مدھون جے فرانسس، ایس جے،
نیو ایج اسلام
2 اپریل 2024
تعارف: اقتدار سے سچ بولنا
جیسوئٹس اعلامیہ، جس کا عنوان
ہے "ہم خاموش نہیں رہ سکتے!"، غزہ میں جاری تنازعہ کے حوالے سے، عالمی سطح
پر جیسوئٹ (یسوعی) برادری اور بہت سے دوسرے لوگوں کے اجتماعی درد اور تکلیف، غم اور
غصہ، کی بازگشت ہے۔ جیسوئٹس سوسائٹی کے جنرل، آرٹورو سوسا اباسکل کی طرف سے منظور کیا
گیا، یہ اعلامیہ انسانی جانوں پر ظلم و ستم
اور ناانصافی کے دور میں اخلاقی ذمہ داری کی ضرورت کو واضح کرتا ہے۔ جیسا کہ ہر طرف
خاموشی چھائی ہوئی ہے، مختلف مذاہب اور عقائد
کے حامل متعدد افراد کے ساتھ آواز میں آواز ملا کر، جیسوئٹس غزہ اور اس کے پڑوسی خطوں
میں، موت کے کھیل اور تباہی کے خلاف آواز اٹھانے کے اپنے عزم و حوصلے کا اظہار کر رہے
ہیں۔
A
Palestinian family outside of a destroyed house after an Israeli air strike, in
the city of Rafah, south of the Gaza Strip, on October 12, 2023.
------------
اس عظیم انسانی سانحے کا گواہ
اکتوبر 2023 میں جنوبی اسرائیل
پر تباہ کن حملوں اور اس کے نتیجے میں غزہ پر اسرائیلی بمباری اور زمینی حملے کے نتیجے
میں، اس کا ایک بڑا حصہ جس طرح تباہ و برباد کر دیا گیا، جیسوئٹس اس سانحے کی گواہی
دیتے ہیں۔ ان حملوں میں انسانی جانوں کی تباہی کی تعداد حیران کن ہے، دسیوں ہزار جانیں
ضائع ہوئیں، لاتعداد افراد زخمی اور بے گھر ہو کر اب قحط اور بیماری کا سامنا کر رہے
ہیں ۔ اس اعلامیے میں تقریباً 1,800 اسرائیلیوں اور 32,000 سے زیادہ فلسطینیوں کی جان
کے ضیاع پر سوگ کا اظہار کیا گیا ہے، اور اس
طویل حملے کی انسانی جانوں نے جو قیمت چکائی ، اسے اجاگر کیا گیا ۔
ہولناکیوں کی نقاب کشائی:
حرکت میں آنے کا وقت
اس اعلامیے میں غزہ پر حملوں
کی سنگین حقیقتوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے، جس میں تقریباً چھ ماہ سے جاری مسلسل تشدد
اور تباہی پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس سے
اسرائیلی بمباری، زمینی کارروائیوں، اور اس کے نتیجے میں قحط اور بیماریوں کے
پھیلنے سے پیدا ہونے والا سنگین انسانی بحران واضح ہو جاتا ہے۔ حیران کن تعداد میں
انسانی جانوں کا ضیاع، جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاتعداد زخمی، بے گھر اور بے سہارا
ہیں، انسانی وقار اور حقوق کے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھنے میں ناکامی کا ایک واضح
ثبوت ہے۔
خاموشی نہیں رہ سکتے: جیسوئٹ
کاعزم
بے حسی اور خاطر جمعی کی روایت
توڑتے ہوئے، جیسوئٹس غزہ کے بحران پر خاموشی توڑنے کے اپنے مضبوط عزم کا اظہار کرتے
ہیں۔ وہ اس بے عملی اور بےحسی کی مذمت کرتے ہیں، جس کی وجہ سے تباہی و بربادی کا یہ
کھیل اب تک جاری و ساری ہے، اور ناانصافی کے خلاف بولنے اور امن کی وکالت کرنے کی اخلاقی
ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ دعا، احتجاج اور یکجہتی میں اپنی آوازوں کو بلند کر کے، جیسوئٹس
نے، تشدد اور انسانی المیے کو معمول بنائے
جانے کے خلاف، مخلصانہ اختلاف کا ثبوت پیش کیا ہے۔
متبادل پر زور : امید کی ایک
کرن
اعلامیہ کا بنیادی عنصر، امن اور مفاہمت کے متبادل راستوں کا بیان ہے۔ تشدد
اور مکالمے، انتقام اور مفاہمت کی جھوٹی تفریق کو مسترد کرتے ہوئے، جیسوئٹس ہم آہنگی،
انصاف اور عدم تشدد کے حامل مستقبل کے نبوی نظریہ کی حمایت کرتے ہیں۔ مقدس صحیفوں سے
عزم و حوصلہ پا کر ، وہ تبدیلی کا ایک ایسا نمونہ پیش کرتے ہیں، جو تشدد اور جنگ و
جدل کے ماحول کو پر امن اور پر سکون بنا دیتا ہے، اور قومیں اجتماعی فلاح و بہبود کے
حصول کی خاطر جنگ کا راستہ ترک کر دیتی ہیں۔ اس اعلامیہ میں تشدد کے مرتکب افراد کی
عدم جوابدہی، اور ایک ایسے خطہ ارضی پر اس طویل جنگ و جدل پر افسوس کا اظہار کیا گیا
ہے، جو کئی مذہبوں میں مقدس مانی جاتی ہے۔ مشرق وسطیٰ کی برادریوں کے ساتھ کئی دہائیوں
پر محیط اپنی کوششوں کے ذریعے، جیسوئٹس انتقام پر مفاہمت، ظلم پر انصاف، اور تشدد پر
مکالمے کا انتخاب کرنے کی ضرورت پر زور دیتے رہے ہیں۔
یکجہتی کی بازگشت: پوپ کی
آواز پر لبیک
جیسوئٹس نے اپنے موقف کو پوپ
فرانسس کے موقف کے مطابق رکھا ہے، جس میں انہوں نے جنگ کی واضح الفاظ میں مذمت کی ہے، اور مسلح تصادم
کو ایک واضح ناکامی کے طور پر دیکھنا، ایک اخلاقی ضرورت بتایا ہے۔ فوری جنگ بندی، یرغمالیوں
کی رہائی اور جامع مذاکرات کے لیے پوپ کے مطالبات کی بازگشت کرتے ہوئے، جیسوئٹس نے
مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن اور انصاف کے حصول کے لیے ٹھوس سفارتی کوششوں کی فوری ضرورت
کو بھی اجاگر کیا ہے۔
نتیجہ: ضمیر کو مہمیز
الحاصل، غزہ پر سوسائٹی آف
جیسس کا اعلامیہ، ناانصافی کا مقابلہ کرنے اور انسانی المیہ کے عالم میں، امن کی بات
کرنےکی اخلاقی ضرورت کی ایک پُرجوش یاد دہانی
ہے۔ خاموش رہنے سے انکار کر کے، اور اپنے ضمیر کی آواز لوگوں کے سامنے رکھ کر، جیسوئٹس
اخلاقی جرات اور یکجہتی کی انقلابی طاقت کی مثال ہیں۔ جب کہ یہ دنیاجنگ و جدل اور اختلاف و انتشار کے اس طویل تماشے سے دوچار
ہے، اس اعلامیے کا امید اور مفاہمت کا پیغام، مایوسی کے اندھیروں میں روشنی کی کرن
بن کر گونج رہا ہے۔
English
Article: Voices of Conscience: Jesuit Declaration on Gaza - A
Call for Justice, Peace, and Fraternity
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism