مشتاق الحق
احمد سکندر، نیو ایج اسلام
11 مئی 2023
اجالوں میں
سفر: تحریک اسلامی کے ساتھ نصف صدی
مصنف: انتظار
نعیم
ناشر: شاہکار
پبلشرز، دہلی، انڈیا
سال اشاعت:
2021
صفحات:
424، قیمت: 500 روپے
------
جماعت اسلامی ہند (JIIH) نے تقسیم ہند کے بعد
اپنے قیام کے دن سے ہندوستان میں مسلم اقلیت کو مذہبی، سیاسی اور فکری قیادت فراہم
کرنے کے لیے ایک بہت بڑا کام انجام دیا ہے۔ مولانا ابوالاعلیٰ مودودی (1979-1903) نے
ایک عالم، دانشور، رہنما اور سیاسی کارکن کی حیثیت سے اسلام کو ایک ایسی متحرک قوت
قرار دیا ہے جو انسانی زندگی کے ہر پہلو کو تبدیل کرنے اور اسے اسلامی فلسفہ کائنات
کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر یقین رکھتی ہے، جیسا کہ انہوں نے اپنی ضخیم کتابوں میں اس
کا تصور پیش کیا ہے۔ ان کی تصانیف کا اثر، جو انہوں نے اپنے جریدے ترجمان القرآن میں
شائع کیا، اتنا مضبوط تھا کہ لاکھوں مسلمانوں نے ان کی تنظیم جماعت اسلامی (JeI) میں شمولیت اختیار کی،
جس کے تمام جنوبی ایشیائی ممالک اور مغربی ممالک میں آزادانہ شاخیں قائم ہیں.
انہوں نے ان مسلم دانشوروں کو بھی
متاثر کیا جن کے اندر یہ مذہبی رجحان تھا کہ وہ مودودی کی تحریروں اور تشریحات کی روشنی
میں مسائل کی وضاحت پیش کریں۔ یہ واقعی جماعت اسلامی ہند کا ایک بڑا کارنامہ ہے کہ
اس نے اپنی تخلیق سے لے کر اب تک اپنی صفوں میں چھوٹے بڑے سینکڑوں لکھاری پیدا کیے
ہیں۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ ان تمام ادیبوں نے کوئی آزادانہ یا تنقیدی سوچ پیدا نہیں
کی کیونکہ مودودی کی وفات کے بعد جماعت اسلامی کی صفوں میں پڑھنا لکھنا جاری رہا لیکن
غور و فکر اور تنقیدی سوچ کا سلسلہ رک گیا۔ تنقیدی سوچ رکھنے والوں نے جماعت اسلامی ہند کو چھوڑ دیا،
مثلاً مولانا وحید الدین خان اور جاوید احمد غامدی اور بہت سے دیگر افراد۔
زیر نظر کتاب جماعت اسلامی ہند
یا اس کے بانی کا تنقیدی مطالعہ نہیں ہے، بلکہ جماعت اسلامی ہند کے ایک اہم نظریاتی،
رہنما، کارکن کی سوانح عمری ہے، جس میں ہندوستان میں اسلامی تحریک کے ساتھ ان کے پانچ
دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط سفر کو دستاویزی شکل دیا گیا ہے۔ انتظار نعیم، ہندوستان
کے ایک تخلیقی مصنف، شاعر اور خطیب ہیں جنہوں نے اس سے قبل مختلف اصناف میں متعدد کتابیں
شائع کی ہیں جن میں شاعری کے ساتھ دیگر مسائل پر سنجیدہ غور و فکر بھی شامل ہے۔ یہ
سوانح عمری اس بات کو سمجھنے کے لیے بہت اہم ہے کہ جماعت اسلامی ہند، اس کے پیش کنندگان
اور اس کے رہنماؤں اور اراکین نے کس طرح ایک مثالی کردار پیش کیا ہے۔ وہ جماعت اسلامی
ہند، مہاراشٹر کے باب میں اپنے ذاتی سفر کی تفصیلات بتاتے ہیں، جہاں ان کی رہنمائی
ان کے امیر شمس پیرزادہ نے کی، جو خود ایک عظیم اسلامی اسکالر اور دعوت القرآن ناجی
تفسیر قرآن کے مفسر تھے۔ دعوت القرآن، عوام میں بھی ایک مقبول تفسیر رہی ہے۔ 1972 میں
ان کا تبادلہ دہلی ہو گیا۔
اپنی جوانی کے دور میں، ان کا تعارف
جماعت اسلامی ہند سے، ان کے سرکاری ادارے دعوت اخبار کے ذریعے ہوا، جس نے اسے مودودی
کی تحریروں تک پہنچا دیا جس سے ان کی زندگی کا سارا رخ ہی بدل گیا۔ بعد ازاں نومبر
1967 میں، انہوں نے ممبئی میں منعقدہ جماعت اسلامی ہند کے آل انڈیا کنونشن میں شرکت
کی۔ وہ دلتوں سے بھی جڑے اور ان کی سیاست اور مسائل کو سمجھنے کی کوشش کی۔ دلتوں کے
بارے میں ان کی کتاب کو علمی، ادبی اور فکری حلقوں میں کافی سراہا گیا ہے۔ اپنی ابتدائی
وابستگی کے بعد، وہ جماعت اسلامی ہند کا کل وقتی کارکن بن گئے، اور اس کے اخبار کے
ممبئی ایڈیشن کے اڈیٹر بن گئے۔
فرقہ وارانہ فسادات اس کا ایک عام
شعبہ تھا اور انتظار نے متاثرہ علاقوں کا سروے کرنے اور جماعت اسلامی ہند کے لیے رپورٹیں
تیار کرنے میں مدد کی۔ جماعت اسلامی ہند نے پولیس اور فرقہ پرستوں کے مظالم کو اجاگر
کرتے ہوئے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان امن اور خوشگوار تعلقات کو برقرار رکھنے کے
لیے مختلف کوششیں کیں۔ وہ قارئین کو 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے متاثرین کی امداد
میں جماعت اسلامی ہند کے کردار سے بھی آگاہ کرتے ہیں۔ وہ ممبئی میں ہندو مسلم تعلقات
پر 1971 کی پاک بھارت جنگ کے اثرات پر بھی بات کرتے ہیں۔ ایک بڑے مسلم دانشور حامد
دلوائی، جنہوں نے شریعت اور اسلام کے حوالے سے نمایاں تنقیدی سوالات اٹھائے تھے، انہیں
انتظار نے ایک شخص قرار دیا ہے جس نے قرآن نہیں پڑھا اور جسے اسلام کے بارے میں بہت
کم جانکاری تھی (P-47)، جبکہ اس دعوے کو رد کیا جا سکتا ہے۔ لیکن ہم اس بات کے گواہ ہیں
کہ اسلامی تحریک اختلاف رائے کے لیے بہت کم گنجائش رکھتی ہے اور اس نے عوام میں تنقیدی
سوچ کی نشوونما کو روک دیا ہے۔
دہلی ہجرت کے بعد، انہوں نے جماعت
اسلامی ہند کی دہلی شاخ کے لیے کام کرنا شروع کیا۔ شاعر ہونے کے ناطے انہوں نے مذہبی
اور اسلامی اشعار بھی تحریر کیے جن کے چند مجموعے بھی مرتب اور شائع ہو چکے ہیں۔ پھر
اندرا گاندھی نے ہندوستان میں ایمرجنسی نافذ کر دی، اور جماعت اسلامی ہند کے ساتھ دیگر
دائیں بازو کی تنظیموں مثلاً آر ایس ایس پر بھی پابندی لگا دی گئی اور ان کے رہنماؤں
اور اراکین کو جیل بھیج دیا گیا۔ جیلوں نے ہی ان دائیں بازو کی تنظیموں کے رہنماؤں
اور اراکین کو ایک ساتھ آنے اور مختلف مسائل بالخصوص مذہبی امور کے بارے میں باہمی
افہام و تفہیم پیدا کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا۔ انتظار ہندی پنچ جینا
کے ایڈیٹر دینا ناتھ مشرا کے بارے میں لکھتے ہیں جو کبھی کسی مسلمان سے نہیں ملا تھا
اور ایک بار جب وہ ملے اور ان کے درمیان اچھے تعلقات استوار ہو گئے تو اس سے اسلام
کے خلاف بہت سی دقیانوسی تصورات اور تعصبات کو دور کرنے اور ختم کرنے میں مدد ملی۔
آر ایس ایس اور جماعت اسلامی ہند کے ممبران نے اپنے جیل کے اوقات میں، ایمرجنسی کی
بدولت بہت اچھے تعلقات استوار کیے جو 1992 میں بابری مسجد کے انہدام کے بعد خراب ہو
گئے ۔ وہ جماعت اسلامی ہند کے ان ممبروں کے خاندانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے
اپنی کوششوں کو بھی تحریر کرتے ہیں جو ایمرجنسی کے دوران قید میں تھے۔
مدھر سندیش سنگم نامی اشاعتی
ادارہ قرآن اور دیگر اسلامی لٹریچر کو ہندی میں چھاپ رہا ہے تاکہ غیر مسلم عوام تک
پہنچ سکے اور انتظار اس کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ کتاب، کتابوں کی
