امریکہ میں
بین المذاہب شادیاں ملک بھر میں ہونے والی کل شادیوں کا 39 فیصد ہیں۔
اہم نکات:
مائیک غوث نے 150 سے زیادہ
بین المذاہب شادیاں کروائی ہیں۔
آج امریکہ میں زیادہ تر لوگ
پین المذاہب شادیاں کرتے ہیں۔
بین المذاہب شادیاں تکثیریت
پسندی کو فروغ دیتی ہیں۔
----
نیو ایج اسلام
اسٹاف رائٹر
19 مارچ 2022
-----
Mike
Ghouse
-----
شادی مرد اور عورت کی زندگی کا
ایک اہم پہلو ہے۔ روایتی طور پر شادیاں ایک ہی مذہب سے تعلق رکھنے والے مرد اور عورت
کے درمیان ہوتی ہیں۔ کچھ قدامت پرست مذہبی اور نسلی برادریوں کے اندر شادی کو مذہب
کے اندر اپنی اپنی ذات یا نسل تک ہی محدود کر دیا جاتا ہے اور ایک برادری کی شادی دوسری
برادریوں میں ممنوع مانی جاتی ہیں۔ لیکن گزشتہ 50 سے 60 سالوں کے دوران شادی کے بارے
میں لوگوں کا نقطہ نظر بدلا ہے، خاص طور پر امریکہ میں جہاں 1960 کے بعد سے بین المذاہب
شادیوں کے رجحان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور 2010 کے بعد سے بین المذاہب شادیوں کا
رجحان تقریباً 39 فیصد تک بڑھ چکا ہے۔
امریکہ جیسے تکثیری معاشرے میں
جہاں تمام مذہبی برادریاں اور ثقافتی روایات آزادی اور مساوات سے لطف اندوز ہوتی ہیں،
بین المذاہب شادیاں ثقافتی طور پر ایک مروجہ معمول بن چکی ہیں۔ تاہم، ایک بین المذاہب
شادی میں، جوڑے کو اس الجھن کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ شادی کی تقریب کیسے منعقد کی
جائے کیونکہ مختلف مذاہب میں شادی سے متعلق رسوم اور روایات بھی مختلف ہوتی ہیں اور
جوڑے کے والدین اور رشتہ دار شادی کی خوشیوں اور شادی کی تقریب میں ثقافتی اور مذہبی
رسوم و رواج کی تکمیل کے احساس سے محروم بھی نہیں رہنا چاہتے۔
اور اسی موڑ پر بین المذاہب
شادی منعقد کروانے والوں کی خدمات اہم ہو جاتی ہیں۔ امریکہ میں ایسے متعدد لائسنس یافتہ
تقریب شادی منعقد کروانے والے ہیں جو اس طرح کی بین المذاہب شادیوں کا اہتمام اس انداز
میں کرتے ہیں کہ جوڑے کے مذہبی رسوم و رواج کو جزوی طور پر یا مکمل طور پر جوڑے کی
خواہشات کے مطابق ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔ امریکہ میں بین المذاہب شادی کرنے والوں
میں مائیک غوث ایک مشہور نام ہے۔
مائیک غوث بین المذاہب ہم
آہنگی اور تکثیریت کے فروغ میں اپنے تعاون کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے دنیا بھر کے
300 سے زائد اخبارات میں تقریباً 3600 مضامین لکھے ہیں۔ اور فاکس سمیت قومی ٹی وی پر
تقریبا 300 سے زیادہ مرتبہ مختلف پروگراموں میں شرکت کر چکے ہیں، اور 150 سے بھی زائد
مرتبہ قومی ریڈیو پروگراموں میں شریک ہو چکے ہیں۔ ان کی کتاب "دی امریکن مسلم
ایجنڈا" کو کافی سراہنا ملی ہے اور "اسٹینڈنگ اپ فار ادرس" اور
"پلورلزم ان امریکہ" زیر طبع ہیں۔
چونکہ مائیک غوث امریکہ میں
بین المذاہب ہم آہنگی اور تکثیریت کو پرجوش طریقے سے فروغ دے رہے ہیں، اس لیے بین المذاہب
شادیوں کا اہتمام کرنا اس کے فروغ کا سب سے مؤثر طریقہ ہے کیونکہ جب دو مختلف مذاہب
سے تعلق رکھنے والے مرد اور عورت شادی کرتے ہیں اور ایک ساتھ زندگی بسر کرنے کا عہد
کرتے ہیں، تو اس سے ثقافتی تعلقات مضبوط ہوتے ہیں۔ 2009 سے اب تک سینکڑوں کی تعداد
میں بین المذاہب شادیاں کروا کر، مائیک غوث نے مختلف مذہبی اور ثقافتی پس منظر سے تعلق
رکھنے والے سینکڑوں جوڑوں ایک مضبوط رشتے سے باندھ دیا ہے۔
مائیک غوث نے ملحدوں، بدھسٹوں،
عیسائیوں، ہندوؤں، جینوں، یہودیوں، مسلمانوں اور سکھ مذہب کے پیروکاروں کو ساتھ ملا
کر مذہبی، سیکولر، اور بین المذاہب شادیوں کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا ہے۔ انہوں نے
2010 سے لیکر اب تک 150 سے زیادہ ایسی شادیاں کروائی ہیں ۔ مائیک نے کئی مسلم جوڑوں
کی شادیوں کا بھی اہتمام کیا ہے۔
ان کے پاس اس کام کے لیے امریکہ
کی تمام 50 ریاستوں میں لائسنس حاصل ہے اور واشنگٹن ڈی سی سے کسی بھی جگہ کا سفر کر
سکتے ہیں۔
ان بین المذاہب شادیوں کے
طریقہ کار کے بارے میں مائیک غوث کہتے ہیں:
"ایسی شادیوں میں بعض اوقات دولہا اور دلہن دونوں کی مذہبی روایات
کی جزوی طور پر رعایت کی جاتی اور بعض اوقات کسی طور پر یا جس حد تک جوڑے ترجیح دیں۔
اگر جوڑے کا فیصلہ ہوتا ہے تو ہم والدین کی روایتی رسومات کو بھی شامل کر لیتے ہیں۔
یہ دیسی جوڑوں کے درمیان بہت عام ہے۔ سیکولر شادیوں میں جوڑے کی ترجیح کے لحاظ سے خدا
کا نام لیا بھی جا سکتا ہے اور نہیں بھی لیا جا سکتا ہے۔"
مائیک غوث کا خیال ہے کہ بین
المذاہب شادیوں کا امن اور ہم آہنگی کے فروغ میں ایک اہم کردار ہوتا ہے کیونکہ اس سے
مختلف مذاہب کے بارے میں غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے اور اختلافات کو ختم کرنے میں مدد
ملتی ہے۔ لہٰذا، ان کا کہنا ہے کہ دوسرے مذہب میں شادی کرنے کا ان لوگوں کا فیصلہ ایک
جرات مندانہ اور متاثر کن قدم ہے۔ اور میں اس جرات مندانہ اقدام کا حصہ بننے پر فخر
محسوس کرتا ہوں۔
"میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے جوڑوں کے مشورے اور ان کی حتمی منظوری
کے ساتھ کی ہی ان کی روایات کے اعتبار سے سیکولر اور مذہبی تقریبات کو انجام دیا ہے۔
ایسا کرنے سے دولہا اور دلہن اور ان کے اہل خانہ خوشی محسوس کرتے ہیں اور مکمل طور
پر شادی کے احساس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
بحیثیت مسلمان، یہ میری خوشی
کی بات ہے کہ میں مسلمانوں کے لیے مختلف امتزاج میں شادیوں کا اہتمام کرتا ہوں۔ مسلم-عیسائی،
مسلم-یہودی، مسلم-ہندو، مسلم-مورمن، مسلم-سکھ، مسلم-جین، مسلم-بدھ، مسلم ملحد، اور
مسلم-مسلم۔ ویسے انسان ایک دوسرے سے شادی کرتے ہیں مذہب سے نہیں۔"
وہ مزید کہتے ہیں،
"خدا (یا فطرت اگر آپ مانتےہیں) اپنی تخلیق میں ہم آہنگی کے علاوہ
اور کچھ بھی نہیں چاہتا۔ کیونکہ اس نے ہر چیز کو توازن کے ساتھ پیدا کیا ہے اور ہم
سے توقع کرتا ہے کہ جب یہ تعطل کا شکار ہو ہو تو ہم اس توازن کو یا تو برقرار رکھیں
یا اسے بحال کرنے کی کوشش کریں۔ تاہم، اس نے ہمیں اس طور پر تخلیق نہیں کیا ہے کہ ہم
ایک خاص طریقے سے ایک دوسرے سے تعلق پیدا کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ رہیں۔ اس نے ہمیں
مکمل آزادی دی ہے کہ ہم دوسروں کے ساتھ ہم آہنگی قائم کرنے کا اپنا راستہ اختیار کریں۔
خدا سب سے زیادہ اس وقت خوش ہوتا ہے جب دو لوگ اپنے آپسی اختلافات سے اوپر اٹھ کر ہم
آہنگی سے رہنا سیکھتے ہیں۔"
(Representative
Photo)
-----
بین المذاہب شادی کا اہتمام
کرتے وقت، وہ تقریب کے تمام تقاضوں اور ثقافتی اور مذہبی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہیں
تاکہ یہ عقد نکاح میں بندھنے والے جوڑے اور ان کے خاندانوں کے لیے ایک یادگار تجربہ
بن جائے۔ تقریب کو ہر لحاظ سے مکمل کرنے کے لیے ان کے پاس کارروائی کی تفصیلی فہرست
ہے جو کہ حسب ذیل ہے۔
شادی منعقد کروانے والے ڈاکٹر
مائیک غوث کے ساتھ ابتدائی گفتگو
شادی کی کارروائی کو مرتب
کرنے کے لیے 25 نکاتی فارمولہ حسب ذیل ہے۔
اختلافات سے نمٹنے کے بارے
میں بات چیت۔
مذہبی تہواروں کو آسانی سے
منانے کے لیے رہنمائی۔
بچوں کی پرورش کے معاملات
میں رہنمائی (اگر ضرورت ہو)۔
دولہا/دولہن کی سماجی، مذہبی،
یا ثقافتی روایات کو شامل کرنا۔
تقریب کا خاکہ افسر کے ذریعہ
تیار کیا جائے گا۔
شادی کرنے والے جوڑے کم از
کم تین بار اس عملی خاکہ کا جائزہ لیں گے اور اس میں حسب ضرورت ترمیم کریں گے۔
افسر شادی کو طے شدہ خاکہ
کے مطابق انجام دے گا۔
شادی وقت پر شروع ہوگی اور
وقت پر ختم ہوگی۔
تقریب جوڑے اور افسر کے درمیان
طے شدہ طریقے کار پر مبنی ہوگی، اور یہ جوڑوں کی حسب منشا مختلف ہو سکتا ہے۔
مختلف مذاہب کے پیروکاروں
کو شامل کرنے کے لیے بین المذاہب مبارکبادیں۔
دلہا اور دلہن کی جانب سے
اٹھائے گئے جرات مندانہ اقدامات کی سراہنا۔
دولہا اور دلہن میں سے کسی
ایک یا دونوں کی روایتی قدروں کی رعایت کرنا۔
ایک دوسرے کو اپنے شریک حیات
کے طور پر قبول کرنا۔
ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنانا
علی الاعلان شوہر اور بیوی
ہونے کا اقرار کرنا
شادی کی رجسٹریشن کے کاغذات
پر دستخط کرنا
ایک مختصر حسب ضرورت خطبہ
جو جوڑے کی اختیار کردہ روایت کے مطابق ہو۔
دعا کا اہتمام (جو ایک یا
دو روایتوں کے مطابق ہو)۔
دوسری رسومات جو والدین کی
خواہش پر ہوں یا جوڑے چاہتے ہوں شامل کی جا سکتی ہیں۔
آج سینکڑوں بین المذاہب جوڑے
مسٹر مائیک غوث کی فراہم کردہ خدمات کی بدولت خوشی اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزار
رہے ہیں۔ وہ اس ہنرمندی اور حساسیت کو تسلیم کرتے ہیں اور اسے سراہتے ہیں جس کے ساتھ
مائیک غوث نے ان کی شادیوں کا انتظام اور بندوبست کیا ہے۔ اس سے انہیں اپنی کامیابی
کا ایک بڑا احساس ملتا ہے۔ چنانچہ وہ کہتا ہے:
"ایک تکثیریت کے علم بردار کے طور پر میں نے ایسے جوڑوں کی شادیوں
کے اہتمام کا فیصلہ دولہا اور دلہن کی مذہبی اور ثقافتی روایات کی روح کی عکاسی کے لیے کیا ہے۔ میں ایسے جوڑوں کی تعریف کرتا ہوں
جو دوسروں کی انفرادیت کا احترام کرتے ہوئے اور ایک دوسرے کی انفرادیت کو قبول کرتے
ہوئے حقیقی انسانیت کو اپناتے ہیں۔ اگر جوڑے
اپنے والدین، رشتہ داروں اور دوستوں کے مذہبی جذبات میں ایک چھوٹی سی اضافی خوشی مزید
شامل کرنا چاہیں، تو خطبہ میں جوڑے کی مذہبی روایات کا عکس اور روح شامل کی جا سکتی
ہے۔
مجھے خوشی ہے کہ میں نے مختلف
مذہبی روایات سے شادیوں کے کچھ انوکھے اور خوبصورت امتزاج کا اہتمام کیا۔ آخر میں ان
کے اہل خانہ اور دوستوں کو خوش ہوتے دیکھ کر بے انتہا خوشی ہوتی ہے اور چند منٹوں میں
دونوں کے مذہبی روایات کی روح سے واقف ہونا ایک خوشگوارتجربہ ہے۔"
درحقیقت بین المذاہب شادیوں
کا انعقاد مائیک غوث کا مشن بن گیا ہے۔ ان کا مشن لوگوں کے دلوں، دماغوں اور روحوں
کو ایک دوسرے کے لیے کھولنا ہے۔ تکثیریت کا نظریہ انہیں متحرک رکھتا ہے۔ وہ کہتے ہیں،
"اگر ہم دوسروں کا احترام کرنا سیکھ لیں اور ہم میں سے ہر ایک
کی خداداد انفرادیت کو قبول کر لیں، تو تنازعات ختم ہو جائیں گے، اور حل ہمارے سامنے
ہو گا۔"
درحقیقت، ان کی نظر میں تکثیریت
معنی یہی ہے اور وہ بین المذاہب شادیوں میں خدا کے امن اور ہم آہنگی کے پیغام کی تکمیل
پاتے ہیں۔
English Article: Promoting Interfaith Harmony Through Marriages In The
US: Mike Ghouse Is A Pluralist Committed To Promoting Interfaith Marriages
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism