New Age Islam
Fri May 23 2025, 05:58 PM

Urdu Section ( 26 Aug 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Halala – How to Abolish It Following Guidance from Quran and Hadith حلالہ - قرآن و حدیث کی روشنی میں کس طرح اسے ختم کیا جائے

 حسن محمود، نیو ایج اسلام

 24 اگست 2022

 جب عورت کو اس کے شوہر نے طلاق دے دی ہو اور وہ عدت ختم ہونے سے پہلے طلاق کو منسوخ نہ کرے تو عورت کے رشتہ داروں کو چاہیے کہ وہ زوجین کو دوبارہ نکاح کرنے سے روکنے کی کوشش نہ کریں، اگر وہ ایسا کرنا چاہیں۔

 -----

 حلالہ طلاق یافتہ جوڑوں کی دوبارہ شادی کا عمل ہے جو قرآن نے مقرر کیا ہے۔ اس کے متعلق آیات یہ ہیں:-

 یہ طلاقیں دو مرتبہ ہیں، پھر یا تو اچھائی سے روکنا یا عمدگی کے ساتھ چھوڑ دینا ہے - پھر اگر اس کو (تیسری بار) طلاق دے دے تو اب اس کے لئے حلال نہیں جب تک وه عورت اس کے سوا دوسرے سے نکاح نہ کرے۔" - 2:229 اور 230۔

 لیکن اگر شوہر توبہ کرتا ہے اور شادی کو جاری رکھنا چاہتا ہے (جو کہ اکثر ہوتا ہے)، تو طلاق یافتہ بیوی کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ کسی دوسرے مرد سے شادی کرے، نکاح کو پورا کرے، اور اس سے طلاق لے کر اپنے سابقہ شوہر سے دوبارہ شادی کرے۔ ایسی صورت میں بیوی کی توہین اور درد و الم اور بچوں کی زندگی بھر کے صدمے کے احساس کو سمجھنے کے لیے ہمیں راکٹ سائنسدان بننے کی ضرورت نہیں ہے۔ جیسا کہ بی بی سی کی رپورٹ ہے - "وہ خواتین جو اپنی شادی کو بچانے کے لیے کسی اجنبی کے ساتھ سوتی ہیں، “The Women Who Sleep with a Stranger to Save Their Marriage" -

 آیات کے سیاق و سباق اور مقاصد کا ذکر امام واحدی (متوفی 1075ء) کی کتاب "اسباب النزول" میں ہے، جو کہ بہت سی قرآنی آیات کے سیاق و سباق اور مقاصد کا سب سے مستند ماخذ ہے۔ یہ کتاب مذکور کے صفحہ 23 کا اقتباس ہے (صفحہ کا اسکین نیچے ہے)

 روایتی طور پر بیوی کو طلاق دینے کے بعد، شوہر عدت ختم ہونے سے پہلے رجوع کر سکتا ہے، چاہے وہ اسے ہزار بار طلاق دے دے۔…… ایک صحابی نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور عدت ختم ہونے سے پہلے رجوع کر لیا۔ اس کے فوراً بعد انہوں نے اپنی بیوی کو دوبارہ طلاق دی اور کہا: اللہ کی قسم! میں تمہیں واپس نہیں لوں گا اور نہ ہی تمہیں کسی اور سے شادی کرنے دوں گا۔ پھر اللہ نے آیات 2:229 اور 230 نازل کی۔

واضح طور پر، یہ آیات بیویوں کو ظالم شوہروں سے بچانے کے لیے نازل ہوئی تھیں۔ بلکہ حلالہ والی آیات کے غلط استعمال سے لاتعداد مسلم خواتین کی زندگیوں کو تباہ کر دیا گیا۔ اسے ختم کرنے کا طریقہ یہ ہے:-

 "اور جب تم اپنی عورتوں کو طلاق دو اور وه اپنی عدت پوری کرلیں تو انہیں ان کے خاوندوں سے نکاح کرنے سے نہ روکو جب کہ وه آپس میں دستور کے مطابق رضامند ہوں۔ یہ نصیحت انہیں کی جاتی ہے جنہیں تم میں سے اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر یقین وایمان ہو، اس میں تمہاری بہترین صفائی اور پاکیزگی ہے۔ اللہ تعالیٰ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے" - 2:232۔

