New Age Islam
Sat Feb 15 2025, 10:09 PM

Urdu Section ( 14 Dec 2021, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Can A Wife Demand A Khula Divorce From Her Husband, And What If The Husband Refuses? کیا بیوی اپنے شوہر سے خلع کا مطالبہ کر سکتی ہے، اور اگر شوہر انکار کر دے تو کیا ہوگا؟ کیا موجودہ اسلامی شریعت خواتین کے ساتھ ناانصافی کرتی ہے؟

آج کل رائج امتیازی سلوک کرنے والی شریعت میں بیوی کے لیے بغیر کسی ٹھوس وجہ کے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرنا حرام ہے

اہم سوالات:

ایک بیوی اپنے شوہر سے طلاق مانگتی ہے، لیکن وہ انکار کرتا ہے۔ موجودہ اسلامی شریعت کے تحت اس کے پاس کیا اختیارات ہیں؟

خلع کی درخواست کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ یا یہ سوال کیا جائے کہ طلاق طلب کرنے کا کوئی طریقہ کیوں ہے جب کہ اس کا شوہر اسے یک مشت طلاق دے سکتا ہے، اس پر کوئی سوال نہیں۔

اس کے شوہر کو غصے کا مسئلہ ہے، اور وہ اس کے ساتھ آرام محسوس نہیں کرتی، اس لیے وہ خلع چاہتی ہے۔ کیا شوہر سے خلع طلب کرنے کی یہ معقول وجہ ہے؟

کیا کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ اصل سوال یہ ہے کہ عورت کو ایسے شوہر سے طلاق کیوں مانگنی چاہیے جو صرف طلاق سے انکار کر کے اس پر تشدد کرنا چاہتا ہے؟

طلاق کی دو مختلف شرائط اور طریقہ کار کیوں ہونا چاہیے، ایک شوہر کے لیے اور ایک بیوی کے لیے؟

 ......

 نیو ایج اسلام خصوصی نامہ نگار

 8 دسمبر 2021

(Representational Photo)

----

ان سوالات کا جواب دینے سے پہلے خلع (وہ طلاق جو بیوی کو شوہر سے مانگنی پڑتی ہے) کو سمجھ لینا بہتر ہوگا۔ شادی شدہ جوڑوں کی علیحدگی کا طریقہ جس میں عورت اپنے شوہر سے مہر یا کوئی اور چیز واپس کر کے طلاق کی درخواست کرتی ہے اسے خلع کہتے ہیں۔ شوہر کو فوری طلاق کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا کیونکہ خلع عورت کی درخواست پر کیا جاتی ہے۔

آج کل رائج امتیازی شریعت میں بیوی کے لیے بغیر کسی ٹھوس وجہ کے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرنا حرام ہے۔ ’’جو عورت بغیر کسی جواز کے اپنے شوہر سے طلاق مانگے، تو اس پر جنت کی خوشبو حرام ہے‘‘، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حدیث میں فرمایا ہے، جو کی صحت مشتبہ ہے۔

جو عورت اپنے شوہر سے خلع کی خواہش رکھتی ہے اسے ایک دوسری حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منافق قرار دیا ہے۔ یہ بلاشبہ اس صورت میں ہوتا ہے جب خلع کسی اچھے مقصد کے بغیر مطلوب ہو۔ بصورت دیگر، جب کوئی صحیح بنیاد موجود ہو تو خلع حاصل کرنے کی اجازت ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے

"یہ طلاق دو بار تک ہے پھر بھلائی کے ساتھ روک لینا ہے یا نکوئی (اچھے سلوک) کے ساتھ چھوڑ دینا ہے اور تمہیں روا نہیں کہ جو کچھ عورتوں کو دیا اس میں سے کچھ واپس لو مگر جب دونوں کو اندیشہ ہو کہ اللہ کی حدیں قائم نہ کریں گے پھر اگر تمہیں خوف ہو کہ وہ دونوں ٹھیک انہیں حدوں پر نہ رہیں گے تو ان پر کچھ گناہ نہیں اس میں جو بدلہ دے کر عورت چھٹی لے، یہ اللہ کی حدیں ہیں ان سے آگے نہ بڑھو اور جو اللہ کی حدوں سے آگے بڑھے تو وہی لوگ ظالم ہیں،" (2:229)

