New Age Islam
Sun Mar 23 2025, 05:16 PM

Urdu Section ( 4 Feb 2023, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Fundamentalism Is A Common Factor In The Economic Downslide Of India, Pakistan And Sri Lanka ہندوستان، پاکستان اور سری لنکا کی معاشی زبوں حالی میں انتہاپسندی کا کردار

 رام پنیانی برائے نیو ایج اسلام

 21 جنوری 2023

 ہندوؤں، عیسائیوں، اور شیعوں اور قادیانیوں (اسلام کے فرقوں) پر ظلم و ستم کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے۔ 'سیاست میں مذہب' کا دور دورہ ہے، زراعت و صنعت کا بنیادی ڈھانچہ حاشیے پر رہا، اور صحت اور تعلیم کو کم ترجیح دی جاتی ہے۔

Representative Photo

---------

 پاکستان ایک بڑے معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے۔ گندم کے آٹے کی قیمت (PKR) 150 روپے فی کلو ہے۔ اس ملک میں اسٹیپل ڈائیٹ روٹی (روٹی کی قسم) کی قیمت 30 روپے ہے جہاں اوسط یومیہ کمائی 500 روپے ہے اور اوسطاً ایک گھرانے کو روزانہ تقریباً 10 روٹیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ امریکی ڈالر PKR 230 کے قریب ہے۔

 پاکستان کی معاشی حالت زار کا خلاصہ کرتے ہوئے، مشی گن کے سکول آف پبلک پالیسی کے پروفیسر جان سیورسیری کہتے ہیں، ’’پاکستان کو شدید اقتصادی بحران کا سامنا ہے اور اسے واضح طور پر بیرونی مدد کی ضرورت ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک نچلی سطح پر ہیں جو صرف چند ہفتوں کی درآمدات کی ادائیگی کی ہی کفالت کر سکتے ہیں۔ مہنگائی دہائیوں میں اپنی بلند ترین سطح پر ہے، نمو گھٹ رہی ہے اور مرکزی بینک نے کمزور کرنسی سے نمٹنے کے لیے شرح سود میں تیزی سے اضافہ کیا ہے۔

 بلاشبہ بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ جزوی طور پر زبردست سیلاب کا آنا ہے۔ اس کے علاوہ، معیشت کا بنیادی ڈھانچہ فوجی غلبہ، 'سیاست میں اسلام' اور امریکی اثر و رسوخ کی وجہ سے کمزور ہوتا جا رہا ہے۔

 آزادی کے وقت، پاکستان کے پہلے گورنر جنرل محمد علی جناح نے اپنی 11 اگست کی دستور ساز اسمبلی کی تقریر میں سیکولر ریاست کی ایک بہترین تعریف پیش کی ، اور کہا کہ "اگر آپ اپنے ماضی کو تبدیل کرتے ہیں اور اس جذبے کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں کہ آپ میں سے ہر ایک، چاہے وہ کسی بھی برادری سے تعلق رکھتا ہو، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ اس کے ماضی میں آپ کے ساتھ کیسے تعلقات تھے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ اس کا رنگ، ذات یا مذہب کیا ہے اور جب ہر ایک شہری کو مساوی حقوق، مراعات اور ذمہ داریاں دی جائیں گی تو آپ کی ترقی کی کوئی انتہا نہیں ہوگی"۔

 یہ اصول زیادہ دیر تک قائم رہنے والا نہیں تھا اور جناح کی موت کے بعد انتہا پسند عناصر نے اقتدار سنبھال لیا۔ ہندوؤں، عیسائیوں، اور شیعوں اور قادیانیوں (اسلام کے فرقوں) پر ظلم و ستم کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے۔ 'سیاست میں مذہب' کا دور دورہ ہے، زراعت اور صنعت کا بنیادی ڈھانچہ حاشیے پر رہا، اور صحت اور تعلیم کو کم ترجیح دی جاتی ہے۔

 موٹے طور پر، سیاست میں فوجی تسلط اور بنیاد پرستی کی ترجیحات مختلف تھیں اور ایسا لگتا ہے کہ یہ ریاست کی معاشی چیلنجوں سے نمٹنے میں ناکامی کے بڑے عوامل میں سے ایک ہے۔

 کبھی دو صورتیں بالکل ایک جیسی نہیں ہوتیں، پھر بھی، کچھ عمومیات پائی جا سکتی ہیں۔ سری لنکا کے معاملے میں نسلی اور سنہالا بدھ مت کی سیاست کو مرکزی حیثیت حاصل تھی۔ ہندو تامل سب سے پہلے نشانہ بنے، اس کے بعد مسلمانوں اور عیسائیوں پر ظلم ہوا۔ فوج کو غلبہ حاصل رہا اور ہمبنٹوٹا بندرگاہ کے قریب راجا پاکسا ہوائی اڈے پر قوم کے خزانے کو لٹانے اور کھاد کی درآمد کو روکنے جیسے آمریت بھرے فیصلے فیصلے آٹھ ماہ قبل بڑی تباہی کا باعث بنے تھے۔

 اشیائے خوردونوش کا بحران اور بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بغاوت کو جنم دیا۔ سری لنکا کا آغاز ایک جمہوریت کے طور پر ہوا تھا، لیکن نسلی (اور مذہبی) مسائل کے دباؤ نے ہندوؤں (تمل) اور دیگر کو وقتی طور پر حق رائے دہی سے محروم کرنے کے لیے غلبہ حاصل کر لیا۔

