سہیل ارشد ،نیو ایج اسلام
ہر مذہب میں ہفتے کے کسی
ایک دن اجتماعی عبادت کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسلام میں جمعہ کے دن کو خصوصی
مقام حاصل ہے۔جمعہ کی نماز ہر مسلمان پر فرض ہے اور اس کے لئے قرآن اور حدیث میں
خصوصی اہتمام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ قرآن مجید میں حکم آیا ہے :
’’اے ایمان والوں جب جمعہ کے دن نماز کی اذان ہوتو دوڑ و اٹھ کے
اللہ کے ذکر کو اور خرید وفروخت چھوڑ دو۔ یہ بہتر ہے تمہارے حق میں اگر تم کو سمجھ
ہو۔ اور جب تمام ہوچکے نماز تو پھیل پڑو زمین میں اور ڈھونڈوں فضل اللہ کا او ریاد
کرو اللہ کو کثرت سے تاکہ تم فلاح پاؤ۔(الجمعہ:10)
جمعہ کی اذان سنتے ہی
خرید وفروخت اور دیگر دنیاوی کام چھوڑ کر نماز کے لئے مسجد کی طرف روانہ ہوجانا
چاہئے ۔جمعہ کی نماز کے لئے حدیثوں میں غسل کی تاکید کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایک
حدیث یوں ہے:
ہم سے عبداللہ بن یوسف
تپنسی نے بیان کیا کہ ہم کو امام مالک نے خبر دی انہوں نے صفوان بن سلیم سے انہوں
نے عطا بن یسار سے انہوں نے سعید خدری ؓ سے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ جمعہ کے دن کا غسل ہرجوان مرد پر واجب ہے:(صحیح بخاری کتاب الصلوٰۃ
:834)
جمعہ کے دن ہر مسلمان کو
چاہئے کہ نماز سے قبل اچھی طرح غسل کرے اور جو بہتر کپڑے اسے میسر ہوں انہیں زیب
تن کرے اور خوشبو میسر ہو تو لگائے اور نماز کیلئے مسجد کو جائے۔ نماز کے بعد اپنے
کاروبار اور خرید وفروخت میں مصروف ہوجائے۔
اگرکسی وجہ سے مسجد جانے
میں دیر ہوجائے او رنماز شروع ہوجائے تو دوڑ کر مسجد کی طرف نہیں جانا چاہئے بلکہ
معمولی رفتار سے چلتے ہوئے مسجد میں داخل ہوناچاہئے او رنماز میں شامل ہونا چاہئے۔
بقیہ حصے بعد میں پوری کرلے ۔ اس سلسلے میں ایک حدیث یوں ہے۔
’’ ابوہریرہؓ نے کہاہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ
فرماتے تھے جب نماز کی تکبیر ہوتو نماز کے لئے دوڑ تے ہوئے نہ آؤ بلکہ چلتے ہوئے
آؤ اور آہستگی سے اور اطمینان کو لازم کو لو پھر جتنی نماز (امام کے ساتھ ملے)
پڑھ لو اور جتنی نہ ملے اس کو پورا کرلو۔ (کتاب الصلوٰۃ : 861صحیح بخاری)
لہٰذا مسلمانوں کو جمعہ
کے دن کا خصوصی اہتمام اوراحترام کرنے کی تاکید قرآن اور حدیث میںکی گئی ہے ۔ اس
دن کی بہت فضیلت ہے۔حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام اس دن کا بہت
اہتمام کرتے تھے۔
URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/importance-jumma-quran-hadith-/d/123315
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African
Muslim News, Arab
World News, South
Asia News, Indian
Muslim News, World
Muslim News, Women
in Islam, Islamic
Feminism, Arab
Women, Women
In Arab, Islamophobia
in America, Muslim
Women in West, Islam
Women and Feminism