سورہ بقرہ کی اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے عورت کو اختیار دیا ہے کہ وہ نکاح کے وقت حاصل ہونے والے مہر کے بدلے میں طلاق مانگے اگر زوجین کو یہ یقین  ہو کہ وہ ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ خلع اسی کا نام ہے۔ اگر ایسا ہے، اور شوہر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے، تو اسے طلاق کے بدلے کسی چیز کا مطالبہ کرنے کی اجازت نہیں ہے، بشمول نکاح کے وقت ادا کیے گئے مہر کے۔ اگر بیوی ناکام ہو جائے تو وہ عدت کے دوران مہر اور اس کے نان و نفقہ کی ادائیگی سے آزادی مانگ سکتا ہے۔ البتہ اس سے زیادہ کچھ مانگنا شریعت میں مکروہ ہے، حالانکہ یہ جائز ہے۔

ثابت بن قیس کی بیوی جمیلہ کا قصہ ایک مشہور واقعہ ہے جس میں خلع کا ذکر ہے اور اس کی حیثیت قانونی تشریحات کی بنیاد سی ہے:

ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی بیوی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور عرض کیا: اللہ کے رسول! میں ثابت کو اس کے کردار یا مذہب کی خامیوں کا ذمہ دار نہیں ٹھہراتی، لیکن ایک مسلمان ہونے کے ناطے میں اس کے ساتھ رہنے کی صورت میں غیر اسلامی سلوک نہیں کرنا چاہتی۔"

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: کیا تم وہ باغ واپس دو گی جو تمہارے شوہر نے تمہیں مہر کے طور پر دیا ہے؟ اس نے کہا، "ہاں"۔ اس کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ثابت کو یہ حکم دیا: "اے ثابت! اپنا باغ قبول کرو اور اسے ایک بار طلاق دو۔

(Representational Photos)

----

اس بات پر زور دینا ضروری ہے کہ خلع صرف شوہر کی رضامندی سے ہوتی ہے کیونکہ حقیقت میں یہ طلاق ہے۔ اس سے طلاق بائن واقع ہوتا ہے جس کے بعد رجوع نہیں۔

اسلامی قانون کے مطابق، خلع یہ ہے کہ شوہر عورت کو جہیز اور دیگر چیزوں کے بدلے نکاح سے آزاد کر دے۔ صرف عورت تنہا یہ کام نہیں کر سکتی۔

اگر میاں بیوی جھگڑتے رہیں اور ڈرتے رہیں کہ وہ اللہ کی حدود کی پابندی نہیں کر پائیں گے تو بیوی کے مال کے بدلے اسے آزاد کرنے (خلع) میں کوئی حرج نہیں، اور جب وہ خلع کرتے ہیں تو طلاق بائن واقع ہو جائے گی، اور جتنے مال پر اتفاق ہو چکا ہو اسے عورت کو ادا کرنا ضروری ہے۔"

خلع شرط یہ ہے کہ عورت اس پیشکش کو قبول کرے، یہ صرف اس صورت میں ہو سکتا ہے جب قطعی اصطلاح استعمال کی جائے اور اس کے بدلے میں رقم کا ذکر ہو۔ اگر شوہر کہے کہ "میں نے تمہارے ساتھ خلع کی ہے" بغیر رقم بتائے تو اسے طلاق قرار دیا جائے گا، خلع نہیں، کیونکہ یہ اس کی رضامندی یا قبول کرنے پر منحصر ہے۔ اگر وہ کہے کہ میں نے نکاح کے وقت جو مہر ادا کیا تھا اس کے بدلے میں نے تمہارے ساتھ خلع کیا ہے تو یہ بیوی کے معاہدے پر منحصر ہوگا۔ اگر وہ کہتی ہے کہ "میں اسے قبول کرتی ہوں،" تو خلع ہو گئی اور طلاقِ باعین جاری ہو گئی؛ وہ عدت میں داخل ہو گی اور عدت کے بعد دوسری شادی کرنے کے لیے آزاد ہو گی اور رقم مذکورہ واجب ہو گی۔