 2:232 کا سیاق و سباق صحیح بخاری 5429، صحیح ترمذی 2992، سنن ابوداؤد 2081 اور اسباب النزول کے صفحہ 24 میں درج ہے۔ صفحہ کا اسکین نیچے ہے۔ اقتباس:-

 صحابی رسول معقل بن یسار نے اپنی بہن کا نکاح ایک ایسے شخص سے کیا جس نے بعد میں اسے طلاق دے دی۔ طلاق مکمل ہونے اور عدت گزر جانے کے بعد، وہ دوبارہ شادی کرنا چاہتے تھے لیکن ناراض معقل نے سختی سے منع کر دیا۔ پھر آیت 2:232 نازل ہوئی جس میں حلالہ کے بغیر انہیی دوبارہ شادی کی اجازت دی گئی اور حلالہ کے بغیر ان کی دوبارہ شادی کی گئی۔

 ایسی صورت میں شوہر کو نئی دلہن کی رقم (مہر) ادا کرنا ہوگی۔ مودودی لکھتے ہیں:-

 "جب ایک عورت کو اس کے شوہر نے طلاق دی ہے اور وہ عدت ختم ہونے سے پہلے طلاق کو منسوخ نہیں کرتا، تو عورت کے رشتہ داروں کو چاہیے کہ وہ اس جوڑے کو دوبارہ شادی کرنے سے روکنے کی کوشش نہ کریں اگر وہ ایسا کرنا چاہیں۔ اس آیت کا یہ مطلب بھی لیا جا سکتا ہے کہ اگر کوئی طلاق یافتہ عورت عدت ختم ہونے کے بعد اپنے سابقہ شوہر کے علاوہ کسی اور سے عقد نکاح کرنا چاہے تو سابقہ شوہر کو چاہیے کہ وہ جس عورت کو ترک کرچکا ہے اس کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ کرکے اس نکاح میں رکاوٹ نہ ڈالے۔ "- تفہیم القرآن۔

 پیغمبر اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلّم نے فرمایا:-

 "ایک دوسرے سے محبت کرنے والے دو لوگوں کے لیے نکاح سی بہتر کوئی چیز نہیں" - سنن ابن ماجہ، جلد 3 حدیث 1847۔

 یہ اسلامی طریقہ ہے جس سے ہم حلالہ کے ظالمانہ عمل کو ختم کر سکتے ہیں۔ یہ وہی قرآن اور وہی پیغمبر صلی اللّٰہ علیہ وسلّم ہیں، یہ صرف ان سے مثبت حوالہ جات استعمال کرنے کا طریقہ ہے۔

 اگر شوہر توبہ کر کے شادی کو جاری رکھنا چاہے تو گھر اور بچوں سمیت متعدد لوگوں کی زندگیاں کیوں تباہ کی جائیں؟ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم بھول جائیں، - "بیشک اللہ توبہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے اور پاکیزگی اختیار کرنے والوں سے محبت کرتا ہے"- 2:222 جس کی تائید آیت 42:25 سے ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ یہ آیت بھی شامل کر لیں - اللہ چاہتا ہے کہ ہماری زندگی آسان ہو۔ مشکل نہیں - 2:185 اور 22:78۔

نوٹ: - قرآن 2:229 میں شوہروں کے طلاق کے عمل کی تفصیل بیان کرتا ہے جس میں اسے سوچنے اور طلاق کو منسوخ کرنے کے لیے مہینوں کا وقت دیا گیا ہے۔ لیکن طلاق ثلاثہ کا شرعی قانون قرآن کی خلاف ورزی ہے اور شوہروں کو اس حق سے محروم کیا جانا ہے جو اللہ نے 2:229 میں اسے دیا ہے۔

 ----

 آیات 2:229، 230 اور 232 کے سیاق و سباق کے لیے "اسباب النزول" کے صفحہ 23 اور 24 کا سکین:

 ------

English Article: Halala – How to Abolish It Following Guidance from Quran and Hadith

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/halala-guidance-quran-hadith/d/127806

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..