New Age Islam
Fri Jul 18 2025, 03:49 PM

Urdu Section ( 5 Dec 2023, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Hindu-Muslim Unity Saved 41 Lives in Uttarakhand Tunnel Rescue Operation ہندو مسلم اتحاد نے اتراکھنڈ ٹنل ریسکیو آپریشن میں 41 جانیں بچائیں - منا قریشی اس آپریشن کے ہیرو

 سید علی مجتبیٰ، نیو ایج اسلام

 1 دسمبر 2023

 ہندوستان سے مسلمانوں کو نکال بھگانے کے لیے جی توڑ محنت کرنے والی ہندوتوا طاقتوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے، سات مسلمانوں اور تین ہندو کارکنوں نے مل کر 28 نومبر کو اتراکھنڈ کے سلکیارا-برکوٹ سرنگ میں پھنسے 41 افراد کو بچا لیا جو 12 نومبر سے 17 دنوں تک اس میں پھنسے ہوئے تھے۔

 سرنگ کی کھدائی کرنے والوں میں؛ حسن، منا قریشی، نسیم ملک، ناصر خان، فیروز قریشی، راشد انصاری، اور ارشاد انصاری سمیت مونو کمار، سوربھ، جتن کمار، انکور، دیویندر کے نام قابل ذکر ہیں، جو اتر پردیش کے دہلی اور بلند شہر سے تعلق رکھتے ہیں۔

Rescue officials with Uttarakhand chief minister Pushkar Singh Dhami and Union minister of State VK Singh after the successful completion of the rescue mission. (PTI)

-------

 انہیں اس وقت بلایا گیا جب بجلی سے چلنے والی ڈرلنگ مشین کو ہٹایا گیا اور انہیں پھنسے ہوئے افراد تک پہنچنے کے لیے تقریباً 15-12 میٹر گڈھا کھودنے میں 26سے27 گھنٹے لگے۔

 ان امدادی کارکنوں نے، جن کی عمریں 20 سے 45 سال کے درمیان ہیں، اپنے ہاتھوں سے سرنگ کا آخری حصہ کھود کر پھنسے ہوئے افراد کو نکالا۔ انہوں نے چھ چھ گھنٹے کی چار شفٹوں میں کام کیا تاکہ کام مسلسل جاری رہ سکے۔ انہوں نے ناامیدی کی حالت میں پھنسے ہوئے مزدوروں تک پہنچنے کے لیے تنگ پائپوں میں تقریباً 12 میٹر تک کھدائی کی۔

 یہ امدادی کارکن دہلی کے ہی راک ویل انٹرپرائزز کے ملازم ہیں، جنہیں راک ویل انٹرپرائز کے مالک مسٹر وکیل حسن نے دہلی سے اس خصوصی مشن پر بھیجا تھا۔

  میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر وکیل حسن نے اپنی ٹیم میں مختلف مذاہب کے ماننے والوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام اکیلے نہیں کیا جا سکتا تھا۔

 ریسکیو مشن کی تکمیل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "ہماری ٹیم میں ہندو اور مسلمان دونوں ہیں اور دونوں مذاہب کے لوگوں نے ان 41 جانوں کو بچانے کے لیے سخت محنت کی ہے۔ ان میں سے کوئی بھی اکیلے یہ کام نہیں کر سکتا تھا، اور یہی وہ پیغام ہے جو میں سب کو دینا چاہتا ہوں… ہم سب کو مل جل کر رہنا چاہیے اور سماج میں نفرت کا زہر پھیلانے سے بچنا چاہیے۔ ہم سب اپنے مادر وطن کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں… براہ کرم میرا پیغام سب تک پہنچائیں۔‘‘

 ان امدادی کارکنوں نے اس کام کے لیے کوئی رقم نہیں لی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان 41 افراد کی جان بچانے کے لیے پر جوش تھے جن پر "ہندوستان کے 140 کروڑ سے زیادہ لوگوں اور پوری دنیا کی سانسیں اٹکی ہوئی تھیں اور اس نایاب آپریشن پر نگاہیں ٹکی ہوئی تھیں۔

 اس تناظر میں اتراکھنڈ کے اندر بگڑتے ہندو مسلم تعلقات کا ذکر کرنا بجا ہوگا۔ گزشتہ ’بقرعید‘ کے تہوار کے دوران اتراکھنڈ کے مسلمانوں کو بدری ناتھ قصبے میں نماز عید ادا کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

 بدری ناتھ کے مسلم باشندے جو زیادہ تر مہاجر مزدور ہیں اور مندروں میں تعمیر نو کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، حکام نے ان سے کہا کہ وہ قصبے کے اندر نماز نہ پڑھیں بلکہ تقریباً 25 میل دور پڑوس کے شہر جوشی مٹھ چلے جائیں۔

 اتراکھنڈ میں ہندوتوا عسکریت پسندوں نے نفرت انگیز تقریر، چوکسی اور ریاست میں فرقہ وارانہ تشدد کے ذریعے مسلمانوں کو بڑے پیمانے پر بے دخل کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں پر 'X' کا نشان لگا دیا گیا تھا، اور مسلم باشندوں کو جگہ خالی کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

اخبارات میں خبر چھپی تھی کہ وشو ہندو پریشد نے تہری کے ضلع مجسٹریٹ کو ایک خط بھیجا ہے جس میں مسلمانوں کو وادی جونپور اور خاص طور پر نین باغ، جاکھڑ، ناگتیبہ، تھاتیور، سکلانہ، دمتا، پرولا، برکوٹ، اور اترکاشی کے قصبوں کو چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے، اور حکم عدولی کی صورت میں ان کی نسلی صفائی کی دھمکی دی گئی ہے۔

 ریاست میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد حملوں کو روکنے کے لیے نہ تو اتراکھنڈ کی حکومت نے، نہ انتظامیہ اور نہ ہی عدلیہ نے کوئی قدم اٹھایا تھا۔

 اب سلکیارا-برکوٹ ٹنل کے ریسکیو مشن میں ہندو مسلم اتحاد کا مظاہرہ ایک پیغام دیتا ہے جو بڑا واضح ہے۔ یعنی ہندو مسلم اتحاد ہندوستان میں ایک ناقابل تسخیر قلعہ ہے۔ ہندوتوا انتہاپسند خواہ کتنی ہی بار جئے سری رام کا نعرہ کیوں نہ لگا لیں، وہ اتحاد کے اس قلعے کو منہدم نہیں سکتے جو 1400 سال کے پرامن بقائے باہمی کے بعد ایک ساتھ تعمیر کیا گیا ہے۔

English Article: Hindu-Muslim Unity Saved 41 Lives in Uttarakhand Tunnel Rescue Operation - Munna Qureshi, Hailed as Operation's Hero

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/hindu-muslim-uttarakhand-tunnel-operation/d/131258

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..