ان کے نکاح کے نتیجے میں جاری ہونے والے ان کے تمام حقوق خلع سے ختم ہو جاتے ہیں۔ بیوی کے لیے نفقہ کا بوجھ شوہر کے اوپر اس وقت رہے گا جب تک وہ عدت میں ہو، الا یہ کہ مرد نے خلع کے لیے استعمال ہونے والے اس جملے میں خود کو آزاد نہ کر لیا ہو جو عورت نے قبول کیا ہے۔

سوالات میں بیان کردہ وجوہات کی بنیاد پر، غصہ ایک عام انسانی خصلت ہے، لیکن بے چینی محسوس کرنے کے سوال کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس کے ساتھ جسمانی طور پر زیادتی کر رہا ہے۔ اسے دوسرے لوگوں کے ساتھ رشتہ قائم کرنے اور طلاق کی درخواست دینے کا حق ہے اگر اسے اپنی جان یا اپنے جسمانی اعضاء کی سلامتی کا خوف ہو۔ اگر مرد کا غصہ اس کی اپنی پریشانیوں اور الجھنوں کی وجہ سے ہے تو وہ بدترین لوگوں میں سے ہے اور ایسے شخص سے اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم ناراض ہوتے ہیں۔ عورت کو اس طرح کی بدسلوکی سے دوچار ہونے سے بچنے کے لیے فوری کارروائی کرنی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’اللہ تعالیٰ کسی بھی جان پر اس کی استطاعت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔‘‘

آج کے دور میں بہت سے ایسے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جب شوہر جان بوجھ کر بھاگ جاتا ہے اور طلاق دینے سے انکار کر دیتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ وہ کام کے سلسلے میں بیرون ملک گیا ہو اور اپنی بیوی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتا۔ نہ ہی وہ اسے اس رشتے کی قید سے رہا بھی نہیں کرنا چاہتا ہے۔ وہ صرف بیوی پر تشدد کرنے کے لیے شرعی قوانین کی غیر اخلاقی اور غیر منصفانہ دفعات کا استعمال کرتا ہے۔ علمائے کرام جو بڑے پیمانے پر خود انسانی حقوق کے سب سے بڑے خلاف ورزی کرنے والے ہیں، صورتحال کو بدلنے اور اسلامی قوانین کو مزید صنفی انصاف پرست بنانے کے لیے کچھ نہیں کریں گے۔ جہاں تک اسلام کا تعلق ہے، فقہ میں صنفی انصاف کے کافی امکانات موجود ہیں۔ اگر خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خلع کی اجازت دینے کے لیے صرف جہیز کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا تو موجودہ علمائے کرام عقد نکاح سے بیوی رہائی کو اس قدر مشروط کیوں قرار دیتے ہیں؟

اب وقت آگیا ہے کہ ہم مسلمان اسلامی شریعت کی تمام دفعات پر سنجیدگی سے نظر ثانی کریں، الا یہ کہ ہم اپنے پڑھے لکھے نوجوانوں کو، جو اسلامی علوم سے اچھی طرح واقف ہیں، بڑے پیمانے پر اسلام کو چھوڑتے ہوئے دیکھ کر خوش نہ ہوں، جیسا کہ دنیا بھر میں ہو رہا ہے، خاص طور پر مسلم اکثریتی ممالک میں جہاں اسلامی قوانین نافذ ہیں۔

English Article: Can A Wife Demand A Khula Divorce From Her Husband, And What If The Husband Refuses? Is Present Islamic Sharia Unjust To Women?

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/khula-divorce-muslim-islamic-laws/d/125958

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..