New Age Islam
Sat May 17 2025, 05:51 AM

Urdu Section ( 24 May 2024, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Islam In Argentina ارجنٹینا میں اسلام کی روزافزوں مقبولیت

نیو ایج اسلام اسٹاف رائیٹر

24 مئی 2024

گزشتہ چندبرسوں سے یوروپ اور امریکہ میں اسلام کی مقبولیت میں اضافے کی خبریں مختلف ذرائع سے آتی رہی ہیں۔ 2001ء میں نیویارک میں القاعدہ کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد امریکہ اور یوروپ کے عوام میں اسلام کے بارے میں تجسس میں اضافے کی باتیں سنی گئی تھیں۔ 2023ء میں غزہ جنگ کے آغاز کے بعد ایک بار پھر یوروپ اور امریکہ کے عوام میں اسلام میں دلچسپی میں اضافے کی خبریں ارہی ہیں۔ غزہ جنگ کے دوران فلسطینیوں کے صبروتحمل اور توکل نے امریکہ اور یوروپ کے غیر مسلموں میں اسلام کے تیئں تجسس میں اضافہ کیا سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر نو مسلموں کے ذریعہ اسلام قبول کرنے کے اعتراف سے اس رجحان کا علم اسلامی دنیا کو ہوا کیونکہ مغربی میڈیا ایسی خبروں کو اپنے مذہبی تعصب کی بنا پر دبانے کی کوشش کرتا ہے۔

اب تازہ خبر یہ ہے کہ براعظم جنوبی امریکہ کے ایک ملک ارجنٹینا میں بھی غیر مسلموں میں اسلام کے تئیں دلچسپی اور تجسس میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ وہاں ہزاروں کی تعداد میں غیر مسلموں اور لادین افراد میں اسلام اور مسلموں کے عقائد,اور ان کے طرز زندگی کے بارے میں جاننے کا شوق فروغ پارہا ہے۔ ارجنٹینا ایک عیسائی اکثریتی ملک ہے جہاں عیسائیوں کے کئی فرقے آباد ہیں۔ یہاں عیسائیوں کی مجموعی آبادی 79 فی صد ہے جبکہ مسلمانوں کی آبادی صرف 2۔1 فی صد ہے۔ 27 فی صد افراد ایسے ہیں جو خدا اور مذہب میں یقین نہیں رکھتے۔

ارجنٹینا میں اسلام 15 ویں صدی میں ہی آگیا تھا لیکن جب عیسائیوں کا ارجنٹینا میں غلبہ ہوا تو انہوں نے یہاں اسلام پر پابندی لگاد تھی۔ 19ویں صدی میں یہاں لببان اور شام سے مسلمان آئے اور یہاں دھیرے دھیرے اسلام۔پھیلنے لگا۔ 20ویں صدی کی آٹھویں دہائی میں یہاں شیعہ اور سنی فرقوں کی آبادی میں قابل لحاظ اضافہ ہوا تو یہاں مسجدوں کی تعمیر شروع ہوئی۔ 1980ء میں شیعوں کی پہلی مسجد, التوحید مسجد تعمیر ہوئی جس کی تعمیر میں ایرانی سفارت خانے نے مدد کی۔اس کے بعد سنیوں کی پہلی مسجد 1985 میں مسجدالرمان تعمیر ہوئی۔ 1996 میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ فہد نے ایک مسجد بیونس آئرس میں تعمیر کروائی۔ بعد میں اس کے احاطے میں ایک لائبریری ، دو اسکول اور ایک پارک ہے۔ اس کمپلیکس کو کنگ فہد اسلامک کلچرل سینٹر کہا جاتا ہے۔

غزہ جنگ کے آغاز سے ارجنٹینا میں اسلام کی طرف عوام کا رجحان بہت بڑھا ہے اور کنگ فہد سینٹر اسلام میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ایک مرکز بن گیا ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں غیرمسلم جن میں عیسائی بھی ہوتے ہیں اور لادین بھی اسلام کے بارے میں جان کاری حاصل۔کرنے کے لئے قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں۔۔ ایسا اس لئے ہے کہ اسلام میں دلچسپی رکھنے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ انہیں مسجد میں داخل ہونے کے لئے اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔اس مسجد میں انتظامیہ کی طرف سے اسلام کے بارے میں ڈاکیومینٹری فلمیں دکھائی جاتی ہیں اور اسلامی تعلیمات کا بیان اور سوال و جواب کا سیشن بھی ہوتا ہے۔ لہذا، مختلف سیشن میں داخلے کے لئے انہیں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ چونکہ ارجنٹینا میں اکثریت عیسائیوں کی ہے اس لئے مسجد کے واعظ انہیں یہ بھی بتاتے ییں کہ اسلام میں حضرت عیسی علیہ السلام کا اہم مقام ہے اور ان کی والدہ حضرت مریم علیہ السلام کو صدیقہ کہا گیا ہے۔انہیں یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ اسلام میں عیسائیت کی طرح کوئی مذبی پیشوا نہیں ہوتا ۔ہر مسلمان برابر ہوتا ہے۔ اس طرح کنگ فہد مسجد ارجنٹینا میں اسلام کی تبلیغ واشاعت کا ایک اہم مرکز بن گیا ہے جہاں اسلام میں دلچسپی رکھنے والے غیر مسلم اسلامی تعلیمات اور عقائد کا علم حاصل کرتے ہیں اور اسلام قبول کرتے ہیں۔ انہی نو مسلموں میں ایک خاتون عائشہ روزالی ہے جو عیسائیت چھوڑ کر اسلام میں داخل ہوئی ہے۔وہ جب سیاحت کے لئے ترکی گئی تو اس نےوہاں کی بلیو موسک کو دیکھا اور ایک طرح کی روحانی کشش محسوس کی۔ اس نے مسجد کے اندر جا کر مسلمانوں کونماز پڑھتے دیکھا اور روحانی کیف وسرور سے آشنا ہوئی۔اس کے بعد اس نے اسلام قبول کرلیا۔ اس کا کہنا ہے کہ خدا سے قربت حاصل کرنے میں بڑی اور خوب صورت مسجدوں کی ضرورت نہیں ہے لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پرشکوہ اور خوب صورت مسجدیں لوگوں کو اپنی طرف کھینچتی ہیں اور ان کے اندر داخل ہونے پر روحانی سکون محسوس ہوتا ہے۔ عائشہ روزالی اپنا ایک فلاحی ادارہ بھی چلاتی ہیں اور اس وقت وہ افغانستان کے سیلاب زدگان اور غزہ کے مجبور و فاقہ کش عوام کے لئے امداد بھجواتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنی چاہئے۔

ان نومسلموں کو دیکھ کر اس حقیقت کا ادراک ہوتا ہے کہ غیر مسلم خود اسلام کے بارے میں جاننے کے لئے مسجدیں تلاش کرتے ہیں اور پھر مسجد میں جاکر اسلام قبول کرتے ہیں جبکہ برصغیر کے مسلمان مسلکی جھگڑوں ہی میں الجھے ہوئے ہیں اور دین کے تئیں اپنی ذمہ داری سے ناواقف ہیں۔

----------------

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/islam-argentina/d/132378

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..