تدوین اور اشاعت کے ساتھ ان کی وابستگی کے بارے میں تفصیل سے بھری ہوئی ہے، کیونکہ
وہ بنیادی طور پر ایک قلمکار ہیں۔ پاکستان میں جنرل ضیاء الحق کی طرف سے ذوالفقار علی
بھٹو کو پھانسی دیے جانے کے بعد جموں وکشمیر میں خاص طور پر جماعت اسلامی پر حملوں
کے بارے میں تفصیلات جنوبی ایشیا میں اسلامی تحریک کی تاریخ کا ایک عبرتناک باب ہے۔
مودودی کی موت اور پاکستان میں ان کی تدفین کا ایک چشم دید گواہ بھی ہے کیونکہ وہ ہندوستانی
وفد کا حصہ تھا جس نے ان کی موت پر پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس میں سفرنامے، ملاقاتیں
بھی شامل ہیں جن کا انھوں نے ہندوستان، پاکستان، ملیشیا، انگلینڈ، کویت اور دیگر ممالک
کے اپنے سفر کے دوران تجربہ کیا۔ انہوں نے اپنے دوروں کے دوران مختلف عوامی شعری محفلوں
میں اپنی نظمیں بھی سنائیں۔ ریڈیئنس ہفتہ وار کے کے لیے انہوں نے گراؤنڈ رپورٹنگ کے
لیے ملک کے مختلف حصوں کا بھی سفر کیا۔ یہ سفر ان کی شخصیت کے ایک چھپے ہوئے پہلو کو
بھی ظاہر کرتا ہے، اور وہ ان کا صحافی ہونا ہے۔
انتظار کا ایک اہم اعتراف شاہ بانو
تنازعہ کے بارے میں ہے کہ ہم عدالت کے فیصلے کو اسلام کی روح کے خلاف نہیں سمجھتے۔
لیکن اس معاملے کو علماء اور یہاں تک کہ جماعت اسلامی ہند نے بھی اچھی طرح سے نہیں
سنبھالا، اس فیصلے کی مخالفت کرنے کے لیے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (AIMPLB) کے ناجائز اقدام کی
حمایت کی، جس کے نتائج ہندو مسلم پولرائزیشن کی صورت میں نکلے، جس کی وجہ سے بابری
مسجد کا انہدام عمل میں آیا اور اس کے نتیجے میں جماعت اسلامی ہند پر بھی حکومت نے
پابندی لگا دی تھی۔
2019 میں ریٹائرمنٹ کے بعد،
انتظار لوگوں کو بااختیار بنانے اور سماجی سرگرمیوں کے لیے لکھنے اورحق معلومات (RTI) قانون کا استعمال کرنے
میں مصروف ہیں۔ اب تک وہ 1400 سے زیادہ آر ٹی آئی درخواستیں داخل کر چکے ہیں۔ ان کے
پاس جماعت اسلامی ہند کی صفوں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے بارے میں بھی تجاویز ہیں۔
اس خود نوشت کا ہر اس شخص کے لیے پڑھنا ضروری ہے جو یہ سمجھنے میں دلچسپی رکھتا ہے
کہ ہندوستان میں تقسیم کے بعد جماعت اسلامی ہند کا سفر کیسا رہا۔ یہ ایک ایسی تحریک
ثابت ہوئی ہے جس کا ہندوستانی مسلمانوں پر براہ راست اثر مرتب ہوا ہے، جبکہ عدالتی
سرگرمی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے حوالے سے بھی اس کا اہم کردار رہا ہے۔ جماعت اسلامی
ہند کی تاریخ کے حوالے سے لٹریچر کی کمی ہے، اگرچہ وہ باقاعدگی سے سیمینار اور قومی
کنونشن کی کارروائیوں اور رپورٹس کو شائع کرتے رہتے ہیں، لیکن یہ خود نوشت یقینی طور
پر ان پہلوؤں پر روشنی ڈالتی ہے جو ان رپورٹوں سے غائب ہیں۔ انتظار نعیم کو اس کام
کے لیے مبارکباد دینا ضروری ہے، کیونکہ اگرچہ یہ نجی ہے، لیکن اس سے جماعت اسلامی ہند
کے کارکنان، اس کے طریقہ کار اور سماجی سرگرمیوں کے حوالے سے کافی غلط فہمیاں دور ہوتی
ہیں۔ اس سوانح عمری کو وسیع تر نشر و اشاعت کے لیے انگریزی زبان میں ترجمہ کرنے کی
ضرورت ہے۔
English Article: Jamaat-e-Islami Hind and Religious, Political,
Intellectual Leadership of Muslims in India
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism