نیو ایج اسلام اسٹاف رائیٹر
21 فروری 2024
فلپائن میں دسمبر 2023 سے
جنوری 2024ء کے درمیان داعش اور فوج کے درمیان کئی جھڑپیں ہو چکی ہیں جن میں تقریبا
دس داعش کے دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ داعش کے دہشت گردوں نے 3 دسمبر کو مراوی یونیورسٹی
کے احاطے میں ایک چرچ میں منعقدہ ماس کے دوران دھماکے کئے تھے جس کے نتیجے میں 4 افراد
ہلاک ہوئے تھے اور درجن بھر لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ 24 جنوری کو فوج نے اس دھماکے میں
ملوث 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ان جھڑپوں سے فلپائن میں داعش کی دہشت گردانہ سرگرمیاں
ایک بار پھر عالمی منظرنامے پر آگئیں۔
فلپائن مشرقی ایشیا کا ایک
چھوٹا سا جزیروں پر مشتنل ملک ہے جہاں کیتھولک عیسائیوں کی اکثریت ہے۔ مسلمان یہاں
دوسری بڑی اقلیت ہیں جن کی آبادی 6 سے 12 فی صد بتائی جاتی ہے۔ 1968ء سے ہی مسلمانوں
نے معاشی اور سیاسی امتیاز اور اکثریتی فرقے کی زیادتیوں کے ردعمل میں آزادی کی تحریک
شروع کردی اور کئی مسلم تنظیمیں میدان میں آئیں۔ ان میں مورو اسلامی لبریشن فرنٹ زیادہ
طاقتور اور مقبول ہوئی۔ ابتدا میں ان تنظیموں نے فلپائن سے مکمل آزادی اور ایک آزاد
مسلم ریاست کے قیام کی پرتشدد تحریک چلائی لیکن مورو اسلامک لبریشن فرنٹ 2012ء میں
فلپائن کے اندر ہی ایک مسلم خودمختار خطہ یا آٹونومس خطہ کے قیام پر رضامند ہو گیا
اور 2014ء میں فلپائن حکومت اور مورو لبریشن فرنٹ کے درمیان ایک معاہدہ ہوگیا۔ اس معاہدہ
کے تحت فلپائن کے جنوب میں مسلم اکثریتی خطہ منڈاناؤ کو آٹونومس خطہ کا درجہ مل گیا
جہاں مسلمانوں کی حکومت قائم ہے اور یہاں کی معدنیات اور قدرتی وسائل کے ایک بڑے حصے
پر ریاست کے مسلمانوں کا کنٹرول ہے۔ 2014ء کے معاہدے کے بعد مسلم علاحدگی پسندوں نے
تشدد کی راہ چھوڑ دی اور ریاست کی ترقی کے کام میں لگ گئے۔ لیکن2014ء ہی میں داعش نام
کی دہشت گرد تمظیم عراق کے موصل میں قابض ہوئی اور اپنی خلافت کا اعلان کردیا۔ اس نظیم
نے ہندوستان ، پاکستان اور افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ الحاق کرکے ان۔ممالک۔میں
بھی اپنی دہشت گردانہ سرگرمیاں انجام دیں۔ چونکہ فلپائن میں بھی منڈاناؤ خطہ مسلم اکثریتی
خطہ تھا اس لئے داعش نے یہاں بھی خلافت قائم کرنے کے نام پر اپنے دائرے کو وسعت دی۔
ابو سیاف نام کا ایک دہشت گروپ جو فلپائن میں سرگرم تھا اس نے داعش سے الحاق کرکے ابو
بکر بغدادی کو اپنا خلیفہ مان لیا اور فلپائن میں اپنی دہشت گردانہ سرگرمیاں تیز کردیں۔
دراصل ابو سیاف گروپ خلافت کی تحریک کی آڑ میں جبراً وصولی، اغوا اور منشیات کا کاروبار
چلاتا تھا۔ ابو سیاف اور دیگر فلپائنی جنگجو تنظیمیں مورو اسلامک لبریشن فرنٹ اور فلپائن
حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کونہیں مانتے اور ایک آزاد مسلم ریاست کا مطالبہ
کرتے ہیں۔ انہی میں ایک گروپ دولت اسلامیہ ہے جو داعش کا ایک حلیف گروپ ہے۔ وہ منڈاناؤ
مسلم خطے میں خلافت یا شرعی حکومت کے قیام کا مطالبہ کرتا ہے اور اس بہانے اس خطے میں
عیسائیوں پر حملے کرتا یے۔ اسی کڑی میں داعش کے دہشت گردوں نے 3 دسمبر کو منڈاناؤ کے
خطے کے ایک اہم شہر مراوی میں ایک چرچ پر حملہ کرکے کیتھولک عیسائیوں کو ہلاک کردیا۔
جس کے بعدفوج حرکت میں آئی اور دہشت گردوں کو مار گرایا۔
واضح ہو کہ 2019ء سے ہی فلپائن
کی حکومت نے منڈاناؤ مسلم اکثریتی خطے کو خودمختاری دے دی ہے۔ اس خطے میں 91 فی صد
آبادی مسلمانوں کی ہے اور مسلمان یہاں شریعت کے مطابق ہی زندگی گزارتے ہیں۔ فلپائنی
حکومت ان کے شرعی معاملات میں مداخلت نہیں کرتی۔پھربھی داعش یہاں خلافت کے قیام کے
لئے دہشت گردانہ سرگرمیاں چلاتا ہے اور داعش کے بہانے یہاں امریکہ فوجی مداخلت کرتا
ہے۔ 2020ء میں مراوی میں داعش کے دہشت گرد گھس گئے تھے جس کا قلع قمع کرنے کے بہانے
امریکہ نے فوجی مداخلت کی اور داعش کے چند جنگجوؤں کو مارنے کے بہانے پورے شہر پر بمباری
کرکے شہر کو تباہ کردیا اور درجنوں شہریوں کو ہلاک کردیا۔امریکی فوج نے فلپائن کی فوج
کے ساتھ آپریشن چلاکر کئی عمارتوں کو تباہ کردیا۔ ایک کثیر منزلہ عمارت کو امریکی فوج
نے صرف اس لئے تباہ۔کردیا کہ اس میں مبینہ طعر پر صرف ایک دہشت گرد چھپا ہوا تھا۔
فلپائن کے کچھ مسلم نوجوان
بھی داعش کی خلافت کے جھانسے میں آگئے اور داعش میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ وہ جانتے
تھے کہ ان کا خطہ پہلے سے ہی اسلامی ریاست ہے پھر بھی وہ داعش کی خلافت کے قیام کامطالبہ
کرنے لگے۔ گزشتہ دس برسوں میں داعش کی حقیقت دنیا کے سامنے آچکی ہے اس کے باوجود دنیا
کے کچھ خطوں کے مسلمان داعش کو اب بھی خلافت کا علم بردار مانتے ہیں۔ داعش ہر اس ملک
یا خطے میں سر اٹھاتا ہے جہاں مسلم اکثریت میں ہوں تاکہ وہ اس ملک یا خطے میں امریکہ
کو فوجی مداخلت کاجواز مہیا کرسکے اور امریکہ اس خطے کے مسلمانوں کو داعش کے خاتمے
کے بہانے تباہ کردے۔امریکہ۔نے داعش کو سیریا اور عراق میں طاقتور بنایا اور پھر اسے
خت کرنے کے بہانے پورے خطے کو تباہ کردیا۔ چونکہ فلپائن کی ایک ریاست میں مسلمان اکثریت
میں ہیں اس لئے وہاں بھی داعش نے خلافت قائم کرنے کے نام پر چرچ ، بازاروں اور عوامی
مقامات پر دہشت گردانہ حملے کرکے وہاں کے مسلمانوں کو اجتماعی فلاح اور ترقی کے کام
کرنے سے روکتا ہے اور امریکہ کو اس خطے میں مداخلت کا موقع دیتا ہے۔ پتہ نہیں مسلمان
ان دہشت گرد تنظیموں کی سازشوں سے کب واقف ہونگے۔
---------------
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism