New Age Islam
Mon Mar 17 2025, 01:24 AM

Urdu Section ( 31 Dec 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Why Should God Be Concerned Whether You Worship Him Or Someone Else? خدا کو اس بات کی فکر کیوں کرنی چاہئے کہ آپ اس کی عبادت کرتے ہیں یا کسی اور کی؟

 سمت پاؤل، نیو ایج اسلام

 30 دسمبر 2022

 میں عام طور پر کسی موضوع کو طول دینے سے گریز کرتا ہوں لیکن میں نے نیو ایج اسلام کے کالم نگار مسٹر ایس ارشد کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے اپنی شرک والی تحریر کسی مشرک کے نقطہ نظر سے نہیں لکھی۔

 یہ راقم الحروف  پر ایک جھوٹا الزام ہے اور اس کا مقصد ایک ایسے شخص کو محدود کرنے کی کوشش کرنا ہے جس کے لیے مذاہب، صحیفے، دیوی دیوتا اور اصولوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ میں نہ تو توحید پرست ہوں اور نہ ہی مشرک۔ اور میں نہ تو کسی مذہب کو مانتا ہوں اور نہ ملحد۔ میں تمہاری دنیاوی حدوں سے آگے نکل گیا ہوں۔ مجھے اس وقت بے حس کہنا زیادہ بہتر ہوگا۔

 اب میں ارشد صاحب سے پوچھتا ہوں کہ شرک کس طرح ناشکری کا عمل ہو سکتا ہے؟ سینٹ آگسٹین نے کہا کہ خدا انسانی صفات سے پاک ہے۔ شکرگزاری اور ناشکری انسانی صفات ہیں۔

 اپنشد اور خاص طور پر چندوگیہ اپنشد میں خدا کو پرسم ویدنم ایتی اپریب ھوتم (اپریبھوتم)۔ یعنی وہ تمام روز مرہ کے خدشات سے بالاتر ہے۔ اسی لیے اسے اپنشدوں میں نیتی، نیتی یعنی انسانی ادراک سے بالاتر قرار دیا گیا ہے۔ لہذا، وہ کیوں فکر کرے کہ تم اس کی عبادت کرتے ہو یا کسی اور کی؟

 اگر وہ اتنا ہی حسد کرنے والا ہے تو وہ کائنات کا خدا نہیں ہو سکتا۔ کیا ٹیگور نے یہ نہیں کہا تھا کہ "میں اپنے خدا سے محبت کرنے کے قابل ہوں کیونکہ وہ مجھے اس سے انکار کرنے کی آزادی دیتا ہے؟"

 انسانوں کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ انہوں نے خدا کو تخلیق کیا اور اسے گڑھ لیا اور اسے انسانی صفات یا انتہائی غیر محسوس صفات سے آراستہ کر دیا۔ اور اس کے درمیان کوئی عقل اور فہم و فراست کا راستہ نہیں ہے۔ انسان انتہا پسندی کا رجحان رکھتے ہیں اور اسی لیے بدھ مت کے ناگارجن نے درمیانی راستہ یا مدھیم مارگ کا انتخاب کیا۔ اس طرح، آپ خدا سے تعلق رکھنے اور سچائی کا تجربہ کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں، چاہے وہ کتنا ہی ناگوار کیوں نہ ہو۔ اب تک آپ سب اپنے اپنے صحیفے پڑھ چکے ہیں اور اپنے خدا کی فطرت کو سمجھ چکے ہیں۔ مجھے اندیشہ ہے کہ یہ اب بھی آپ کی سمجھ سے باہر ہو۔

 اپنی محدود فہم کی عینک سے خدا کو دیکھنا چھوڑ دیں۔ آخر میں، ایک 'سچے مسلمان' کی طرح (کیا یہ طنز ہے؟)، میں رویش صدیقی کے لکھے ہوئے ایک اردو شعر کا حوالہ دیتا ہوں، "کر وسعد پیدا اپنی سوچ میں/ تو دیکھتا آیا ہے خدا کو اپنی نظر سے"۔

 اب میں یہی اپنی بات ختم کر رہا ہوں۔ یہ کوئی جوابی تحریر نہیں ہے۔ میں کسی بحث کو عبس طول نہیں دیتا۔ آخر میں، کسی چیز کی پرواہ نہ کرنے کے باوجود، میں اپنے کنیت کو پاؤل لکھنے کی درخواست کروں گا، نہ کہ پال۔

English Article: Why Should God Be Concerned Whether You Worship Him Or Someone Else?

URL:  https://www.newageislam.com/urdu-section/god-worship-shirk/d/128765

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..