New Age Islam
Sat Apr 26 2025, 08:24 PM

Urdu Section ( 21 Aug 2024, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Hijabi Muslim Nurse, Ms A. Sabeena Gets Kalpana Chawla Bravery Award حجابی مسلم نرس، محترمہ اے سبینہ کو 35 سے زیادہ انسانی جانیں بچانے پر، کلپنا چاولہ بہادری ایوارڈ سے نوازا گیا

 سید علی مجتبیٰ، نیو ایج اسلام

 17 اگست 2024

 سبینہ کے اعزاز میں کہے گئے الفاظ؛ "جب ریسکیو ٹیم ہچکچا رہی تھی، دلیر اور پرعزم محترمہ سبینہ دریا کے دوسرے کنارے جانے کے لیے سامنے آئیں۔ مسلسل بارش کے باوجود، رین کوٹ پہن کر اور فرسٹ ایڈ کٹ کو مضبوطی سے پکڑ کر، انہوں نے بغیر کسی خوف و خطر کے سفر کیا۔

 ------

Nurse Sabeena ziplined across river to save 35 lives in Wayanad

------

 ایک حجابی، مسلم نرس، محترمہ اے سبینہ، جنہوں نے وائنڈ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد، 35 سے زیادہ انسانی جانیں بچائیں، انہیں تمل ناڈو حکومت نے ان کی مثالی ہمت کے لیے اعزاز سے نوازا۔

 تمل ناڈو کے سی ایم، ایم کے اسٹالن نے خصوصی طور پر سبینہ کو ریاستی سکریٹریٹ میں مدعو کیا، اور انہیں کلپنا چاولہ ایوارڈ برائے ہمت و بہادری سے نوازا۔

 سبینہ کے اعزاز میں کہے گئے الفاظ؛ "جب ریسکیو ٹیم ہچکچا رہی تھی، دلیر اور پرعزم محترمہ سبینہ دریا کے دوسرے کنارے جانے کے لیے سامنے آئیں۔ مسلسل بارش کے باوجود، رین کوٹ پہن کر اور فرسٹ ایڈ کٹ کو مضبوطی سے پکڑ کر، انہوں نے بغیر کسی خوف و خطر کے سفر کیا۔

 سبینہ کا یہ جرأت مندانہ عمل، چند دن قبل اس وقت منظر عام پر آیا، جب ان کے گاؤں کے رضاکاروں نے، جان بچانے کے لیے، کیرلا کے وائناڈ کے ایک تباہ شدہ جھاڑی میں، ان کی زپ لائننگ کی ایک ویڈیو گردش کرنا شروع ہوئی۔

 انہوں نے ان لوگوں کا علاج کیا جنہیں سانپ نے کاٹا تھا، لینڈ سلائیڈنگ میں زخمی ہوئے تھے، اور بہت سے لوگوں کو کھانسی، نزلہ اور بخار تھا۔ ان کی بہادری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، اور تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن تک پہنچ گئی، ایم کے اسٹالن نے، ان کی اس ہمت و بہادری پر داد دینے کے لیے طلب کیا۔

 منڈکائی-سورملائی ندی پر پل منہدم ہو گیا تھا، جس سے درجنوں لوگ جزیرے کے دوسری طرف پھنس گئے تھے۔ نیشنل ڈیفنس ریزرو فورس نے دوسری طرف جانے کے لیے ایک زپ لائن بنائی۔ نلگریس ضلع کے گڈالور قصبے سے تعلق رکھنے والی، اس 40 سالہ نرس نے بغیر کسی ہچکچاہٹ اور خوف کے یہ جرات مندانہ کام کیا۔

 تمل ناڈو ریاستی سیکرٹریٹ فورٹ سینٹ جارج میں ایوارڈ وصول کرنے کے بعد، ایک بیٹی کی ماں نے کہا کہ،  "میں نے رسی سے لپٹ کر آنکھیں بند کیں اور دریا کے پار جاتے ہوئے اللہ سے دعا کی۔ اگرچہ دریا کو عبور کرنے میں دو منٹ لگے، لیکن یہ ایک انتہائی جرأت مندانہ عمل تھا، کیونکہ میرے نیچے بہتے پانی میں لاشیں تیر رہی تھیں۔

 سبینہ کی بیٹی شفنا، جو ایک نرسنگ کی طالبہ بھی ہے، اس موقع پر موجود تھیں، اور اس نے کہا، 'میری ماں نے مجھے سب سے بڑا سبق یہ سکھایا، کہ انسانیت دنیا کی ہر چیز سے بالاتر ہے۔ اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر اس نے لکھا ہے- 'اس دنیا میں میری ماں سے زیادہ بہادر کوئی نہیں ہے۔'

English Article: Hijabi Muslim Nurse, Ms A. Sabeena Gets Kalpana Chawla Bravery Award For Saving Over 35 Human Lives In The Wayanad Landslide

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/hijabi-muslim-nurse-sabeena-kalpana-award-landslide/d/132995

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..