 سری لنکا کی ایک اسکالر و کارکن روہنی ہینس مین نسلی-مذہبی تقسیم کی جڑوں کا ایک جامع بیان دیا جس پر بڑی سیاسی جماعتوں نے آواز اٹھائی۔ وقتاً فوقتاً اس نے مہندا راجا پکسے اور خاص طور پر گوٹابایا کی عوام دشمن، آمرانہ حکومت کو جنم دیا۔ (روہنی ہینس مین، نائٹ میرز اینڈ، 13 جون 2022، نیو لیفٹ ریویو)۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سری لنکا نے بھی دستاویزی ثبوت کے ذریعے اپنے غربت زدہ شہریوں کے نسب کا پتہ لگایا۔

 ہندوستان میں فرقہ پرست عناصر فخر کرتے ہیں کہ نریندر مودی کی قیادت کی وجہ سے ملک کو ایسے بحران کا سامنا نہیں ہے۔ یقیناً ہندوستان کا بحران پاکستان یا سری لنکا کی طرح نہیں ہے۔

 پھر بھی، اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتیں غریبوں اور یہاں تک کہ متوسط طبقے کی کمر توڑ رہی ہیں- جس سے مرکزی وزیر خزانہ بھی تعلق رکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ ہندوستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں منھ کے بل گرا ہے اور ڈالر کے مقابلے میں 83 روپے تک پہنچ چکا ہے۔

 آج بے روزگاری سب سے زیادہ ہے اور جی ڈی پی نیچے کی طرف جا رہی ہے۔ آکسفیم کی رپورٹ 'سروائیول آف دی رچسٹ: دی انڈیا سپلیمنٹ' امیر اور غریب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو ظاہر کرتی ہے۔

 مسلمان اور عیسائی مسلسل خطروں اور پسماندگی کی زد میں ہیں، جس کی بہترین عکاسی ہندوستان کے ممتاز سابق پولیس افسر جولیو ریبیرو کی بات سے ہوتی ہے، "آج، اپنے 86 ویں سال میں، میں اپنے ہی ملک میں ایک اجنبی کی طرح خطرہ محسوس کر رہا ہوں۔ اسی طبقے کے شہری جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا تھا تاکہ انہیں ایسی طاقت سے بچایا جا سکے جس کا وہ ادراک نہیں کر سکتے تھے، اب وہ خود سے مختلف مذہب پر عمل کرنے کی وجہ سے میری مذمت کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ کم از کم ہندو راشٹر کے حامیوں کی نظر میں اب میں ہندوستانی نہیں ہوں۔‘‘

 اپنے دونوں پڑوسیوں کے برعکس، ہندوستان نے سیکولرازم کی ٹھوس بنیاد کے ساتھ شروعات کی اور اس نے صنعتوں، آبپاشی، کھاد، حفظان صحت (پرائمری ہیلتھ سائنسز) اور تعلیم پر توجہ دی۔ اس نے اعلیٰ تعلیم کے لیے اعلیٰ تعلیمی اداروں، IITs، IIMs کے ساتھ ساتھ BARC (1954)، DRDO (1958) اور INCOSPAR [بعد میں ISRO] (1962) جیسے تحقیقی اداروں کے قیام کی بھی کوشش کی جو عالمی سطح پر مقابلہ کر سکتے ہیں۔

 بلاشبہ، ابتدائی منصوبہ بندی میں کچھ خامیاں تھیں مثلاً بھاری صنعتوں اور اعلیٰ تعلیم پر زیادہ زور دینا۔ پھر بھی، ٹھوس بنیادی ڈھانچہ رکھا گیا تھا۔ آئین کے ذریعے بھی سائنسی مزاج کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔

 80 کی دہائی میں فرقہ واریت نے زوردار طریقے سے سر اٹھایا۔ اور اب، یہ سب سے زیادہ غالب سیاسی عنصر بن چکا ہے، جس کی وجہ سے اچھے دن اور سب کا ساتھ سب کا وکاس کے دعووں سے قطع نظر زیادہ تر علاقوں میں تنزلی ہوئی ہے۔

 پچھلے آٹھ سالوں میں جی ڈی پی 7.29 فیصد سے گھٹ کر 4.72 فیصد ہو گئی، اوسط بے روزگاری 5.5 فیصد سے بڑھ کر 7.1 فیصد ہو گئی، مجموعی این پی اے 5 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھ کر 18.2 لاکھ کروڑ روپے ہو گیا اور روپیہ 59 سے کھسک کر 83 تک کمزور ہو گیا۔ اور سائنسی مزاج پر حملہ مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔

 نوآبادیاتی دور کے بعد جنوبی ایشیا میں، انگریزوں نے، جنہوں نے اس خطے پر حکومت کی اور لوٹ مار کی، ہندوؤں اور مسلمانوں یا سنہالیوں اور تاملیوں کو تقسیم کرکے ’تقسیم کرو اور حکومت کرو‘ کے بیج بوئے۔ ہمارے ملک کی تقسیم اسی پالیسی کا نتیجہ تھی۔

 ہندوستان ایک جدید قومی ریاست کی راہ پر گامزن ہوا جب کہ پاکستان جلد ہی تقسیم کی سیاست کی لپیٹ میں آگیا۔ جہاں پہلے بہت سے پاکستانی بھارت کو رول ماڈل کے طور پر دیکھتے تھے، وہیں بھارت پچھلی تین دہائیوں سے پاکستان کے راستے پر چل رہا ہے۔ جیسا کہ بابری مسجد کے انہدام کے بعد آنجہانی پاکستانی شاعرہ فہمیدہ ریاض نے بہت مناسب انداز میں کہا تھا کہ ’’تم بلکل ہم جیسے نکلے‘‘۔

 ----

English Article: Fundamentalism Is A Common Factor In The Economic Downslide Of India, Pakistan And Sri Lanka

 URL:  https://www.newageislam.com/urdu-section/fundamentalism-india-pakistan-sri-lanka/d/129029

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..