمدہ مثال کو، علیحدگی پسندی کے مروجہ مزاج کو اجاگر کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 میں پچھلے 5 مہینوں سے نیو ایج اسلام کے لیے لکھ رہا ہوں۔ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ چند مسلم حضرات کے منفی تبصروں کے علاوہ کسی بھی مسلمان نے میرے کسی بھی مضمون پر مثبت تبصرہ نہیں کیا۔ تمام (مثبت) تبصرے غیر مسلموں نے کیے ہیں، مثلاً مسٹر پرکھر گرگ، مسٹر مرلی چاری، ڈاکٹر انبوراج اور بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) اونکار گورایا کی طرف سے آئے ہیں، جو ہندوستانی فوج کے سب سے اچھے، قابل احترام اور ملحد فوجی افسران میں سے ایک ہیں جنہیں 1971 کے ہند و پاک جنگ اور آپریشن بلو سٹار کے لیے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

 کسی مسلمان نے مثبت تبصرہ نہیں کیا کیونکہ ان کے نزدیک میں ایک غیر مسلم ہوں۔ ایسا نہیں ہے کہ میں اپنے معزز قارئین کی طرف سے مثبت آراء کا متمنی ہوں، ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، بات یہ ہے کہ ذہنی جمود نے انہیں (مسلمانوں کو پڑھیں) میری تحریروں پر مثبت تبصرہ کرنے سے روک رکھا ہے۔ وہ صرف مسلمانوں کی تحریروں پر تبصرہ کریں گے۔

ہندو بھی ایسا ہی کر رہے ہیں۔ سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنا جا رہا ہے۔ اگر میرے پیارے دوست شعیب ہدا کو ہندو اکثریتی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فلیٹ کی بکنگ کے دوران نکار دیا گیا تو میرے آزاد خیال ہندو دوست ڈاکٹر کپل نارنگ کو بھی ایک مسلمان نے شائستگی کے ساتھ یہ بتا کر پلی چھاڑ لیا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی بنیادی طور پر مسلمانوں کے لیے ہے۔ کوئی اور جگہ تلاش کریں۔

 اس سے مجھے ندا فاضلی کا شعر یاد آگیا،

کوئی ہندو، کوئی مسلمان، کوئی عیسائی ی ہے؛

سب نے انسان نہ بننے کی قسم کھائی ہے

 درحقیقت، کوئی بھی اپنے آپ کو انسان نہیں کہتا۔ ہم سب کو ایک ٹیگ کی ضرورت ہوتی ہے جس طرح دکان یا شاپنگ مال میں رکھی اشیاء پر اس کی قیمت کا ٹیگ لگا ہوتا ہے۔ عالمی منڈی میں ہم سب سے ارزاں ہیں۔ جب میں اپنے آپ کو نظریاتی طور پر آزاد شخص کہتا ہوں، جس کا کوئی مذہب، ذات یا خدا جیسی کوئی چیز نہیں ہے، تو کوئی بھی مجھ سے ہمدردی نہیں رکھتا۔ کیونکہ، وہ اب تک اس خیال کو تسلیم کرنے کے قابل نہیں ہو سکے ہیں، جو کہ ایک اعلیٰ ترین خیال ہے، کہ آدمی بغیر کسی ارزاں شناخت کے زندہ رہ سکتا ہے۔ میں اپنے آپ سے پوچھتا ہوں کہ انسان اتنی پستی میں کیوں ہیں کہ وہ کسی لیبل، ٹیگ یا جھنڈے کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے؟

 اس وقت، ہندوستان کا قومی مزاج مذہبی اور پیتھولوجیکل طور پر قوم پرست ہے۔ حیرت کی بات نہیں کہ اگر آنے والے دنوں میں حیدرآباد کی طرح واقعات پیش آتے رہیں۔ ہم مذہبی طور پر ہمیشہ کے لیے جڑے ہوئے ہیں۔

English Article: No Muslim Delivery Person!

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/muslim-delivery-person/d/127895

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..